Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

    لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے شائقین اپنے پسندیدہ فنکار کو ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں. جن نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں. ٹیلی وژن کی نامزدگیاں. بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک.ہم تم.،میرے ہم نشیں،دل،مومن،نقار خدا،کیسی تیری خود گرزی،دوبارہ،سنگ ماہ،فراڈ،بدزت،چوراہا،دراڑ،عشق پاگل کرے،تیری راہ میں،چوہدری اینڈ سنز،بادشاہ بیگم،حبس،بیٹیاں،ایک تھی لیلیٰ،موڑ مہراں،صنف آہن،عشق لا،بختاور،میرے ہمسفر،بارہواں کھلاڑی،بہترین ٹی وی اداکار،شہریار منور- صنف آہن
    احسن خان – فراڈ،محسن عباس حیدر – سیانی،بلال عباس خان۔ دوبارہ،دانش تیمور- کیسی تیری خودگرزی
    میکال ذوالفقار- چوراہا،یاسر حسین- ایک تھی لیلیٰ،عمران اشرف – چوہدری اینڈ سنز،فرحان سعید- بادشاہ بیگم،دانیال ظفر- بارہواں کھلاڑی،احد رضا میر- ہم تم،فیروز خان- حبس،زاویار نعمان اعجاز- بختاور،محمد احمد- بیٹیاں،فیصل قریشی- دل مومن،فرحان سعید- میرے ہمسفر،فیروز خان- اے مشت خاک،اذان سمیع خان- عشق لا،احسن خان- میرے ہم نشیں،بہترین ٹی وی اداکارہ،عاطف اسلم- سنگ ماہ،رمشا خان – صنف آہن،رمشا خان- ہم تم،اقرا عزیز- ایک تھی لیلیٰ،صبا قمر- فراڈ،سجل علی- عشق لا،کبریٰ خان- سنگ ماہ
    عائزہ خان – چوہدری اینڈ سنز،امر خان – دراڑ،کبریٰ خان- صنف آہن،انمول بلوچ- سیانی،یمنیٰ زیدی- بختاور،یمنیٰ زیدی- عشق لا،عروہ حسین – بدذات،حبا بخاری- میرے ہم نشیں،ہانیہ عامر- سنگ ماہ
    ہانیہ عامر- میرے ہمسفر،زارا نور عباس- بادشاہ بیگم،اشنا شاہ- حبس،حدیقہ کیانی- دوبارہدورفشاں سلیم- کسی تیری خودگرزی،مدیحہ امام- چوراہا،بہترین ٹی وی لانگ سیریلدل آویز،بے پناہ مشکل،تم کہاں جاؤگے،بیٹیاںوہ پاگل سی،سیانی،فاسق،پرستان.یہ نہ تھی ہماری قسمت.بہترین ٹی وی پلے.میرے ہمسفر
    کیسی تیری خودگرزی.فراڈ.سنگ ماہ.دوبارہ.حبس.صنف آہن .دراڑ.بد ذات،بختاور،تیری راہ میں.چودھری اینڈ سنز،عشق لا،میرے ہم نشیں.دل مومن،ہم تم،ایک تھی لیلیٰ،چوراہا،بادشاہ بیگم،بارہواں کھلاڑی
    فلم،سال کی بہترین فلم.،جوائے لینڈ،کملی،عشرت: میڈ ان چائنہ، لندن نہیں جاؤں گا.پردے میں رہنے دو،قائد اعظم زندہ باد،سال کے بہترین فلمی اداکار،خالد احمد- انتظار،حمزہ خواجہ۔کملی،علی جونیجو- جوائے لینڈ،فہد مصطفیٰ۔ قائداعظم زندہ باد،ہمایوں سعید- لندن نہیں جاؤں گا۔،فیروز خان- ٹچ بٹن،محب مرزا- عشرت: میڈ ان چائنہ،عمران اشرف- دم مستم،علی رحمان خان – پردے میں رہنے دو،

    فرحان سعید- ٹچ بٹن،گھبرانا نہیں ہے،انتظار،ٹچ بٹن،دم مستم،سال کی بہترین فلم اداکارہ،راستی فاروق- جوائے لینڈ،امر خان- دم مستم،صبا قمر۔کملی،صنم سعید- عشرت: میڈ ان چائنہ،کبریٰ خان- لندن نہیں جاؤں گا،سونیا حسین – ٹچ بٹن،علینہ خان – جوائے لینڈ،ثمینہ احمد- انتظار،ماہرہ خان- قائداعظم زندہ باد،ایمان علی – ٹچ بٹن،ہانیہ عامر- پردے میں رہنے دو،مہوش حیات – لندن نہیں جاؤں گا،فلم پلے بیک سانگ آف دی ایئر،عشق دے سائے- ٹچ بٹن،یار چڑھ گیا- لندن نہیں جاؤں گا،عشرت آیا رے- عشرت: میڈ ان چائنہ،رب کے بندے- قائد اعظم زندہ باد،ماہیا وی ماہیا- لندن نہیں جاؤں گا،ٹک ٹاک-عشرت: میڈ ان چائنہ،مرجانیے- لندن نہیں جاؤں گا،لوٹا رے- قائد اعظم زندہ باد،میں نئیں بولدی- ٹچ بٹن.جٹ- ٹچ بٹن،کچی مٹی دے- ٹِچ بٹن،احسان ہے تمہارا- ٹچ بٹن،چل چلیں- پردے میں رہنے دو،وی پردیسیا- لندن نہیں جاؤں گا،اکھیاں- پردے میں رہنے دو،پیلا رنگ- پردے میں رہنے دو،خوبصورت چہرہ – ٹچ بٹن.مینو تو- کملی.تو ہیر میری- دم مستم

  • بھارت میں ہر فنکارکو عاجز پایا شکیل صدیقی

    بھارت میں ہر فنکارکو عاجز پایا شکیل صدیقی

    معروف اداکار شکیل صدیقی جن کو عمر شریف نےتھیٹر کی دنیا میں‌متعارف کروایا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌بھی اپنے فن کا لوہا منوایا. شکیل صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا. اس میں‌انہوں نے کہا کہ میں نے کام کے حوالے سے بھارت میں‌بہت زیادہ پروفیشنلزم دیکھا ہے. وہاں‌تمام بڑے اور چھوٹے فنکاروں میں بہت زیادہ عاجزی ہے وہ سب ایک دوسرے کا احترام کرتےہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے سے بڑے فنکار کو جگتیں لگائیں لیکن کبھی کسی نے برا نہیں منایا . میں‌نے کبھی جگت احترام کے دائرے سے نکل کر کسی کو نہیں‌لگائی، ہمیں کبھی یہ سکھایا ہی نہیں گیا. میرے استاد معین اختر اور عمر شریف ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے آج جو بھی ہوں ان کی وجہ سے ہوں.

    شکیل صدیقی نے کہا کہ سنیل شیٹی نے مجھے ایک بار اپنے گھر بلایا میری بہت آئو بھگت کی ، میرے کام کی تعریف کی . انہوں نے یہ بھی کہاک ہ نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر یہ سب بہت اچھا کام کرنے والے لوگ ہیں سہیل احمد نے احتجاجا سٹیج چھوڑا سٹیج والوں‌کو اپنی حرکتیں ٹھیک کرنی چاہیں. اچھا سٹیج دکھائیں گے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ پر چھاپے پڑیں .

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ٹی وی شو پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی اس پروگرام کے ہوسٹ محسن عباس حیدر نے ان سے پوچھا کہ انہوں‌ نے فواد خان کی ماں کا کردار کرنے کےلئے کیسے حامی بھر لی ؟ تو ریشم نے کہا کہ بلال لاشاری نے مجھے قائل کر لیا تھا کہ یہ کردار آپ کو کرنا چاہیے اور ویسے بھی میں فواد خان کی ماں نہیں بنی ، جس بچے کی ماں بنایا گیا وہ بڑا ہو کر فواد خان بنتا ہے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے میرے پاس چوائس ہوتی تو یقینا میں دارو نتنی کا کردار کرنا چاہتی ، میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں‌کردار کرنے کی اہلیت ہے. ریشم نے کہا کہ میرا ڈرامہ امر بیل کو انڈیا میں کاپی کیا گیا اور سری دیوی نے میرا کردار لمحے میں‌ادا کیا.

    ”انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ عالیہ بھٹ نے جو فلم گنگو بائی کی ہے یہ بھی میرے ایک کردار سے متاثر ہے” اور میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں. میں‌سمجھتی ہوں کہ عالیہ بھٹ نے بھی اچھے سے کردار نبھایا ہے ریشم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے کئے ہوئے کردار انڈیا کی ہیروئنز بھی بعد میں‌کرتی ہیں،

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    سعود نے شادی کے بعد بھی مجھے اداکاری کرنے کےلئے متحرک رکھا جویریا سعود

    جویریا سعود جو کہ ایک بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ، ان کا حال ہی میں‌ڈرامہ بے بی باجی اختتام پذیرا ہوا ہے اس میں‌ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا. جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج اگر میں‌ اداکاری کررہی ہوں‌تو اسکا کریڈٹ سعود کو جوتا ہے ، اس نے شادی کے بعد مجھے اداکاری کرتے رہنے کےلئے مسلسل متحرک رکھا . وہ میری حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے اور کرتا ہے. سعود نے ہمیشہ مجھے کہا ہے کہ میں‌اچھی اداکارہ ہوں اور بہت اچھا کام کر سکتی ہوں لہذا آج جو میں کام کررہی ہوں تو یہ صرف سعودکی وجہ سے ہے.

    سعودمجھے بتاتے رہتے ہیں کہ کہاں‌ میرا کام بہت اچھا تھا، اور کہاں‌نہیں، درحقیقت یہ چیز ہم دونوں ہی ایک دوسرے کو بتاتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعود کی اداکاری کی خاص بات مجھے یہ لگتی ہے کہ یہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتے ہیں. جویریا نے کہا کہ ”بے بی باجی ڈرامہ جب مجھے سنایا گیا تھا تو میں‌نے سنتے ہی کہا تھاکہ میں یہ کردار اور ڈرامہ کرنے کےلئے تیار ہوں. ”مجھے خوشی ہے کہ شائقین نے اس میں میرے کردار کو بہت سراہا ہے. اس ڈرامے کی کہانی سبق آموز ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌بچپن میں‌فیروز الغات کو بہت شوق سے پڑھا کرتی تھی ، اسکو پڑھنا اور اس میں سے نئے نئے لفظوں‌کا مطلب سیکھنا میرا مشغلہ ہوتا تھا. مجھے اگر آپ کوئی بھی اردو کا لفظ بتائیں تو میں اس کا قریب قریب مطلب بتا دوں گی ، کیونکہ میں‌نے اردو کے سارے لفظ بچپن میں‌کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کے منہ سے سنے ہوں گے . انہوں نے کہا کہ میرے اردو میں بہت اچھے نمبر آیا کرتے تھے. ماورا حسین نے کہا کہ اردو ہماری زبان ہے ہمیں اسکو سیکھنا چاہیے اسکو بولنا چاپیے اسکو بولنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرنی چاہے.

    ماورا حسین نے کہا کہ ”میں‌جب دیکھتی ہوں کہ کچھ لوگ اردو بولنے کو بہت اچھا نہیں سمجھتے تو حیرت کے ساتھ افسوس ہوتا ہے بھئی ہماری زبان ہے اردو ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے.” یاد رہے کہ ماورا‌حسین عروہ کی چھٹی بہن ہیں انہوں نے نہایت ہی کم عمر میں وہ مقام حاصل کیا جس کو حاصل کرنے کےلئے فنکاروں‌کو سال ہا سال لگ جاتے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کیا ہے گلہ ، انہوں نے کہا کہ بھارتی فنکارائیں اگر آئٹم سانگ کریں تو اس پر ان کو داد دی جاتی ہے ہم کریں‌تو تنقید کی جاتی ہے یہ دوہرا معیار ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ کا نام آتے ہی لوگوں کے زہنوں میں عریانیت اور فحاشی کا تاثر ابھرتا ہے. ایسا نہیں ہے آئٹم سانگ میں بھی نارمل گانوں کی طرح رقص شامل ہوتا ہے اس کو عریانی اور فحاشی کے ساتھ جوڑنا کسی بھی طور مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں‌ریما ، میرا ، ریشم نے بھی آئٹم سانگ کئے، اُس دور میں تو بہت پسند کیے جاتے تھے ایسے سانگز بلکہ ان ہیروئنز کو داد بھی دی جاتی ہے لیکن اب ایسا کیا ہو گیا ہے کہ آئٹم سانگ کرنے اور کرنے والیوں پر تنقید کی جاتی ہے.

    یوں ع”ائشہ عمر نے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں” اور ان کو ماضی بھی یاد کروایا کہ پہلے بھی آئٹم سانگ ہوا کرتے تھے اگر پہلے ان کو ہضم کیا جا سکتا تھا تو اب کیوں نہیں. یاد رہے کہ عائش عمر ، مہوش حیات سمیت ماہرہ خان فلموں میں آئٹم سانگ کر چکی ہیں ان کو جہاں پسند کیا گیا ہے وہیں ان پر تنقید کے نشتر بھی برسائے گئے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ملکی حالات پر پریشانی اور تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس بار بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ لوگ دے نہیں پا رہے ، حکومت ریلیف دینے کی پوزیشن میں‌ نہیں جبکہ آئی ایم کا کہنا ہے کہ بل تو ہر حال میں ادا کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں‌ہے کہ صرف مہنگائی نے غریب طبقے کو ہی پریشان کیا ہے ، بلکہ مہنگائی کی وجہ سے صاحب استعداد لوگ بھی پریشان ہوئے ہیں ، لیکن فرق یہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنا گزارہ کر لیتےہیں لیکن غریب نہیں‌کر پاتا.

    ”انہوں نے کہا کہ میں تو سوچتا ہوں کہ جن لوگوں کی تنخواہیں‌تیس چالیس ہراز ہے وہ کیسے گزارہ کرتے ہوں گے”، ملکی حالات اس وقت بہت خراب ہیں، ہر طرف پریشانی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیکسز اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غریب آدمی کی تو کمر ہی ٹوٹ گئی ہے ، میرا دل یہ سب دیکھ کر بہت پریشان ہے خدا ہمارے حال پر رحم فرمائے .دوسری طرف بلال قریشی نے بھی کہا ہے کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں .

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • کپل شرما تین سو کروڑ کی جائیداد کے مالک

    کپل شرما تین سو کروڑ کی جائیداد کے مالک

    کپل شرما کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے زیرو سے شروع کیا اور آج ان کا شمار بھارت کے امیر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے. کپل شرما کے پاس کتنی جائیداد ہے سن کر رہ جائیں گے آپ حیران. کہا جا رہا ہے کہ کپل شرما کے پاس تین سو کروڑ کی جائیداد ہے ، وہ ایک قسط کا لگ بھگ پچاس سے نوے لاکھ روپیہ لیتے ہیں جبکہ کسی بھی کمرشل کے لئے ایک کروڑ روپیہ چارج کرتے ہیں. اس کے علاوہ ان کے دبئی میں‌بہت سارے فلیٹس اور پراپرٹی ہے. یہ وہی کپل شرما ہے جس کے پاس اپنی بہن کی منگنی کے لئے پیسے نہ تھے . کپل شرما نے کامیڈی نائٹ ہوسٹ کرنے کے علاوہ عباس مستان کے ساتھ ایک فلم بھی کی ہے.

    ”کپل شرما یقینا بہت مشہور ہیں لیکن ان کو بڑی سکرین پر زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی”، اس لئے انہوں نے پہلی فلم کے بعد دوبارہ ابھی تک فلم میں قسمت نہیں آزمائی. کپل شرما اس وقت تمام بالی وڈ‌سلیبرٹیز کے پسندیدہ ہوسٹ ہیں. یاد رہے کہ کپل شرما نے نہ صرف کامیڈی شو ہوسٹ کیا ہے بلکہ بھارت کے بڑے بڑے ایونٹس اور ایوارڈز کو بھی ہوسٹ کیا ہے. آج کپل کی ہوسٹنگ کے بغیر کسی بھی شو کے رنگ پھیکے سمجھے جاتے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • میچ کیسے انجوائے کریں جب لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں احمد علی بٹ کی تنقید

    میچ کیسے انجوائے کریں جب لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں احمد علی بٹ کی تنقید

    معروف اداکار احمد علی بٹ جیسا کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں انہوں نے میچ کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک میں‌ہر طرف پریشانی ہے. ہر کوئی پریشان ہے ، ملک معاشی طور پر نیچے جا رہا ہے، تو پھر کیسی خوشیاں؟ ہم میچ کی خوشیاں منا کر دنیا کو کیا بتانا چاہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے؟ نہیں جب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو پھر کیسی خوشیاں اور کہاں کی خوشیاں . ہمارے ملک میں‌کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا تو میں‌جھوٹی خوشیوں کو منا کر خود کو دھوکہ نہیں دینا چاہتا.

    یوں ”احمد علی بٹ نے جم کر تنقید کی ہے” اور کہا ہے کہ ملک کی صورتحال بہت خراب ہے ایسے میں‌میچ جیتیں تو اسکی کیا خوشی محسوس ہو گی . یاد رہے کہ احمد علی بٹ عمران خان بہت بڑے حامی ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ وہی اس ملک کا مسیحا ہیں اور وہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں اور کوئی نہیں اس لئے بھی وہ حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈپریشن اور زہنی دبائو کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ اس حوالے سے دوائیاں بھی لے رہی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ بیماری وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، ماہرہ خان کا یہ انٹرویو شاید نور بخاری نے بھی سنا ہے اور انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔
    نور بخاری نے مزید کہا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

    ”یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا”۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔نور بخاری نے ماہرہ خان کوجو نصیحت کی ہے اس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں‌ان کا کہنا ہے کہ نور کا مشورہ اچھا ضرور ہو سکتا ہے لیکن وہ کیسے یہ کسی کے بارے میں‌کہہ سکتی ہیں کہ اسکا اللہ کے ساتھ کنکشن نہیں ہے. جس نور بخاری کو اپنے بیان کی دوبارہ وضاحت کرنا پڑی ہے.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ