Baaghi TV

Tag: entertainment news

  • بچپن میں بہت ضدی تھی نازش جہانگیر کا انکشاف

    بچپن میں بہت ضدی تھی نازش جہانگیر کا انکشاف

    اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت ہی ضدی لڑکی تھی کسی کی سنتی نہیں تھی کسی کی بات ماننے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ضدی ہونے اور کسی کی بات نہ سننے والے عمل کو ٹھیک کیا ہے اب میں نہ صرف سنتی ہوں بلکہ سمجھتی بھی ہوں معاملات کو. انہوں یہ بھی کہا کہ شہرت ملنا بھی آسان نہیں لیکن اسے سنبھالنا اس سے زیادہ مشکل ہے ،زندگی کو ایڈ جسٹ کرنا آنا چاہیے ، کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو غلطیاں نہ کرتا ہو لیکن ان غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔

    نازش جہانگیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” ہر انسان غلطیاں کرتا ہے اور غلطیاں کرکے ہی سیکھتا ہے” ، میں نے بھی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے سیکھا بھی ، میرے خیال سے سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے.انہوں نے کہا کہ خاموشی بہت بڑی چیز ہے اور اس میں صبر سب سے اوپر ہے ، انسان کو صبر کرنا آجائے تو اس کی بہت سے مشکلات حل ہو جاتی ہیں۔خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ نہیں رہتے اس لئے انسان کو بہت سوچ سمجھ کر ہر سیچوایشن کو ہینڈل کر نا چاہیے.

    گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

    کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

  • کاہے کی آزادی اور کاہے کا جشن مومنہ اقبال کا سوال

    کاہے کی آزادی اور کاہے کا جشن مومنہ اقبال کا سوال

    جشن آزادی ہر کوئی مناتا ہے ، سوشل میڈیا سلیبرٹیز اور عام لوگوں کی جھنڈے کے ساتھ تصاویر ہر طرف سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہوتی ہیں لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو 14 اگست ہی نہیں مناتی. اور وہ ہیں مومنہ اقبال. انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک خصوصی میسج شئیر کیا ہے. انہوں نے لکھا اور بتایا کہ وہ 14اگست نہیں مناتی وہ کیوں نہیں مناتی اس حوالے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ لکھی ہے . او بھئی مجھے معاف کریں میں اس فینسی ڈریس کمپیٹیشن کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ کاہے کا ملک کاہے کی آزادی۔

    ”ایک بار اپنے آس پاس دیکھیں جہاں بہن بیٹیاں محفوظ نہیں۔ جسکا دل کررہا ہے وہ قانون ہاتھ میں لیکر فیصلے کررہا ہے۔” مارو ریپ کرو تھریڈ کرو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ویسے اس ملک میں کسی کے پاس وقت نہیں لیکن باجے بجانے اور تماشے کرنے کےلیے بہت وقت ہے۔ کسی کے پیچھے لگ کر لوگ نکل تو آتے ہیں لیکن اپنے حق کے لیے کوئی نہیں نکلتا. یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کا اِن دنوں ٹی وی پر ڈرامہ احسان فراموش آن ائیر ہے. جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے.

    گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

    کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

  • گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

    گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے حال ہی میں 400 کروڑ کمانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، گپی گریوال نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس وقت کی کمی ہے اور کام کی بہت زیادتی ہے. تاہم انہوں نے وقت نکال لیا ہے اور دا لیجنڈ آف مولا جٹ آخر کار دیکھ لی ہے. فلم دیکھ کر اداکار نے گوہر رشید کے کام کی جم کر تعریف کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گوہر رشید بھائی آپ نے فلم میں‌کمال کام کیا ہے اور میں آپ کا کام دیکھ کر متاثر ہوا ہوں ، انہوں نے یہ میسج خود ڈائریکٹ گوہر رشید کو کیا.گپی گریوال ہی نہیں سونم باجوہ نے بھی کہا تھا کہ میں‌نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے .

    اور فواد خان میرے فیورٹ ہیں لیکن آج کل شوٹنگز میں‌اتنی مصروف ہوں کہ وقت نہیں مل سکا لیکن بہت جلد میں فلم دیکھوں گی. تاہم ان سے پہلے گپی گریوال نے فلم دیکھ لی ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دھوم انڈیا میں‌بھی بھی پہنچی ”اکثر بالی وڈ سٹارز اس فلم کا نام لیتے ہوئے سنائی دئیے”. فلم میں مولاجٹ کا کردار فواد خان نے جبکہ نوری نت کا کردار حمزہ علی عباسی نے ادا کیا ہے. فلم کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ، ریلیز سے لیکر ابھی تک مسلسل ریکارڈ بزنس کر رہی ہے.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

    کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

    ڈرامہ سیریل کابلی پلائو ، جس میں سبینہ فاروق ، احتشام الدین اور نادیہ افگن اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں ڈرامے کی کہانی نہایت دلچپسپ ہے. دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹی عمر کی لڑکی کا نکاح ایک ادھیڑ عمر مرد سے طے ہوتا ہے اور حق مہر میں دو لاکھ روپے رکھا جاتا ہے. احتشام الدین نے اپنے کردار کے ساتھ ایسا انصاف کیا ہے کہ جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے. ان کی اداکاری دیکھ کر ماہرہ خان بھی رہ گئی ہیں حیران. انہوں نے کہا کہ احتشام الدین آپ نے کمال کی اداکاری کی ہے آپ ڈائریکٹر تو ہیں ہی اچھے لیکن اداکاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں کابلی پلائو میں آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ ایک بہترین اداکار ہیں.

    ”ماہرہ خان ہی نہیں بہت سارے دوسرے فنکار بھی احتشام الدین کی اداکاری کی بھرپور تعریف کررہے ہیں. ”کابلی پلائو کی کہانی تجسس سے بھرپور ہے۔ڈرامہ ‎افغانستان کے شہر کابل سے منسلک ہے اور افغان تہذیب اور ذائقے کی عکاسی کرتا ہے۔ڈرامے کا او ایس ٹی کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جو ایک عظیم گلوکار ہیں. ڈرامے کی شہرت کے ساتھ ساتھ اس کا ٹائٹل سونگ لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے ہیں، لیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے، ان کے گائے ہوئے گیت ، قوالی ، غزلیں پوری دنیا میں آج بھی سنی جاتی ہیں. انہوں نے دنیائے موسیقی میں ایک الگ نام بنایا، ٹائم میگزین نے دوہزار چھ میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال ا اس عظیم فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا.نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام فتح خان تھا وہ خود بھی نامور گلوکار اور قوال تھے، نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    مسلسل کام کے باعث نصرت فتح علی خان کی صحت دن بدن گرتی چلی گئی، انہیں 16 اگست 1997ء کو لندن میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، نصرت فتح علی خان مداحوں کے دلوں میں آج بھی گھر کیے ہوئے ہیں۔”اپنی آواز کا جادو جگانے والے نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔”یاد رہے کہ ان کے بعد راحت فتح علی خان نے اپنا ایک الگ نام اور مقام بنایا لیکن نصرت فتح علی خان کا جب نام آتا ہے تو بڑے بڑے گلوکاروں کی گلوکاری پھیکی لگنے لگ جاتی ہے.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • بہشت نے جب گانے کی خواہش کا اظہار کیا تو والد شان کا کیا ری ایکشن تھاِ؟

    بہشت نے جب گانے کی خواہش کا اظہار کیا تو والد شان کا کیا ری ایکشن تھاِ؟

    شان شاہد کی بیٹی بہشت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے گانے کا شوق بھی تھا لیکن والد کے ساتھ کبھی اظہار نہیں کیا تھا. جب میں نے اپنے والد کو بتایا کہ میں گانا بھی چاہتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ ہیں” توں اے وی ” . انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے ہر شوق میں‌تمہارے ساتھ ہوں ٹھیک ہے جم کر گانے کے لئے ریاضت کرو ، ریہرسل کرو، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تم ملٹی ٹیلینٹڈ ہو. انہوں نے کہا کہ میری ماں نے مجھے ہر قدم پر سپورٹ کیا ہے، میری والدہ کو بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں نے باقاعدہ اپنے کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” گانا گانا آسان نہیں ہے یقینا بہت ہی مشکل کام ہے”، میں نے اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے تو اسکو بھی ساتھ ساتھ لیکر چلوں گی ، باقی ابھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں مستقبل میں کیا کروں گی اداکاری یا ڈائریکشن. انہوں نے کہا کہ جو بھی کروں گی بہت سوچ سمجھ کر کروں گی. پہلے گانے کی لانچ سے پہلے کافی نروس تھی لیکن لائیو پرفارمنس کے بعد کافی مطمئن ہوں.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • جو دل میں آئے بول دیتی ہوں تمکنت منصور

    جو دل میں آئے بول دیتی ہوں تمکنت منصور

    معروف اداکارہ و سوشل میڈیا انفلواینسر تمکنت منصور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہےکہ میں جو بولتی ہوں وہ کوئی مجھے لکھ کر دیتا ہے ، ایسا نہیں ہے میرا جو دل کرتا ہے میں بول دیتی ہوں ، اور کوئی بھی وڈیو بنانے سے پہلے کچھ نہ لکھتی ہوں نہ سوچتی ہوں ، بس جیسے ہی کیمرے کے سامنے آتی ہوں جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہوں. بہت سارے لوگوں کو میری باتیں اچھی نہیں لگتی وہ سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں بھی دیتے ہیں لیکن مجھے اس چیز سے فرق نہیں پڑتا.کیونکہ میں نے جو بولنا ہے وہ بولتے ہی رہنا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ” میں نے ایک ڈرامہ کیا ہے وقت زیادہ ملتا نہیں ہے،” میں نے معروف رائٹر فصیح باری خان کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا تھا. جب جب موقع ملتا رہے گا میں ڈراموں میں کام کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ عورتوں کو چاہیے کہ وہ وہ کام کریں جو اسکا دل کرتا ہے وہ کبھی بھی دوسروں کے کہنے پر اپنی خواہشوں کا خون نہ کریں. یاد رہےکہ تمکنت منصور اکثر سوشل میڈیا پر آگاہی کے نقطہ نظر سے وڈیو بنا کر شئیر کرتی رہتی ہیں.

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

  • بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

    سپر سٹار شان شاہد کی اہلیہ آمنہ بانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جانتی تھی کہ میری کس سے شادی ہو رہی ہے اور اسکا کام کیا ہے، وہ ہیروئنز کے ساتھ کام کرتے تھے کرتے ہیں تو مجھے اندازہ تھا اور ہے کہ سکینڈلز جھوٹے بنائے جاتے ہیں لہذا اس وجہ سے میں‌نے کبھی بھی اپنے شوہر شان سے جھگڑا نہیں کیا. وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ میری ساس نیلو اور شوہر شان نے ہمیشہ ہماری بیٹیوں کو کھلے آپشنز دئیے اور کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے آپ کیجیے ہماری طرف سے روک ٹوک نہیں ہو گی لیکن شرط یہ ہے کہ محنت کرنی ہے.

    انہوں نے کہا کہ” اپنی بیٹی کو لائیو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے” ، بیٹی کی پرفارمنس سے پہلے میں‌تھوڑی سے نروس بھی تھی لیکن اسکا اعتماد دیکھ کر مجھے حوصلہ ہوا ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بیٹی اپنی دادی دادا اور باپ کے کام کو آگے لیکر چل رہی ہے. انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کو انکی پسند کے کیرئیر میں جانے دینا چاہیے. میری بیٹی ایکٹنگ کرے گلوکاری یا لکھے میں اس کے ساتھ ہوں.

     

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    خواتین اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کیس کی سماعت ملتوی

  • شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

    پینتھر ٹائرز نے 14 اگست کو موقع پر خصوصی ایونٹ کا اہتمام کیا ، شو کی ہوسٹنگ امر خان نے کی جبکہ پینتھر ٹائرکی برینڈ ایمبیسڈر بہشت شاہد نے پہلی بار لائیو پرفارمنس دی ، آمنہ بانڈے نے بیٹی کی پرفارمنس دیکھنے کےلئے ایونٹ میں خصوصی شرکت کی۔ بہشت شاہد نے اپنا پہلا سانگ گزشتہ روز پینتھر ٹائرز کے ایونٹ میں ہی لانچ کیا، ان کی لائیو پرفارمنس کو تقریب میں موجود لوگوں نے بے حد سراہا . بہشت شاہد کے گانے کو معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کوریوگراف کیا تھا، وہ پرفارمنس کے وقت وہاں پر موجود تھے اور بہشت شاہد کی حوصلہ افزائی کررہے تھے.

    ”بہشت شاہد کا گانا بنیادی طور پر خواتین کے لئے موٹیویشن ہے” ، اداکارہ و لکھاری امر خان نے بہشت شاہد کی پرفارمنس کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کو کھل کر داد بھی دی. اسی طرح سے تقریب میں‌موجود معروف کھلاڑی بسمہ روئف نے بھی بہشت شاہد کی پرفارمنس کو سراہا اور ان کی جم کر حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ بہشت کا سنگنگ ٹیلنٹ واقعتا سپورٹ کرنے کے لائق ہے. یاد رہے کہ بہشت شاہد نے اپنے کیرئیر کا پہلا گانا گایا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

    معروف اداکارہ ماورا حسین بھی بول پڑی ہیں چائلڈ لیبر پر انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہ پیغام شعور دینے کی غرض سے ہے. اور آپ سب جانتے ہیں‌کہ نادیہ جمیل چائلڈ لیبر پر کام کررہی ہیں اور کچھ ایسی وڈیوز سامنے آ رہی ہیں مسلسل جن کو دیکھ کر دل دہل جاتا ہے کہ بچوں‌پر کس کس قسم کا ظلم کیا جاتاہے. انہوں نے کہاکہ میں آپ سب سے دو باتیں کروں گی ، ایک تو یہ کہ بچوں‌کو اپنے گھروں کے کاموں کے لئے ہائر مت کریں ان کی پڑھنے لکھنے کی عمریں ہیں ان کو پڑھنے دیں ، آپ کے گھر جو کام کرنے والے ہیں ان سے پوچھیں کہ ان کے بچے کیا کرتے ہیں اگر پڑھتے نہیں ہیں تو ان کو پڑھایا جائے آپ پرائیویٹ یا گورنمنٹ جو بھی سکول افورڈ کر سکتےہیں ان میں بچوں‌کو تعلیم کے لئے بھیجیں ان کا خرچ اٹھائیں .

    دوسرا یہ کہ ”آپ نظر رکھیں ارد گرد اگر کوئی چائلڈ لیبر کروا رہا ہے اسکو یاد دہانی کروائیں کہ یہ ایک جرم ہے”، اور ضروری نہیں کہ گھروں میں کام کرنے والے بچے ہوں ہمارے اردگر گرد بہت سارے بچے ہوتے ہیں جو پڑھتے نہیں ہیں ان میں سے کسی ایک کی زمہ داری اٹھالیں، ہم شاید اس دنیا میں‌نہ رہیں لیکن یہ بچے پڑھ لکھ جائیں گے تو ہمیں دعائیں گے . اس لئے چائلڈ لیبر کو سپورٹ نہ کریں غریب بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھائیں.

     

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی و دیگر کے جشن آزادی کے خصوصی پیغامات

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام