Baaghi TV

Tag: Faisalabad

  • خواتین پر کاروبار کرنے کی  پابندی نہیں مگر یہ کام کرنا ہو گا،ڈاکٹر نگہت ہاشمی

    خواتین پر کاروبار کرنے کی پابندی نہیں مگر یہ کام کرنا ہو گا،ڈاکٹر نگہت ہاشمی

    فیصل آباد (عثمان صادق) پاکستان میں ٹھوس بنیادوں پرمعاشی اور معاشرتی تبدیلی لانے کیلئے خواتین کو آگے آنا ہو گا کیونکہ 50فیصد آبادی کو عضو معطل بنا کر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ یہ بات معروف مذہبی سکالر اور مفسر محترمہ نگہت ہاشمی نے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ربیع الاول کے سلسلہ میں سیرت النبی ؐ اور وومن ایمپاورمنٹ کے بارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کے حوالے دیا اور بتایا کہ چودہ سو سال قبل خواتین نہ صرف گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرتی تھیں بلکہ کاروباری معاملات کو خوش اسلوبی سے چلا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی برحق ؐ نے خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ دی اور کہا کہ اُن پر کاروبار کرنے کی کوئی پابندی نہیں۔ تاہم انہیں اسلامی شریعت کے مطابق حجاب اور دیگر قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے یہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں دو چیزیں بہت محبوب ہیں ایک عورت اور دوسری خوشبو۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے انہیں معاشرے کا پیداواری حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والی خواتین کو دراصل دوہرا ثواب ملے گا پہلے اپنے گھر کی ذمہ داری کا جبکہ دوسرے مرحلہ میں اپنے خاندان کی خود کفالت کے ذریعے بھی اللہ تعالیٰ کی عنایات کی مستحق ٹھہریں گی۔

    انہوں نے حضرت خدیجہ ؓ اور دیگر خواتین کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس زمانے میں کاشتکاری بھی کرتی تھی اور کئی ایک باغات کی مالک بھی تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا حقوق و فرائض میں توازن ضروری ہے اور خواتین کو بہرحال اس توازن کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے اس تقریب کیلئے مدعو کرنے کا خاص طور پرصدر فیصل آباد وومن چیمبر محترمہ نگہت شاہد کا شکریہ ادا کیا۔ صدر محترمہ نگہت شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر خواتین کے کردار کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے خواتین کو ہنر سکھانے پر زور دیا اور بتایا کہ فیصل آباد وومن چیمبر بہت جلد خواتین کیلئے کمپیوٹر، موبائل رپئیرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ وغیرہ کے کورسز شروع کر رہا ہے جس سے خواتین گھر بیٹھے ہی اپنا روزگار شروع کر سکیں گی۔ انہوں نے انتہائی پر مغز اور پر اثر تقریر کرنے پر ڈاکٹر نگہت ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت محترمہ ارم شہزاد ی نے حاصل کی۔ فاؤنڈر صدر محترمہ روبینہ امجد نے اس تقریب کے انعقاد پر صدر فیصل آباد وومن چیمبر محترمہ نگہت شاہد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حقوق و فرائض میں توازن بہرحال خواتین کیلئے ضروری ہے اور اس سلسلہ میں خواتین کو اپنے بچوں کی تربیت خالصتاً اسلامی اصولوں کے مطابق کرنا ہو گی۔ آخر میں محترمہ نگہت شاہد اور محترمہ روبینہ امجد نے ڈاکٹر نگہت ہاشمی کو تحائف پیش کئے جبکہ نگہت ہاشمی نے محترمہ شمع احمد، محترمہ نجمہ افضل، محترمہ زرقا طارق اور دیگر شرکاء کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

  • فیسکوفیصل آباد نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیئے

    فیسکوفیصل آباد نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیئے

    فیصل آباد (عثمان صادق) فیسکو نے 53 کروڑ کے نادہندہ 11 سرکاری اداروں کو ادائیگی کے فائنل نوٹس جاری کردیئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر بشیراحمد کی خصوصی ہدایات پر فیسکونے نادہندگان سرکاری اداروں کے خلاف ریکوری مہم کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متعدد سرکاری ادارے فیسکو کے 535.7ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔ان نادہندگان میں پاکستان ریلوے کے ذمے 1.42ملین، ایگری کلچر یونیورسٹی کے ذمے 24.24ملین، پنجاب پولیس کے ذمے 5.93ملین، واسا 473.16ملین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ 4.75ملین، ریونیو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 1.05ملین، ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن، 4.68ملین، ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن 2.09ملین، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن 4.08ملین، سوئی ناردرن 10.24ملین اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی 4.06ملین روپے واجب الادا ہیں۔ان نادہندہ اداروں کو فیسکو کی طرف سے حتمی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ایک ہفتے کے دوران ان اداروں کی طرف سے ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔

  • فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش

    فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش

    فیصل آباد(عثمان صادق)کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے سلسلے میں کشمیریوں کے جدوجہد آزادی پر مشتمل تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تصاویر دیکھتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ27۔اکتوبر 1948ء کو کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے داخلہ اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تصاویری نمائش کا مقصد بھارتی فوج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو اجاگر کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، گڈ گورننس کمیٹی کے اراکین، وکلاء ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے ملاقات کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد تحریک انصاف کا گڑھ ہے -فیصل آباد کی تعمیر و ترقی دل و جان سے عزیز ہے –  فیصل آبادشہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے اضافی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے -فیصل آباد رنگ روڈ بننے سے شہریو ں کو بے پناہ سہولت ملے گی -فیصل آباد بائی پاس کا پراجیکٹ بھی جلد شروع کریں گے -پارٹی کے عہدیداران کو پوری عزت دیں گے -عہدیداران کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کا اجلاس جلد لاہور میں بلایا جائے گا اورآپ سے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رہے گا-عہدیداران نے وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فیصل آباد میں اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دے کر ہمارے دل جیت لئے ہیں – ڈویلپمنٹ پیکیج سے شہر میں ترقی کا نیاباب شروع ہو گا۔

  • مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے حکومت مہنگائی پر جلد قابو پالے گی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی

    مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے حکومت مہنگائی پر جلد قابو پالے گی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی

    فیصل آباد (عثمان صادق) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ابرار رشید ڈھلوں نے کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے تاہم موجودہ حکومت پرامید ہے کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقداما ت کر رہے ہیں انہی کاوشوں کی بدولت جلد مہنگائی پر قابو پاکر صارفین کو ریلیف فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے ملک و قوم پر رحم کرے،نااہل درباری احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی بھرپور مگر ناکام کوشش میں ہیں،نئے پاکستان میں انصاف کی بدولت کرپشن اور مافیاز کا قلع قمع ممکن ہے،کئی سالوں تک ملک لوٹنے والوں کو عوام کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ نااہلوں کو نہ عوام سے مطلب ہے نہ مہنگائی سے،نااہلوں کی ایک ہی منشا ہے کہ ان سے کرپشن کا سوال نہ پوچھا جائے،عوام کے نام پر پٹی ہوئی سیاست چمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے نااہلوں کی تباہ حال معیشت کو درست سمت دی، تحریک انصاف نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ کورونا وبا کا بھی مقابلہ کیا۔کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی،اموات کے ساتھ معیشتیں بھی ڈوبیں۔عوامی مسائل کا حل اورریلیف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر حد تک جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کی ریکارڈ خدمت کی ہے اورایسے فلاحی پروگرام شروع کیے گئے جن سے عام آدمی کا فائدہ ہوا ہے.

  • عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔محفل میلاد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان، جی ایم آپریشن کرنل (ر) عماد اقبال گل،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران سمیت تمام ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔محفل میلاد مصطفی ﷺ میں سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں ہدیہ نعت و سیرت طیبہ کے موضوع پر علماء و مشائخ حضرات نے تقاریر بھی کیں۔محفل میلاد کے آغاز پر تلاوت قرآن مجید قاری شہادت علی جبکہ نعت خواں میں مہران علی قادری،محمد طلحہ،پیر سید راشد حسین گیلانی،نقابت اشفاق زائر قادری اور خصوصی خطاب و دعائیہ کلمات قاری اظہر نے ادا کئے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرنا بہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان تو انسان فرشتے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے۔اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

  • فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اورمافیاکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ  کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری ہیں جن میں عشقان رسول شرکت کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ سے گفتگو میں بتائی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات میں شرکت کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں اور صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن ضلع فیصل آباد اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو کو ضلع چنیوٹ اور صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی ضلع جھنگ کے لئے مقرر ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے صوبائی وزراء کو بارہ ربیع الاول تک کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیز میں حسن قرات،نعت وتقاریر کے مقابلے جاری جبکہ سیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔صوبائی وزراء نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرنا باعث ثواب اوراعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوجہانوں کے لئے باعث رحمت بن کرآئے جن کا یوم ولادت وباسعادت بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور اس بار حکومت نے عشرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نبی آخرالزمان کی زندگی کے پہلوؤں سے آگاہی دی جاسکے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکامیابی حاصل کرسکیں۔

  • علماء کرام صحت مند ماحول، صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق اپنے خطبات میں عوامی شعور اجاگر کریں. چیئرمین ایف ڈی اے/ایم پی اے چوہدری لطیف نذر

    علماء کرام صحت مند ماحول، صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق اپنے خطبات میں عوامی شعور اجاگر کریں. چیئرمین ایف ڈی اے/ایم پی اے چوہدری لطیف نذر

    فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) علماء کرام و آئمہ حضرات صحت مند ماحول اور صفائی برقرار رکھنے سے متعلق عوامی کارواں کی قیادت کریں اور اپنے خطبات میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق عوامی شعور اجاگرکریں کیونکہ وہ معاشرے کا بااثر طبقہ ہیں جنکا موثرپیغام معاشرے میں نتیجہ خیر ہوسکتاہے۔یہ بات چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے اپنے حلقہ پی پی 114کی مساجد کے علماء کرام و آئمہ حضرات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو میٹروپولٹین میونسپل کارپوریشن میں منعقدہوا۔جس میں ایم ڈی واسا جبار انور،جنرل منیجر آپریشن فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل، ڈائریکٹر پی ایچ اے عبد اللہ نثار چیمہ، تاجر رہنما خواجہ شاہد رزاق سکااوردیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب کی نقابت اختر بٹ نے کی۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے آئمہ کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ تقریب اپنے شہر اور ملک کوصاف ستھرابنانے کے عظیم مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے جسکی کامیابی مذہبی رہنما اپناکلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام اور وطن عزیز سے محبت کاتقاضا ہے کہ ہرفرد صفائی قائم رکھنے کے معاملے میں مذہبی و اخلاقی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرے اور علماء کرام کی طرف سے صفائی نصف ایمان کے اسلامی اصولوں کو دہرانے سے یہ پیغام پورے ملک میں پھیلے گا اور صحت مندماحول،صاف ہوا اور سرسبز و شادابی کی بدولت معاشرہ بیماریوں سے پاک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غیر مسلم ممالک صفائی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں لیکن ایمان کا حصہ ہونے کے باوجود ہم بدقسمتی سے گلی محلوں، شاہرات اور اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھنے کیلئے اپنی انفرادی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کرتے اس ضمن میں علماء کرام لوگوں میں وسیع ادراک پیدا کریں تاکہ اسلامی معاشرہ میں صفائی نصف ایمان کی عملی تصویر نظر آئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیاہے جسکی تعمیر وترقی، بقاء و سلامتی کیلئے اسے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کا پختہ عہد کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے موقع پر رضاکار پودوں سمیت مساجد کے باہر موجود ہونگے۔ شہری اپنے پودے حاصل کرکے ان کی آبیاری اورنشوونما میں حصہ ڈالیں۔ ایم ڈی واسا جبار انور نے کہاکہ آلودگی اور تعفن سے پاک ماحول کیلئے سیوریج سسٹم میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مساجد میں سیپٹک (septic)ٹینک اور انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک قائم کرنے سے سیوریج کے بند ہونے یا پانی کی قلت کا مسئلہ ختم ہوسکتاہے اس ضمن میں واسا کی طرف سے ڈیزائن فراہم کیاجارہاہے۔ انہوں نے سیوریج کا نظام کو بحال رکھنے میں عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔جنرل منیجر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد گل نے شہر کی صفائی کے نظام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ دستیاب وسائل میں صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام کی کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ سینٹری ورکر آٹھ گھنٹے کام کرتاہے جبکہ کوڑا کرکٹ چوبیس گھنٹے پیدا ہوتاہے لہٰذ ا کچرے کو سٹرکوں پر پھینکنے کی بجائے شاپر میں بند کرکے سینٹری ورکرکے حوالے کیاجائے اس سلسلے میں علماء کرام شہریوں کی موثر رہنمائی کرسکتے ہیں۔ تاجر رہنماخواجہ شاہدرزاق سکا نے صفائی اور شجرکاری کے سلسلے میں علماء کرام کے تعاون کے حصول کیلئے تقریب کے انعقاد کوسراہتے ہوئے بتایاکہ انجمن تاجراں کی طرف سے پانچ ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں اوروہ مساجد و مدارس کومزیدپودے عطیہ کرسکتے ہیں جبکہ صفائی میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہیا کرنے میں تعاون کرینگے۔انہوں نے خلوص نیت اور دیانتداری سے وطن عزیز کی خدمت کرنے پر زوردیا اور کہاکہ حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ اجتماع سے علماء کرام /آئمہ حضرات مفتی عبدالرحمن عابد، قاری عبیدالرحمن، نجیب اللہ طارق، ودیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نصف ایمان اور درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے جس پر عمل کیلئے عزم وجذبے کی ضرورت ہے اور محراب ومنبر سے صفائی ستھرائی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ احکام الٰہی ہے کہ اچھاانسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے لہٰذا ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات کی پیروی کرنی چاہئے جس سے معاشرے کی اصلاح ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ صفائی اور شجرکاری کی تحریک ایک بڑا مقصد ہے جسکی کامیابی کیلئے ہرفرد کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرناچاہئے آخر میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی اور وطن عزیز کی خدمت کے مشن کی تکمیل کی دعا کی گئی۔

  • گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد میں ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بنایا گیا

    فیصل آباد(عثمانصادق)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں پلانٹ فار پنجاب ڈے کے حوالے سے ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس وایم این اے فیض اللہ کموکا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیعہ،پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی،ڈویژنل فاریسٹ افسران وجیہہ الدین،محمد علی بٹ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسر خالد حسن نے طالب علموں کے ہمراہ ریکارڈ ساز مہم میں پودے لگائے۔گورنمنٹ گریجوایٹ (کامرس) کالج عبد اللہ پور کے پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود اقبال،فوکل پرسنز وائس پرنسپلز ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈاکٹر محمد طیب،انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔کالج کے بی ایس طلباؤ طالبات کے درمیان ایک منٹ میں ایک ہزار پودے لگانے کا مقابلہ ہوا جو انہوں نے صرف 30 سیکنڈ میں ایک ہزار پودے لگا کر ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے اس عظیم کارنامے کو وزیر اعظم کے وژن کلین گرین پاکستان کا ایک سنگ میل قرار دیا اور کالج کے پرنسپل،اساتذہ اور طلباؤ طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر عتیق الرحمن انچارج بی ایس،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی سٹاف سیکرٹری،پروفیسر سید منور سلطان، پروفیسر عابد سلیم،پروفیسر تنویر حمید،پروفیسر شاہد منیر،پروفیسر شناور،پروفیسر ولایت علی صابر،میڈم راشدہ،میڈم سیف بھی موجود تھیں۔