Baaghi TV

Tag: drama

  • جو تنقید کے لئے خود کو تیار نہیں کرتا وہ اچھا فنکار نہیں بن پاتا ثانیہ سعید

    جو تنقید کے لئے خود کو تیار نہیں کرتا وہ اچھا فنکار نہیں بن پاتا ثانیہ سعید

    سینئراداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے تنقید اور اداکاری ساتھ ساتھ چلتی ہے. جو فنکار زہنی طور پر خود کو تنقید کےلئے تیار نہیں کرتا وہ کبھی بھی اچھا فنکار نہیں بن پاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌ابھی تک اتنا کام کر لیا ہے کہ اب مجھ پر میرے کردار اثر انداز نہیں کرتے . ہاں جو کردار میرے دل کے قریب ہوتے ہیں وہ میں اپنے ساتھ لیکر چلتی ہوں. انہوں نے کہاکہ مجھے کام کرتے رہنا بہت اچھا لگتا ہے .

    لیکن ”میں‌اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں اگر مجھے پراجیکٹ اچھا لگتا ہے تو ہی میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں ورنہ نہیں”. انہوں نے آج کے ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسائل کی نشاندہی اور انہیں درست کرنے کے نظریے کے طور پر ڈرامے بنتے تھے لیکن اب مسائل کو معمول سمجھنے پر بنائے جا رہے ہیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ ہر اداکار محنت سے کام کرتا ہے اور اداکاری کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے، تنقید تو کوئی بھی ایک سیکنڈ میں کر دیتا ہے لیکن تنقید کرنے والے یہ خیال نہیں‌کرتے کہ اداکار کتنی محنت کرتا ہے

     

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    .

  • فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    آج کل فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ سر اٹھائے ہوئے ہے ،فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو مارا جا رہا ہے. لیکن اسرائیل کی زیادتیوں پر دنیا اسکا ساتھ دے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے انہی کی زمین تنگ کی جا رہی ہے. اس تنازع پر عالمی میڈیا تو اسرائیل کے حق میں رپورٹنگ کررہا ہے لیکن کچھ صحافیوں‌کی طرف سے بھی جانبدارانہ رپورٹنگ دیکھنے کو مل رہی ہے. اشنا شاہ ایسا کرنے پر ایک صحافی پر برس پڑی ہیں ۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر خود کو صحافی بتانے والے ایک شخص کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اس ٹویٹ میں یہ لکھا ہوا تھا کہ ”حماس کے جنگجو اسرائیل میں یہودی خواتین کے ریپ کرنے سمیت انہیں قتل کر رہے ہیں، وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں جب کہ وہ بچوں کے سامنے ان کے یہودی والدین کو بھی ذبح کر رہے ہیں۔ ”اس صحافی سے جب حماس کے مظالم کے شواہد مانگے گئے تو انہیں غصہ آگیا۔اداکار نے لکھا کہ صحافی کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے اور غلط معلومات کو پھیلایا۔اشنا شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تمام یہودی افراد اور اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، وہ جہالت اور تعصب کو چھوڑ دیں اور اس سوچ کو بھی ختم کریں کہ یہودیوں کی زندگی عرب افراد سے زیادہ اہم ہے۔

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے میرا سیٹھی

    مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے میرا سیٹھی

    علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے ابھی تک جو کردار کئے ہیں ان میں سے زیادہ تر سنجیدہ ہی رہے ہیں لیکن مجھے بنیادی طور پر کامیڈی پسند ہے. اور مجھے بہت شوق ہے کہ مجھے کامیڈی کردار ملیں اور میں انہیں کروں. انہوں نے کہا کہ میں نے لکس سٹائل ایوارڈ میں‌ایک کامیڈی سیگمنٹ کیا ہے ، اس کامیڈی سیگمنٹ کو لکھنے میں‌بھی مدد کی ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ میں‌سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکیٹو نہیں ہوں، تھوڑا بہت ایکٹیو ہوں، کبھی کبھی پوسٹ کر لیتی ہوں.

    میرا سیٹھی نے کہا کہ میرے بھائی کا گانا پسوڑی ہر طرف پسند کیا جا رہا ہے بہت اچھا لگ رہا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے اگر کوئی اچھی فلم ملی تو کر لوں گی لیکن ہمارے ہاں زیادہ ڈرامے اچھے بن رہے ہیں”، لہذا ابھی تو میرا دھیان فلمیں کرنے کی طرف ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ آج کل بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر ہیں وہ جانتے ہیں کہ فنکاروں سے کس طرح سے کام لینا ہے. میں نے جس ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کیا ہے بہت اچھا لگا ہے اور بہت مزا آیا ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جویریا عباسی نے دنیا سے عزت کروانے کاطریقہ بتا دیا

    جویریا عباسی نے دنیا سے عزت کروانے کاطریقہ بتا دیا

    سینئر اداکارہ جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ دنیا میں‌عزت کروانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ طریقہ یہ ہےکہ آپ دوسروں‌کو عزت دیں. آپ دوسروں‌کو عزت دیں‌گے ان کو سپیس دیں گے تو دنیا بھی آپ کی عزت کریگی ، آپ کواچھے لفظوں میں‌یاد رکھے گی. انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے مزاج میں‌بہت ٹھہرائو آیا ہے. میں‌پہلے بہت غصہ کیا کرتی تھی اور بات بات پر لڑ پڑتی تھی ، لیکن میں‌نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اس عادت کو کنٹرول کیا. اور میں نے زندگی میں‌ایک اور چیز پچھلے چند برسوں میں‌سیکھی ہے کہ

    جو بھی فیصلہ کریں وہ سوچ سمجھ کر کریں. کل کو پچھتانے سے بہتر ہے کہ ہم کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کر لیں. ”انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم کسی کے ساتھ اچھا نہ کریں اور ہمارے ساتھ اچھا ہو” دنیا مکافات عمل ہے یہ چیز اگر ہم لوگ سمجھ جائیں تو ہم کسی کےساتھ برا کرنے کا سوچیں گے بھی نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں‌چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی تحمل سے بات اور فیصلے کرنے کی عادت ڈالیں.یاد رہے کہ جویریا عباسی شمعون عباسی کی سابقہ اہلیہ ہیں اور جب سے ان کی شمعون عباسی کے ساتھ طلاق ہوئی ہے انہوں نے دوسری شادی نہیں‌کی.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌بچپن میں‌بہت شرارتی تھی اور میں الگ الگ شرارتیں کیا کرتی تھی، یہاں تک کہ اگر میں اپنی مرضی سے کھانا پینا چاہتی تھی یا کوئی اپنی مرضی کے مطابق کام کرنا چاہتی تھی تو میں اسکو کرنے کا پلان بنایا کرتی تھی. ایک بار میں‌نے اپنے والد کے جعلی دستخط کرکے ان کے بینک سے لاکھوں روپے نکلوا لئے ، اور پیسے پھر میں‌نے کالج کینٹین کا بل دینے اور شاپنگ کرنے پر لگا دئیےجو کہ یقینا غلط تھا اولاد کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ دھوکہ نہ کریں.

    انہوں‌نے کہا کہ میرے والد کو میری اس حرکت کے حوالے سے جب پتہ چلا تو وہ بہت خفا ہوئے یہاں تک کہ انہوں‌نے مجھ سے بات کرنا بھی بند کر دی. ان کا مجھ سے بات نہ کرنا یقینا میرے لئے تکلیف دہ تھا ، میں‌نے بہت کوشش کی لیکن وہ نہ مانے ، میں‌نے پھر بہت مشکل سے صلح کی اور جب کمانا شروع کیا تو ان کو تحفے تحائف بہت زیادہ دئیے.انہوں نے کہا کہ ”انسان جو بھی کرتا ہے وہ پلٹ کر ضرور اسکے سامنے آتا ہے اگر میرے بچے میرے ساتھ ایسا کریں گے جیسا میں‌نے والد کے ساتھ کیا تو وہ مکافات عمل کہلائے گا.” اسلئے والدین کو دھوکہ نہ دیں.”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    افتخار ٹھاکر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے پہلی بار ایک انٹرویو میں‌اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ میری فٹنس کا راز باقاعدگی کے ساتھ سوئمنگ کرنا ہے ۔میری عمر 64سال ہے اور میں سمجھتا ہوں میری فٹنس کا راز باقاعدگی سے سوئمنگ کرنا ہے ،میں پانچویں یا چھٹی جماعت سے سوئمنگ کر رہا ہوں ۔ افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ سارے پاکستان کے فائیو سٹارز ہوٹلز ، کلبز ، جمز جہاں پر سوئمنگ پول ہیں وہ تاحیات میرے لئے فری ہیں ، مجھے وہاں سوئمنگ کرنے کی کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں” سوئمنگ کرکے بہت انجوائے کرتا ہوں”، اور میں سب سے یہی کہوں گا کہ سوئمنگ ضرور کیا کریں اس سے آپ میں ایک الگ لیول کی انرجی آتی ہے. انسان فریش بھی رہتا ہے. اپنے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میرے کچھ نئے پراجیکٹس بہت ہی زبردست ہیں ، امید ہے کہ شائقین ہمیشہ کی طرح‌بہت پیار دیں گے. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا ہے.

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    نسیم وکی ”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی” جلد شروع کریں گے

    ورسٹائل فنکار عمر شریف اور معین اختر نے سٹینڈ اپ کامیڈی شوز بہت زیادہ کئے ان جیسے اور بھی بہت سارے فنکار ہیں جنہوں نے سٹٰینڈ اپ کامیڈی شوز کئے جن میں ببو برال کا نام قابل زکر ہے. پھر پاکستان میں‌ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سیٹنڈ‌کامیڈی کا رواج دھندلانا شروع ہو گیا لیکن سٹینڈ اپ کامیڈی کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی. نسیم وکی نے سیٹنڈ اپ کامیڈی کا رواج زندہ رکھا، اب نسیم وکی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ فنکار بہت جلد اپنا نیا پروگرام”سٹینڈ اپ کامیڈی ود نسیم وکی”شروع کرنے والے ہیں جس میں وہ منفرد انداز سے پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

    نسیم وکی نے اس پروگرام کی مزید تفصیلات ابھی شئیر نہیں کیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں اس پروگرام کے لئے بھرپور تیاری کررہا ہوں اور مجھے بہت امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے اور ایکبار پھر سٹٰینڈ اپ کامیڈی کا دور لوٹ آئیگا. نسیم وکی نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں اور ”میں خوش ہوں‌کہ ہمارا طنزو مزاح آج بھی ہمسایہ ملک سمیت پوری دنیا میں‌وہاں وہاں پسند کیا جاتا ہے جہاں اردو اور پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے. انڈیا میں آج بھی سٹینڈ اپ کامیڈی ہوتی ہے .”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کا کوئی فائدہ نہٰیں ہوتا . انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شوز میں‌عموما وہ جاتے ہیں جن کو یا تو ایوارڈ ملنا ہوتا ہے یا پھر جن کو سجنے سنورنے کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے. سونیا حسین نے کہا کہ شاید لکس کی انتظامیہ بہت سارے فنکاروں کو پہلے ہی بتا دیتی ہو گی کہ ان کو ایوارڈ ملنے جا رہا ہے اور وہ کسی کو نہ بتائیں. مجھے اس بار ایک فلم کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن میں‌نہیں گئی. سونیا حسین کیوں نہیں گئیں اسکی انہوں نے وضاحت نہیں کی.

    ”سونیا حسین نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگ کیوں فنکاروں‌کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتے ہیں. ”جس کی جو مرضی ہوتی ہے وہ وہی پہن لیتا ہے کسی کو کیا مسئلہ ہے. اور لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب ہو یا فیشن اور ایوارڈز کی دیگر تقریبات ، اس میں جس کا جو دل کرتا ہے وہ ہی پہنتا ہے. کسی کو کوئی حق نہیں‌ہے کہ وہ کسی پر بھی تنقید کرے. دنیا ان باتوں سے نکل کر بہت آگے جا چکی ہے ، اور ہم انہی باتوں میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کسی نے کیا پہنا ہے اور کیا نہیں پہنا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • شعیب اختر کا تعریف کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے شیما گل

    شعیب اختر کا تعریف کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے شیما گل

    معروف اداکارہ یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے میری آنکھوں کی تعریف میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے. میری آنکھیں خوبصورت ہیں مجھے یہ تو پتہ تھا لیکن جب شعیب اختر نے کہا کہ یشما کی آنکھیں مجھ سے ملتی ہیں تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی . میں‌ان کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری آنکھوں کی تعریف کی . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں‌نے مختلف قسم کے کردار کرنے شروع کر دئیے ہیں. پہلے مجھے نیگیٹیو کردار زیادہ ملتے تھے تو میں‌وہی کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا.

    بلکہ اب میں‌کوشش کروں گی کہ میں‌مختلف کردار کروں اور ایسے کردار کروں‌جو لوگوں کو یاد رہ جائیں. انہوں نے کہا کہ” اب میرے دو تین دڑامے ایسے آئیں گے جن میں میرا کردار پازیٹیو ہو گا اور شائقین کو ایک نئی یشما گل دیکھنے کو ملے گی ”. انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں اپنے پازیٹیو کرداروں کو لیکر. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیگیٹیو کرداروں میں اگر میں‌نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے تو پازیٹیو کرداروں میں بھی خود کی صلاحیتوں کو منوائوں گی. یشما گل نے کہا کہ میں‌ہر کسی سے سیکھتی ہوں چاہے وہ مجھ سے جونئیر ہو یا سینئر .

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • کابلی پلائو آفر ہوا تو فورا ہاں کر دی سبینا فاروق

    کابلی پلائو آفر ہوا تو فورا ہاں کر دی سبینا فاروق

    ڈرامہ سیریل کابلی پلائو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سبینا فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے جب کابلی پلائو آفر ہوا تو میں نے سکرپٹ سنے بغیر ہی ہاں کردی ، میں نے سکرپٹ بعد میں‌پڑھا. اور جب میں نے اپنا کردار جو کہ باربینا کا ہے ، اس کو پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ، ہم سب جو اس ڈرامے سے جڑے ہوئے ہیں ان سب نے بہت محنت کی ، ہمیں‌یقین تھا کہ کابلی پلائو کو بہت اچھا ریسپانس ملے گا، لیکن اتنا اچھا ریسپانس ملے گا اس کا اندازہ نہیں تھا.

    انہوں نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے میرے کردار کے ساتھ ساتھ ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہے. سبینا فاروق نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ ہم کسی بھی پراجیکٹ کے آن ائیر جانے سے پہلے یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ہٹ ہوجائیگا، ”عوام کے مزاج کا بالکل بھی کچھ پتہ نہیں لگتا”. لیکن ہم سب خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے ڈرامے کو پوری دنیا میں‌جہاں جہاں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں وہاں‌پذیرائی ملی ہے. بلاشبہ کابلی پلائو میرے کیرئیر کا ایک بہترین پراجیکٹ ہے اوریہ پراجیکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا