Baaghi TV

Tag: Facebook

  • ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل کیوں رکھا

    ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل کیوں رکھا

    اسلام کی خاطر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ لیا ہے. کہا جا رہا ہےکہ ثناء خان بہت خوش ہیں کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے، ہم اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دین داری، بردباری، نرمی، اور دیانت داری کی علامت ہو۔ ثنا خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ میری اولاد ہے، ماں بننا زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا بچہ اٹھایا ہوا ہے”، ماں باپ بننا زندگی بھر کی ذمے داری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر سے میری شادی ہونا میری خوش قسمتی ہے، انہوں نے مجھے جینے کا مطلب سکھایا ہے، میں اس سے پہلے جو زندگی بسر کررہی تھی وہ بے معنی تھی ، شادی کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہو گئی ہے اور میں اسلام کے احکامات کے مطابق زندگی کو گزارنے کو اب ترجیح دیتی ہوں. مجھے اپنا کیرئیر چھوڑنے کا بالکل بھی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا جنہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی سپر ہٹ فلمیں دیں، ان کی پہلی فلم نے ہی ان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا. سوناکشی سنہا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں.انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس کو دیکھتے ہی ان کے مداح ان کے دیوانے ہو گئے. شئیر کردہ تصویر میں اداکارہ آنکھیں بند کر کے آسمان کی جانب رخ کئے ہوئے ہیں۔

    سوناکشی اس تصویر میں ایک سمندر کے کنارے موجود ہیں اور ان کے عقب میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں نے تصویر کو سچ مچ خواب کی مانند بنا دیا ہے۔ ”اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے ہمراہ لکھا” برسات والی صبح میں، دھوپ والے دن کے خواب دیکھتی ہوئی میں“۔” اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے پرستاروں نے ان کے حسن اور دلکشی کی بے حد تعریف کررہے ہیں۔سوناکشی کو زیادہ تر مداحوں نے لکھا کہ آپ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں حسین انسان ہیں. یادرہے کہ سوناکشی کی پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ تھی اس میں انکی حقیقت کے قریب اداکاری دیکھ کر ان کے مداح ہو گئے تھے، سوناکشی نے ہر فلم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • انوپم کھیر نے داڑھی رکھ لی

    انوپم کھیر نے داڑھی رکھ لی

    بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نےانسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصویر شئیر کی ہے ، اس میں وہ داڑھی اور سفید بالوں میں نظر آرہے ہیں. انوپم کو اس حلیے میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ، مداحوں کو لگا کہ انوپم کھیر کسی سنجیدہ بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں. لیکن ایساکچھ بھی نہیں ہے کیونکہ انوپم کھیر نئی فلم میں یہ کردار کررہے ہیں . یہ کردار کس فلم کا ہے اور یہ فلم کب ریلیز ہو رہی ہے ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کون ہے اس حوالے سے انہوں نے مداحوں کو آگاہی نہیں دی .

    انوپم کھیر نے لکھا کہ ”میں نئی فلم میں بھارت کے معروف شاعر کا کردار کررہا ہوں” ، اس میں ان کی زندگی کو ڈسکس کیا گیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اتنے بڑے شاعر کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے. یاد رہے کہ انوپم کھیر نے بالی وڈ میں اسی کی دہائی میں قدم رکھا انہوں نے مثبت منفی اور کامیڈی ہر طرح کے کردار کئے انہیں‌ہر کردار میں خوب سراہا گیا. انوپم کھیر نے فلموں میں کام کرنے کے علاوہ پرگرامز بھی ہوسٹ کئے ہیں .

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • ابھیشیک بچن کو ایک خاتون نے تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    ابھیشیک بچن کو ایک خاتون نے تھپڑ کیوں مارا ؟‌

    بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے اتار چڑھائو دیکھے ہیں ، مجھے یاد ہے کہ 2002 میں میری فلم شرارت ریلیز ہوئی میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ دیکھی ، میں نے دیکھا کہ جب فلم ختم ہوئی تو ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے لگا کہ شاید وہ مجھ سے ملنے آرہی ہیں لیکن انہوں نے میرے منہ پر ایک زور دار تھپڑ مارا ، اور کہا کہ اداکاری ترک کر دو، تمہیں اداکاری نہیں آتی تم اداکاری نہ کرو،

    میں اس کے اس عمل سے حیران رہ گیا، پھر کئی سال کے بعد 2012 میں اسی تھیٹر میں‌گیا میری فلم بول بچن ریلیز ہوئی تھی ، میں وہ فلم دیکھ کر باہر نکل رہا تھا تو پتہ چلا کہ 10 ہزار لوگ باہر کھڑے ہیں جو مجھے اور میری فلم کو دیکھنا چاہ رہے ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں نے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر اپنے والدکو اس لمحے کی تصویر بھیجی” تو وقت بدلتے رہتے ہیں وقت کا بدلتے وقت کا چکر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں اور خوش بھی.یاد رہے کہ ابھیشیک بچن 2000 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیا ہے حرامانی

    سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیا ہے حرامانی

    اداکارہ حرامانی جو اکثر فلمسٹار میرا کی طرح کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر انکی شامت آجاتی ہے ، متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ حرا نے کچھ کہا اور بعد میں ان کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کلاس لگائی گئی. حرامانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے بہت کچھ سیکھاہے ، اب میں سوچ سمجھ کر بولتی ہوں پہلے جو دل میں آتا تھا بول دیتی تھی ، لیکن اب ایسا نہیں ہے.

    ”سوشل میڈیا پر اتنی ٹرولنگ ہوتی ہے کہ جب تک آپ تکیے میں‌منہ چجھپا کر روئیں نہ لوگ پیچھا نہیں چھوڑتے، ” انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ میں نے کبھی سوچ سمجھ کر نہیں بولا جو کہ بہت ہی غلط ہے. مجھے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، حرامانی نے کہا کہ آرٹسٹوں کو کیوں عقل کل سمجھا جاتا ہے بھئی ان سے بھی تو غلطی ہوسکتی ہے، لیکن ان کی ایسی ٹرولنگ کی جاتی ہے سوشل میڈیا پر کہ وہ پریشان ہو کر رہ جاتا ہے،یاد رہے کہ حرا اداکار مانی کی اہلیہ ہیں اور انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ان کے کریڈٹ پر میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    اداکارہ یاسرہ رضوی جو حقیقت سے قریب اداکاری اور اپنے شعرو شاعری کے مزاج کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، وہاں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی شادی آپ سے دس سال چھوٹے لڑکے ساتھ ہوئی ، آپ دونوں کی کامیاب شادی کا راز کیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ میری خوش قمستی ہے کہ میری شادی عبدالہادی سے ہوئی، میرا شوہر بہت اچھا انسان ہے اس میں خامیاں نہیں ہیں ، وہ مجھے بہت پیار کرتا ہے اور میں بھی اسکو پیار کرنے کے علاوہ اسکا بہت خیال رکھتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ”ہماری کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دوست ہیں” اور دوست سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے سارے تمام معاملات زندگی شئیر کرتے ہیں ایک دوسرے کو حل بتاتے ہیں مدد کرتے ہیں. ہمار پاس ویسے بھی لڑائی جھگڑوں کا وقت ہی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو میرا شوہر مجھ سے 10 سال چھوٹا ہے لیکن وہ بہت ہی سمجھدار ہے ، بعض اوقات تو ایسی بات کرتے ہیں اور ایسا مشورہ دیتے ہیں کہ میری عقل ہی دنگ رہ جاتی ہے.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    معروف اداکارہ جویریا سعود جنہوں نے ہمیشہ مرکزی کردار کئے ہیں اور مثبت اور ہیروئین کے کردارں میں‌نظر آئی ہیں ان کا آجکل ڈرامہ آن ائیر ہے. بے بی باجی، اس ڈرامے میں ان کا کردار منفی ہے اور ایسی بہو کا کردار ہے جو گھر اور خاندان میں سکون نہیں‌رہنے دیتی. یہ کردار کافی مقبول ہو رہا ہے. جویریا سعود نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میرا یہ کردار اتنا ہٹ ہوجائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا جہاں جاتی ہوں لوگ بے بی باجی کی ہی بات کرتے ہیں میں ایک شاپنگ مال میں گئی تو وہاں آواز لگی کہ آپ نے تو بے بی باجی میں تباہی مچائی ہوئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیں کی”، اگر میری کبھی لڑائی کبھی کسی کے ساتھ ہوئی بھی ہے تو وہ ہے سعود.. انہوں نے کہا کہ ڈرامے نے اس قدر مقبولیت حاصل کی ہے کہ جو لوگ نہیں بھی دیکھ رہے تھے انہوں نے بھی بے بی باجی دیکھنا شروع کر دیا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ ہر گھر میں عذرا موجود ہے اور لوگ اس کردار کے بارے میں باتیں ہی اسی لئے کررہےہیں کیونکہ وہ اپنے اردگرد بہت سار عذرائوں کو دیکھتے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سائرہ بانو جو کہ اپنے خاوند اداکار دلیپ کمار کی وفات کے بعد کسی سے نہ زیادہ ملتی ہیں اور نہ ہی کسی سے بات کرتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کر لیا ہے، اس پر انہوں نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شئیر کی اس کا کیپشن لکھا کہ ایک وقت تھا میری کمر 22 انچ تھی ، اور اس بات کو گزرے زمانے بیت گئے ہیں، پرانا وقت یاد آتا ہے ، انہوں نے لکھاکہ کاش وقت تھم جاتا. سائرہ بانو کے مداحوں نے ان کی شئیر کردہ تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ کہا کہ آپ تب بھی خوبصورت تھیں اور آج بھی خوبصورت ہیں.

    ”سائرہ بانو نے ساٹھ اور ستر کی ہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا،” انہوں نے اُس دور کے بڑے اور نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا. یاد رہے کہ سائرہ بانو نے محض 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری جوائن کی. اور محض 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار کے ساتھ شادی کر لی. دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی جوڑی بالی وڈ کی ایک کامیاب جوڑی تصور کی جاتی ہے.سائرہ بانو نے کئی سال پہلے بالی وڈ کی فلموں ے علیحدگی اختیار کر لی تھی.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • گوہر رشید بنے آصف علی زرداری کے شیدائی ؟

    گوہر رشید بنے آصف علی زرداری کے شیدائی ؟

    نامور اداکار گوہر رشید جنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے، انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا. گوہر رشید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے آصف علی زرداری بہت پسند ہیں ، اگر کسی سیاستدان کی زندگی پر فلم بنے تو میں چاہوں گا کہ مجھے آصف علی زردار ی کا کردار ملے. انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ان کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آئے گا،

    کیونکہ آصف علی زرداری کی زندگی میں بہت اونچ نیچ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار انہیں آصف علی زرداری بہت پسند ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ انہیں ملکی سیاست اور معاملات چلانا آتے ہیں۔آصف علی زرداری سے وہ بہت انسپائر ہیں اور ان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو ہر طرح کے حالات میں چلانا جانتے ہیں۔یاد رہے کہ گوہر رشید اپنی دوستیوں کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہتے ہیں پہلے وہ ثناء جاوید سے دوستی کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہے تھے آجکل وہ کبری خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں ہم شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے

     

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • نسیم  وکی کس قسم کے کردار کرنا چاہتے ہیں ؟‌

    نسیم وکی کس قسم کے کردار کرنا چاہتے ہیں ؟‌

    سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے بہت خواہش ہے کہ مجھے سنجیدہ قسم کے کردار دئیے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، مجھے ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن میں مزاح کا پہلو ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ مزاح سیکھنے سے نہیں آتا بلکہ یہ تو انسان کے اندر ہی ہوتا ہے. میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے مزاح جیسی صلاحیت سے نوازا ہے جس سے میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ ”اداکاری سیکھی جا سکتی ہے مزاح نہیں”،انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر مجھے کچھ سنجیدہ کردار آفر ہوئے تھے، ڈرامہ سیریل ” راہیں “ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں‌، میں نے چوہدری کے بیٹے کا کردار کیا تھا جسے بہت پسند کیا تھا ۔نسیم وکی نے کہا کہ کامیڈی کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا سمجھا جاتا ہے ، انسان کسی کو رلا تو سکتا ہے لیکن ہنسانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صاف ستھری کامیڈی کروں اور سامنے بیٹھے لوگوں کے سامنے ایسے جملے کہوں کہ جس سے وہ بے ساختہ ہنس پڑیں . یاد رہے کہ نسیم وکی انڈین پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی