Baaghi TV

Tag: drama

  • آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    اداکار آغا مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر ڈرامہ سیریل تیرے بن نہ ملتا تو میں‌خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا، میں مسلسل دو سال سے کام ڈھونڈ رہا تھا لیکن مجھےکام نہیں مل رہا تھا، میں‌نمازیں پڑھتا تھا رو رو کر دعائیں کرتا تھاکہ مجھے کام مل جائے. انہوں نے کہاکہ میں ڈرامہ سیریل سنگ مرمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، اس کے بعد مجھے کام ہی نہیں ملا. میں کام کے حصول کرنے کے چکر میں پرڈیوسرز کے آفس میں‌جا کر بیٹھا رہتا وہ مجھے چھ چھ گھنٹے انتظار کرواتے اس کے بعد وہ مجھے کچھ تسلی بخش جواب نہ دیتے اور ویسے ہی روانہ کر دیتے .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”تیرے بن کے بعد مجھے دو تین پراجیکٹس آفر ہوئے ہیں” تو مجھے کچھ تسلی ہوئی ہے. میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جو میرے نصیب میں ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، میرے ساتھ جتنے بھی اداکار آئے وہ شوبز کی ہر پارٹی اور تقریب یا لابی میں شرکت کرتے تھے لیکن میں ان تقاریب میں جانا پسند نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگ مجھے بے وقوف کہتے تھے۔میں آج بھی پارٹیز میں نہیں جاتا بس مجھے لگتا ہے کہ ایسے ہی کام ملنا ہے تو مل جائے.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت کے حوالے سے ایک  اہم وی لاگ

    شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت کے حوالے سے ایک اہم وی لاگ

    معروف اور سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں‌سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ وہ اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں. اس وڈیو میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ میری بیٹی کی صحت کو لیکر کافی فکر مند رہتی ہیں ، میری والدہ چونکہ کینسر کے مرض سے سے لڑتے لڑتے اس دنیا سے چلی گئیں تھیں تو میری بیٹی کو لگتا ہے کہ مجھے اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے حساب سے اب تک مجھے 4 سے 5 بار” پیپ سمیر یسٹ” کروا لینا چاہیے تھا۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں.

    لہٰذا اب میں ایم آر آئی کروائوں گی۔شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی میری ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو میں اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کروں گی۔شگفتہ اعجاز نے جیسے ہی یہ وڈیو شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کے لئے صحت کی دعائیں کرنا شروع کردیں اور ان کے کمنٹس باکس میں‌دعائیہ کلمات لکھنا شروع کر دئیے.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں‌وہ بتا رہے ہیں کہ ان کے نام کے کئی سوشل میڈیا اکائونٹس بنے ہوئے ہیں جو کہ سب جھوٹے ہیں ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں. ٍطفری خان نے کہا ہے کہ میرا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے جس پر میری تصویر نہیں بلکہ میرے نام کے مخفف والی تصویر لگی ہوئی ہے. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس کے اکائونٹ کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ اس کے علاوہ میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے. ظفری خان نے اس وڈیو میں‌وہ تمام فیک اکائونٹس دکھائے جو ان کے نام کے بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ وڈیو اس لئے بنانی پڑی ہے کیونکہ یہ جعلی اکائونٹس میرے نام پر لوگوں کو دھوک دے رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے پتہ چلا ہے کہ میرے نام کے جھوٹے اکائونٹس بنانے والے اب لوگوں سے پیسے مانگ رہے ہیں ”ان سے ان کی تصاویر مانگ رہے ہیں،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے تمام اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ لوگ میرے نام پر کسی کو لوٹ نہ لیں. انہوں نے ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ میرے نام سے کوئی بھی آپ سے کچھ کہے تو اس کو بالکل مت سچ جانیے گا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پڑھائی میں بہت اچھی تھی، میرا میتھس بہت اچھا تھا. میں ہمیشہ ہر کلاس میں اچھے نمبر لیا کرتی تھی . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے چیکس کبھی نہیں رکے میں نے جو بھی کام کیا مجھے اسکا چیک فورا مل گیا. اگر کبھی رکے چیک تو میں‌نکلوا لیتی ہوں وہ مجھے نکلوانا آتا ہے. جب میزبان نے کہا کہ ایسا کیا طریقہ ہے کہ آپ پیسے نکلوا لیتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں تاکہ اگر کوئی ہمارا چیک روکے تو ہم بھی وہی طریقہ آزما کر اپنا چیک کلئیر کروا لیں اس پر مومنہ اقبال ہنس پڑیں.

    انہوں نے کہا کہ کچھ خاص نہیں ہے، ”جب مجھے یاد آئے کہ فلاں کام کا چیک ابھی تک نہیں ملا تو میں‌صرف متعلقہ کمپنی یا بندے کو کال کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ مجھے میرا چیک نہیں ملا ابھی تک پلیز میرا چیک بھجوا دیں تو وہ فورا میرا چیک بھیج دیتے ہی”ں ایسا کبھی ہوا نہیں کہ کوئی حیلے بہانے کرے یا مجھے تنگ کرے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کام پرسکون انداز سے کیا ہے. پیسوں کے لین دین کا مسئلہ ابھی تک تو نہیں‌کھڑا ہوا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • اقراء عزیز اپنی شادی پر کیوں نہیں روئیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    اقراء عزیز اپنی شادی پر کیوں نہیں روئیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے رانجھا رانجھا کردی کے تھوڑے ڈائیلاگز بھی بھولے کے ساتھ بولے. جنہیں بہت پسند کیا گیا. انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اپنی شادی پر بالکل نہیں روئی تھی ، نہ رونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں‌ہی سوچ لیا تھا کہ میں نے شاد ی کرنی ہے لہذا مجھے جلد شادی کرنے کا شوق تھا سو کرلی ، میں دلہن بنی بیٹھی تھی لوگوں کا خیال تھا کہ میں روئوں گی لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ مجھے رونا آیا ہی نہیں ، بلکہ رات کے 4 بجے میں‌زبردستی اپنی رخصتی کروائی.

    انہوں نے کہا کہ ”جب میری ملاقات یاسر کے ساتھ ہوئی تو میں‌نے محسوس کیا کہ وہ بہت لونگ اور کیرنگ ہے،” وہ شادی سے پہلے مجھے مشورے دیا کرتے تھے کہ میں زندگ میں‌کیسے آگے بڑھ سکتی ہوں کیسے کامیابی میرا مقدر بن سکتی ہے، ان کے ایسے مشورے اور میری پرواہ نے مجھے ان کا دیوانہ بنا دیا اور بس پھر میں نے سوچ لیا کہ شادی کرنی ہے تو اسی سے کرنی ہے، یاسر نے مجھے پرپوز کیا تو میں نے ہاں ک

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

    دی .

  • سٹیج ڈرامہ کنگن کی تیاریاں زوروں پر

    سٹیج ڈرامہ کنگن کی تیاریاں زوروں پر

    سٹیج ڈرامہ کنگن جو کہ محفل تھیٹر کےلئے تیار کیا گیا ہے اس کے پرڈیوسر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے زریعے ہم سٹیج کی اصل کہانی کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ دیکھنے والوں کے لئے نہایت ہی دلچپسی کا باعث ہو گی. ڈاکٹر اجمل کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد کھیل ہو گا جو تھیٹر کی دنیا کی اصل کہانی کو سامنے لائیگا. اس ڈرامہ میں آفرین پری اور ساقی خان کے لئے خصوصی کردار لکھے گئے ہیں. اس ڈرامہ کا مقصد اس طبقہ کو سٹیج دیکھنے کی طرف راغب کرنا ہے جو سکرپٹ کے فقدان کی وجہ سے ڈرامہ سے دور ہو چکا ہے.

    ”ہیر جٹ حنا شیخ٫ امروزیہ خان بھی اس ڈرامہ کہ ذریعے تھیٹر میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں”. رضی خان ,حامد رنگیلا ,عقیل حیدر, توقیر زیدی, نفیس زمان, جیسے فنکاروں کے ہمراہ 22 ستمبر سے اس لازوال ڈرامے کا آغاز محفل تھیٹر لاہور میں ہونا تھااب چونکہ محفل تھیٹر کا لائسنس 7 دن کے لئے معطل ہوا ہے تو شاید یہ ڈرامہ آگے لیجایا جائے. ڈرامہ کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں اور یہ ڈرامہ سید پروڈکشنز کی پیشکش ہے.تاہم ڈرامے کے حوالے سے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کا دعوی ہے کہ یہ ڈرامہ روٹین کے ڈراموں سے ہٹ کر ہو گا.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • رضیہ ماہرہ خان کے کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا

    رضیہ ماہرہ خان کے کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا

    ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل رضیہ سےٹی وی پر واپسی کی ہے، اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہو چکی ہے. محسن علی شاہ نے اس ڈرامے کے رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے. اس ڈرامے کی کہانی مختلف کرداروں اور معاشرتی مسائل کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار محب مرزا، ماہرہ خان، محمد ثاقب، مومل شیخ شامل ہیں. ڈرامے کی پہلی قسط میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان ایک داستان گو کا مرکزی کردار اداکر رہ ہیں، وہ بہت خوبصورت ڈریس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں ان کے بالوں میں جو رنگین دھاگے گوندھے ہیں وہ جمالیات کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ انکا مکالمہ نثری نظم جیسا ہے.

    ” کہانی کا آغاز1997 کے انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی رضیہ سے ہوتا ہے،” رضیہ کا باپ نہیں چاہتا کہ اس کے گھر بیٹی ہو ، لیکن رضیہ پیدا ہوجاتی ہے ، اس کی پیدائش پر گھر میں‌اسکی دادی اور باپ صف ماتم بچھا دیتے ہیں، اور رضیہ کی ماں کو آخری وارننگ ملتی ہے کہ بیٹا پیدا کرو ورنہ طلاق مل جائیگی، رضیہ کی دادی کسی بابا جی کا تعویز پلاتی ہے بہو کو پھر بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے بیٹے کی پیدائش پر گھر میں‌خوشیاں منائی جاتی ہیں، دادی بیٹا اپنے ہاتھوں میں لینے سے پہلے ہی چل بستی ہے. تاہم رضیہ کی محرومیاں شدید ہوجاتی ہیں کیونکہ اس کا بھائی باپ کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے. یوں یہ ڈرامہ دراصل معاشرتی رویوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے. ماہرہ خان کے کیرئیر کا یقینا یہ ایک بہترین اور یادگار ڈرامہ ثابت ہو گا.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی مشی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ڈراموں پر سخت تنقید کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں رشتوں کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہے جان بوجھ کر ایسی کہانیاں لکھی بنائی اور دکھائی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں‌بگاڑ پیدا ہو. ایسا کرنے والوں‌کو دراصل پیچھے سے پیسے ملتے ہیں، دیور بھابھی ، نند ، سالی ، بہنوئی کے رشتوں کو گندا کرکے دکھایا جا رہا ہے. ان سے پوچھا جائے کہ ایسا کیوں دکھا رہے ہیں تو کہتے ہیں‌کہ جو ہو رہا ہے سوسائٹی میں‌وہی دکھایا جا رہا ہے. بھئی کوئی ان کو بتائے کہ

    اگر محلے میں‌دس گھر ہیں اور ایک گھر میں ایسا ہوتا ہے یا ہو رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیں‌ہے دس کے دس گھر گندے ہیں اور گند کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ” ڈرامہ لکھنے والوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں.. اور ان سے کیا ڈیمانڈ کرکے لکھوایا جا رہا ہے. خدا کے لئے ڈراموں کی ساکھ کو خراب مت کیجیے، دیکھنے والے ان سے بہت اثر لیتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    معروف اداکارہ غنا علی جنہوں نے عمیر نامی بزنس مین سے شادی کی، عمیر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ایک بیٹے کے باپ تھے، غنا علی عمیر کی محبت میں‌گرفتار ہو گئیں اور شادی کر لی لیکن اس شادی کو سسرال والوں نے بالکل پسند نہیں کیا. غنا علی کہتی ہیں کہ میں‌نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے سسرال میں‌ایڈجیسٹ کر جائوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا، کیونکہ میرے سسرال والے اس شادی کو توڑنا چاہتے تھے ، ان کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی منفی تھا. لیکن میں‌نے برداشت صرف اس لیے کیا کیونکہ میں‌نہیں چاہتی تھی کہ میرا گھر خراب ہو، میں‌سمجھتی ہوں کہ ایک بار شادی ہو جائے تو پھر اسکو چلانے اور بچانے کےلئے ہر حد تک جانا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ ”میرے شوہر عمیر نے میرا بہت ساتھ دیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتے تو میں‌ٹوٹ جاتی،” میرے سسرال والوں کا منفی رویہ دیکھ کر میرے شوہر نے اور میں نے خاموشی اختیار کئے رکھی ، اور مناسب وقت دیکھ کر ہم الگ ہو گئے ، یہی وجہ ہے کہ آج ہم دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ اعتماد بھی کرتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

    فن و ثقافت سے حد درجہ لگائو رکھنے والے نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے اداکارہ فریال گوہر کے ساتھ شادی کی تھی ان دونوں‌کی شادی چند برس ہی چل سکی تھی ، اس کےبعد ان دونوں طلاق کی صورت میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں. جمال شاہ اور فریال گوہر نے طلاق کے بعد آج تک ایک دوسرے پر کسی قسم کے الزامات نہیں لگائے اور نہ ہی اپنی طلاق کی وجہ پر بات کی ہے. لیکن کئی سال کے بعد جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو میں‌کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق کی ایک ہی وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور وہ ہے حقیقت پسندی اور افسانوی خیالات کا فرق تھا.

    انہوں نے کہا کہ حالانکہ ”ہمارے درمیان اچھی زہنی ہم آہنگی تھی ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے. ”جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فریال گوہر زیادہ حقیقت پسند تھیں جب کہ وہ سست اور غیر عملی شخص تھے، جس وجہ سے ان کی بات نہیں چل سکی۔اداکار نے مثال دی کہ اگر گھر میں کوئی بلب خراب ہوجاتا تھا تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی اور نہ ہی اس کا فکر ہوتا تھا، لیکن فریال گوہر ایسی نہیں تھیں اور انہیں ایسی چیزیں پسند نہیں تھیں۔یوں جمال شاہ نے پہلی بار فریال گوہر کے ساتھ طلاق پر بات کی .

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی