Baaghi TV

Tag: Facebook

  • کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    اداکارہ کاجول جو کہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکارہ مانی جاتی ہیں، وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی کھائی دیتی ہیں، انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ محبت کی شادی کی، دونوں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بسر کررہےہیں لیکن کاجول کی ایک پوسٹ نے کر دیا ہے سب کوحیران اور پریشان. کاجول نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر لکھا کہ میں کچھ عرصہ کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں. میں اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی کچھ پرانی پوسٹیں بھی ڈیلیٹ کر دیں. کاجول کی اس پوسٹ کے بارے مختلف قسم کے اندازے لگائے جا رہے ہیں زیادہ تر لوگوں‌کا یہی کہنا ہے کہ

    شاید کاجول اور اجے کے درمیان کچھ مسائل چل رہے ہیں جو کہ شدت اختیار کر گئے ہیں. اس لئے کاجول نے لکھا ہے کہ وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں. تاہم اس ھوالے سے کاجول اور اجے کی طرف سے خاموشی ہے ، اور اداکارہ نے بھی اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا اور وہ ان کے ساتھ کیا مسائل ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں.

  • سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارہ علی خان اور وکی کوشل دونوں کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے دھوم مچا رکھی ہے اس فلم کا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کی تشہیر کے دوران وکی نے بتایا کہ ہم دونوں فلم کی تشہیر کے لیے احمد آباد سے اندور اور مزید کئی شہروں کا سفر کر رہے تھے، اس دوران ایک جگہ ائیر پورٹ پر سارا خان نے کچھ منٹوں کے لیے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں نیند لی اور جب اٹھی تو وہ تکیہ لائونج سے اٹھا کر اپنے ساتھ ہی لے گئی. وکی نے بتایاکہ سارا نے یہ تکیہ لائونج سے چرایا تھا.اور اس کے بعد جہاں جہاں سفر کیا وہیں اس تکیے کو اپنے ساتھ رکھا.

    دوسری طرف سارا علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ کنجوس ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ابوظہبی میں تھیں، اور رومنگ چارجز پر 400 روپے خرچ کرنے کے بجائے، اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاٹ اسپاٹ تک رسائی کی درخواست کی۔یاد رہے کہ وکی اور سارا کو فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے میں بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • کترینہ ایک مہینے میں چار بار گھر کا بجٹ تیار کرتی ہیں وکی کوشل

    کترینہ ایک مہینے میں چار بار گھر کا بجٹ تیار کرتی ہیں وکی کوشل

    بالی وڈ اداکار وکی کوشل اکثر اپنی اہلیہ کترینہ کیفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری اہلیہ گھر کے کام کاج میں بہت دلچپسی لیتی ہیں وہ گھر کے ملازموں کے ساتھی بھی بہت زیادہ رابطے میں رہتی ہیں. وہ ایک ہفتے میں ایک بار اپنے گھر کے تمام ملازموں کو بٹھا کر ان کے ساتھ گھر کا بجٹ ڈسکس کرتی ہیں اور اس دوران وہ بجٹ کو لیکر بہت ساری باتیں کرتی ہیں ، اور میں بیٹھ کر کترینہ کیف کو

    دیکھ رہا ہوتا ہوں ، مجھے ان کو یہ سب کرتا دیکھ کر بہت پیار آتا ہے.یوں میری اہلیہ ایک مہینے میں ایک بار کی بجائے چار بار بجٹ پیش کرتی ہیں اور میں چوں کیے بغیر جو وہ کہتی ہیں کر لیتا ہوں. وکی کوشل نے کہا کہ میری اہلیہ آئیڈیل بیوی ہیں وہ میرا اور میری ماں کا میری پوری فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں . کترینہ گھریلو ملازموں‌کے ساتھ ہندی میں بات کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ انگلش کا استعمال نہ کریں کیونکہ سارے گھریلو ملازم انگلش سمجھنے والے نہیں ہوتے.

  • ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جو کسی کو بھی راتوں رات سٹار بنا دیتی ہے، دنانیر مبین نے بھی ایک معمولی سی وڈیو سے شہرت حاصل کی اور آج وہ ڈراموں میں ہیروئین کا کردار ادا کررہی ہیں اسی طرح سے جنت مرزا ہیں جن کو فلم میں کاسٹ کیا گیا وہ بھی ٹک ٹاک سے مشہور ہوئیں. عائشہ مانو نامی ٹک ٹاکر نے میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کیا تو ان کو بہت شہرت ملی یہاں تک کہ ان کو چینلز پر انٹرویو کے لئے بلایا گیا. عائشہ مانو جتنی تیزی سے مشہور ہوئیں اتن ہی تیزی سے وہ غیر معروف بھی ہو گئیں، لیکن اب عائشہ مانو نے اپنا یوٹیوب چینل

    بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میں بہت جلد وی لاگز شروع کرنے والی ہوں اور اب میں اس پر معیاری مواد فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہوں . انہوں نے کہا کہ میرے بھارتی مداحوں کی محبت کا بھی شکریہ جو میرے اس اعلان کو سراہ رہے ہیں پاکستان سارا ان سے بہت محبت کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا ساتھ دیجیے میں آپ کو ایک اچھی اینٹرٹیمنٹ فراہم کروں گی.

  • ریمبو کو دینا پڑ گئی صاحبہ کے بیان کی وضاحت

    ریمبو کو دینا پڑ گئی صاحبہ کے بیان کی وضاحت

    اداکارہ صاھبہ جو جب بھی بولتی ہیں کچھ نہ کچھ کنٹرورسی ضرور بن جاتی ہے. انہوں نے ریمبو کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر بیٹی کی پیدائش نہیں ہوئی، بیٹیاں بہت نازک ہوتی ہیں انکو سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے. صاھبہ کے اس بیان کے بعد ان پر جم کر ہوئی ہے تنقید . کہا گیا کہ صاحبہ خود بھی تو ایک عورت ہے ایک بیٹی ہے وہ کیسے بیٹی کی پیدائش کے خلاف بات کر سکتی ہے. سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد ریمبو کو آنا پڑا میدان میں . انہوں نے اپنی اہلیہ کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صاحبہ کا مطلب وہ

    نہیں تھا جو سمھا جا رہا ہے ، انہوں نے بیٹیوں کے حوالے سے یہ کہا تھا کہ بیٹیاں نازک ہوتی ہیں انکی پریشانی نہیں دیکھی جا سکتی . اور میں تو بالکل بھی نہیں دیکھ سکتی. ریمبو نے کہا کہ ہم بیٹیوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ، اور ہمارا گھر بیٹی کے بغیر نامکمل ہے، ہم بیٹیوں سے نہیں ان کے نصیبوں سے ڈرتے ہیں. اور صاحبہ جو کہنا چاہتی تھی وہ ٹھیک طرح سے سمجھا نہیں پائیں.

  • فیشن کی دنیا میں‌ اب حسن کا معیار بدل گیا ہے نامور ماڈل حمیرا اصغر

    فیشن کی دنیا میں‌ اب حسن کا معیار بدل گیا ہے نامور ماڈل حمیرا اصغر

    نامور ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر نے بہت کم عرصے میں ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا نام بنایا ، انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا، حمیرا اصغر نے بہت سارے فیشن شوز میں ھصہ لیا اور اپنی ایک پہچان بنائی. حمیرا اصغر کافی بولڈ ہیں ان کے جو دل میں آتا ہے وہ بول دیتی ہیں نتائج کی پروا کئے بغیر. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بات کی ہے فیشن کی دنیا اور یہاں کے حسن کے معیار کی . انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے ترجیحات تبدیل ہوئی ہیں ویسے ہی فیشن کی دنیا کے انداز بھی تبدیل ہوئے ہیں، بلکہ حسن کے معیار بھی بدل گئے ہیں اب تو ماڈل بعد میں فیشن ورلڈ میں‌آتی ہے اور اسکو پہلے ہی سرجری کا مشورہ دیاجاتاہے. ماڈل سے کہا

    جاتا ہے کہ چہرے کی فلاں سرجری کروا لو ، فلاں کروا لو ماڈل ہی کنفوژ ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ اس وقت طرح طرح کی سرجریاں کروائی جا رہی ہیں ایسی سرجری جن کی ضرورت بھی نہیں ہوتی. میں سرجری کو بہت زیادہ ریکمینڈ نہیں کرتی لیکن یہ ضرور مانتی ہوں کہ اب فیشن ورلڈ میں حسن کے حوالے سے معیار تبدیل ہو گئے ہیں.

  • حنا الطاف کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    حنا الطاف کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    پاکستانی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، اس میں اب ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور وہ اضافہ ہے حنا الطاف کا، جی ہاں‌ اداکارہ حنا الطاف کو بھی دبئی کو گولڈن ویزہ مل گیا ہے. اور وہ اس حوالے سے ہہت زیادہ خوش ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دبئی کو میں ویسے بھی اپنا دوسرا گھر مانتی ہوں. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ، اب میں‌وہاں پر رہائش بھی اختیار کرسکتی ہوں اور وہ تمام حقوق انجوائے کر سکتی ہوں جو وہاں کے شہریوں کے پاس ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری ہر خوشی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں. یاد رہے کہ حنا الطاف پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں انہوں نے کئی سال تک ڈرامہ انڈسٹری مین کام کیا ہے وہ پروگرام ہوسٹ بھی کرتی ہیں، انہوں نے داکار آغا علی کے ساتھ شادی کی. اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں.

  • نادیہ جمیل کو ان کے والد نے آخری بار کیا کہا ؟‌

    نادیہ جمیل کو ان کے والد نے آخری بار کیا کہا ؟‌

    سب جانتے ہیں کہ سینئر اداکارہ نادیہ جمیل اپنے والد سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں، لیکن والد کے انتقال نے انکو توڑ کر رکھ دیا ہے. وہ ان کو جب بھی یاد کرتی ہیں آبدیدہ ہوجاتی ہیں.۔نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ میر ے والد نے مرنے سے قبل آخری رات کو مجھ سے کہا کہ نادیہ قلم لا ﺅجب میں نے اپنی ڈائری اور قلم دیا تو انہوں نے اس میں کچھ لکھا تو میں نے پوچھا ابو یہ کیا لکھا ہے۔والد کہنے لگے بس یہ میری قبر پر لکھوا دینا میں جار ہا ہوں، انہوں

    نے ڈائری میں الم نشرح کی آیت اور غالب کا ایک شعر لکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والد سے کہا کہ یہ شعر تو نہیں لکھواﺅں گی مجھے یہ پڑھ کر رونا آجاتا ہے۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد مسکرانے لگے اور کہنے لگے کہ اچھا تمہیں وہ شعر پتا ہے جو مجھے پسند ہے پھر میں نے کہا کہ تاج محل بنا کر کلیات چھپوا لیتی ہوں تو ہنسنے لگ گئے۔نادیہ اپنے والد کا جب بھی زکر کرتی ہیں وہ آبدیدہ ہوجاتی ہیں. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نادیہ جمیل کے والد کا انتقال ہوگیا تھا.

  • وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

    اداکار وہاج علی کے نام کا آج کل طوطی بول رہا ہے. وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں، ان کے اس وقت دو ڈرامے ، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہیں دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ان کی فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں، ان کی شہرت جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی ان کے فالورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا،اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔وہاج علی نے

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے ،تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

  • وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    وہاج علی اور مہوش حیات کی اپنی نئی فلم سے امیدیں

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم تیری میری کہانیاں، اس میں مختصر دورانیے کی فلمز دکھائی جائیں گی، ایک فلم مہوش حیات اور وہاج علی کی بھی ہے اسکا نام ہے بی آئی بی ، اس کے زریعے دونوں اداکار پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ نظر آرہے ہیں، مہوش حیات اور وہاج علی کے مداح کافی خوش ہیں اور ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ، فلم کی ڈائریکشن ندیم بیگ کی ہے، وہاج خان اور مہوش حیات فلم کی ریلیز سے قبل اضطرابی کی کیفیت میں ہیں اور دونوں کی جانب سے دعاﺅں کے ساتھ منتیں مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    وہاج علی نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی تیری میری کہانیاں کی تقریب میں کہا تھا کہ میں تو مہوش حیات کی آنکھوں میں ہی دیکھتا رہ گیا مجھے نہیں پتہ چلا کہ وہ کیسی اداکاری کر رہی ہیں . مجھے ان کی آنکھوں میں اپنا آپ نظر آرہا تھا ، میں ان کی خوبصورتی کو دیکھ کر حیران رہ گیا، مہوش حیات میری پسندیدہ ہیں اور میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے، یہ بھی امید ہے کہ شائقین ہم دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کریں گے.