Baaghi TV

Tag: drama

  • انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    انٹرویو کے لئے کالز کرنے والے صحافی اور چینلز شرم کریں صرحا اصغر

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے جیسے ہی ایف آئی آر درج کروائی میڈیا تک یہ بات پینچی تو مجھے صحافیوں کی کالز آنا شروع ہو گئیں ، ٹی وی چینلز والوں نے مجھے اور میرے شوہر کو کالز کرنا شروع کر دی ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمیں انٹردیو دیں، بھئی شرم آنی چاہیے آپ سب کو ، صرف اپنی ریٹنگ کی پڑی ہوئی ہے ہمارے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور آپ سب کو اپنی ریٹنگ بڑھانی ہے اس لئے مجھے اور میرے شوہر کو مسلسل کالز کرکے تنگ کیا جا رہا ہے.

    ”صرحا اصغر یوں میڈیا کو شرم دلائی ہے اور ڈائریکٹ یہ میسج دیا ہے کہ ان کے ساتھ جو بھی ہوا ہے وہ اس پر کسی قسم کا انٹرویو نہیں دیں گی.” صرحا کا کہنا ہے کہ ہماری زاتی ہے زندگی ہے ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا جائے. یاد رہے کہ صرحا اصغر مارکیٹ گئیں تھی راستے میں‌کسی نے پیچھا کرنا شروع کر دیا اور گھر تک پہنچ گیا جہاں انکا جھگڑا اداکارہ کے شوہر کے ساتھ ہوا اس کے بعد اداکارہ اور اس کے شوہر نے اس شخص کو حوالہ پولیس کر دیا اور ایف آئی آر درج کروا دی.

    اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ملزم نے کپڑے پھاڑ دیئے

    زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے حمیرا ارشد

    فلم باربی متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں10 اگست کو ریلیز ہوگی

  • نیلم منیر لینز اور آئی لیشس نہ لگایا کرے نادیہ خان نے اداکارہ کی دھلائی کر دی

    نیلم منیر لینز اور آئی لیشس نہ لگایا کرے نادیہ خان نے اداکارہ کی دھلائی کر دی

    معروف اداکارہ نادیہ خان جو کل ایک شو کرتی ہیں جس میں‌وہ روبینہ اشرف اور ماریہ واسطی کے ساتھ بیٹھ کو ڈراموں پر نہ صرف بات کرتی ہیں بلکہ ہر اس شخص کی دھلائی کر دیتی ہیں جن کا کوئی سین یا اداکاری ان کو پسند نہ آئے. انہوں نے کہا کہ نیلم منیر کافی عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل احرام جنون میں دکھائی دے رہی ہیں ، نیلم بلاشبہ ایک اچھی اداکار ہیں اور نہایت ہی خوبصورت بھی ہیں، لیکن پتہ نہیں ان کو آئی لیشز اور لینز لگانے کا کیا شوق ہے، ان کے بال بھی بہت اچھے ہیں لیکن وہ ایکسٹینشن کا استعمال بھی بلاوجہ کرتی ہیں. حالیہ اقساط میں‌، میں نے ان کو دیکھا ایک سین میں وہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ڈائیلاگ بول رہی ہیں اتنی ہیوی لیشز لگا رکھی ہیں

    انہوں نے کہا کہ” اس کریکٹر کو آنکھیں پھاڑ کر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے”، اور نیلم جس طرح سے ڈائیلاگ بول رہی ہیں اس میں میرا کا ٹچ آرہا ہے.اور خدا کے لئے نیلم ایکسٹینشن بھی نہ لگایا کرے جن سینز میں انہوں نے لینزہیں لگائے ہوتے آئی لیسشز نہیں لگائی ہوتی وہ بہت اچھی لگتی ہے لیکن پتہ نہیں اسکو کس نے کہہ دیا ہے کہ یہ لازمی لگائو ، اگر ان کو اچھی ایکسٹینشن چاہیے تو مجھ سے رابطہ کرے میں دلا دیتی ہوں.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

  • نازش جہانگیر لاہوری نان چنوں کی دیوانی

    نازش جہانگیر لاہوری نان چنوں کی دیوانی

    اداکارہ نازش جہانگیر جنہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ، وہ بہت بلنٹ ہیں ان کے دل جو میں جو بھی ہوتا ہے وہ کھل کر کہہ دیتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تعریف کی ہے لاہوری کھانے کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور کے نان چنے بہت مزے کے ہوتے ہیں ، ایسے نان چنے تو کراچی اور اسلام آباد میں بھی نہیں ملتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس سے غرض نہیں کہ کمپنی کیسی ہو لیکن لاہوری نان چنے ہوں تو کیا ہی بات ہے۔اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ لاہور میں جو نان ملتے ہیں وہ الگ قسم کے ہوتے ہیں ، اور جو چنوں کا ذائقہ ہوتا ہے کیا ہی بات ہے کھا کر مزہ آجاتا ہے.

    ”انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی لگتی ہے ”لیکن لاہور کے کھانے کی جو بات اور مزہ ہے وہ الگ ہے. ہر شہر کی کھانوں میں خاصیت ہے ، لیکن لاہور کی نان چنے اور سری پائے خاصیت ہے. یاد رہے کہ نازش جہانگیر نے ماڈلنگ میں بھی اپنا نام بنایا ہے، اداکارہ کی اصل پہچان ڈرامے ہے . وہ کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتی ہیں.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پرڈیوسر سید محمد یوسف نے حج کی سعادت حاصل کر لی

    محفل تھیٹر کے پروڈیوسر سید محمد یوسف حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے لاہور پہنچ گئے۔محفل تھیٹر آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔
    اس موقع پر اداکارہ خوشبو خان ،آشا چوہدری، ڈاکٹر اجمل ملک ،عقیل حیدر،حیدر گجر،توقیر زیدی،اشفاق چوہدری،عظیم وکی،پرویز خان،توفیق شاہ،ساقی خان،رضی خان سمیت دیگر فنکاروں نے محمد یوسف کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر محمد یوسف نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ پاک نے مجھے حج کی سعادت کروائی۔ اپنے فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں.

    ”خوشبو خان نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو خدا کے گھر سے بلاوا آتا ہے” . ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور کسی کے لئے بھی تکلیف باعث نہ بنیں خدا کی ذات نے ہمیں بہت نوازا ہے لہذا ہمیں یہ بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ ہمارے اردگرد کون ایسا ہے جس کو مدد کی ضرورت ہے ، خوشبو خان نے مزید کہا کہ محمد یوسف یقینا ایک عاجز انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خدا ترس بھی ہیں. میری دعا ہے کہ ہم سب مل کر فن کی خدمت کرتے رہیں.

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کا نیا سیزن 14 اگست سے شروع ہوگا

  • اداکاری نہیں چھوڑی جا سکتی شوبز سے وقفہ لینے والی مدیحہ افتخار کا انٹرویو

    اداکاری نہیں چھوڑی جا سکتی شوبز سے وقفہ لینے والی مدیحہ افتخار کا انٹرویو

    اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اداکاری چھوڑنا بہت مشکل کام ہے اس بات پر مجھے اب یقین ہوگیا ہے۔ دو بار شوبز دنیا سے دور ہو کر ایک بار پھر واپسی کرنے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں اداکاری کر رہی تھی اس دوران سوچا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب شادی کرلینی چاہیے تاکہ اس زندگی کو بھی انجوائے کرسکوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سارے لوگوں کو دیکھا جنہوں نے اعلان کیا کہ وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں لیکن انکو واپس آتے دیکھا ، میں سوچتی تھی کہ اعلان کرنے کے بعد کیسے ہوئی واپس کر سکتا ہے اب سمجھ میں آتی ہے کہ شوبز خصوصی طور پر اداکاری کوئی بھی نہیں چھوڑ سکتا.

    مدیحہ افتخار نے مزید یہ بھی کہا میں خود بھی پہلے اس بات پر یقین نہیں رکھتی تھی لیکن اب مجھے بھی یقین ہوگیا ہے کہ ایسا ہی ہے.مدیحہ افتخار نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ مدیحہ افتخار ایک سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں ان کی جوڑی محب مرزا کے ساتھ بہت سراہی جاتی ہے.

    گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

    ”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

    سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

  • اصلاحی کہانیاں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ثمینہ پیرزادہ

    اصلاحی کہانیاں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ثمینہ پیرزادہ

    سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں جو نئے لڑکے لڑکیاں آرہے ہیں وہ پڑھے لکھے ہیں فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے. انہوں نے کہا کہ
    بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے تاہم ہمیں اپنے سکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ایک وقت تھا جب ٹی وی کا ڈرامہ لگنا ہوتا تھا تو گلیاں‌سنسان ہو جایا کرتی تھیں وہ بھی ایک دور تھا ، ایک آج کا دور بھی ہے ، ہر دور اچھا اور خوبصورت ہوتا ہے جس دور سے کوئی اچھی چیز ملتی ہو اسکو اپنا لینا چاہیے اس میں‌کوئی برائی نہیں ہوتی. ٹھیک ہے ہمارا ڈرامہ آج بھی ہمسایہ ملک میں دیکھا جاتا ہے ہم اچھا کام کررہے ہیں لیکن

    ”نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا” اور سٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے ڈرامے ہم سے اچھے اس لئے نہیں ہیں کیونکہ حقیقی پہلوئوں پر بات کرتے ہیں. ڈرامے کو مزید بہتر کرنے کےلئے ہمیں ایسی کہانیوں کو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے۔

    آرٹسٹوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچپسی نہیں کبری خان

    سونم کپور کی فلموں میں واپسی

    ورشا کے ساتھ ٹرین میں کیا ہوا ؟‌

  • سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کی سلطانہ صدیقی سے ملاقات

    سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کی سلطانہ صدیقی سے ملاقات

    سینئر اداکارہ ممتاز بیگم جو کہ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز سلطانہ صدیقی سے ملاقات ان کے ہم ٹی وی کے آفس کراچی میں کی، اس موقع پر ان کے ساتھ معروف فنکار تنویر آفریدی بھی موجود تھے . ملاقات میں‌خوشگوار ماحول میں ڈراموں اور فلموں پر بات کی گئی ، سلطانہ صدیقی کے ڈراموں اور ان کی اس شعبے کے لئے خدمات کو ممتاز بیگم نے سراہا، دوسری طرف سلطانہ صدیقی نے ممتاز بیگم کے پرانے دور کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک شاندار شوبز کا دور دیکھا ہے.

    تنویر آفریدی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ممتاز بیگم ابھی کچھ عرصہ پاکستان میں قیام کریں گی اور کراچی کے بعد وہ لاہور میں بھی تشریف لائیں گی اور یہاں پر وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی”. انہوں نے کہاکہ ممتاز بیگم کافی عرصے کے بعد پاکستان آئی ہیں وہ کافی برسوں سے کینڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں اور پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں . یاد رہے کہ ممتاز بیگم کا شمار پاکستان کی نامور اور سینئر فنکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے دور کے
    تما م بڑے ہیروز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی .

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    گزشتہ روز ملتان روڈ پر واقع اسٹوڈیو میں تماثیل تھیٹر میں گیارہ اگست سے شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔ گانے کی موسیقی معروف میوزک ڈائریکٹر عابد علی نمبو اور شہباز علی نمبو نے ترتیب دی ہے۔ جبکہ اداکار شکیل چن نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس موقعہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ کے پروڈیوسر و رائٹر ڈائریکٹر قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بین ایک ٹکٹ میں ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کا مزا لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی پجھتر سالہ تاریخ میں پہلی بار فلم سے ہٹ کر اسٹیج ڈرامے کے لئے بھی گانے ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    ”گانوں کو ڈرامہ کی کہانی کہ مناسبت سے بنایا گیا ہے تاکہ ڈرامہ بینوں کو حقیقت کا گمان ہو”۔ قیصر ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم شائقین کو معیاری تفریح فراہم کریں. اور مجھے خوشی ہےکہ تماثیل تھیٹر اس میں‌ کافی آگے ہے اور فیملیز کے لئے تھیٹر ڈرامہ بناتا یہی وجہ ہے کہ فیلمیز بھی تماثیل تھیٹر میں آنا پسند کرتی ہیں. یاد رہے کہ میوزک ریکارڈنگ کے موقعہ پر اداکار بلال چوہدری، میوزک ڈائریکٹر عابد علی نیمبو ،شہباز علی نمبو، وحید جٹ ،ٹھاکر لاہوری اور محمد قربان بھی موجود تھے۔

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا …

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  • ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا ختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا اختتام پذیر ہو گیا ہے ، اس ڈرامے کو بہت زیادہ ریٹنگ ملی ، اور ریٹنگ کی وجہ ہانیہ عامر ، زاویار نعمان اور وہاج علی کی ایکٹنگ ہے. ڈرامے کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کو ان تینوں کی اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا گیا. زاویار نعمان نے ہانیہ عامر کے ایک شدت پسند عاشق کا کردار نبھایا ہے جو اپنی محبت کو پانے کے لئے کسی کو مار بھی سکتا ہے کسی کا گھر زندگی تباہ بھی کر سکتا ہے. ہانیہ عامر زاویار نعمان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے لیکن اسکی والدہ شادی کے دن بارات نہیں لیکر آتی ، اس کے بعد اس کی شادی اسی کے کزن وہاج علی کے ساتھ کر دی جاتی ہے ،

    جس کے بعد کافی عرصے تک اسکو اپنا شوہر نہیں مانتی ، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اسکی محبت کے آگے ہار جاتی ہے اور اسکو اپنا شوہر مان لیتی ہے. زاویار نعمان آخری قسط تک کوشش کرتےہیں کہ ہانیہ عامر کو پا لیں لیکن ہانیہ عامر وہاج کے ساتھ رہنا پسند کرتی ہیں اور زاویار کو احساس دلاتی ہیں کہ وہ صرف اسے پانا چاہتا ہے لیکن اصل محبت تو وہاج علی کرتا ہے. ڈرامے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، وہاج اور ہانیہ کی جوڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ رہے ہیں.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    پاکستانی ایکٹرز صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں فصیح باری خان

  • ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    معروف ڈرامہ سیریل بے بی اختتام پذیر ہو گیا ہے، آج اس کی آخری قسط نشر کی گئی. ڈرامے کی آخری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ والدین سے ان کی زندگی میں پیار کریں ، ان کو عزت دیں ان کے ساتھ رہیں ان کی ضرورتوں کا خیال کریں . ان کے چلے جانے کے بعد ان کی قبر پر جا کر رونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا. ڈرامے کی کہانی جوائنٹ فیملی کے گرد گھومتی ہے ، ایک ماں کے چار بیٹے ہیں تین بیٹوں کی شادی کرنے کے بعد بے بی باجی جو کہ گھر کی سربراہ ہے پریشان رہنے لگتی ہے ، بہت کوشش کرتی ہے لیکن گھر کو نہیں بچا پاتی ، بہوئیں اپنے شوہروں‌کو لیکر الگ ہوجاتی ہیں.

    ؛؛بڑی بہو جویریا عباسی سب کی لڑائیاں جھگڑے کرتی اور کرواتی ہے اسی کی وجہ سے سب بھائی الگ ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں؛؛ ، جب سب بیٹے الگ ہوتے ہیں تو ماں کو کوئی بھی بیٹا بیویوں کی وجہ سے رکھنے کےلئے تیار نہیں ہوتا.، آخر کار بے بی باجی کو اولڈ ہائوس جانا پڑتا ہے، اس کہانی کو بہت ہی اچھے طریقے سے لکھا گیا ہے اور ہر کردار بہت ہی خوبی کے ساتھ نبھایا گیا ہے. یہی وجہ ہے کہ شائقین نے بے بی باجی کو بہت سراہا .

    خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

    ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

    عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ