Baaghi TV

Tag: fahad mustfa

  • فہد مصطفی کا کرش کون سی ماڈل تھی اور ابھی تک ہے ؟

    فہد مصطفی کا کرش کون سی ماڈل تھی اور ابھی تک ہے ؟

    معروف اداکار اور بڑے پرڈیوسر فہد مطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ زندگی میں انسان کو بہت سے لوگ اچھے لگتے ہیں ہر عمر کا کرش الگ ہوتا ہے ، لیکن میرا کرش ایک ہی ماڈل رہی ہے اور آج بھی ہے وہ ہے ونیزہ احمد. فہد مصطفی نے مزید کہا کہ ماڈل ونیزہ احمد انتہائی خوبصورت تھیں اور ہٰیں اور مجھے آج بھی ونیزہ احمد اچھی لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ونیزہ احمد کے ساتھ مجھے آمنہ حق بھی اچھی لگتی ہیں، یہ دونوں خواتین میرا کرش ہیں. ونیزہ احمد کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اب .

    ”میں کبھی کبھی ونیزہ کو کال کرکے کہتا ہوں کہ آپ کمال ہیں”. وہ ہنس دیتی ہیں.فہد مصطفی نے کہا کہ میرا زندگی بھر ونیزہ احمد ہی کرش رہیں گی.ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہا کہ ونیزہ بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کے چہرے کے تاثرات بہت پختہ ہوتے ہیں.ان کی اداکاری دیکھ کر میں ہمیشہ ہی بہت محظوظ ہوتا ہوں. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے حال ہی میں‌ ایک پوڈ‌کاسٹ میں‌شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے کھل کراپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    معروف اداکار اور اینکر فہد مصطفی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پہلا ڈرامہ 2003 میں کیا تھا اور اس کے ڈائریکٹر اقبال اںصاری تھے. انہوں نے مجھے بہت رگڑا لگایا اور میں نے تو سیٹ پر باقاعدہ ماں بہن کی گالیاں بھی سنیں، جب ڈرامے کی شوٹ ختم ہوئی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم دیکھنا تم کہاں سے کہاں جائو گے ، اور یہ جو تمہارے ساتھ ہیں یہ پیچھے رہ جائیں گے.

    انہوں نے کہاکہ ”ایک ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ ڈھائی سے تین لاکھ روپیہ ملتا تھا” جو کہ ناکافی تھا، مجھے مارننگ اور گیم شو ملا تو میں نے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا. جب میں‌نے گیم شو شروع کیا تو بہت سارے برینڈز نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ میں سوٹ نہیں کررہا لیکن آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو گیا برینڈز نے مجھ پر اعتبار کر نا شروع کر دیا. انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت گیم شو کرنے کے بادشاہ تھے ، ان سے میں‌نے بہت کچھ سیکھا، میڈیا پر جو ہمارے درمیان اختلافات کی خبریں تھیں وہ سب جھوٹی تھیں ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کیا کرتے تھے .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • یوٹیوبرز اور وی لاگرز کو انٹرویو دینے سے ہچکچاتا ہوں فہد مصطفی

    یوٹیوبرز اور وی لاگرز کو انٹرویو دینے سے ہچکچاتا ہوں فہد مصطفی

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے واسع چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌ یوٹیوبرز اور وی لاگرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ہچکچاتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ ہمارے انٹرویوز سے چھوٹی چھوٹی باتوں کی ہیڈنگز نکال کر انہیں وائرل کر دیتے ہیں ، اور باتیں بھی ایسی ہوتی ہیں جن کو غلط انداز سے وائرل کیا جاتاہے. انہوں نے کہا کہ میں ویسے بھی انٹرویوز بہت کم دیتاہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ، ہمایوں سعید و دیگر کے ساتھ کام کرنا آسان ہے ، نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے. نئے لوگ جیسے آکر ملتے ہیں میں اس چیز کا یہاں تذکرہ کررہا ہوں اگر میں کہہ رہا ہوں کہ نئے آنے والوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں اپنی سالگرہ کے موقع پر صرف انہی لوگوں کے پیغامات کا جواب دیتا ہوں ”جو مجھے خود کال یا پرسنل میسج کرتے ہیں، ورنہ مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں کہ لوگ انسٹاگرام پر ٹیگ کرکے سالگرہ کی مبارک باد دیں۔فہد مصطفی نے کہا کہ میرا واٹس ایپ نمبر بہت جلدی لیک ہوجاتا ہے، اس لیے انسٹاگرام سے زیادہ واٹس ایپ پر بہت زیادہ میسجز آتے ہیں، مجھ سے لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں ان کے گھر کا آدمی ہوں.’

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں‌ان سے مختلف سوالات ہوئے ان سے ایک اہم سوال یہ ہوا کہ آپ کس کی فلم بار بار دیکھیں گے ، کسی کی فلم ایک بار دیکھیں گے اور کس کی فلم نہیں دیکھیں گے ، ان کو تین ناموں کی آپشنز دی گئیں ، ایک نام تھا ہمایوں سعید ، ایک نام تھا حمزہ علی عباسی اور ایک نام تھا عمران اشرف، تو اس پر فہد مصطفی نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ہمایوں سعید کی فلم بار بار دیکھوں گا ، حمزہ علی عباسی کی فلم ایک بار دیکھوں گا اور عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا.

    جب انہوں نے ایسا کہا ”تو میزبان واسع چوہدری نے کہا کہ دیکھ لیں عمران اشرف ناراض ہو جائیگا” تو اس پر فہد مصطفی نے کہا کہ بھئی عمران اشرف خود ہی فلموں کی دوڑ سے فی الحال باہر چلا گیا ہے وہ نجی چینل پر ایک پروگرام کررہا ہے تو میں‌اس کی فلم کیا دیکھوں گا. جب ایک بندہ خود ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے تو پھر وہ کسی سے کیا گلہ کر سکتا ہے. یوں فہد مصطفی نے عمران اشرف کی فلم نہ دیکھنے کی وجہ بھی بیان کر دی.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • میرا کوئی دوست نہیں فہد مصطفی کا انکشاف

    میرا کوئی دوست نہیں فہد مصطفی کا انکشاف

    معروف اداکار اور پرڈیوسر فہد مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرے دوست نہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرا ایک مسئلہ ہے کہ اب میں‌دوست نہیں بناتا. میرے جو بچپن کے دوست تھے میرے بہت قریب تھے اب وہ میرے دوست نہیں رہے، میں ان کی کمپنی میں‌ایڈیجسٹ نہیں ہوپاتا نہ ہی وہ مجھے خود کی کمپنی میں‌ایڈجسٹ کرپاتے ہیں. میں شاید بہت آگے نکل گیا ہوں بہت مصروف رہا ہوں اور رہتا ہوں اس لئے دوستوں‌کو وقت نہیں دے پاتا جس کی وجہ سے دوست خود ہی پیچھے ہٹ جاتے ہیں . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی اب میری عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے.

    ”میں اپنے اردگرد دیکھتا ہوں بہت سارے لوگوں کی بہت سارے لوگوں کے ساتھ دوستی ہے ”، سب آپس میں‌ملتے جلتے ہیں مجھے بھی کوئی بلائے تو میں‌جاتا ہوں ملتا سب سے ہوں لیکن دوستی کسی سے نہیں ہے نہ ہی کوئی یہ دعوی کر سکتاہےکہ میری ان کے ساتھ دوستی ہے ہاں اس کے باوجود خیال سب کا رکھتا ہوں. یاد رہے کہ فہد مصطفی ایک معروف پرڈیوسر بھی ہیں ان کے پروڈکشن ہائوس نے بہترین ڈرامے بنائے ہیں اس وقت ڈرامہ سیریل میں جو آن ائیر ہے وہ بھی فہد مصطفی کی پروڈکشن میں بنا ہے.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    معروف اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نےحال ہی میں ایک ٹی وی شو میں‌شرکت کی ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ آج کل کونسا گیت بہت زیادہ شوق سے سنتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا ہی ایک ڈرامہ جس کا نام ہے مجھے پیار ہوا تھا اس کا او ایس ٹی "دیوانہ ہوا ” مجھے بہت پسند ہے، یہ گانا کیفی خلیل نے گایا ہوا ہے، آج کل میں اس گانے کو بہت گنگناتا ہوں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں یہ گانا بہت زیادہ سنا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کیفی خلیل میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ان کی آواز میں ایک جادو ہے جو سننے والوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے.

    یہی نہیں فہد مصطفی نے کیفی خلیل کا گانا دیوانہ ہوا گا کر سنایا اور سماں باندھ دیا ”فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے پیار ہوا تھا میری ہی پروڈکشن کا ڈرامہ ہے”مجھے خوشی ہے کہ اس ڈرامے کو بہت زیادہ
    پذیرائی ملی . یاد رہے کہ فہد مصطفی کے پروڈکشن ہائوس کا نام بگ بینگ ہے اور اس کے بینر تلے ایک سال میں کئی سپر ہٹ ڈرامے تیار ہوتے ہیں جو عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں .

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

  • عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا کس نے کہا ؟‌

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا کس نے کہا ؟‌

    اداکار فہد مصطفی نےحال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے جہاں بہت ساری باتیں کیں وہیں یہ بھی بتایا کہ ایک بار میں عمرہ کرنے کےلئے گیا وہاں مجھے ایک خاتون نے آواز دی ، وہ عورت کافی عمر کی تھی 70 سال کے قریب تو وہ تھیں، وہ وہیل چئیر پر تھیں ، مجھے لگا کہ انہوں نے مجھے پہچان کر آواز دی ہے میں ان کے پاس خوشی خوشی چلا گیا، جب ان کے پاس گیا تو انہوں نے نہایت ہی سنجیدگی سے مجھ سے پوچھا کہ پتر تم عمرہ کرنے آئے تو ہو اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے ہیں.

    میں‌نے ان کا سوال سنا تو خاموش ہو گیا، فہد مصفطی نے کہا کہ” کبھی کبھی زندگی میں ایسے لوگ بھی مل جاتے ہیں جن کے ساتھ نہ آپ غصہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو ان کے سوال کا غصے سے جواب دے سکتے ہیں.”’ فہد مصطفی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ہے اور خود پر اپنا ہی پیسہ خرچ کیا ہے. لیکن کسی کی سوچ پر نہ پہرہ دیا جا سکتا ہے نہ ہی کسی کو سوال کرنے سے روکا جا سکتا ہے.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    گھر والوں نے شوبز میں‌ آنے کی شدید مخالفت کی فہد مصطفی

    اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی جن کی صلاحیتوں کو لوگ مانتے ہیں اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن وہ بننا چاہتے ہیں فواد خان جیسا ، ان کا کہنا ہےکہ میں فواد خان سے بڑا اداکار بننا چاہتا ہوں ، وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور مجھ جیسوں کے لئے انسپریشن ہیں . انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین اور بہن بھائی نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز میں‌آئوں ، وہ چاہتے تھے کہ میں‌کوئی اور کام کر لوں، لیکن میری ضد تھی کہ میں شوبز میں‌کام کروں سو میں آگیا، اب میں شوبز میں تو آگیا لیکن مجھے اداکاری آتی نہیں تھی ، اس لئے مجھے شروع میں جو پراجیکٹس آفر

    ہوئے میں‌نے ان کو منع کر دیا ، یوں پرڈیوسرز کو لگنا شروع ہو گیا کہ میں اداکاری کے لئے سنجیدہ نہیں ہوں انہوں‌نے مجھے کام دینا بند کر دیا. جب ایسا ہوا تو مجھ پہ فاقے کاٹنے کی نوبت آگئی ، اسکے بعد میں نے ایک بار پھر سنجیدہ ہو کر اپنے کیرئیر پر توجہ دی اورآج میں پرڈیوسر بھی ہوں ایکٹر بھی ہوں، جیسے ہر کسی کو کوئی نہ کوئی پسند ہوتا ہے مجھے فواد خان پسند ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ان سے بڑا سٹار کہیں میں ان سے بڑا سٹار بن جائوں.

  • فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر ریلیزہوئی ، اس کے حوالے سے شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے کسی کو فلم بہت اچھی لگی ہے اور کسی کو تو فلم کی سمجھ ہی نہیں آئی. کوئی اس کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے اور کوئی تو اسکو بالکل ہی بکواس قرار دے رہا ہے. شان شاہد نے اس فلم پر تنقید کرتے ہوئے اسکی ڈائریکشن پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں ، لیکن بہت سارے فنکار ایسے ہیں جو فلم کو سپورٹ کررہے ہیں ان میں فہد مصطفی بھی ایک ہیں . انہوں نے فیصل قریشی کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

    فیصل بھائی آپ نے بہت اچھی فلم بنائی ہے اور اس کی کامیابی پر میں آپ کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیتا ہوں، آپ فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یون فہد مصطفی نے فلم کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیصل قریشی کی بھی جم کر حوصلہ افزائی کی ہے. لیکن اگر سینما مالکان سے بزنس رپورٹس لی جائیں تو سمجھ میں آتی ہے کہ فلم اتنا بزنس نہیں کر سکی جتنا اسے کرنا چاہیے تھا.

  • فہد مصطفی کہانی سنو گا کر پھنس گئے

    فہد مصطفی کہانی سنو گا کر پھنس گئے

    جب سے گلورہ آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا ہے تب سے اس گیت کی مقبولیت میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے. اس گیت کی مقبولیت کا گراف دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے . جہاں‌ہر کوئی اس گیت کو گا رہا ہے وہیں اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بھی اس گیت کو گا لیا ہے. فہد مصطفی آج کل کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہیں، اور وہاں انہوں نے ایک میوزیکل شو میں‌شرکت کی اس کا حصہ بنے، انہوں نے اپنے سامنے یبٹھے شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گایا ، اس گانے کی وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، فہد

    مصطفی اس گیت کو اچھے انداز میں نہیں گا سکے ، یہی وجہ ہے کہ ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ اداکار کو مشورے دئیے جا رہے ہیں کہ آپ صرف اداکاری کیا کریں ، ڈرامے پرڈیوس کیا کریں یا صرف میزبانی کیا کریں گلوکاری آپ کے بس کا کام نہیں ہے. یاد رہے کہ فہد مصطفی نے ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ کے ایونٹ میں شرکت کی. اس شو میں‌فہد مصطفی سمیت دیگر سٹارز اور گلوکار بھی موجود تھے.