Baaghi TV

Tag: exclusive

  • سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، باپ ،بیٹا اور دوست گرفتار کر لئے گئے

    سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش، باپ ،بیٹا اور دوست گرفتار کر لئے گئے

    لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف سرگرم ، نواں کوٹ پولیس کی کاروائی،باپ۔بیٹا اور دوست نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز۔تصاویر اپلوڈ کیں۔03 ملزمان افضل۔علی افضل اور رستم گرفتار کر لیے گئے

    ملزمان کے قبضہ سے رائفل پمپ ایکشن وکارتوس اور 02پسٹلز و گولیاں برآمد کر لئے گئے والدین کو چاہئیے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی اسلحہ سے دور رکھیں۔۔اسلحہ کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے بہت سی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

    اپنی اور اپنے چاہنے والوں کی جان کو تکلیف مت پنہچائیں۔ہوائی فائرنگ۔ون ویلنگ۔پتنگ بازی۔اسلحہ کی تشہیر کوترک کریں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج حوالات میں بند ہیں

    ایس پی اقبال ٹاؤن رائے محمداجمل نے ملزمان کی گرفتاری پرایس ایچ او نواں کوٹ محمدعلی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • پاکستانیوں پر ویزہ پابندی کب تک ہے،متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتا دیا

    پاکستانیوں پر ویزہ پابندی کب تک ہے،متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتا دیا

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب جناب حماد عبید ابراہیم الزابی سے ملاقات ہوئی ، پاکستان – یو اے ای تعلقات، یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزہ پابندی سےمتعلق بات چیت کی گئی ،عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

    ملاقات میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے۔ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہئے۔۔یو اے ای سفیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزہ پابندی عارضی ہے ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ امید ہے ویزہ بحالی جلدممکن ہوجائے گی۔ یو اے ای سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرا دی ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں۔سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔عرب امارات میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔

    یو اے ای سفیر نے جواب میں کہا کہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے۔ان کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
    وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    جبکہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارےاورمحبت پر مبنی ہیںباہمی تعلقات کے مزید فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔عرب امارات کے سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔

  • جاپان کو 2030 میں کس چیز کا سامنا ہو گا،زلفی بخاری نے بتا دیا

    جاپان کو 2030 میں کس چیز کا سامنا ہو گا،زلفی بخاری نے بتا دیا

    2030 تک جاپان کو آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئرز کی کمی کا سامنا،جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کا شدید بحران معاون خصوصی زلفی بخاری کا جاپان کے دورے کا اعلان،پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کننوری مٹسوڈا سے ملاقات کے بعد زلفی بخاری کا جاپانی آئی ٹی کمپنیز کی ایسوسی ایشن سے ویڈیو کانفرنس۔وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی, پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی خصوصی شرکت۔

    پاکستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا پاک جاپان سکلڈ ورک فورس معاہدے کے بعد این ای سی، میک، سینکیو، اورکس جاپان سمیت جاپان کی متعدد بڑی آئی ٹی کمپنیز نے جاپان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔ 100 سے زائد جاپانی آئی ٹی کمپنیز پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاپان میں آئی ٹی انجینئرز کی قلت شدت اختیار کر رہی ہے۔ جاپان آئی ٹی ایسو سی ایشن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا
    جاپان کی وزارت تجارت اور صنحت کے مطابق 2030 تک جاپان کو آٹھ لاکھ آئی ٹی انجینئر کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    کوڈ کے بعد 500 سے زاید جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

    زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے نئے ورژن کے تحت 2021 میں پاکستانی افرادی قوت کے ایکسپورٹ کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں۔
    ماضی میں صرف خلیجی ممالک پر توجہ دی گئی۔ ساؤتھ کوریا، رومانیہ، جرمنی اور جاپان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت بڑھانے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاپان میں افرادی قوت بھیجنا اس وقت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اگلے سال کے شروع میں جاپان کا ایک اہم دورہ کروں گا۔ 2021 میں پاک جاپان تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ پر امید ہوں کہ 2021 میں جاپان میں پاکستانی آئی ٹی انجینئرز کے لئے راہ ہموار ہو جائے گی۔
    جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں تربیتی مراکز بھی قائم کرنا چاہتی ہیں جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا
    دورہ جاپان کے بعد پاکستان میں پاک جاپان آئی ٹی کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔
    خلیجی ممالک کے بعد جاپان پاکستانیوں کے لئے دوسری بڑی مارکیٹ بنے گی۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپان میں پہلی دفعہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بھی بھیج رہے ہیں۔

  • لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین، نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین، نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    لڑکی اغواء کیس کا ڈراپ سین ، لڑکی اور لڑکے نے سندھ میں شادی کرلی نکاح نامہ منظر عام پر آگیا

    ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء ہونے والی لڑکی نے سندھ میں اسماعیل نامی لڑکے سے شادی کرلی جسکا نکاح نامہ منظر پر آگیا نکاح نامے میں لڑکی کی عمر 19 سال لکھی گئی ہے جبکہ ورثاء کی جانب سے نادرا بے فارم پیش کیا گیا ہے جسکے مطابق لڑکی 14 سال کی ہے پولیس نے اغواء کے کیس میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا تھا

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدہ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدہ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔معاہدہ منسوخ ہونے کی وجہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزیاں تھیں،متعلقہ کمپنی کو متعدد دفعہ معاہدے کی تعمیل کرنے کی یاد دہانیاں کروائی گئیں تھیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے 2019میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ تین سال کے لیے معاہدہ کیا تھا،جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس،ڈیجٹیل کلپ رائٹس،فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ ڈویلپمنٹ رائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دئیے گئے تھے۔
    تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں ، جس میں ادائیگیاں کا نہ ہونا، حقوق کی ادائیگیاں،سیکیورٹی کی ادائیگی، اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ منسوخ کر دیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٖخلیف ٹیکنالوجی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ صرف معاوضوں کی وصولی،ہونے والے نقصانات اور معاہدے تک محدود نہیں ہو گا۔

    پاکستان کر کٹ بورڈپیشہ وارانہ انداز میں پارٹنر شپس کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے جو دونوں پارٹیوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے متعدد دفعہ اس معاملے پر خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ گفتگو بھی کی اور متعدد دفعہ معاہدے کے متعلق یاد دہانیاں بھی کروائی گئیں کہ وہ اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کا احساس کریں۔
    بدقسمتی سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے بے حد سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا مگر خلیف ٹیکنالوجی نے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔یہی وہ بنیادی وجہ تھی جسکی بنیادپر اس معاہدے کو ختم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری بن گئی تھی۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کی ساکھ اور برانڈ ویلیو کا نگران ہے اور اس ساکھ کو برقرار رکھنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل ذمہ داری ہے۔