Baaghi TV

Tag: elections

  • عمران خان نے کرسی کی خاطر اسمبلیاں توڑیں جواد احمد

    عمران خان نے کرسی کی خاطر اسمبلیاں توڑیں جواد احمد

    گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ایک لالچی انسان ہے اس نے کرسی کی لالچ میں اسمبلیاں‌ توڑیں ، وہ اپنے فالورز کو بھی استعمال کررہا ہے. اس کے فالورز نادان ہیں جنکو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اسکو صرف کرسی سے غرض ہے. جواد احمد نے مزید کہا کہ ظل شاہ جیسے کارکن مرتے ہیں یہ خود تو گھر میں‌ چھپ کر بیٹھا ہوا ہے. اپنے بچے یہودیوں کے گھر میں رکھے ہوئے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ نواز شریف ، آصف علی زرداری یا عمران خان یہ سب ایک جیسے ہیں ان میں‌بالکل بھی فرق نہیں ہے. سب اپنے فالورز کو اپنے پیچھے لگاتے ہیں‌لیکن جو گند

    عمران خان نے کیا ہے اور جس طرح‌سے شدت پسندی اور نفرت اپنے فالورز میں بھری ہے اس نے اسکی کہیں‌مثال نہیں ملتی. جواد آحمد نے کہا کہ نواز شریف یا زرداری کو عمران خان سیاست سے باہر نہیں کر سکتا ہے اگر کوئی پارٹی کر سکتی ہے تو وہ ہے برابری پارٹی. ہم نومبر میں‌ہونے والے انتخابات میں‌پوری تیاری کے ساتھ الیکشنز میں آئیں گے تمام سیٹوں‌پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے.

  • جوبائیڈن کی جیت کا اعلان ہو گیا. ٹرمپ بدستور نا خوش

    جوبائیڈن کی جیت کا اعلان ہو گیا. ٹرمپ بدستور نا خوش

    ‏امریکی کانگریس نے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نتائج سے ناخوش.

    صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہونے کے باعث ان کا بیان وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ٹوئیٹ کیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے کوشاں.

    ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے کوشاں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے.

    امریکی اخبار نے ایک آڈیو ریلیز کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ ووٹ گننے اور اپنے ووٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں.

    آڈیو کے ریلیز ہونے کہ بعد تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

  • الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    میاں چنوں بار ایسوسی کے الیکشن سال 2021تا 2022کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا،
    بورڈ الیکشن کیلئے چیئرمین کیلئے میاں محمد عالم اسد ایڈووکیٹ، ممبران میں ملک صدیق ایڈووکیٹ،چوہدری عدنان سردار ایڈووکیٹ،چوہدری صہیب ساجد ایڈووکیٹ،چوہدری ذکاء اللہ ایڈووکیٹ،مہر عبیدا لرحمن ایڈووکیٹ،مہر اظہر حسین کاٹھیا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

  • پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

    پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں شروع

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

    پنجاب میں نیبرہوڈ اور ویلج کونسل کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی

    6 جولائی سے 25 جولائی تک نقشہ جات حاصل کیے جائیں گے

    حلقہ بندی کمیٹیاں 20 اگست تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی

    21 اگست تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کی جائیں گی

    ابتدائی فہرستوں پر 22 اگست سے 6 ستمبر تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے

    13 اکتوبر کو پنجاب کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی

  • اسرائیل الیکشن: چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کوعبرتناک شکست

    اسرائیل الیکشن: چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کوعبرتناک شکست

    چار مرتبہ اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کا پانچویں بار وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا، انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کا نتیجہ آنے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک کے نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ نتن یاہو الیکشن بری طرح ہار چکے ہیں. نتن یاہو کا پانچویں مرتبہ وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا کیونکہ انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا. نتن یاہو کے لیے یہ بڑا صدمہ ہے کیوں کہ وہ اپنے خلاف مجرمانہ تفتیش کا مقابلہ سیاسی میدان میں کامیابی سے حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن اب ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا. ووٹنگ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور شاید اب ان کا سیاسی کیرئر ختم ہونے جارہا ہے. نتن یاہو کی لیکود جماعت اور ان کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی بھی چینل پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ انہیں اکثریت ملی ہے. الیکشن جیتنے کی‌ صورت میں انہوں نے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ یہ اسرائیل میں گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی شکست اُس وقت ہوئی جب وہ اپریل میں انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔