اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوکنگ بہت اچھی لگتی ہے ،جب وقت ملتا ہے کر لیتی ہوں. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے گھر کو صاف کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے. لیکن میرے کام کی مصروفیت کچھ اس قسم کی ہے کہ میں چاہوں بھی تو نہ کوکنگ کر سکتی ہوں نہ ہی گھر کی صفائی ستھرائی کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اداکارائوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو اداکاری کے ساتھ گھر کام کاج بھی کرتی ہیں. یمنہ زیدی نے کہا کہ شوٹنگ بہت مشکل کام ہے ، شوٹنگ کرنے کے بعد تو ویسے ہی انسان تھکا ہوتا ہے لیکن بہت ہمت والی ہیں وہ اداکارائیںٰ جو کام کرکے گھر جاتی ہیں اور جا کر اپنے بچوں اور فیملی کو دیکھتی ہیں. یہ بہت ہی ہمت کا کام ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا نہیںٰ کر سکتی میں ایک وقت میں ایک ہی کام کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا شمار ٹی وی کی نمبر ون آرٹسٹوں میںہوتا ہے ، ان کی اداکاری دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ، اور حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کا خاصا ہے.
Tag: drama

پاکستان میں خواتین مجموعی طور پر غیر محفوظ ہیں ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ محفوظ ماحول میں رہتی ہوں لیکن مجموعی طور پر خواتین غیر محفوظ ہیں. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار کروں جن سے دوسری خواتین کو موٹیویشن ملے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر نظر ڈالوں تو مجھے اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور کردار کولیکر شرمندگی نہیںہوتی، میں نے ہمیشہ اپیسے کردار اور پراجیکٹس چُوز کئے ہیں جو دیکھنے والوںکو کوئی پیغام دے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت کےساتھ کام کیا ہے ، مجھے اپنے ہر
کردار کے ساتھ محبت ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈینز کب کسی چیز کو بہت زیادہ پسند کرلے کسی کو پتہ نہیںہوتا اس لئے میں تو یہی کہوں گی آرٹسٹ کو اپنا سو فیصد دینا چاہیے باقی آڈینز پر چھوڑ دینا چاہیے. ماہرہ خان نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کے لئے میں کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ شائقین انہیں ضرور پسند کریں گے. میری ہمایوں سعید کے ساتھ ایک فلم بھی پائپ لائن میں ہے .

دانیہ انور چھ سال تک اپنے شوہر کی مار کھاتی رہیں
اداکارہ دانیہ انور نے اپنی ذاتی زندگی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںنے اپنے بھائی کے دوست سے شادی کی ، اور وہ مجھ سے پانچ سال بڑے تھے ، ہم دونوں کے درمیان محبت کا ایک تعلق قائم ہو گیا جس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا. شادی کے بعد میں بہت پچھتائی کیونکہ میرا یہ فیصلہ بہت ہی زیادہ غلط تھا. میرا شوہر مجھ پر ظلم و تشدد کرتا تھا، چونکہ میں نے محبت کی شادی کی تھی اس لئے میں چاہتی تھی کہ یہ تعلق بچ جائے، میں مار پیٹ صرف اس لئے برداشت کرتی رہی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میرا تعلق بچ جائے اور یہ شادی
چلتی رہے. اس کے لئے میں نے ہر طرح کی کوششیں کیں لیکن میرے شوہر کے مزاج میں تبدیلی نہ آئی. اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ کیا فائدہ مار کھاتے رہنے کا کیونکہ رشتے میں بہتری تو آ نہیں رہی اس لئے علیحدگی کا فیصلہ کیا ، طلاق لی تو مجھے بہت باتیں کی گئیں کہا گیا کہ میں ایک بری عورت ہوں جس نے طلاق لی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کیوں ایسا سوچتے ہیں کہ طلاق لینے والی عورت بری ہے. یہ بھی تو دیکھیں کہ ایک عورت نے شادی کو بچانے کی کتنی کوشش کی جب کوئی بات نہ بنی تو ہی اس نے طلاق لی .

ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار
اداکارعمران اشرف جن کا رمضان میں ڈرامہ شروع ہوا ہیر دا ہیرو، اس ڈرامے میں عمران اشرف نے ہیرو بٹ کا کردار نبھایا ہے، عمران اشرف کے اس کردار کو انکے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ، ڈرامہ سپر ہٹ ہونے کے بعد عمران اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہیر دا ہیرو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، جب یہ ڈرامہ مجھے پہلی بار آفر ہوا اور میں نے کہانی سنی تو میں نے سنتے ہی ہاں کر دی، کہانی ریفرینشنگ ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اور جس مقام پر
ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، میرے مداحوں کی حوصلہ افزائی مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کسی مختلف کردار کے ساتھ سامنے آئوں . عمران اشرف نے کہا کہ دم مستم کے بعد میری اور امر خان کی جوڑی کو جس طرح سے ہیر دا ہیرو میں سراہا گیا اس کے لئے میںان کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف کا اس سے قبل ڈرامہ رقص بسمل آن ائیر گیا تھا اسے بھی شائقین نے بے حد سراہا تھا.

والد فیصل قریشی کی شادی میں ، سب سے آگے میں تھی ہانش قریشی
سینئر اداکار فیصل قریشی جنہوں نے تین شادیاں کر رکھی ہیں ان کی بیٹی ہانش قریشی جو کہ خود بھی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا بہت شوق ہے لیکن میرے والد نے مجھے کہا تھا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو پھر اداکاری بھی کر لینا ، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر اداکاری کرنی ہے تو اپنے پائوں پر کھڑا ہونا پڑے گا میں کہیں سپورٹ کروں گا. ہانش قریشی نے کہا کہ میرے والد نے ایک سے زائد
شادیاں کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے مجھ سے عجیب و غریب سوال کئے جاتے ہیں ، ھالانکہ میرے والد نے ہر گھر کے ساتھ انصاف کیا ہے اور آج کے دن تک انصاف کررہے ہیں. میرے والد سے میری دوستی ہے ،میں ان کے فیصلوں کی قدر کرتی ہوں ، یہاں تک کہ ان کی شادی تھی تو میں سب سے آگے کھڑی تھی . لوگ جتنی مرضی تنقید کرتے رہیں لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ جب آپ پر تنقید ہونا شروع ہوجائے تو مان لیں کہ آپ کچھ اچھا ہی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے کالج کے زمانے میں ایکتنگ کی بہت آفرز آتی تھیں لیکن میرے والد ہر آفر کو رد کر دیتے تھے کیونکہ ان کے نزدیک پڑھائی زیادہ اہم تھی.

لندن نہیں جائونگا ٹی وی پر
اداکار ہمایوں سعید کی گزشتہ برس عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا کو بہت زیادہ مقبولیت ملی تھی ، اس فلم کا میوزک بھی سپر ہٹ رہا. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ یہ فلم اب وہ ٹی وی پر بھی دیکھ سکیں گے.جی ہاںاے آر آئی وائی پر آج رات یہ فلم دکھائی جائیگی ، جو لوگ سینما گھروں میں جا کر اس فلم کو نہیں دیکھ کے تھے اب وہ یہ فلم ٹی وی پر اپنے گھر بیٹھے ہی دیکھ سکیں گے. فلم میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ہیرو ہیروئین کا کردار نبھایا ہے جبکہ سپورٹنگ کاسٹ میں کبری خان ، واسع چوہدری ،
احمد علی بٹ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. ہمایوں سعید نے فواد کھگا کا کریکٹر نبھایا ہے ، مہوش اس میں ایک ایسی لڑکی دکھائی گئی ہیں جو کہ پاکستانی ہیں اور بیرون ملک میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے. کبری خان ہمایوں سعید کو پسند کرتی ہے جبکہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں. کہانی کو بہترین انداز میںلکھا گیا ہے ، ڈائیلاگز بہت خوبصورت ہیں، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے جبکہ کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے.

اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟
اداکارہ اشنا شاہ جن کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے ہیں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے میری ایک دوست کے زریعے ملے تھے، میری دوست نے مجھے بتایا کہ ایک مہشور گالفر پاکستان آیا ہوا ہے اور وہ میرا جاننے والا ہے. میری دوست نے کہا کہ تمہیں اس سے بات کرنی چاہیے ، ہماری بات میری دوست نے فون پر کروائی ، ہماری ہیلو ہائے ہوئی اس کے تین دن کے بعد ایک دوسرے سے ملے ، اور اسی دن میرے شوہر نے اپنی والدہ سے جا کر کہا کہ مجھے اشنا شاہ سے ہی شادی کرنی ہے، یوں ہمارا دونوں
فیملیز کی رضا مندی سے رشتہ طے ہو گیا. میرے میاں بہت اچھے دل کے انسان ہیں ، انہوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ عزت دی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے میاں نے مجھے پرپوز کیا اور اس کے جواب میں ، میں نے بھی ہاں کہہ دیا کیونکہ میرے میاں مجھے بہت ہی الگ طبیعت کے لگے. میری خوش نصیبی ہے کہ میری شادی حمز ہ جیسے خوش اخلاق انسان کے ساتھ ہوئی.

مجھے رونے دھونے والے ہی کردار ملتے ہیں وہاج علی
اداکار وہاج علی جو کہ نئی نسل کے نمائندہ فنکار ہیں، انہوں نے کم عرصے میں ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے ، آج ان کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے نمبر ون ہیروز میں ہوتا ہے. وہاج خان کا ان دونوں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے اس میں ان کا کردار بہت پسند کیا جا رہا ہے. وہاج علی آج کل جتنے بھی کردار کررہے ہیں اس میں وہ کسی نہ کسی طرح مظلوم ہی دکھائی دیتے ہیں. وہاج علی سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ ایک ہی طرح کے کردار کیوں کررہے ہیں ، ہر کردار میں مظلوم دکھائی دیتے ہیں آخر وجہ کیا ہے؟ اس پر وہاج
علی نے جواب دیا کہ ایسے پراجیکٹس کے پیسے بہت اچھے ملتے ہیں اور ایسے ڈراموں کے مجموعی طور پر بجٹ اچھے ہوتے ہیں. باقی یہ کہ مجھے ایسے کردار آفرز ہوتے ہیں لہذا میرے پاس جو آتا ہے اس میں سے جو مجھے بہتر لگتا ہے وہ میں سائن کر لیتاہوں. میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں پسند کرتےہیں، ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. ہم سب نے بہت محنت کے ساتھ یہ ڈرامہ بنایا ہے .

شاہد آفریدی جنٹلمین ہیں نادیہ جمیل
نادیہ جمیل جنہوں نے حال ہی میں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ فضائی سفر کیا ہے. انہوں نے فضائی سفر کی روداد ایک ٹویٹ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ سفر کرکے مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں، میری بیٹی جو کہ بہت چھوٹی ہے اس نے جہاز میں سفر کے دوران بہت اچھل کود کی ، اور شاہد آفریدی اسکو سنبھالتے رہے. ان کو پتہ تھا کہ بچی سے کیسے بات کرنی ہے اسکو کیسے
سمبھالنا ہے. اس دوران میں نے ان کے ماتھے پر ایک بار بھی شکن نہیں دیکھی انہوں نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا . نادیہ جمیل نے کہا کہ شاہد آفریدی کو خدا کی ذات نے ایسے ہی اتنی شہرت اور عزت نہیں دی ، یقینا انکی ذات کی بےشمار خوبیاں ہیں. یوں نادیہ جمیل نے شاہد آفریدی کے ساتھ فضائی سفر کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. نادیہ جمیل کی اس ٹویٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے بھی آفریدی کی تعریفیں کی اور کہا کہ ہم آفریدی کو بلاوجہ پسند نہیں کرتے. یقینا وہ ایک انسان ہیں.

میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں نسیم وکی
سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے سیاست میں کسی قسم کی دلچپسی ہے. لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میرے نام کے کئی اکائونٹ سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں جو کہ مکمل طور پر جعلی ہیں. میرا ان اکائونٹس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. حد تو یہ ہے کہ مجھے میرے ہی اکائونٹ سے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ آئی. میں بہت بار رپورٹ کر چکا ہوں لیکن کیا کروں ایک اکائونٹ بند کرواتا ہوں دس اور بن جاتے ہیں. لہذا اب میں دیکھتا ہی نہیں کہ کون میرے نام سے کیا لکھ رہا ہے
کیونکہ میں اپنے مداحوں کو بتا چکا ہوں کہ میرے سوشل میڈیا اکائونٹس نہیں ہیں. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت محنت کے ساتھ نام بناتے ہیں لیکن ہمارے نام کو ہمارے ہی نام کے جعلی اکائونٹس بنا کر خراب کیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی زیادتی ہے. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ سٹیج کی موجودہ صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام بہترین انداز میں کرنا چاہیے.









