Baaghi TV

Tag: drama

  • ہماری اداکارائیں ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہیں فیصل قریشی

    ہماری اداکارائیں ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہیں فیصل قریشی

    اداکار فیصل قریشی نےاپنے ایک حالیہ ٹی وی شو میں کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری کی اداکارائیں اپنے ہی ساتھیوں کو دھوکہ دیتی ہیں جوکہ بہت ہی غلط بات ہے. انہوں نے اس بات کو جسٹیفائی کرنے کےلئے ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ایک بار ہماری ایک دوست جو کہ ہیروئین تھیں انہوں نے بتایا کہ اس کی انڈسٹری میں بہت ساری دوستیں ہیں اور ایک تو اسکے بہت ہی قریب تھی. اس نے اسے ہر اس آٍفر کو لینے سے منع کیا جو اچھی تھی ، وہ اپنی سہیلی سے کہتی کہ فلاں ڈرامہ بھی نہ کرنا فلاں بھی نہ کرنا. ایک بار ایسا ہوا کہ اس نے اپنی دوست سے کہا کہ جو تمہیں ڈرامہ آفر ہوا

    ہے اسے بالکل نہ کرنا اس کی سہیلی نے منع کر دیا ہوا یوں کہ جب وہ ڈرامہ آن ائیر گیا تو وہی سہیلی جس نے اپنی سہیلی کوڈرامہ کرنے سے منع کیا تھا وہ اس میں ایکٹنگ کرتی ہوئی نظر آئی. یوں فیصل قریشی نے بتایا کہ کس طرح‌سے انڈسٹری کی لڑکیاں دوستی کے نام پر دوسروں کو دھوکہ دیکر اپنا الو سیدھا کرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بھی بہت بار ایسا ہوا کہ میرے زریعے اپنے کام سیدھے کئے گئے لیکن میں نے اس لئے شورنہیں مچایا کہ چلو میرے نام سے کسی کو فائدہ ہو رہا ہے تو کوئی بات نہیں.

  • ہاں میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے نازش جہانگیر

    ہاں میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے نازش جہانگیر

    اداکارہ نازش جہانگیر جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے ان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی مشکل ہے. اکثر آڑٹسٹ ایسا کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں . نازش نے ایسی باتوں‌ پر توڑ دی ہے خاموشی . انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے لوگ ایسا کہتے ہیں تو کہتے رہیں. جب تک میرے ساتھ کوئی ٹھیک رہے میں اس کے ساتھ ٹھیک رہتی ہوں جب کوئی مجھے تنگ کرے اور میرے کام کو مشکل بنائے میرے پیسے ادا نہ کرے تو میں بھی اسکو تنگ کرتی ہوں اور پھر ٹھیک ٹھاک تنگ کرتی ہوں.. میں اصول پسند ہوں سکون سے رہتی ہوں اور سکون سے کوئی مجھے رہنے دے ایسا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے تو ٹھیک ہے ، ہے.

    انہوں نے کہا کہ میرا دل اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب میری ماں اس دنیا سے گئی تھی امی کی وفات کے بعد اب کوئی بھی غم بہت بڑا اور گہرا نہیں لگتا. نازش جہانگیر نے کہا کہ میرے بارے میں لوگ بلاوجہ باتیں کرتے رہتے ہیں میں اس لئے جواب نہیں دیتی کیونکہ میرے پاس ایسے معاملات کے لئے بالکل بھی وقت نہیں ہے.

  • سجل علی کو جتنا ابھی خوش دیکھتی ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا اشنا شاہ

    سجل علی کو جتنا ابھی خوش دیکھتی ہوں پہلے کبھی نہیں دیکھا اشنا شاہ

    اداکارہ اشنا شاہ بھی ہیں سجل علی کی دیوانی . انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کر دی ہیں سجل علی کی ڈھیر ساری تعریفیں. انہوں نے کہا ہے کہ میرا پہلا ڈرامہ ہی سجل علی کے ساتھ تھا، میں ان کو بہت سالوں سے جانتی ہوں وہ بہت اچھی ہیں، خوش رہنا پسند کرتی ہیں. سجل علی بہت زیادہ پروفیشنل ہے، وہ کبھی سیٹ پر لیٹ نہیں ہوتی نہ ہی وہ خود کو بہت بڑی سٹار سمجھتی ہے. اشنا شاہ نے کہا کہ سجل علی کو جتنا میں نے اب پر اعتماد اور خوش دیکھا ہے

    ایسی سجل تو میں نے پہلے کبھی دیکھی ہی نہیں تھی . میں سجل پر بہت زیادہ فخر مھسوس کرتی ہوں وہ اس وقت ایک بہت ہی اچھی جگہ پر ہے . اس نے زندگی میں بہت زیادہ محنت کی ہے اور اس کی محنت نے اس کو پھل دیا ہے آج سجل علی کا شمار پاکستان کیی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ سجل کے ساتھ دوستی پر مجھے فخر ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ سجل علی نے چھوٹی سی عمر میں جو نام اور مقام کمایا ہے وہ کسی بھی نئے آنے والا کا خواب ہی ہو سکتا ہے.

  • میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    اداکار فیروز خان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے ایمن خان ، یاسر حسین ،ثروت گیلانی و دیگر کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مجھ سے معافی مانگیں. کیونکہ انہوں نے میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی ہے. اداکاروں کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد فیروز خان کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ تمام اداکار جن کے خلاف ہتک عزت کا فیروز خان نے کیس کیا، انہوں نے فیروز خان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا. اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فیروز خان کی ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے نمبرز انہوں سوشل میڈیا پر جاری کئے. تاہم اب منیب بٹ

    جن کی اہلیہ ایمن خان کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر فیروز خان کی طرف سے جاری کیا گیا اور انہیں معافی مانگنے کا کہا گیا انہوں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا لیکن اب منیب بٹ نے ہی ایک سوشل میڈیا پوسٹ‌ کے زریعے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ ” میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے”. یوں‌منیب بٹ اور فیروز خان کی صلح ہو گئی ہے.

  • کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں

    کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں

    لالی وڈ اداکارہ ثناء جن کی گزشتہ سال اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی. دونوں نے علیحدگی کی وجوہات پر بات تو نہیں کی تھی لیکن اتنا ضرور کہا تھا کہ ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے عزت کے ساتھ ایک دوسرے کو چھوڑ رہے ہیں. ثناء اب اپنے دو بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں ، ایسا ہم نہیں‌کہہ رہے بلکہ ان کی وہ تصاویر کہتی ہیں جو وہ اکثر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں ، جن میں وہ مشرقی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں ، ثناء خاصی خوبصورت اور

    سمارٹ لگ رہی ہیں ، ان تصاویر کا کیپشن انہوں نے بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا لکھا ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی میں ایسا کچھ ضرور کرو کہ تمہیں چھوڑنے والا خود پچھتائے اور بے حد پچھتائے. انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر ہے لہذا جو سفر جس کے ساتھ جتنا ہے اسے اچھے سے کاٹ لو اور ہمیشہ اپنے دل کی سنو جو دل کہتا ہے وہی کرو. اس سے پہلے کہ کل کو آپ اپنے کسی فیصلے پر پچھتائیں.

  • منفی کردار کرنے کی وجہ سے لوگ مجھے بدعائیں دیتے ہیں سبینہ فاروق

    منفی کردار کرنے کی وجہ سے لوگ مجھے بدعائیں دیتے ہیں سبینہ فاروق

    ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق جو کہ ڈراموں میں اکثر منفی کردار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے ھال ہی میں ایک انٹرویو میں ایک گلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں مجھے جو کردار ملتے ہیں میں کر لیتی ہوں اور مجھے زیادہ تر منفی کردار ہی ملتے ہیں. لیکن دیکھنے والے میرے کرداروں کو لیکر اس قدر پرسنل ہو جاتے ہیں کہ وہ مجھے بددعائیں دیتے ہیں. مجھے بہت سارے لوگ ایسے ملتے ہیں جو ڈرامے دیکھتے ہیں وہ میرے پاس آ کر مجھے بد دعائیں دیتے ہیں اور کہتےہیں کہ تم ایک بری عورت ہو تمہارے ساتھ زندگی میں کچھ اچھا

    نہیں‌ہوگا . انہوں نے کہا کہ لوگ تو میری حد تک نہیں رہتے بلکہ میرے ماں باپ کو بھی بدعائیں دیتے ہیں. میں اس چیز پر بہت حیران ہوتی ہوں.حالانکہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کردار تو کردار ہوتے ہیں وہ ھقیقت نہیں ہوتے لہذا ان کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے ایک خاص قسم کی رائے قائم نہیں‌کر لینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ڈرامہ شائقین میرے ساتھ تو ایسا ہی کررہے ہیں ،مجھے نہیں پتہ دوسری لڑکیاں جو منفی کردار کرتی ہیں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ان کو ایسا فیس کرنا پڑتا ہے یا نہیں.

  • حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے بیٹھی ہیں اور اپنے مداحوں کو رمضان کا خوبصورت پیغام دے رہی ہیں. حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے خدا کی رحمت ہر پل برستی ہے اور عبادت میں‌مشغول رہنے والے اپنی دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہوتا دیکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ہے ، جمعہ تو ویسے ہی برکتوں کا والا دن ہوتا ہے ، اور آج کے دن تو اللہ کی رحمت برس رہی ہے ، بارش ہو رہی ہے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے

    ،یہ وہ مہینہ ہے جب پاکستان وجود میں آیا ، میرا خدا ہمارے اس ملک کو سلامت رکھے اور پاکستانیوں کی مشکلات کو دور کرے . ہمیں‌اس مہینے میں‌ان لوگوں کو سحری اور افطاری میں ضرور یاد رکھنا چاہیے جو غریب اور مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس مہینے میں جتنا ہو سکے عبادت کریں ایک دوسرے کے لئے دل صاف کریں ، اور جو ہم سے ناراض ہیں ان کو منا لیں کیونکہ زندگی بہت زیادہ مختصر ہے.

  • اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    آج کل جیسا کہ پر کوئی ٹک ٹاک پر ہے تو ایسے میں‌ شوبز کے لوگ کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں. اداکارہ عروسہ صدیقی جنہوں نے حیران کر دینے کی حد تک اپنے وزن میں‌ کمی کی ہے وہ آج کل سوشل میڈیا پر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہوئے کہہ ر ہی ہیں کہ سب کہتے ہیں کہ کام کر لو نہیں موت آتی ، اگر موت آ گئی تو؟ میں اتنا بڑا رسک کیسے لولوں کام کر لیا اور موت آگئی تو؟ میں نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں اپنی زندگی میں . عروسہ صدیقی

    اس مزاحیہ وڈیو کو بناتے ہوئے چہرے کے تاثرات بھی مزاحیہ بنا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح ان کو بہت پسند کررہے ہیں. عروصہ صدیقی کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے. یاد رہے کہ عروصہ صدیقی ٹی وی کی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے وزن میں‌ کمی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے، ان کو دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہیں سکتاکہ یہ وہی اداکارہ ہیں جو اپنا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتی تھیں.

  • کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا صبور علی کی گیم شو کی ٹیم کو تاکید

    کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا صبور علی کی گیم شو کی ٹیم کو تاکید

    اداکارہ صبور علی کی انسٹاگرام پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گیم شو کے سیٹ پر کھڑی ہیں اور تیار ہو رہی ہیں ان کے بالوں کو نیٹ کیا جا رہا ہے. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی گیم شو کی ٹیم سے کہہ رہی ہیں کہ کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا. یہ سن کر ان کے گرد کھڑا ایک لڑکا ان کی بات کو حیرانی کے ساتھ دہراتا ہے. صبور علی کی اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے بہت سارے کمنٹس آ رہے ہیں جن میں کوئی ان پر تنقید کررہا ہے تو کوئی انہیں کہہ رہا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے کیا منہ دکھائو گی خدا کو تم اتنے مردوں کے

    درمیان کھڑی ہو. صبور علی کی اس وڈیو کو زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مذاق ہی سمجھ رہے ہیں. یاد رہے کہ صبور علی نے شادی کے بعد سے ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا لیکن رمضان کے اس گیم شو میں‌وہ نظر آرہی ہیں اور ان کے مداح ان کو دیکھ کر کافی خوش ہیں. دوسری طرف صبور علی کا ماننا ہے کہ میں اپنے کیرئیر سے کافی مطمئن ہوں جب جب اچھا پراجیکٹ ملے گا کروں گی.

  • علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ بیمار پڑ گئی ہیں. ان کو کیا بیماری ہوئی ہے اس بارے میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہی نہیں دی لیکن صرف اتنی سوشل میڈیا پوسٹ لگائی ہے کہ میری صحیتابی کے لئے دعا کیجیے. انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر پڑی ہیں ، بعد ازاں انہوں نے ایک اور سٹوری شئیر کی جس میں ایک وڈیو ہے اور اس وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ کی والدہ ان کے ساتھ پاس کھڑی ہیں اور ان کے لئے نہایت ہی فکر مند دکھائی دے رہی ہیں. علیزے نے کیپشن لکھا کہ

    میری والدہ میری بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور ان کی اس قدر پریشانی کو دیکھ کر میں بری طرح ٹوٹ گئی ہوں. علیزے شاہ کی پوسٹ اور انسٹاگرام سٹوریز کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کیں. اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر تندرست اور صحتیاب سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.