Baaghi TV

Tag: drama

  • عمیر رانا کو شادی کے وقت ان کے گھر والوں نے کیا مشورہ دیا؟‌

    عمیر رانا کو شادی کے وقت ان کے گھر والوں نے کیا مشورہ دیا؟‌

    معروف اداکارہ عمیر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میری شادی ہو رہی تھی تو مجھے گھر والوں کی طرف سے کہا گیا کہ اپنی خامیوں کے بارے میں کبھی اپنی اہلیہ کو پتہ نہ چلنے دینا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے گھر والوں کی بات نہیں ہے بلکہ ہمارے معاشرے میں‌مجموعی طور پر مردوں سے کہا جاتا ہے کہ کبھی اپنی غلطی تسلیم نہ کرنا کبھی بھی بیوی کو خود پر حاوی نہ ہونے دینا. بھئی تم کماتے ہو سب کو پالتے ہو تو تمہارا حق ہے کہ تم جو چاہے کرو. انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے. انہوں نے کہا کہ مردوں کے زہن میں‌یہ بات ڈالی جاتی ہےکہ اپنی غلطی ہو بھی تو اسکو تسلیم نہ کرنا.

    ”ایک سوال کے جواب میں عمیر رانا نے کہا کہ میں جب شوبز انڈسٹری میں‌آیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ کے بال سفید ہیں اگر ہیرو بننا چاہتے ہیں کہ تو ان کو کالے کر لیجیے” ، تو میں‌نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے ہیرو نہیں اداکار بننا ہے. اور میں‌خود کو تبدیل کرکے کبھی بھی اداکار بننے کو ترجیح نہیں دوں گا، جیسا ہوں ویسا ہی رہوں گا اور کام ملنا ہے تو مل جائیگا، اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے کام ملا اور مسلسل مل رہا ہے.

    کاجول نے دفتر کے لئے 7 کروڑ کا فلیٹ خرید لیا

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

  • دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو مشورہ

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو مشورہ

    معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں‌وہ اپنے مداحوں سے کہہ رہی ہیں کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے ، اور کبھی خوشی کبھی غم ہوتا ہے. اپنے دل کو صاف رکھیں دوسروں کے لئے ، ہر کسی سے ہنس کر ملیں‌، چھوٹی چھوٹی خوشیاں جو بھی مل رہی ہوں ان کو سمیٹ لیں ، کیا پتہ کل ہو نہ ہو. اس لئے بہت ضروری ہے کہ جتنی بھی زندگی ہے اسکو اچھے سے گزاریں اور کبھی یہ نہ سوچیں کہ کسی کا برا کرنا ہے، بلکہ جو آپ کا برا کرنے کا سوچتا ہے یا کرتا ہے اسکو خدا کی ذات پر چھوڑ دیں.

    اور اپنی زندگی کو کس طرح بہتر بنانا ہے اس کے بارے میں سوچیں، زندگی ایک بار ہی توملتی ہے تو کیوں نہ اسکو خوش ہو کر جئیں. ”ہمیں کیا پتہ کہ جو دن ہم جی رہے ہیں وہ شاید ہماری زندگی کا آخری دن ہی ہو، ”اس لئے خوش رہیں دوسروں کو خوش رکھیں کوشش کریں کہ کسی کو آپ کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے کسی نہ دل آپ کی وجہ سے نہ دُکھے.

  • ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیے نازش جہانگیر کا مداحوں کو مشورہ

    ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیے نازش جہانگیر کا مداحوں کو مشورہ

    معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھتی ہیں حال ہی میں‌انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا. انہوں نے اپنے مداحوں کو اس سیشن کے دوران سوالات پوچھنے پر کافی مشورے دئیے انہوں نے کہا کہ اپنی جدوجہد کی کامیابی کیلئے اپنے خوابوں پر یقین کرنا نہ چھوڑیں۔ سیشن کے آخر میں اداکارہ کا اپنے مداحوں کو معنی خیز مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا اپنے مداحوں کو مشورہ ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیں، اپنے جذبوں کی پیروی کریں،اور اپنے خوابوں پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔

    ”اپنے آپ کو مثبت اثرات سے گھیر لیں اور خطرات مول لینے سے کبھی نہ گھبرائیں”۔ نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ وہ چیزیں حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ جدوجہد کر رہے ہیں۔آپ جب کسی چیز کو حاصل کرنے کی جدوجہد چھوڑ دیتے ہیں تو پھر اس میں‌آپ کو ناکامی ہوجاتی ہے کامیابی نام ہی مسلسل جدوجہد کا ہے. میں‌نے بہت مشکل وقت بھی دیکھے لیکن اپنے جذبوں کو ماند اور ٹھنڈا نہیں‌پڑنے دیا ، اور زندگی میں جو بھی چاہا ہے آہستہ آہستہ کرکے مجھے مل رہا ہے.

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • مومنہ اقبال کے پہلے ڈرامے کے پہلے سین کی ریکارڈنگ کے وقت کیا ہوا؟‌

    مومنہ اقبال کے پہلے ڈرامے کے پہلے سین کی ریکارڈنگ کے وقت کیا ہوا؟‌

    معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے جب پہلا ڈرامہ آفر ہوا تو میں بہت خوش تھی میں خوشی خوشی سیٹ پر گئی ، میرا سین ریکارڈ کروانے کی باری آئی تو جیسے ہی کیمرہ سامنے آٰیا تو جو میں نے ڈائیلاگ یاد کئے ہوئے تھے وہ سب بھول گئی تھی. ایک دم میرا چہرہ سرخ ہو گیا تھا، چہرہ اتنا سرخ ہو گیا کہ میں گھبرا گئی اور مجھے ڈائریکٹر نے کہا کہ جاو اپنا منہ دھو کر آئو جب میں پھر بھی بول نہ پائی اور ڈائیلاگز بھول گئی تو نادیہ افغان جو کہ اس سیٹ پر موجود تھیں انہوں نے سارے معاملے کو سنبھالا.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے اداکاری کا بہت شوق رہا ہے اس لئے بہت جلد میں اس قسم کی خامیوں پر قابو پا لیا اور میں آہستہ آہستہ کرکے کیمرے کے سامنے اعتماد دکھانے لگی” اور حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں. یاد رہے کہ مومنہ اقبال کا ان دنوں ڈرامہ احسان فراموش آن ائیر ہے. اس میں وہ ایک لالچی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں . ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ڈرامے میںٰ ان کے ساتھ سلمان سعید ، ہمایوں اشرف اور مشعال خان بھی ہیں.

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی

    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی

    بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف جن کے حسن کی ساری دنیا دیوانی ہے، سلمان خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے اداکارہ چرچا میں رہنے کے بعد وکی کوشل کے ساتھ شادی کرکے بھی مسلسل چرچا میں ہیں. کترینہ کیف کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے ناک کی سرجری کروا لی ہے. حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے سو فیصد ناک کی سرجری کروائی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی نئی ویڈیو نے ان کی بدلی ہوئی ناک سے متعلق افواہوں کو جنم دیا ہے۔

    ”حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے”۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے تاہم اداکارہ کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔کترینہ کے بارے میں پہلے کبھی بھی اس قسم کی بات نہیں کی گئی لیکن جیسے ہی انہوں نے چند روز پہلے اپنی ایک نئی وڈیو جاری کی تو ان کی ناک کی سرجری کی خبریں گرم ہو گئیں.

    شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

    دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

  • ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    آن لائن شاپنگ کے ہمیشہ ی نتائج کوئی زیادہ برآمد ہوتے دکھائی نہیں دئیے، بہت سارے لوگ یہ شکایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے آن لائن جو چیز آڈر کی جب وہ انہیں‌موصول ہوئی تو وہ ویسی نہیں تھی معیار میں جیسی دکھائی گئی. حال ہی میں ندا یاسر اور اداکارہ زہر عامر بھی ہو گئی ہیں شکار آن لائن شاپنگ کی. ندا یاسر نے بتایا ہے کہ میں نےایک اسٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

    ”دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔” جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے ہیں۔یاد رہے کہ آں لائن شاپنگ کے حوالے سے کئی بار ایسی شکایات موصول ہو چکی ہیں لیکن لوگ اس سے باز بھی نہیں آتے اور آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں. اس کا بڑا فائدہ یہ ہےکہ وقت کی بچت ہوجاتی ہے لیکن نقصان یہ ہےکہ چیز ناقص ہو تو پھر اسکی کہیں کوئی واپسی نہیں ہے.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • میں کم  عمری میں شادی کے حق میں ہوں سنگیتا

    میں کم عمری میں شادی کے حق میں ہوں سنگیتا

    سینئر اداکارہ سنگیتا بیگم نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لڑکی کی خصوصی طور پر شادی 25 سال سے پہلے ہوجانی چاہیے، بعد میں اگر ہو تو پھر میاں بیوی کی آپس میں بنتی نہیں ہے اور رشتے خراب ہوتے ہیں اس لئے بہت بہتر ہوتا ہےکہ شادی کم عمری میں ہی کر دی جائے. میں نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی 14 سال کی عمر میں کی ، دوسری بیٹی کی شادی 15 سال کی عمر میں کں، یہ دونوں شادی کے ایک سال کے بعد ماں بن گئیں اور جب تک یہ چالیس سال کی عمر تک پہنچیں ان کے بچوں کے بچے بھی پڑے ہو چکے تھے یوں ہم نے ان کی بھی شادیاں کم عمری میں ہی کر دیں.

    سنگیتا نے مزید کہا کہ ”کم عمری کی شادی کے فائدے ہی ہوتے ہیں ”، انسان جلدی جلدی ذمہ داریاں سے سبکدوش ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں تو سب مائوں کو بھی یہی کہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کی شادیاں کم عمری میں کریں بہت سارے مسائل سے بچ جائیں گی. بچے اپنی اپنی ذمہ داریوں میں پڑ جائیں تو ان کو لڑنے جھگڑنے کی فرصت ہی نہیں ملتی اور رشتے بھی اچھے چلتے رہتے ہیں.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • جس نے بھی شادی میں نہیں بلایا اسکی طلاق ہو گئی حرامانی

    جس نے بھی شادی میں نہیں بلایا اسکی طلاق ہو گئی حرامانی

    ٹی وی کی معروف اداکارہ حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے شادیوں میں جانے کا بہت زیادہ شوق ہے . اور جس جس شوبز شخصیت نے مجھے اپنی شادی میں نہیں بلایا اس کی شادی نہیں چلی اور طلاق ہو گئی ، میں نے بالکل اپنی شوبز شخصیات جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان سے گلہ شکوہ کیا تھا ، وہ کون تھے جنہوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا میں انکا نام نہیں‌لوں گی. حرامانی سے جب سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں ایسا کیوں تو انہوں نے پرزور انداز میں کہا کیونکہ مجھے شادیوں میں جانا پسند ہی بہت ہے تو کیا کروں.

    اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوہر کے متعلق بھی ایسا بیان دیا کہ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے . ”حرامانی نے اس انٹرویو کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی جس میں ہرتیک روشن کو 6 حسین شوبز ہیروز کا مجموعہ قرار دیا ”اور کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی مانی کے ساتھ ہوئی . مانی میری کل بھی پسند تھا اور آج بھی پسند ہےاور رہے گا.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • اصلاحی کہانیاں میری ترجیحات میں‌ہوتی ہیں احسن خان

    اصلاحی کہانیاں میری ترجیحات میں‌ہوتی ہیں احسن خان

    معروف اداکار احسن خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعےاچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔بہت ضروری ہے کہ ڈرامے ایسے بنائے جائیں جن کے زریعے سوسائٹی میں کوئی اچھا پیغام پھیلے. اور کہانی ایسی ہونی چاہیے جو دیکھنے والوں کے زہنوں میں‌سوال اٹھائے. احسن خان نے مزید کہا کہ سکرپٹ پڑھتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہےکہ اچھا پہلواجاگر کروں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اصلاحی کام ہوہم حاضر ہیں، میرے ساتھ میرے ساتھی بھی اچھے کاموں میں شریک ہوتے ہیں،

    ”پاکستان میں بہت سے چینل میں بہت سے ڈرامے بن رہے ہیں۔”اداکار احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے ڈرامے کے ذریعے اچھا پیغام دوسروں تک پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ مداح مجھے ہر کردار میں‌ہر بار پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ آج کل احسن خان کراچی میں ڈرامہ سیریل سکون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس میں‌ان کے ساتھ عتیقہ اوڈھو ، عثمان پیرزادہ اور ثناء جاوید بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں . احسن خان کا کہنا ہےکہ سکون ڈرامے کی کہانی ہٹ کر ہے جو شائقین کو بہت پسند آئیگی.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • ثناء نواز اپنی گاڑی چھوڑ کر پنک بس میں‌سوار ہو گئیں

    ثناء نواز اپنی گاڑی چھوڑ کر پنک بس میں‌سوار ہو گئیں

    سب جانتے ہیں کہ لالی وڈ کی معروف اداکارہ ثناء نواز اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں وہ کھانا پینا بھول سکتی ہیں لیکن جم جانا اور ایکسرسائز کرنا نہیں‌بھول سکتیں. ثناء گزشتہ دنوں اپنے جم میں تھیں ایکسرسائز کرکے نکلیں تو انہوں نے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے پنک بس میں بیٹھنے کو ترجیح دی. جب وہ پنک بس میں سوار ہوئیں تو وہاں پہلے سے موجود خواتین حیران رہ گئیں اور انہوں نے ثناء سے بات چیت کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، بہت ساری خواتین نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنی گاڑی میں‌گھر کیوں نہیں‌گئیں ؟

    تو ثناء نے کہا کہ ”میں دراصل پنک بس پر سوار ہونا چاہتی تھی سفر کرنا چاہتی تھی”، میرا کافی عرصے سے دل تھا تو میں آج جب میں جم سے نکلی تو میں‌نے سوچا کہ کیونکہ بس کا سفر کیا جائے سو بس میں‌سوار ہوگئی. اور یہاں آ کر آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے. ثناء نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کبھی کبھار لوکل ٹرانسپورٹ‌کا سفر ضرور کرتی ہوں تاکہ ان کو بھی پتہ چلے کہ لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا کیسا ہوتا ہے. ثناء نے کہا کہ پنک بس سروس بہت زبردست ہے.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق