Baaghi TV

Tag: fahad sheikh .

  • ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری

    ہاجرہ یامین کی آنے والی ڈرامہ سیریل ونڈر لینڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.یہ سیریز ناظرین کو ایک ایسے جذباتی سفر پر لے جائے گی جہاں ایک پرجوش نوجوان اپنے خوابوں کے حصول کی کوششیں کررہا ہے جس کیلئے وہ کبھی محبت کے پیچیدہ راستوں سے گزرتا ہے اور کبھی خود کو بدلتا ہے۔ باصلاحیت لکھاری ردا بلال کی کہانی ونڈرلینڈ میں روحیل، جس کا کردار فہدشیخ نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیاہے، جو اپنی شدید خواہشات کو پورا کرنے کی دھن میں نکلتا ہے۔اس سفر میں بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے آخر وہ ایک ایسے مقام پر پہنچتا ہے جہاں اس

    کو اپنے خوابوں کے حصول کی سخت جدوجہداور اپنی محبت کے درمیان ایک کشمکش میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فہد کے ساتھ کاسٹ میں ہاجرہ یامین بھی شامل ہیں جو ناظرین کو مسحور کردینے والے سنہری کے کردارمیں روحیل کی ہم سفر بن جاتی ہیں۔مشہورفلم ساز سہیل جاوید نے نہایت مہارت کے ساتھ زندگی کو ایک پرکشش روپ میں پیش کیا ہے، جبکہ انہوں نے شو کے پروڈیوسراور ڈائریکٹر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔جاوید کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے کہانی کے شاندار بیانیے کو اس بات کی ضمانت بنادیاہے کہ ناظرین ونڈرلینڈ کی پرکشش دنیا میں کھو کر رہ جائیں گے۔

  • فہد شیخ نے نازش جہانگیر کو مشکل اداکارہ قرار دیدیا

    فہد شیخ نے نازش جہانگیر کو مشکل اداکارہ قرار دیدیا

    ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار فہد شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان کو تین اداکاروں کے نام بتائے گئے یشمی گل ، نازش جہانگیر اور مشعل ، اور پوچھا گیا کہ ان میں سے کونسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے پہلے چار بار سوچیں گے تو فہد شیخ نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا . لیکن جب میزبان نے انہیں کہا کہ کسی ایک کا نام لینا پڑے گا تو انہوں نے نازش جہانگیر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ نازش جہانگیر ایک مشکل اداکارہ ہیں ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے میں چار بار ضرور سوچوں گا .

    فہد شیخ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ تین کرکٹر ، شان ،مسعود عالم اور محمد آصف ان میں سے کس کرکٹر کی جگہ آپ کو ٹیم میں‌ہونا چاہیے تو انوہں نے محمد آصف کا نام لیا. سوشل میڈیا پر فہد شیخ کے اس طرح کے جوابات کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں. یاد رہے کہ نازش جہانگیر اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے ان پر تشدد کرنے اور دھوکہ دینے جیسے الزامات لگائے.