Baaghi TV

Tag: dramas

  • پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا بڑا اعزاز

    پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا بڑا اعزاز

    پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ’ان فلیمز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساؤتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

    ”فلم کی کاسٹ اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہے” ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اچھی کوشش کی اور اس کو سراہا گیا ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری کوشش کو اتنے بڑے پیمانے پر سراہا جائیگا. اس کامیابی نے ہم سب کے حوصلے مزید بلند کئے ہیں . ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آئندہ بھی ایسا کام کریں جس کو نہ صرف نوٹس کیا جائے بلکہ اسکو یاد بھی رکھا جائے. فلم کی کاسٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا پاکستا نیوں کا کام انٹرنیشنل لیول پر سراہا جا رہا ہے اس کی مثال فلم جوائے لینڈ بھی ہے. ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اوراپنے کام کے زریعے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں .

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • بیرون ملک سے کام کی آفرز آرہی ہیں ترجیح پاکستان ہے کنری ہاشمی

    بیرون ملک سے کام کی آفرز آرہی ہیں ترجیح پاکستان ہے کنری ہاشمی

    ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ کنزی ہاشمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے بیرون ملک سے کام کی بہت آفرز آ رہی ہیں ، وہ آفرز ایسی ہیں کہ جن سے میرا کیرئیر مزید بدل سکتا ہے لیکن میری ترجیحات پاکستانی انڈسٹری ہے. انہوں نے کہا کہ میں ڈراموں میں اس قدر مصروف رہتی ہوں کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع ہی میسر نہیں آ رہا اور مجھ جیسے اور بھی اداکار ہیں جو ڈراموں میں کام کی مصروفیت کی وجہ سے فلموں کی طرف جا ہی نہیں پاتے . انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا جتنا نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے ، لیکن اب بہتری کے آثار نمایاں ہے.

    ”ہمارے اچھی فلمیں بن رہی ہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلمیں بن رہی ہیں جن کو دیکھ کر تسلی ہوتی ہے کہ فلم انڈسسٹری ترقی کی راہوں پر گامزن ہے”. انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی سکرپٹ آتا ہے تو میں‌دیکھتی ہوں کہ یہ کس معیار کا سکرپٹ ہے اور دیکھنے والوں‌کو کیا پیغام دے گا. میرے کچھ ایسے ڈرامے آن ائیر جانے والے ہیں جن کو دیکھ کر مداحوں کو لگے گا کہ کنزا نے واقعتا کچھ ہٹ کر کام کیا ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ پرانا وقت یاد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، صبا نے اس وڈیو میں‌کہا ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو تب وقت اور تھا لوگ اتنے مصروف نہیں تھے، ایک دوسرے کو وقت دیتے تھے. مجھے یاد ہے کہ ہم سب بہن بھائی دوپہر کو سکول سے آتے اور پھر کھانا کھا کر سو جاتے ، شام کو اٹھتے تو سب صحن میں بیٹھ جاتے چارپائیاں بچھا کر ، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مذاق کرتے ، بہن بھائیوں کی نوک جھوک بھی ہوجاتی تو والدین سے یا بڑوں سے ڈانٹ پڑتی تھی.

    ”آج کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کے کسی سے مل سکے،” پہلے وقت میں‌برکت تھی آج وقت میں‌برکت نہیں ہے، کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو یاد کرلے کسی کو مل لے. ہم اپنے والدین کو وقت نہیں دے پاتے، وقت ہو بھی تو ہر کوئی موبائل فون میں لگا رہتا ہے. صبا نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے وقت کی قدر کیجیے اپنے رشتوں‌کی قدر کیجیے. صبا نے کہا کہ میں خود کو بھی دیکھوں تومیرا بھی یہی حال ہے میں بھی مصروف رہتی ہوں. لیکن میں‌پرانا وقت بہت مس کرتی ہوں .

     

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    اداکار وہاج علی جو آج کل شائقین کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے. وہاج علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں آرہے ہیں ، مختصر سی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سجل علی کے ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار کی ہوں گی جبکہ تحریر بی گل کی ہو گی. وہاج علی نے کہا کہ سجل علی اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں.

    وہاج علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ میرے ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا کو جس طرح آپ سب نے پذیرائی دی ہے اس کے لئے میں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں نہیں جانتا. واضح رہے کہ وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی تیری میری کہانیاں کے زریعے اینٹری کر دی ہے. شائقین نے ان کو چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی بہت پسند کیا ہے. تیری میری کہانیاں میں وہاج مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

    گرین انٹرٹینمنٹ نے 10 جولائی 2023 کو اپنی ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن کا باضابطہ آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی وی پر متنوع انواع اور کرداروں کے ساتھ دلکش شوز دکھائے جائیں گے. چینل کا مقصد ناظرین کو باشعور بنانا ہے.گرین انٹرٹینمنٹ کا مقصد اعلیٰ معیار کی پروگرامنگ فراہم کرنا ہے۔لانچ کے دن پیر کی شام 7 بجے رومانوی ڈرامہ ‘ہنی مون’ پیش کیا جائے گا،

    اس کے بعد رات 8 بجے ‘تمہارے حسن کے نام’، اور رات 9 بجے دلچسپ سماجی تبصرے ‘جیون نگر’ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔منگل کی رات 7 بجے رومانوی ڈراموں ‘ہنی مون’ اور رات 8 بجے ‘کابلی پلاؤ’ کے ساتھ جوش و خروش جاری رہے گا۔ جبکہ رات 9 بجے سیریز ’شناس‘ سامعین کو رشتوں اور شناخت پر ایک دلچسپ ڈائنامک فراہم کرے گی۔”چینل بدھ کے روز شام 7 بجے ہائی اسکول کے ڈرامہ ‘کالج گیٹ’ سے شروعات کریگا، اس کے بعد رات 8 بجے ‘جندو’ اور آخر میں رات 9 بجے ‘ڈور دکھائے گا ”۔اسی طرح سے ویک اینڈ تک مختلف قسم کے پروگرامز دکھائے جائیں گے. یاد رہے کہ گرین ٹی وی کے ڈراموں کے چلنے والے پروموز کافی پسند کئے جا رہے ہیں اور شائقین اس چینل کی باقاعدہ نشریات کے آغاز کی منتظر ہے.

     

    علیزے شاہ کاجول بن گئیں؟

    مہوش حیات کا انڈین اداکارہ نرگس دت کے ساتھ مقابلہ کس نے کیا ؟

    وہاج علی کو مداحوں نے گھیر لیا

  • حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    حمزہ علی عباسی کی ڈراموں میں واپسی

    اداکار حمزہ علی عباسی جو ایک عرصے سے شوبز کی دنیا سے دور ہیں ان کی گزشتہ برس فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادکیا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کے پرستاروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ حمزہ ایک بار پھر شوبز میں واپسی کریں ۔ تو حمزہ علی عباسی کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ سٹار اب ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر نظر آئے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ثناءشاہنواز کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے سے

    حمزہ ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مداح اس خبر کو سن کر کافی خوش ہیں ۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے دوری اختیار کررہے ہیں اور کئی برس تک انہوں نے ڈرامے اور فلمیں نہیں کیں ۔ تاہم دالیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹائم پر انٹرویوز کے دوران انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسلام میں جتنی اجازت ہے وہ صرف اتنا ہی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا تھاکہ میں نے بہت سارے کام شوبز میں ایسے کیے جن کو دیکھ کر اب لگتا ہے کہ نہیں کرنا چاہیے اور صرف وہ کام کرنا چاہیے جس کی اجازت اسلام دیتا ہے۔ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور بھی بہت جلد اداکاری کے پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔