Baaghi TV

Tag: Facebook

  • برطانیہ کی سڑکوں پر 12 سال کے بعد خدا اور محبت کے او ایس ٹی کی گونج

    برطانیہ کی سڑکوں پر 12 سال کے بعد خدا اور محبت کے او ایس ٹی کی گونج

    پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں دیکھے جاتے ہیں ہر جگہ ہمارے ڈراموں کو پسند کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے. آج سے 12 سال پہلے ایک ڈرامہ آن ائیر ہوا ، خدا اور محبت اس ڈرامے میں مرکزی کردار عمران عباس اور سعدیہ خان نے ادا کئے تھے. نہ صرف ڈرامہ سپر ہٹ ہوا تھا بلکہ اس کا او ایس ٹی بھی بہت مقبول ہوا تھا. او ایس ٹی کو احمد جہانزیب نے گایا تھا، احمد جہانزیب نے اس گانے کو انڈیا کی ایک ایسی تقریب میں گایا تھا جہاں بہت سارے بالی وڈ کے فنکار موجود تھے ، شمی کپور سمیت دیگر نے اس گیت کی بہت تعریف کی تھی. عمران

    عباس جو کہ آج کل برطانیہ میں موجود ہیں ، ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ رات کے وقت سڑک پر چہل قدمی کررہے ہیں ، ان کے ساتھ ان کا ایک دوست راجیو بھی ہے انہوں نے عمران سے خدا اور محبت کا او ایس ٹی سننے کی فرمائش کی ، عمران عباس نے اس کی فرمائش پوری کرتے ہوئے خدا اور محبت کا او ایس ٹی گایا. عمران عباس کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ اس ڈرامے کے ابھی تک جتنے بھی سیزن آئے ہیں ان میں سیزن ون سب سے زیادہ مقبول رہا ہے.

  • اور جب زویا ناصر ڈاکوئوں‌ کے سامنے بھاگ کھڑی ہوئیں

    اور جب زویا ناصر ڈاکوئوں‌ کے سامنے بھاگ کھڑی ہوئیں

    معروف رائٹر ناصر ادیب اور ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت کی بیٹی زویا ناصر جو کہ اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ کراچی میں ایک شوٹنگ سے واپس آرہیں تھیں ، راستے میں تین تلوار کے پاس ڈاکوئوں نے ان کی گاڑی روکی اور ان سے جو کچھ ہے نکالنے کا مطالبہ کیا، زویا کہتی ہیں کہ ایسی صورتحال میں ، میں نے گاڑی سے نکل کر دوڑ لگا دی ، شاید ڈاکوئوں کے پاس پستول نہیں تھی اگر ہوتی تو شاید وہ گولی مار دیتے ، زویا نے کہا کہ میں اب سوچتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ کافی بچگانہ عمل تھا جو میں نے اس وقت کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے موٹر وے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو

    تین بار موٹر وے سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں ، ڈاکو تینوں بار ان کی گاڑی ویرانے میں لے گئے اور ہم نے خوش قسمتی سے بازیاب بھی کروا لیا. میرے دل میں موٹر وے سے جانے کا ڈر بیٹھا ہوا ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ میں موٹر وے سے سفر نہ ہی کروں. اداکارہ نے کہا کہ میرا جب جب دل کرتا ہے میں کام کر لیتی ہوں.

  • اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

    اداکار فیروز خان جو کہ کافی عرصے سے اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ، ان کے دوستوں کو اب آنے لگا ہے ان پر پیار اور ایک ایک کرکے سب ہی ان کو معاف کرتے جا رہے ہیں. منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کا نمبر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر فیروز خان کو معاف کر دیا ان کے بعد اب اشنا شاہ نے بھی انہیں معاف کر دیا ہے. اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبوی کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے،

    اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔انہوں نے مزید انسٹاگرام سٹوریز میں یہ لکھا کہ کسی بھی انسان کو اس حد تک پریشان یا ہراساں نہیں‌کرنا چاہیے کہ وہ اپنی جان ہی لے لے اور ہمیشہ کے لئے دنیا سے منہ موڑ جائے. میں نے فیروز خان کو رمضان المبارک کے صدقے معاف کر دیا ہے امید ہے کہ ان کی زندگی میں سکون آجائے گا اور ان کے اذدواجی معاملات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے.

  • عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع نے انہیں جھوٹا ترین قرار دیدیا

    عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع نے انہیں جھوٹا ترین قرار دیدیا

    گلوکار عدنان سمیع خان جو کہ انڈیا کی شہریت لے چکے ہیں اور وہیں کے ہو کر رہ گئے ہیں ، اس پر ان کو کبھی شرمندگی کا احساس بھی نہیں ہوا. ان کے حوالے سے ان کے بھائی جنید خان نے کئے ہیں کچھ چشم کشا انکشافات. جنید سمیع خان کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع خان نے برطانیہ سے کوئی وکالت کی ڈگری حاصل نہیں کی ان کے پاس جو ڈگری ہے وہ جعلی ہے ، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی اے پرائیویٹ کیا تھا ، عدنان تو اے لیولز میں ناکام ہو گئے تھے. عدنان اپنے جائے پیدائش کے بارے میں بھی جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ وہ برطانیہ میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں 1969 میں پیدا ہوئے تھے. جنید سمیع خان نے کہا کہ میری والدہ کے بارے میں بھی عدنان جھوٹ

    بولتے ہین کیونکہ بھارت میں نہیں بلکہ پاکستان میں‌سرگودھا میں پیدا ہوئیں تھیں. انہوں نے کہا کہ عدنان سمیع خان وہ انسان ہے جس نے 1997 میں اپنے ہی بیٹے کو اغواء کیا تھا. میں بہت باصلاحیت ہوں میری آواز میرے بھائی سے زیادہ اچھی ہے، لیکن میرے بھائی نے آج تک مجھے انڈیا میں لانچ نہیں کیا، آج اگر میں کچھ نہیں‌کر رہا اور گھر پر بیٹھا ہوا ہوں تو اس کا زمہ دار میرا بھائی عدنان سمیع خان ہے مجھے تو حیرت ہے اسکی حالیہ بیوی کی کہ کس طرح اتنے جھوٹے انسان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے.

  • سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    سلمان خان کا جونئرز کو دو ٹوک پیغام

    بالی وڈ میں خانز کا دور پچھلے تیس برس سے ہے اور ان کی فلموں اور اداکاری کے چرچے ہیں. سلمان خان ہو ، عامر خان یا شاہ رخ خان ان کی فلمیں شائقین آج بھی شوق سے دیکھتے ہیں. سلمان خان نے حال ہی میں اپنے سے جونئیرز کو دو ٹوک پیغام دیا ہے اور کہا ہے کہ میں عامر خان ، شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن بہت جلدی ریٹائرڈ نہیں‌ہونے والے لہذا جن کو لگا ہے کہ ہم جلد ہی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں وہ بھول جائیں اس بات کو. سلمان خان اور شاہ رخ خان اسی قسم کی بات فلم پٹھان میں بھی کر چکے ہیں ، فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہا ہے

    جس میں دونوں اسی قسم کی بات کررہے ہیں کہتے ہیں کہ تیس سال سے ہم فلم انڈسٹری میں ہیں ، کوئی سٹار آئیگا تو ہم ریٹائرڈ ہوں گے نا.سلمان خان کا یہ بیان یقینا ان کا خود پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ ، سیف علی خان ، سلمان خان ، عامر خان ، اجے دیوگن ، اکشے کمار و دیگر نے تھوڑے بہت گیپ کے ساتھ تقریبا ایک ساتھ ہی کیرئیر شروع کیا تھا ، تیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کا شائقین میں کریز ختم نہیں ہوا.

  • دوسری شادی کر رہی ہوں مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں ملائکہ کا اعتراف

    دوسری شادی کر رہی ہوں مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں ملائکہ کا اعتراف

    بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ جو ہر وقت سرخیوں میں ہی رہتی ہیں، ان کی شادی ارباز خان کے ساتھ جب ختم ہوئی تو ایک عرصہ تک ان دونوں کی طلاق خبروں میں رہی ، اس کے بعد ملائکہ کا نام جڑا ارجن کپور کے ساتھ ، ان دونو‌ں کی دوستی کے خوب چرچے ہیں. اب جبکہ دونوں نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، تاہم ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کررہی ہوں اس ھوالے سے مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے نہ ہی مجھے کوئی گھبراہٹ ہے. سب کی طرح مجھے بھی دوسری شادی کا حق ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شادی کی تاریخ کبھی بھی منظر

    عام پر آسکتی ہے میں بہت زیادہ پلاننگ پر یقین نہیں رکھتی اس لئے میں‌ابھی شادی کی تاریخ نہیں بتا سکتی. ہاں لیکن یہ ضرور ہے کہ ہم دونوں ایک ہونے کا اردہ رکھتے ہیں. ارجن کے اور میرے درمیان زبردست ہم آہنگی ہے، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، کافی وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہے. یاد رہے کہ ملائکہ کی شادی ارباز خان کے ساتھ 1998 میں ہوئی تھی اور یہ شادی 2017 میں ختم ہوئی تھی. تاہم ارجن کا افئیر سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی بہن ارپیتا کے ساتھ بھی رہاہے.

  • اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اذیکا ڈینئل اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟‌

    اداکارہ اذیکا ڈینئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں جب اداکاری میں آئی تو اس سے پہلے ائیر ہوسٹس تھی ، اس سے بھی پہلے میں ایک سکول ٹیچر تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر ہوسٹس کی جاب کو بہت انجوائے کیا تھا، یہاں تک کہ ٹیچنگ کو بھی انجوائے کیا تھا. میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا دل لگا کر کیا. اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے لیکن مجھے کردار ہی منفی دئیے جاتے ہیں ، اور مجھے زیادہ کام آفر ہوتا بھی نہیں ہے. اگر آفر ہوتا ہے تو ایک جیسا کام ہی آفر ہوتا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں گی. یاد رہے کہ اذیکا ڈینئل نے انڈسٹری سے مایوس ہو کر اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ

    میں انڈسٹری کے رویے سے شدید مایوس ہوں، یہاں گروپس بنے ہوئے ہیں اور میں کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں. اذیکا ڈینئل کافی عرصے سے کسی بھی پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں. انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے اپنی پہچان تو بنا لی ہے لیکن منفرد کام نہیں‌کر سکیں جو کہ ان کے مطابق ان کو آفر نہیں‌ہوتا.

  • داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار وہ اداکار سمیع خان اور پوری ٹیم کے ساتھ داتا دربار کے پیچھے ایک اور دربار ہے وہاں گئیں ، وہاں پہنچی تو بہت زیادہ رش تھا، لوگوں نے جب ہمیں دیکھا تو وہ وہاں دھاگہ باندھنا شروع ہو گئے. ہم نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو یہ ، تو کہنے لگے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے، میں نے ان سے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور سمیع خان نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی شادی شدہ ہوں آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسا نہ کریں. لیکن لوگ منع نہیں ہوئے اور دھاگہ باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے. میں نے گھبرا کر سمیع خان سے کہا کہ مجھے اپنی شادی خراب ہوتی دکھائی دے رہی

    ہے صرف میری ہی نہیں تمہاری شادی بھی مجھے خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے. بعد میں ایسا ہوا ، میری شادی خراب ہو گئی لیکن سمیع خان کی بچ گئی. فضا علی نے کہا کہ ایسی جگہوں پر جا کر شوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا لوگ نہیں سمجھتے ایسی باتوں کو ، وہ جو ٹی وی پر کردار دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید ان کا حقیقت میں تعلق ہے.

  • سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    سیف علی خان کا مسلمانوں کو رمضان مبارک کا پیغام

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو کہ نواب پٹودی اور معروف سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان چونکہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی دونوں شادیوں میں بچوں کے مسلم نام ہی رکھے ہیں. امریتا سنگھ کے ساتھ شادی میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے بیٹی کا نام سارا علی خان، بیٹے کا نام ابراہیم علی خان ہے. اسی طرح سے کرینہ کپور سے شادی میں بھی ان کے دو بیٹے ہیں ، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے. سیف علی خان نے تاہم کرینہ کو مسلمان نہیں کیا. سیف علی خان عید ، رمضان اور ہولی

    دیوالی سب مناتے ہیں. آج کل چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے تو سیف علی خان نے اپنے مداحوں اور مسلمان بھائیوں رمضان مبارک کہا ہے . ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے ہیں اور ٹیبل کھانوں سے بھری پڑی ہے ، سیف علی خان نے رمضان مبارک کہنے کے ساتھ کہا کہ یہ مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے. میں آپ سب کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں روزے رکھیے اور اس مہینے کو انجوائے کیجیے.

  • میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    اداکارہ فضا علی جنہوں نے چند سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے. دونوں کی ایک بیٹی ہے ان کے سابقہ شوہر کا نام فوادفاروق تھا. اپنی ذاتی زندگی کو پہلی بار ڈسکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو آنکھوں میں سپنے تھے گھر بسانے کے ، اچھی بیوی اور ماں بننے کے، میں ماں بنی اچھی بیوی بنی ، لیکن مجھے بیوی ہونے کا رتبہ نہ مل سکا. میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے اگنور کیا، اس نے کبھی مجھے مارا نہیں ، لیکن اپنی زندگی میں مصروف رہے ، میں شوٹنگز کرتی کام کرتی گھر آتی شوہر کی توجہ کی ضرورت ہوتی تھی وہ مجھے توجہ نہیں دیتا تھا، اسکو اپنے کام اپنے تعلقات بہت عزیز تھے وہ انہی میں‌مصروف رہتا تھا. فواد کو شاید ایک بیوی کی

    ضرورت ہی نہیں تھے پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کر لی. میں ترستی رہی میاں بیوی کے رشتے کو شوہر کی توجہ کو ، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے سوچنا پڑا اور میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا شوہر کے ساتھ رہ کر بھی ایسی ہی زندگی تھی جیسی ابھی ہے. تو ٹھیک ہے وہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں. بیٹی کو پال رہی ہوں‌کام کررہ ہوں.