Baaghi TV

Tag: Facebook

  • ریشم برس پڑیں ناقدین پر

    ریشم برس پڑیں ناقدین پر

    لالی وڈ‌ اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی ہے ڈپریشن کی ، انہوں نے کہا کہ ڈپریشن پر میرا یقین نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ جسے انسان ڈپریشن سمجھتا ہے وہ اللہ سے دوری ہے اور اللہ سے دوری ہو تو انسان کا دماغ نہ اچھا سوچتا ہے نہ ہی اچھا سمجھتا ہے. ریشم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کو لے لیا گیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ ریشم کو تو شاید خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں. ناقدین نے کہا کہ ڈپریشن کا وجود ہے اور وہ کسی بھی وجہ سے ہو سکتا ہے اس کو صرف اللہ سے دوری کے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں ، اس قسم کی تنقید سن کر ریشم ہو

    گئیں آگ بگولہ. انہوں نے کہا کہ میں‌ اکثر و بیش تر گہری باتیں کرتی ہوں اور ضروری نہیں ہے کہ گہری باتیں‌ہر کسی کو سمجھ میں آئیں. میں نے ہمیشہ ہر مصیبت پریشانی میں اللہ کو یاد کیا اس سے مدد مانگی اللہ نے میری سنی. اور مجھے لگتا ہے کہ اگر اللہ سے مانگا جائے تو وہ دیتا ہے اور اگر اس سے دوری اختیار کر لی جائے تو پھر یقینا انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ لوگ ہوتےہیں جو صرف اپنے مطلب کی بات کو سمجھنا اور سننا چاہتے ہیں.

  • سارا خان کو کس قسم کے کردار کرنے کی ہے خواہش، جان کر رہ جائیں حیران

    سارا خان کو کس قسم کے کردار کرنے کی ہے خواہش، جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان جو کہ سیف علی خان کی بیٹی ہیں وہ اکثر اپنی باتوں کی وجہ سے چرچا میں رہتی ہیں، آج کل وہ فلم گیس لائٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کرداروں کا انتخاب کرنا سیکھ گئی ہوں گو کہ میرا کیرئیر صرف پانچ سال پر محیط ہے لیکن اس دوران میں نے بہت سارے اتار چڑھائو دیکھے اور بہت کچھ سیکھا ، میں نے تو یہ سیکھا ہے کہ جتنا مرضی آپ کو کسی چیز کا تجربہ ہو جائے لیکن پھر بھی کسی نہ کسی سے مشورہ ضرور لیا جانا چاہیے. اور کرداروں اور سکرپٹ

    کے انتخاب کو لیکر کسی سے مشورہ کر لینے میں کوئی برائی نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے مضحکہ خیز اور عجیب و غریب کردار کرنے کی خواہش ہے ، میں انتظار میں ہوں کہ مجھے کوئی ایسا کردار ملے اور میں کروں، انہوں نے کہا کہ میں کیا کررہی ہوں کیا نہیں‌ کررہی میری والدہ اور والد مجھ پر کسی قسم کا دبائو نہیں‌ رکھتے انہوں نے مجھے میرے کام کے حوالے سے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے میں اپنی مرضی کے مطابق پراجیکٹس سائن کرتی ہوں.

  • پرنیتی چوپڑا کس کے ساتھ شادی کررہی ہیں ؟‌

    پرنیتی چوپڑا کس کے ساتھ شادی کررہی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پرنیتی چوپڑا کی آج کل شادی کی افواہیں ہیں سرگرم . پرنیتی چوپڑا عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ گھرم پھر رہی ہیں، وہ اکثر ان کے ساتھ ہی دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں دونوں ایک ساتھ دیکھے گئے اس کے بعد پرنیتی چوپڑا نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر بھی گئیں کہا جا رہا ہے کہ پرنیتی منیش کے گھر اپنی شادی کے جوڑے کا آڈر دینے کے لئے گئی تھیں. راگھو چڈھا کی دوستی ان کے کالج کے زمانے کی ہے دونوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی . پرنیتی چوپڑا کی شادی کی افواہیں خاصی تیزی سے گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک

    اداکارہ اور راگھو چڈھا کی طرف سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی. اطلاعات کے مطابق دونوں کی قربتیں خاصی زیاددہ ہیں. واضح رہے کہ پرنیتی چوپڑا سے جب کبھی بھی ان کی شادی کا سوال ہوا انہوں نے یہی کہا کہ وہ ابھی کیرئیر پر فوکس کئے ہوئے ہیں ، لیکن راگھو چڈھا کے ساتھ ان کی دوستی نے ان کی محبت کا راز فاش کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں اپنی محبت اور شادی کا اعلان کب کرتے ہیں .

  • پریانکا چوپڑا امریکہ کیوں منتقل ہوئیں؟‌

    پریانکا چوپڑا امریکہ کیوں منتقل ہوئیں؟‌

    بالی وڈ‌ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کے ساتھ شروع شروع میں بالی وڈ میں بہت برا سلوک کیا گیا. گہری رنگت کی وجہ سے اسے اچھے کردار نہ دئیے جاتے یا عموما تو نظر انداز کر دیا جاتا کہا جا تا کہ اسکی رنگت گہری ہے اسکو اداکاری نہیں آتی یہ خوبصورت نہیں ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر انہوں نے کر دی ہے شکایات کی بھرمار ، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بالی وڈ میں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا تھا حالانکہ میں دن رات محنت کررہی تھی اور میری فلمیں بھی اچھی چل رہی تھیں لیکن پتہ نہیں کیا وجہ تھی کہ مجھے

    اچھی اور عوام کی پسندیدہ اداکارہ ماننے میں کیا دقت تھی جو بالی وڈ‌والوں کو پیش آرہی تھی .انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ‌کے ساتھ ہالی وڈ بھی ٹرائی کیا وہاں میرے ٹیلنٹ کو جب سراہا گیا تو بالی وڈ کے رویے میں پھر میرے حوالے سے تھوڑی سی تبدیلی آئی. جب میں نے دیکھا کہ بالی وڈ‌ کی بجائے ہالی وڈ میں‌مجھے زیادہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے تو میں نے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا لیکن میرا آج بھی دل بالی وڈ کے ساتھ دھڑکتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بالی وڈ کی گندی سیاست سے بھی اکتا چکی تھی.

  • فلم جوائے لینڈ دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش

    فلم جوائے لینڈ دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش

    صائم صادق کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم جوائے لینڈ نے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں دھوم مچائی اب اس نے دہلی فلم فیسٹیول میں دھوم مچا دی ہے. فلم کو دہلی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا. بھارتیوں کو جوائے لینڈ بے حد پسند آرہی ہے. یہاں تک کہ بھارتی معروف ڈائریکٹر شیکھر کپور نے بھی کہہ دیا ہے کہ فلم جوائے لینڈ بہت ہی اچھی ہے اور معیاری ہے. فلم کی ڈائریکشن اور موضوع کے اعتبار سے پاکستانی اداکاروں کی اداکاری کی کیا ہی بات ہے. بھارت کے معروف صحافی شورتی نے بھی فلم کو سحر انگیز قرار دیدیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد پہنچی اس قدر رش تھا کئی لوگوں کو زمین پر بیٹھ کر فلم دیکھنی پڑی.

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ نہیں دیکھ پائے وہ کئی گھنٹے لائن میں‌لگ کر انتظار کرتے رہے تاکہ وہ فلم دیکھ سکیں . انہوں یہ سب باتیں ٹویٹ کے زریعے کہیں ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں نے فلم دیکھتے ہوئے نہ صرف تالیاں بجائیں بلکہ جذباتی بھی ہو گئے. یاد رہے کہ جوائے لینڈ فلم کی نمائش پاکستان میں ایک عرصہ تک تنازعہ کا شکار رہی. فلم میں ثراوت گیلانی ، راستی فاروق اور علینا خان نے اہم کردار ادا کئے ہیں، علینا خان نے ایک ٹرانسجینڈر کا کردار ادا کیا ہے .

  • منوج باجپائی نے فلم ویر زارا کیوں کی؟‌ اداکار نے وجہ بتا دی

    منوج باجپائی نے فلم ویر زارا کیوں کی؟‌ اداکار نے وجہ بتا دی

    شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ویر زارا اپنے زمانے کی سپر ہٹ فلم ہے اس فلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے اہم کردار ادا کئے تھے. فلم کا میوزک بھی بہت زیادہ سراہا گیا تھا. ویر زارا میں‌منوج باجپائی کے کردار کو کون بھول سکتا ہے. کئی سال کے بعد منوج باجپائی نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں فلم ویر زارا میں کام کرنے کی وجہ بتا دی ہے. انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی وجہ سے فلم کی وہ کسی غلط فہمی میں ہیں ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ میں نے یہ فلم یش راج کی وجہ سے کی تھی. وہ میرے کام کے دیوانے تھے خصوصی طور پر فلم پنجر میں جب سے انہوں نے میرا کام دیکھا تھا وہ میرے مداح بن چکے تھے. لہذا انہوں نے جب ویر

    زارا شروع کی تو مجھے درخواست کی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں ، میں نے اپنا کردار سنا تو مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے ہاں کردی. اور خوش قسمتی سے فلم نہ صرف سپر ہٹ ہوئی بلکہ میرے کردار کو بھی بے حد سراہا. میرا یش راج کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا ہے. اس فلم سے بہت ساری یادیں جڑی ہیں جو آج بھی دل میں کسی پھول کی طرح مہکتی ہیں.

  • فلم جاوید اقبال کا نام ککڑی رکھ دیا گیا

    فلم جاوید اقبال کا نام ککڑی رکھ دیا گیا

    ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم جاوید اقبال جس پر ریلیز سے قبل ہی پابندی عائد کر دی گئی تھی اس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کرکے اور سنسر بورڈ کی بتائی ہوئی تبدیلیوں کے مطابق کرکے اسے دوبارہ سنسر بورڈ میں منظوری کے لئے بھیجا جائیگا. فلم کا نیا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے. اس ھوالے سے فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لہذا ہم نے سوچا ہے کہ اسکی ریلیز کی راہ میں جو بھی حائل رکاوٹیں ہیں ان کو دور کرکے شائقین کو ایک معیاری چیز دکھانے کا بندوبست کیاجائے. انہوں نے فلم کو بڑے پردے پر لانے کے لیے

    عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا نیا نام ’ککڑی‘ مرکزی کردار جاوید اقبال کی عرفیت پر مبنی ہے، اسے اس کے بیٹھنے کے طریقے پر یہ نام پکارا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں بہت پر امید ہوں کہ جاوید اقبال اب جس کا نام ککڑی رکھ دیا گیا ہے اسے شائقین بہت زیادہ پسند کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. یاسر حسین نے اس میں کمال مہارت کے ساتھ کام کیا ہے. یاد رہے کہ فلم ’ککڑی‘ ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں لاہور میں 100 بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔دیکھنا یہ ہے کہ فلم میں اس سچے واقعہ کو کس طرح سے دکھایا گیا ہے.

  • امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں‌مادھوری اور ایشوریا بارے تضحیک آمیزالفاظ کا استعمال

    امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں‌مادھوری اور ایشوریا بارے تضحیک آمیزالفاظ کا استعمال

    بالی وڈ اداکارائیں پوری دنیا میں‌ مقبول ہیں ، مادھوری اور ایشوریا رائے کا تو ایک زمانہ دیوانہ رہا ہے. ان دونوں اداکارائوں کے حوالے سے نیٹ فلکس پر نشر کئے جانے والے امریکی سٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ میں نازیبا گفتگو کی گئی ہے، ان دونوں اداکارائوں کے مداح کافی ہیں غصے میں. شو کے دوران بھارتی اداکارائوں کے حوالے سے نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کرنے پر بھارتی مصنف و سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔اس نوٹس میں نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی اداکارائوں کے حوالے سے کی گئی نازیبا اور تضحیک آمیز گفتگو کو حذف کیا جائے اور اگر نیٹ فلکس نے امریکی پروگرام کی اس قسط کو

    انٹرنیٹ سے نہ ہٹایا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے دونوں کے مداح سوشل میڈیا پر نیٹ فلیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہےکہ ان دونوں اداکارائوں نے محنت سے نام بنایا ان کے بارے میں ایسی گفتگو اور موازنے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے.یاد رہے کہ مادھوری اور ایشوریا رائے دونوں‌اپنے اپنے دور کی نمبر ون اداکارائیں ہیں. ان کی فلمیں اور کام نئے آنے والوں کے لئے باعث تقلید ہے.

  • میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    میں عیسائی نہیں مسلمان ہوں یشما گل

    اداکارہ یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بارے میں ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ غلط پھیلایا جاتا ہے، چونکہ میرے نام کےساتھ گل آتا ہے اسلئے میرے بارے میں مشہور کر دیا گیا کہ میں عیسائی ہوں. حالانکہ میں ایک مسلمان گھرانے میں‌پیدا ہوئی اور میرا مذہب اسلام ہے. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں زندگی سے مایوس ہو چکی تھی . اس وقت میں نے اپنے مذہب کو پڑھا اور سمجھا. اس سے پہلے مجھے صرف نماز پڑھنی آتی تھی ، لیکن جب مذہب کو پڑھا اور سمجھا تو دلی سکون محسوس ہوا. انہوں نے کہا کہ انسان ڈپریشن میں بہت آگے تک چلا جاتا ہے میرا بھی یہی حال تھا لیکن میں نے خود پر قابو پایا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ

    کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین کو پسند آئیں . میں صرف مثبت ہی نہیں‌منفی کردار بھی کرتی ہوں مجھے جو آفر اچھی ملے اسکو قبول کر لیتی ہوں یہ سوچے بغیر کہ اس میں میرا کردار مرکزی ہے یا ثانوی . انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں جو آن ائیر ہونے والے ہیں یقینا شائقین کو ضرور پسند آئیں گے.

  • زاہد احمد کا ڈرامہ طلاقیں 101 کا ٹریلر جاری

    زاہد احمد کا ڈرامہ طلاقیں 101 کا ٹریلر جاری

    اداکار زاہد احمد جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اب وہ ایک ایسے موضوع کے ساتھ سکرین پر آرہے ہیں‌ جو کہ بہت سنجیدہ ہے.زاہد احمد ڈرامہ سیریل طلاقیں 101 کے ساتھ چھوٹی سکرین کا رخ کررہے ہیں. اس ڈرامے میں زاہد احمد کے علاوہ دیگر کاسٹ میں نوین وقار، انوشے عباسی، اسامہ خان، زوباب رانا، فارس خالد، یاسر نواز اور ثنا عسکری اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈرامہ سیریل طلاقیں 101 کا پوسٹر اور ٹریلر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ زاہد احمد عرف رستم کاواس جی ایک نئی کامیڈی ڈرامہ ہے. آپ سب کو یہ نیا ڈرامہ اور میرا کردار ضرور پسند آئیگا. اس طرح کا کردار میں نے پہلے نہیں کیا.اس ڈرامے میں شادی

    شدہ جوڑے کے مسائل ان کے لڑائی جھگڑوں اور ناچاقیوں کی وجوہات کو بیان کیا گیا ہے. اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طلاقوں کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے. ٹریلر کا آغاز زاہد احمد ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ رشتے، انسان کی آنے والی زندگی میں انہی سے سکھ ملتا اور انہی سے دکھ ملتا ہے۔ڈرامے کا ٹریلر کافی پسند کیا جا رہا ہے. اپریل کے مہینے میں آن ائیر جانے والے اس ڈرامے کا انتظار شائقین بےچینی سے کررہے ہیں.