Baaghi TV

Tag: eid milan party

  • پریتی زنٹا کیوں ہیں خوش ؟‌

    پریتی زنٹا کیوں ہیں خوش ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا جو کہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آتی ہیں، شادی کے بعد پریتی مکمل طور پر شفٹ ہو گئی ہیں امریکہ ، لیکن ان دنوں اداکارہ ہیں انڈیا میں ، انہوں نے انڈیا میں ہی عید منائی . اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عید کی چند تصاویر شئیر کیں ، دراصل سلمان خان کی بہن ارپیتا نے چند روز قبل عید ملن پارٹی دی جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ، پریتی زنٹا بھی اس میں موجود تھیں ، اس پارٹی میں سب مہمانوں نے خوب سیلفیاں بنوائیں اور ایک اچھا وقت گزارا. پریتی زنٹا نے بھی ساتھیوں کے ساتھ تصاویر اتاریں اور ان کو اپنے

    انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کیا اور کیپشن لکھا کہ اس عید نے مایوس نہیں کیا، ہم سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں. پریتی زنٹا نے عید ملن پارٹی کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر جب شئیر کیں تو ان کے مداحون نے ان تصاویر کو بے حد سراہا اور کہا کہ آپ سب بہت خوبصورت لگ رہے ہیں . یوں‌پریتی زنٹا نے عید انڈیا میں منائی اور اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا.

  • سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، قطرینہ و دیگر کی شرکت

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، قطرینہ و دیگر کی شرکت

    سلمان خان کی بہن ارپیتا ہر سال اپنے گھر عید ملن پارٹی رکھتی ہیں، لہذا انہوں نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ان کے بھائی سلمان خان ، ارباز خان ، سہیل خان کے علاوہ والد سلیم خان نے بھی خصوصی شرکت کی . اس عید ملن پارٹی میں دیگر بالی وڈ کی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں شہناز گل ، سوناکشی سنہا ، قطرینہ کیف ، کارتک آریان ، کیرتی سینن ، آیوشمنا کھرانہ و دیگر نے شرکت کی . ارپیتا کے علاوہ سلمان خان بھی

    ہر سال عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں اس پارٹی میں بالی وڈ کی نامور شخصیات نظر آتی ہیں. بالی وڈ کے ستارے رمضان کے شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے لئے افطاریوں‌کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں ، اسی طرح سے رمضان المبارک کے ختم ہوتے ہی یہ باری باری عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں ، اچھی بات یہ ہے کہ تمام بالی وڈ سیلبرٹیز عید ملن پارٹیز کو پورے جوش و خروش کے ساتھ اٹینڈ کرتی ہیں. یاد رہے کہ ارپیتا سلمان خان کی لے پالک بہن ہیں جن کو ان کے والد تب سے پال رہے ہیں جب وہ چند مہینوں کی تھیں.