Baaghi TV

Tag: Facebook

  • پری زاد اب عربی  زبان میں

    پری زاد اب عربی زبان میں

    ہاشم ندیم کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد اب عربی زبان میں سعودی عرب کے لوگوں کے لئے پیش کیا جائیگا. اس ڈرامے کی مقبولیت پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے ان ممالک میں بھی ہے جہاں جہاں اردو زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے. پری زاد ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں عربی زبان میں پیش کیا جائیگا. اس ڈرامے کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔ شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو

    اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ سعودی عرب میں دکھایا جانے والے اس ڈرامے کا نام پری زاد نہیں ہو گا بلکہ قریبا ہو گا. یاد رہے کہ پری زاد میں احمد علی اکبر کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا، احمد علی اکبر نے اس کردار کے ساتھ بے حد انصاف کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے آج بھی اس ڈرامے کو یاد کیا جاتا ہے ، اور احمد علی اکبر کے کیرئیر کی جب بھی بات ہوگی سب سے پہلے ان کے اس ڈرامے کا نام لیا جائیگا.

  • شادی نہیں‌ ہوتی نہ ہو نوین وقار کا لڑکیوں‌ کے لئے پیغام

    شادی نہیں‌ ہوتی نہ ہو نوین وقار کا لڑکیوں‌ کے لئے پیغام

    ٹی وی اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ مجھ سے ہر وقت یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں، مردوں سے یہ سوال نہیں ہوتا، آخر لڑکیوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتاہے؟ نوین وقار نے کہا کہ لڑکیوں کو اس قسم کے سوالات پوچھ کر زہنی طور پر ڈسٹرب کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اگر شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں اکیلے رہ لیں لیکن کسی غلط انسان کے ساتھ شادی کرکے اپنی زندگی اور زہنی سکون تباہ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ خود اتنا خود مختار بنائیں کہ انہیں

    کسی پر انحصار کرنے کی نوبت نہ آئے، اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے ہر وقت یہی سوال ہوتا ہے کہ کب شادی کرو گی ، بھئی ہونی ہو گی تو ہوجائیگی ورنہ اکیلے بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے اور اچھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے لڑکیوں کو موٹیویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسے سوالوں سے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں نہ ہی ڈپریشن میں جائیں ، ایسے سوال کرنے والے کب تک آخربولیں گے ؟آخر کو خود ہی چپ ہوجائیں گے بس آپ اپنے اعصاب مضبوط رکھیں.

  • مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    مدیحہ امام نے ڈرامہ کے سیٹ پر سب کو مٹھائی کھلائی لیکن کیوں ؟

    اداکارہ مدیحہ امام جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے کرلی ہے واپسی ایکبار پھر شوبز کی دنیا میں، اداکارہ آج کل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کروا رہی ہیں، شادی کے چند دن کے بعد اداکارہ اپنے سیٹ پر واپس گئیں تو مٹھائی کی ٹوکری کے ساتھ گئیں انہوں نے سیٹ پر مٹھائی تقسیم کی اور سب کو بتایا کہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. سیٹ پر اس وقت اداکارہ صبا فیصل بھی موجود تھیں انہوں نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ یہ

    مٹھائی کس خوشی میں ہے تو اداکارہ نے بتایاکہ یہ مٹھائی میری شادی کی خوشی میں ہے. مدیحہ امام نے مٹھائی کھلا کر اپنے ساتھیوں سے دعائیں لیں. اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم تمہاری شادی کی خوشی میں ایک تقریب کراچی میں بھی کریں گے. یاد رہیں کہ مدیحہ امام نے چند روز قبل شادی کی اور شادی انہوں نے چپ چاپ کی زیادہ لوگوں کو اس میں شامل نہیں کیا، اداکارہ نے جب شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تو لوگوں‌کو پتہ چلا کہ مدیحہ نے شادی کر لی ہے. تاہم اداکارہ اس شادی سے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا.

  • میرا حق مہر 24 روپے لکھوایا گیا، مجھے پتہ چلا تو والدین سے لڑی ونیزہ احمد

    میرا حق مہر 24 روپے لکھوایا گیا، مجھے پتہ چلا تو والدین سے لڑی ونیزہ احمد

    ماڈل رہ چکی ونیزہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو میرا حق مہر میرے والدین نے صرف چوبیس روپے لکھوایا تھا ، اس بارے میں جب مجھے پتہ چلا تومیں اپنے والدین کے ساتھ بہت لڑی میں نے ان سے کہا کہ آپ نے میرا خیال ہی نہیں کیا ، سوچا ہی نہیں کہ اگر خدا نخواستہ کل کو کوئی پریشانی آ گئی مشکل آگئی تومیں کیا کروں گی اور چوبیس روپے کا آتا ہی کیاہے. انہوں نے کہاکہ مجھ جیسی پڑھی لکھی اور خود مختار لڑکی اگر اپنے نکاح کے وقت کچھ نہیں بول پائی تو جو مجھ سے کم پڑھی لکھی ہوتی ہیں جن کا انحصار

    دوسروں پر ہوتا ہے وہ کیا بول پائیں گی. انہوں نے کہا کہ سخت زیادتی ہے کہ لڑکی کو نکاح نامہ تک نہیں دکھایا جاتا اور اسکو بتایا ہی نہیں جاتا کہ اس میں کیا لکھا ہے کیا نہیں صرف اس سے قبول ہے کروایا جاتاہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کو اپنے بنیادی حقوق کا ہی نہیں پتہ ، جس کی وجہ سے وہ ظلم کا شکار ہوتی ہیں ، خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنی چاہیے اور زندگی اپنی شرائط پر گزارنی چاہیے، زندگی ایکبار ملتی ہے اسکو بھرپور انداز سے جیئیں.

  • صبا فیصل نے اپنی کس غلطی کا اعتراف کر لیا ؟‌

    صبا فیصل نے اپنی کس غلطی کا اعتراف کر لیا ؟‌

    اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے چند مہینے پہلے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو ڈالی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے علیحدگی کا اعلان کیا ، اور بہو پر سنگین قسم کے الزامات لگائے اور کہا کہ میرا گھر اس لڑکی نے برباد کر دیا ہے ، جب سے ہمارے گھر میں آئی ہے ہمارے گھر کا سکون نہیں‌رہا، میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا ہے. انہوں نے یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ میرا اب سلمان سے زندگی بھر کوئی تعلق نہ ہو گا. اس وڈیو کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کی بہو نیہا نے ان کے ساتھ بدتمیزنہیں کی نہ ہی ان کی طرح وڈیو بنا کر ان کو جواب

    دیا ، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ صاب فیصل کو اپنی غلطی کا اھساس ہو گیا ہے اور انہوں نے اعتراف کر لی ہے اپنی غلی ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف وڈیو نہیں بنانی چاہیے تھی ، اور مجھے اس سارے معاملے کو وقت پر چھوڑ کر نظر انداز کر دینا چاہیے تھا وقت بہت سارے معاملات کو خود بخود ہی ٹھیک کر دیتا ہے. ہم بڑوں کو بڑے ہونے کا مظاہرہ کرنا چاہیے.

  • فاسٹ ایکس آج ریلیز ہوگی

    فاسٹ ایکس آج ریلیز ہوگی

    فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم”فاسٹ ایکس آج ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل، جیسن موموا، جیسن سٹیتھم، جورڈانا بریوسٹر، لوڈاکریس، مشیل روڈریگ، سنگ کانگ، اور ٹائرس گبسن نے ادا کئے ہیں، شائقین اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے لہذا ان کے لئے خوشخبری ہے کہ فلم آج سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس فلم کی اہم بات یہ ہے کہ اس فلم سے اسٹار پال واکر کی بیٹی میڈو واکر ایک مختصر کردار ادا کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میری پہلی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے اداکاری میرا جنون ہے میں اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گی. یا رہے کہ یہ فلم

    ہالی وڈ کی مشہور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی ایک کڑی ہے . فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ اسٹار وِن ڈیزل کا کہنا ہے کہ فاسٹ ایکس پال والکر کا خواب تھا۔واضح رہے کہ پال والکر 2013 میں ایک کار حادثے کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔ وہ آخری بار فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں نظر آئے تھے جو ان کی موت کے بعد ریلیز کی گئی تھی. شائقین اس فلم سے کافی اچھی امیدیں لگائے ہوئے ہیں.

  • سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    بالی وڈ‌ اداکار سلمان خان کی لے پالک بہن ارپیتا کے گھر چوری ہو گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے گھر سے کسی نے پانچ لاکھ روپے کے زیورات چرا لئے ہیں، اداکار کی بہن نے پولیس میں‌ شکایت درج کروا دی ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ ملزم ارپیتا کے اپنے گھر کا ملازم ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزم کا نام سندیپ ہیگڑے ارپیتا خان کی رہائش گاہ سے تقریباً 5 لاکھ روپے کے زیورات لے کر فرار ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ہر

    پہلو پر تفتیش کررہےہیں اور جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کون ارپیتا کے گھر میں داخل ہوا اور کس نے یہ کام کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ ہم نے ارپیتا کے جس ملازم کو گرفتار کیا ہے یہ چوری اسی نے کی ہے ، ابھی تک ملزم نے قبول نہیں کیا کہ اس نے چوری کی ہے لیکن ہم تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہین بہت جلد ہم چور کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے.

  • شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    شوبز سٹارپاکستان کے لئے متحد ہو گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگاموں‌کا ایک دور شروع ہوا اور ہنگامے بھی پارٹی قیادت کے کہنے پر ہوئے. یہ سب دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوا، شوبز ستارے جن کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے وہ بھی اس پر نالاں نظر آئی. اور عمران خان کی بجائے انہوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے ، اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ تمام شوبز سٹارز جو کہ عمران خان کے حامی ہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس دیکھے جائیں تو ہر کوئی پاکستان اور اپنے ملک کی آرمی کے حق میں بات کرتا دکھائی دے رہا ہے. شوبز سٹارز نے ڈائریکٹ تو عمران خان اور ان کی پارٹی مذمت تو نہیں کی لیکن اتنا

    ضرور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی صورت منظور نہیں‌ہے نہ ہی آرمی پر حملے کو برداشت کیا جائیگا.سب نے ایک ہی پیغام دیا ، آرمی ہے تو ہم ہیں ، پاکستان ہے توہم ہیں. سب کا یہی کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کے حقیقی ہیرو قرار ہیں، پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے. ایسا لگتا ہےکہ عمران خان شوبز سٹارز کی حمایت بھی کھو رہے ہیں یا کھو چکے ہیں.

  • ریمبو آج کے بچوں سے مایوس کیوں؟‌

    ریمبو آج کے بچوں سے مایوس کیوں؟‌

    اداکار ریمبو جن کے بارے میں مشہور ہیں کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ والدین کی عزت پر زور دیا ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج کل کے بچے ماں باپ کی خدمت کریں یہ چیز تو دور ان کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ والدین کے حال ہی پوچھ لیں ان کے پاس دو منٹ کےلئے بیٹھ جائیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آج نفسا نفسی کا دور ہے ہر کوئی اپنے معاملاتم یں‌مصروف ہے ، والدین جنہوں نے اپنے بچوں‌ کے لئے ساری زندگی محنت کی ہوتی ہے اور ان کو ایک

    اچھا مستقبل دیتےہیں انہی والدین کو نظر انداز کر دیاجاتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا آج والدین کی خدمت کرنے والے بچے ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، آٹے میں نمک کے برابر شاید یہ تعداد ہو گی. انہوں نے کہا کہ جب اولاد والدین کو اگنور کرے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ اس درد اور تکلیف کو اس وقت سمجھتے ہیں جب وہ خود والدین بنتے ہیں .انہوں نے کہا کہ میں بچوں سے یہی کہوں گا کہ والدین کی خدمت میں ہی عظمت ہے ، جو والدین کو اہمیت دیتےہیں خدا ان کو بہت کامیابی دیتا ہے.

  • کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    کامران جیلانی نے شائقین کا دل جیت لیا

    نامور اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی کامران جیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دئیے ہیں، ان کا آج کل ڈرامہ بہروپ آن ائیر ہے، شائقین نے کامران جیلانی کو ایک بار پھر سکرین پر ویلکم کیا ہے، اور ڈرامے میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، گو کہ ابھی حال ہی میں یہ ڈرامہ آن ائیر گیا ہے لیکن ڈرامے کی شروع کی اقساط نے ہی شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے. ڈرامے کی کہانی الگ اور ہٹ کر ہے ، اور کامران جیلانی کا کردار بھی روٹین سے بالکل مختلف ہے، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اکبر علی اور رائٹر رخسانہ نگار جبکہ پروڈیوسر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

    اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے کامران جیلانی کا کہنا ہےکہ مجھے کافی عرصے کے بعد ایک مختلف کردار کرنے کو ملا جس کی وجہ سے میں نے بہروپ پراجیکٹ سائن کر لیا، بہت خوشی ہے کہ ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے. کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جائیگی شائقین کی دلچپسی اس میں مزید بڑھتی جائیگی.اس میں تمام فنکاروں نے بلکہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے.