اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں "ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں — قوموں کی عزت ہم سے ہے” کے عنوان سے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ نوجوان مقررین نے خواتین کے کردار، عزت و وقار اور معاشرتی اہمیت پر مدلل اور پُراثر تقاریر پیش کیں۔مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور طاقت ہوتی ہیں، اور ایسے پروگرامز نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقابلے کے ججز ڈاکٹر شعیب سلیم اور ڈاکٹر بلال زاہد تھے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بالترتیب 30,000، 25,000 اور 20,000 روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام زاہد عقیل سمیت اساتذہ، طلبہ، والدین، معززین شہر اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور اس مثبت کاوش کو سراہا۔
