Baaghi TV

Tag: drama

  • گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان نے آگ بگولہ کر دیا ہے پاکستانی فنکاروں کو ، منشا پاشا بھی آ گئی ہیں‌میدان میں انہوں نے ھال ہی میں ایک ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ مجھے سندھی ہونے پر فخر ہے اور میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں اپنے گھر میں ملازموں کے ساتھ سندھی بولتی ہوں، ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں نصیر الدین شاہ نے کیسے کر دی یہ بات. منشا پاشا کی اس پوسٹ پر بہت سارے سندھیوں نے بھی لکھا کہ ہم سب سندھی بولتے ہیں اور ہمارے ہاں اس زبان کو بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے. یاد رہے کہ نصیر

    الدین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں سب زبانیں بولی جاتی ہیں جیسے کہ سرائیکی ، بلوچی ، پشتو لیکن سندھی بولنے کا رواج وہاں ختم ہو چکاہے. لیکن اگر نصیر الدین سوشل میڈیا کو فالو کرتے ہیں تو ان کو اب تک پتہ چل چکا ہو گا کہ پاکستان میں‌سندھی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور اس زبان کو کبھی بھی پس پشت نہیں ڈالا گیا .

  • ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر جن کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کی مثال یہ ہے کہ وہاں کے ایک معروف گلوکر بادشاہ نے بھی ہانیہ کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا. ہانیہ کا آج کل ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے، اس میں‌انہوں‌نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہو نہیں‌پاتی اور کزن سے ہوجاتی ہے. اس ڈرامے میں‌ہانیہ کی اداکاری بہت پسند کی جا رہی ہے، ہانیہ عامر چونکہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی جس میں

    انہوں نے نانی آف دا ائیر ایک اماں کو قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ کیوں انتظار کریں کس کے لئے کریں، تفصیلات کے مطابق ایک اماں نے ایک وڈیو بنا کر لڑکیوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کا ایک جگہ سے بریک اپ ہو گیا ہے تو رونے کی بجائے اگلہ تلاش کریں ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں اچھا ہو اور آپ کی زندگی بن جائے، اماں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اسکو رو کر کیوں گزارنا. ہانیہ عامر کو اماں کی باتیں بہت اچھی لگی ہیں تبہی انہوں نے ان جو نانی آف داائیر قرار دیدیا ہے.

  • وہاج علی کا انسٹاگرام پر بھارتی فین کو جواب

    وہاج علی کا انسٹاگرام پر بھارتی فین کو جواب

    پاکستانی ڈرامے ہر دور میں بھارت میں مقبول رہےہیں‌، ہماری فلمیں بھی ایک وقت میں بھارت میں مقبول رہیں، لیکن ڈرامہ تو آج تک مقبول ہے.آج کے ڈرامے سے تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے وہاج علی کی شہرت بھارت جا پہنچی ہے. وہاں ان کے دیوانوں کی تعداد ایسے ہی ہے جیسے کہ یہ چھوٹی سکرین کے فواد خان ہوں. وہاج علی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے وہاج کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ میں اداکار کو ٹیگ بھی کیا۔ وہاج علی نے اپنی اس مداح کو جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا. مرودیا نے لکھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور بھارت میں آپ کے مداحوں کی تعداد دن بہ

    دن بڑھتی جا رہی ہے ، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کے آنے والے تمام ڈرامے اور فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوں. آپ کو بھارت میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ لوگ یہاں آپ کےڈرامے نہایت شوق سے دیکھ رہے ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ تیرے بن میں ان کو بہت پسند کیا گیا ہے اور مجھے پیار ہوا تھا بھی زیر بحث ہے یوں‌وہاج علی اس وقت اپنے ان دو ڈراموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں.

  • جس ڈرامے میں مرتا ہوں وہ ہٹ ہوتا ہے حمزہ علی عباسی

    جس ڈرامے میں مرتا ہوں وہ ہٹ ہوتا ہے حمزہ علی عباسی

    اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ کافی کنفوژ دکھائی دیتے ہیں وہ کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری کرنی ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے تو اداکاری چھوڑ دی ہے. اداکاری چھوڑ دینے کا دعوی کرنے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی شوبز کے ایونٹس میں بھی نظر آتے ہیں اور ٹی وی پر بھی نظر آرہے ہیں، دا لیجنڈ آف مولا جٹ حمزہ علی عباسی کے ایکٹنگ چھوڑ دینے کے دعوے سے کئی سال پہلے سے بن رہی تھی.لہذا اس فلم کا ان کی ایکٹنگ چھوڑنے کے دعوے سے تعلق نہیں‌ ہے. تاہم ایک بار پھر حمزہ علی عباسی متحرک ہو گئے ہیں اور وہ بہت جلد ٹی

    وی ڈرامہ جان جہاں میں‌نظر آنے والے ہیں. اس ھوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء اور ان کی اہلیہ ثمینہ نے مجھے کہا کہ میں ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں‌، انہوں نے مجھے ڈرامہ آفر کیا اچھا لگا تو میں نے سائن کر لیا، مجھے اس سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ جس ڈرامے میں‌، مرا وہ ہٹ ہوا اس میں کیا ہوگا یہ دیکھنے کے لئے پہلے ڈرامہ دیکھیں. کہانی بہت اچھی ہے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئیگی.

  • تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں تین کہانیاں دکھائی جائیں گی جو ایک دوسرے سے بالکل ہی مختلف ہوں گی. اس فلم کا گزشتہ دنوں کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا، اس موقع پر مہوش حیات نے میڈیا سے بات چیت کی ، بات چیت کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت جس نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ، وہ آج کل بہت مشکل میں‌ ہے تو کیا کہنا چاہیں گی، اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ دیکھیں تنقید زندگی کا حصہ ہوتی ہے اسی کے ساتھ جینا پڑتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم تیری میری کہانیاں کے ٹریلر لانچ

    پر ہیں لہذا اسی کی بات کی جائے تو بہتر ہے آپ اس سیاسی جماعت کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے. یوں مہوش حیات نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تحریک انصاف کے حوالے سے کئے گئے سوال کو گول کر دیا، کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا، یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سیاسی وابستگی پی ٹئ آئی کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں ان کے سیاست کے انداز کو پسند کرتی ہیں.

  • تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے شائقین کو عید کاتحفہ ہے مہوش حیات

    تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے شائقین کو عید کاتحفہ ہے مہوش حیات

    گزشتہ دنوں کراچی میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کا ٹریلر لانچ کیا گیا ، اس میں مہوش حیات ، وہاج علی ، ندیم بیگ، مرینہ خان و دیگر نے شرکت کی، تقریب میں‌مہوش حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری کہانیاں ایک نئی چیز ہے جو پاکستانی سینما میں متعارف کروائی جا رہی ہے، اس سے پہلے ایسا تجربہ نہیں ہوا، اچھی بات ہے کہ ہمارا سینما ماڈرن تجربات کرنے جا رہا ہے اور تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے آپ سب کے لئے ایک تحفہ ہے، ایک ٹکٹ میں آپ تین فلمیں دیکھ سکتے ہیں ، اور تینوں فلمیں‌ہی مختلف

    ہیں. ان کی کہانیاں، کاسٹ ، ڈائریکٹرز سب کچھ مختلف ہے، میں اپنی فلم ٰمیں اپنے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکوں گی یہ ایک راز ہے جو عید کے روز ہی کھلنا چاہیے. میں‌تو کہوں گی کہ آپ سب تیری میری کہانیاں‌ضرور دیکھیں ، سب نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے. مہوش حیات نے مزید کہا کہ مجھے تیری میری کہانیاں میں کام کرنے کا بہت مزا آیا . یہ فلم ہر لحاظ سے میری پہلی فلموں سے مختلف ہے اور مختلف ثابت ہو گی، مجھے بہت امید ہے کہ ہمارے اس گفٹ کو آپ سب بہت پسند کریں گے.

  • ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں. کیونکہ بہت ساری عورتیں سیچوایشن کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر جانتی ہیں، میں دونوں فریقین کی باتیں سن کر صرف سچ کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو عورت مارچ ہوتا ہے اس سے کیا ان عورتوں کو فائدہ ہوتا ہے جو کسی دور گائوں میں بیٹھی مار کھا رہی ہوتی ہیں یا گھر داری کررہی ہوتی ہیں ، ان کو تو اس عورت مارچ کا پتہ بھی نہیں ہوتا. یہ جو عورت مارچ ہے یہ ان کے لئے

    نہیں ہے بلکہ ہمارے خود کے لئے ہے. اورمیں عورت مارچ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتی. ہمارے ہاں خلع لینے کی شرح بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا عورت اور مرد کے معاملے میں‌اگر عورت غلط اور مرد ٹھیک ہو تو میں مرد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی ، اگر عورت ٹھیک اور مرد غلط ہو تو میں‌ عورت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں ہر حوالے سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو.

  • کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ایکسائز حکام نے کیوں روکی ؟‌

    کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی ایکسائز حکام نے کیوں روکی ؟‌

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لیا۔ محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کےمطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا ۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔افتخار ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ہم سب شہریوں کو اپنے فرائض کا علم ہونا چاہیے، انہوں نے یہ بھی

    کہا کہ ایسی غفلت دوبارہ نہیں ہو گی. یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر حال ہی میں آسٹریلیا سے وطن واپس آئے ہیں، وہ وہاں پر اپنی فلم سپر پنجابی کی پرموشن کے لئے گئےتھے، سپر پنجابی کو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا. فلم کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں‌ بنی اس فلم کا میوزک اور کہانی اس کا پلس پوائنٹ ہے. افتخار ٹھاکر بہت جلد کچھ نئے پراجیکٹس کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آ رہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا رہوں گا.

  • ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جن کی حقیقت سے قریب اداکاری دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. انہوں نے جو بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. انہوں نے فلم کملی میں ایک اندھی کا کردار نہایت ہی خوبی سے نبھایا. ثانیہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ان کو جب بھی جس بھی پراجیکٹ میں دیکھا گیا ہے وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ برے نہیں ہیں ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اچھے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ ڈراموں میں خواتین کو

    بااخیتار نہ دکھایا جانا ایک ظلم ہے، ڈراموں میں خواتین کو روتا دھوتا دکھایا جاتاہے ، وہ اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں ہوتیں، بس ظلم سہتی رہتی ہے، ایسا نہیں ہے بھئی عورتیں بہت مضبوط ہیں ان کا یہ رخ بھی دکھایا جانا چاہیے. لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کی اس وقت جو سب سے بڑی خامی ہے وہ یہی ہے کہ عورتوں کو بااختیار نہیں دکھایا جاتا ان کو مکمل طور پر مردوں پر انحصار کرنے والیاں دکھایا جاتاہے. یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.

  • نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    سینئر اداکارہ نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دیا ہے مشورہ مائوں کو ، انہوں نے کہا کہ بچہ جب بیمار پڑ جائے تو کبھی بھی اس پر گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں ، اسکو جتنا جلدی ہو سکے ڈاکٹر کے پاس لیجائیں، ہمارے ہاں بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی ٕپائی جاتی ہے جو بچہ بیمار ہوجانے پر اسکو ڈاکٹر کو دکھانے کی بجائے خود ہی اسکا علاج شروع کر دیتے ہیں گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ ٹھیک نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے پائوں میں ایک بار کانٹا لگ گیا مجھے بہت سارے لوگوں نے گھریلو ٹوٹکے آزمانے کا کہا لیکن میں نے کسی

    نہ سنی اور میں ڈاکٹر کے پاس گئی اتوار کا دن تھا کوئی ڈاکٹر مل نہیں‌رہا تھا لیکن میں‌نے کسی نہ کسی طرح کسی ڈاکٹر کو ڈھونڈ لیا. اور اسکو دکھایا اس نے میرے بیٹے کے پائوں سے پیپ نکال کو اس کو ٹھیک کر دیا. انہوں نے کہا کہ بچے دنیا کی قیمتی ترین شے ہیں انکو سنبھال کر رکھنا ہماری زمہ داری ہے ان کی صحت پر کمپرومائز نہیں‌کیاجاناچاہیے. انہوں نے کہا کہ مائیں بچیں ایسے گھریلو ٹوٹکوں سے جو بچے کو مزید بیمار کر دیتے ہیں.