Baaghi TV

Tag: Facebook

  • ریشم نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    ریشم نے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کر دیا

    اداکارہ ریشم نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد یوٹیوب چینل بنائیں گی ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ کر لیا ہے بہت جلد اسکا نام بتائوں‌گی . انہوں نے کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ لوگ یوٹیوب سے پیسے بھی کماتے ہیں مجھے تو حال ہی میں پتہ چلا ہے. ریشم نے کہا کہ میں یوٹیوب چینل صرف اس لئے بنائوں گی کہ اس سے جو پیسے ملیں ان سے لنگرکی تقسیم جاری رکھوں . میں کچھ نہیں تو پانچ سو لوگوں کا کھانا بناتی ہوں، اور ان میں تقسیم کرتی ہوں اور ایسا تب تب ہوتا ہے جب میں نے کوئی کام کیا ہو اور میرے پاس پیسے آئے ہوں . یوٹیوب چینل خالصتا اسی مقصد کے لئے بنا رہی ہوں کہ اس سے جو پیسے آئیں اس سے لنگر

    بنائوں. اداکارہ ریشم نے کہا کہ بہت سارے لوگ اس وقت یوٹیوب چینل بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں ، کچھ اچھا کام کررہے ہیں اور کچھ لوگوں کی عزتیں اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں ، ہر چیز کا استعمال مثبت ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے چینل پر کوکنگ کیا کروں گی مختلف ریسپیز ٹرائی کرتی رہتی ہوں وہ بنایا کروں گی تاکہ میں دیکھنے والوں کو کچھ نیا سکھاتی اور بتاتی بھی رہوں .

  • سیاستدانوں کو اداکار ہونا چاہیے شان شاہد

    سیاستدانوں کو اداکار ہونا چاہیے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جو کہ عمران خان کے بہت بڑے سپورٹر ہیں اور وہ ہر وقت سوشل میڈیا پر انہی کے گیت گاتے ہوئے نظر آتے ہیں. جبکہ دیگر سیاستدانوں کو وہ کرپٹ اور چور مانتے ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ سیاستدان تو ایسے ہیں کہ وہ جھوٹ ایسے بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہونے لگتا ہے . میں تو کہتا ہوں کہ ان کو تو اداکار ہونا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے بالکل بھی برداشت نہیں ہے. اور مجھے تو سوشل میڈیا پر بالکل بھی معاف نہیں کیا جاتا. ہم آپس کی لڑائیوں میں ہی

    اتنے مصروف ہیں کہ ملک کی کسی کو فکر ہی نہیں ہے. شان شاہد نے لگے ہاتھوں کچھ اداکاروں کو بھی دھو دیا ، بولے کہ کچھ اداکار تو ایسے ہیں کہ وہ ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر سب کچھ سیکھ جاتے ہیں اور بہت کچھ کر لیتے ہیں. اداکار نے کہا کہ دنیا بھر میں سکرپٹ ڈاکٹرز ہوتے ہیں ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں ہے نہ ہی یہاں پر سیکھنے سکھانے کا رواج ہے. میری خواہش ہے کہ میں آن لائن ایکٹنگ کی ٹریننگ دوں اور بہت جلد میں یہ سلسلہ شروع کروں گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پنجابی اردو کیا پشتو فلموں میں بھی کام کیا ہوا ہے. لیکن لوگوں کا صرف پنجابی فلموں پر ہی تنقید کرنا میری سمجھ سے باہر ہے.

  • سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین جن کی بیٹی تزین حسین ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں کافی ڈراموں میں کام کیا اس کے بعد وہ اداکاری سے دور ہو گئیں. اداکارہ ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دے رہی ہیں، کافی سالوں کے بعد تزین نے ٹی وی کا رخ کیا ہے. اور وہ ڈرامہ سیریل یونہی میں نظر آرہی ہیں، تزین کو ان کے پرستار ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہیں. تزین کی حقیقت کے قریب اداکاری شائقین کو کافی بھاتی ہے. تزین حسین درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں.اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں. تزین حسین کے کیرئیر کو دیکھیں تو ہمیں ان کے

    کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے اور ٹیلی فلمز نظر آتی ہیں ، انہوں نے جن ٹیلی فلمز میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں مہلت، اور عورت قابل ذکر ہیں۔ چھوٹی سکرین پر واپسی کے حوالے سے تزین حسین کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے مجھے ایک بار پھر ویلکم کیا ہے. مجھے اچھے کردار ملتے رہے تو میں کرتی رہوں گی.

  • پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ آج کل نظر آتی ہیں بالی وڈ‌ سے ناراض. وہ آج کل بھارت میں ہیں، شادی کے بعد پریانکا چوپڑا امریکہ میں اپنے شوہر کے پاس شفٹ ہو گئیں اور اب جب انہیں بھارت میں‌کام ملتا ہے وہ اپنے ملک کا رخ کر لیتی ہیں، آج کل پریانکا چونکہ انڈیا میں ہیں، ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ انڈیا آئی ہیں. نک جونس بھی بھارت کے دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہےہیں. انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ، جس میں کرتا پہنے ہوئے کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں ممبئی کی بڑی بڑی عمارتیں نظر آرہی

    ہیں. نک نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو انہیں بہت سارے مشورے ملے ، کسی صارف نے کہا کہ آپ گھر داماد بن جائیں اور انڈیا میں ہی رہ جائیں. کسی نے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. زیادہ تر صارفین نے انہیں گھر داماد بننے کا مشورہ دیدیا. یوں نک اور پریانکا بھارت کے حالیہ دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں. پریانکا چوپڑا مختلف تقریبات میں نک اور اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں اور میڈیا ان کو کافی کوریج بھی دے رہا ہے.

  • مایا علی کی عوام سے اپیل

    مایا علی کی عوام سے اپیل

    اداکارہ مایا علی ہیں پریشان ملک کی موجودہ صورتحال پر. انہوں نے حال ہی میں‌ انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ ایک غریب شہری مفت آٹا نہ مل پانے پر رو رہا ہے. مایا علی نے اس ساری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، لیکن ساتھ ہی انہوں نے صاحب استعدد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے غریبوں کی مدد کیجیے. لوگ مفت اٹے کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو اللہ نے بہت زیادہ دے رکھا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ عید اور رمضان کے موقع پر دوسروں کو یاد رکھیں ، کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور اسکی مدد کرنا ، کیا پتہ آپ کے لئے کتنا اچھا ہوجائے اور اللہ آپ کو

    اسکا پتہ نہیں کتنا اجر دے. مایا علی نے کہا کہ اس نوجوان کو آٹا کے لئے روتا ہوا دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی ہے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ان معاملات دیکھے مہنگائی کو کنٹرول کرے. یاد رہے کہ حکومت نے مفت آٹا کی سکیم شروع کی ہے جس کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، اکثر بھگدڑ مچ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر آج کل نظر آرہے ہیں جارحانہ موڈ میں، حال ہی میں انہوں نے طنز کے نشتر چلائے ہیں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر. انہوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ہو یا ٹویٹر یہ منفی جگہیں ہیں، یہ آپ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ، آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں ، آپ کو اپنا فیشن اور آپنی مصروفیات شئیر کرنے کے ھوالے سے ایک ایسا احساس دیتے ہیں جسکو صحیح معنوں میں احساس کمتری کہا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام ہماری زندگیوں میں کیوں اتنا اہم ہو چکا ہے میری سمجھ سے بالکل بالا تر ہے. ہر کوئی وہاں آپ اپنا آپ دکھا رہا ہے ، آپکا

    ہر لمحہ کیسا گزر رہا ہے وہ شئیر کیا جا رہا ہے. کرن جوہر نے صرف انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ہی طنز نہیں‌کی بلکہ ان بالی وڈ سلبیرٹیز پر بھی طنز کے نشتر برسائے ہیں جو ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حیران ہوتا ہوں کہ اب ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس ہوتی ہے ، بہت جلد اس جگہ پر فلموں کے ٹریلر لانچ کئے جایا کریں گے، اور یہاں‌فلمی تقریبات بھی ہوا کریں گی. کرن جوہر نے کہا کہ جو کچھ بھی آج ہو رہا ہے میں اس پر حیران ہوں.

  • شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دونوں نے اپنے اپنے کیرئیر میں اتار چڑھائو ایک ساتھ دیکھے. کر جوہر گزشتہ 8 سال سے کافی ود کرن کے نام سے ایک شو ہوسٹ کررہے ہیں، جس کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اس شو میں کرن بالی وڈ کی سلیبرٹیز کو بلاتے ہیں ان سے سوالات پوچھتے ہیں اور بعض اوقات اس قسم کے سوال پوچھتے ہیں کہ جن کا جواب دینے والا پھنس جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتا ہے. اس شو کا سیزن 8 اس سال اگست میں شروع ہو گا اور کہا جا رہا کہ کرن جوہر کے اس سیزن کے

    پہلے مہمان شاہ رخ خان ہو ں گے. اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ خان سے دلچپسپ سوالات کریں گے جن کا وہ جواب دیں گے. واضح رہے کہ کرن جوہر نے آج تک جس بھی سیلبرٹی کو بطور مہمان بنایا اس سے اس قسم کے آڑھے ٹیڑھے سوال کئے ہیں کہ جنکا جواب ہاں یا نا میں بھی دیا جائے تو دونوں صورتوں میں جواب دینے والا پھنس جاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کا آنے والے سیزن میں انٹرویو کیسا جاتا ہے.

  • منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جو بھی کردار کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے، منوج باجپائی سنجیدہ طبیعت کے مالک لگتے ہیں ، اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا تا ہے کہ وہ بہت غصیلے ہیں، اداکار نے ان دونوں باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہاں میں غصیلہ ہوں اور یہ غصہ کرنے کی عادت کا بھی ایک پس منظر ہے. میرے والد کا انتقال بہت جلدی ہو گیا تھا میں‌محض 12 برس کا تھا جب ایسا ہوا،. ان کے انتقال کے بعد مجھ پر تمام تر ذمہ داریاں آن پڑیں. اپنے سے چھوٹے بہن بھائیوں کا

    خیال ان کو پڑھانا لکھانا ان کی ضروریات پوری کرنے کے عمل نے مجھے تھوڑا تلخ بھی بنا دیا تھا. بعض اوقات مجھے والد کی طرح سختی دکھا کر فیصلے کرنے پڑتے تھے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس غصے میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے. رہی بات سنجیدہ ہونے کی تو میں جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں لیکن کسی حد تک مجھے سنجیدہ کہا جا سکتا ہے. اداکار نے کہا کہ وقت اور ھالات ان کو بعض اوقات تلخ بنا دیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا.

  • عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    عرفی جاوید معافی نے مانگ لی لیکن کیوں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید جو اپنے بولڈ ملبوسات کی وجہ سے ہر وقت رہتی ہیں تنقید کی زد میں. وہ جب بھی سامنے آتی ہیں حیران کر دینے والی ڈرسینگ کے ساتھ آتی ہیں. عرفی جاوید کو دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ کسی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتیں، اور وہ اعلانیہ کہہ چکی ہیں کہ جس کو میرے ملبوسات پر اعتراض ہے وہ اپنا اعتراض اپنے ساتھ رکھے. حال ہی میں عرفی جاوید نے مانگ لی ہے معافی اور معافی بھی انہوں نے ایک ٹویٹ کے زریعے مانگی ہے اور صاف طور پر لکھا ہے کہ میرے ملبوسات کی وجہ سے جس جس کی بھی آج تک دل آزاری ہوئی ہے میں ان

    سب سے معافی مانگتی ہوں. انہوں‌نے اس قسم کا ٹویٹ کیا تو سب حیران رہ گئے کہ آخر عرفی جاوید کو ہوا کیا ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے .عرفی نے یہ بھی لکھا کہ اب سے آپ ایک نئی عرفی کو دیکھیں گے. عرفی جاوید کے اس ٹویٹ‌کو اپریل فول کہا جا رہا ہے ، تاہم عرفی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ مذاق میں کیا ہے یا وہ واقعتا سنجیدہ ہیں. لیکن گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے اپریل فول کیا ہے.

  • ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    پریانکا چوپڑا کی کزن اور بالی وڈ‌ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی شادی کی خبریں عام ہیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی خبروں کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن ان کے ایک ساتھی اداکار اور قریبی دوسرت ہردے سندھو نے کہا ہے کہ ان خبروں میں بالکل صداقت ہے کہ پرینتی چوپڑا شادی کی بندھن میں بندھ رہی ہیں اور وہ سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ہی شادی کررہی ہیں. میں نے تو پرینتی کو شادی کی مبارکباد کی کال بھی کی تھی. ہردے نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں. جس طرح پرینیتی کے مداح ان کی شادی کی خبر سن کو خوش ہیں اسی طرح سے ہم سب کی بھی خوشی کی انتہا

    نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں کی دوستی دیرینہ ہے اور پرینتی اکثر کہا کرتی تھیں کہ مجھے جب تک کوئی میری پسند کا نہیں ملے گا میں شادی نہیں کروں گی. تو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ پریتنی کو راگھو کی صورت میں پرفیکٹ ساتھی مل گیا ہے تبہی تو انہوں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے. ہم سب کی نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں.