Baaghi TV

Tag: farah khan

  • والد کی تدفین کرنی تھی اور میر ے پاس صرف 30 روپے تھے فرح خان

    والد کی تدفین کرنی تھی اور میر ے پاس صرف 30 روپے تھے فرح خان

    بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر ، اداکارہ اور ہدایتکارہ فرح خان متعدد مرتبہ یہ بتا چکی ہیں کہ انہوں نے بچپن میں‌ایسے حالات بھی دیکھے کہ ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں‌ہوتا تھا. اور بعض اوقات ایسا ہوتا تھا کہ 24 گھنٹوں میں ایکبار کھانے کو ملتا تھا. فرح خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌اپنے اُن وقتوں کو یاد کیا ہے جب ان کے پاس پیسے نہ تھے. انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کا یہ عالم تھا کہ میرے والدکا جب انتقال ہوا تو اسوقت ہم اس سوچ میں‌پڑ گئے بہن بھائی کہ والد کی تدفین کرنی ہے پیسے کہاں سے لائیں. ہم نے پیسے جمع کئے اور پھر والد کی تدفین کی. والد کی تدفین کے لئے میرے پاس صرف تیس روپے تھے .

    فرح خان کا کہنا تھا کہ والد کے پاس کوئی کام یا نوکری نہیں تھی اور ایسے میں گھر بھی چلانا ہوتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت میری عمر 18 یا 19 سال تھی اور جہاں ہم رہتے تھے وہاں سے 5 برس بعد ہمیں واپس بھیج دیا گیا کیونکہ ہم جس اسٹور روم میں رہتے تھے وہ میرے ماموں کو واپس دینا تھا جو ایران سے واپس آرہے تھے۔ فرح نے بتایا کہ ایسے میں ہماری والدہ جو پہلی بار کام پر نکلی تھیں اور وہ سی روک ہوٹل میں بطور ہاﺅس کیپر ملازمت کرتی تھیں تو ہم پیئنگ گسٹ بن گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے انتہائی مشکل وقت دیکھا لیکن بعد میں خدا نے بہت کچھ دیا افسوس کے والدین ان آسائشوں کو نہ انجوائے کر سکے جو آج ہمارے پاس ہیں.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    بالی وڈ ڈائریکٹر فرح خان کے حس مزاح سے کون واقف نہیں ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوتی ہیں کچھ نہ کچھ مستی کرتی رہتی ہیں. ان دنوں فرح خان لندن میں‌موجود ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ لندن کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے پاس گئیں، فرح خان کے ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جانے پر ڈرائیور نے پوچھا کہ میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ بھائی صاحب لوکھنڈوالا چلو گے؟ ویڈیو کے مطابق بھارتی فلم ساز کے اس مذاق پر ٹیکسی ڈرائیور نے بنا کچھ سوچے سمجھے ان کو راستہ بھی بتادیا جس پر لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ”یہ وڈیو خود فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کی ہے ”،فرح خان پورے اعتماد کے ساتھ ٹیکسی والے سے لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ رہی ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور بھی پورے اعتماد کے ساتھ غلط راستہ بتا رہا ہے. یاد رہے کہ فرح خان اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں‌چھٹیاں منانے گئی ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • فرح خان کی بیٹی کی سالگرہ ، بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی شرکت

    فرح خان کی بیٹی کی سالگرہ ، بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی شرکت

    بگ باس 16 حال ہی میں اختتام پذیرہوا ہے اس بار گھر میں ساجدخان بھی موجودتھے چونکہ وہ گیم چھوڑ کر گھر سے باہر چلے گئے تھے لیکن ان کی دوستی گھر کے بہت سارے لوگوں سے تھی. یہ دوستی گھر سے باہر جا کر بھی قائم رہی. جی ہاں ساجد خان کی بہن فرح خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی جس میں فرح خان کے قریبی دوستوں رشتہ داروں اور بگ باس 16 کے تمام پارٹیسیپینٹس نے شرکت کی. تمام لوگ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے اہم بات یہ ہے کہ گھر میں جو منڈلی بنی ہوئی تھی وہ باہر آکر بھی دوست ہی ہیں ، لیکن اس منڈلی میں جو نہیں

    تھے وہ بھی ان کے ساتھ ہی دکھائی دے رہے ہیں . فرح خان نے پریانکا چوہدری کا گرمجوشی سے استقبال کیا. تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بگ باس کے گھر میں جو ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے وہ باہر نکل کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں. یاد رہے کہ فرح خان نے ایک ویک اینڈ کے وار کی ہوسٹنگ کی اس میں پریانکا اور ارچنا کو گھر کی ویمپ کہا تھا. جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا .

  • ایم سی سٹین کو آخری دو ہفتوں میں گیم سمجھ آئی ارچنا گوتھم

    ایم سی سٹین کو آخری دو ہفتوں میں گیم سمجھ آئی ارچنا گوتھم

    بگ باس 16 کی پارٹیسیپینٹ ارچنا گوتھم جو کہ فائنل سے چند گھنٹے پہلے گھر سے بے گھر ہو گئیں. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے پورا سیزن محنت کی ، سلمان خان کی ڈانٹ کھائی ، بے عزتی کروائی. ہم اپنا کھیل محنت کے ساتھ کھیلتے رہے اور لوگ محظوظ بھی ہوتے رہے. تاہم ایم سی سٹین وہ پارٹیسیپینٹ تھا جس کو آخری دو ہفتوں میں بگ باس کی گیم سمجھ آئی پورا سیزن وہ نہ ہمیں دکھائی دیا نہ ہی جتنا کو دکھائی اور آخری دو ہفتے گیم کھیل کر وہ ٹرافی لے کر چلا گیا . اگر ایسا ہی ہے تو پھر پورا سیزن محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے،

    آخری دو ہفتوں میں آئیں اور کھیل کر ٹرافی لے جائیں. ٹاپ ٹو میں سٹین نہیں ہونا چاہیے تھا. شیو فائنل میں تو بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا وہ بگ باس مراٹھی جیتا ہوا تھا اسکو بالکل پتہ تھا کہ گیم کیسے کھیلنی ہے. ٹاپ ٹو میں مجھے اور پریانکا کو ہونا چاہیے تھے، لیکن پھر بھی میں کہوں گی کہ ہو سکتا ہے سٹین لوگوں کو پسند آیا ہو جو وہ ٹرافی لیکر گھر چلا گیا.

  • کرن جوہر میری فلموں کے بیک گرائونڈ ڈانسرز جیسی ڈریسنگ کرتے ہیں فرح خان

    کرن جوہر میری فلموں کے بیک گرائونڈ ڈانسرز جیسی ڈریسنگ کرتے ہیں فرح خان

    بالی وڈ فلم میکر فرح‌ خان جو آج کل بگ باس 16 کے ویک اینڈ کے وار کی ہوسٹنگ کررہی ہیں اور اس وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی ہیں. انہوں نے حال ہی میں دبئی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سے مختلف قسم کے سوالات ہوئے. ان کی چونکہ کرن جوہر کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے تو ان سے ان کے متلعق کوئی سوال ہوا تو فرح خان نے کہا کہ کرن جوہر کی ڈرینسگ میرے گانوں میں بیک گرائونڈ ڈانسرز جیسی ہوتی ہے وہ نہایت ہی مزاحیہ ڈریسنگ کرتےہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ ایسی ڈریسنگ کیوں‌کرتے ہیں. وہ بہت زیادہ گہرےاور چمکلیے رنگ زیب تن کرتےہیں جس کی وجہ سے ان کی ڈریسنگ مزاحیہ لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ کرن جوہر اپنے ہی مزاج کے بندے ہیں. یوں انہوں نے کرن جوہر

    کی ڈریسنگ پر جم کر کی تنقید لیکن ہنستے مسکراتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا. بعد میں‌یہ بھی کہا کہ کرن جوہر میرے بہت اچھے دوست ہیں ہمارا کافی پرانا تعلق ہے انہوں‌نے بہت اچھی فلمیں بنائیں. یاد رہے کہ کرن جوہر شاہ رخ خان اور فرح خان کی آپس میں گہری دوستی ہے تینوں ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں تنقید کے نشتر بھی برساتے رہتے ہیں جس کو تینوں میں سے کوئی بھی سیریس نہیں‌لیتا.

  • فرح خان کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنے پڑ گئے لیکن کیوں؟‌

    فرح خان کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنے پڑ گئے لیکن کیوں؟‌

    بالی وڈ کی معروف فلم میکر فرح خان جو کہ بگ باس کی ہوسٹنگ کررہی ہیں انہوں نے اس بار ویک اینڈ کا وار ہوسٹ کیا. لیکن پہلی ہی بار انہوں نے بگ باس کے شرکاء میں سے ٹینا اور پریانکا کو بنایا شدید تنقید کا نشانہ. پریانکا کو فرح خان نے کہا کہ پہلے آپ ہیروئین تھیں اب آپ ویمپ ہو ، ٹینا سے کہا کہ سب کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سے کسی کو استعمال کرنا ہے. فرح نے ان دونوں کو کہا کہ آپ دونوں کو اس گھر میں باہر سب سے زیادہ نفرت مل رہی ہے. فرح خان کے ایسے کمنٹس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی نفرت مل رہی ہے انہیں شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

    اس ساری صورتحال کے بعد فرح خان کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کے کمنٹس سیکشن بند کرنےپڑے کیونکہ فرح خان کو بگ باس کے فینز نے خوب سنائیں . یوں پہلے ہی ویک اینڈ کے وار کو ہوسٹ کرنے کے بعد فرح خان پھنس گئی ہیں مشکل میں، اب دیکھنا یہ ہے کہ فرح خان اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے پریانکا اور ٹینا سے معافی مانگتی ہیں یا نہیں. یاد رہے کہ بگ باس ختم ہونے میں‌صرف دو ہفتے باقی ہیں.

  • اور فرح خان  نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    اور فرح خان نے سلمان خان کی جگہ لے لی

    بگ باس 16 کامیابی سے جاری ہے ، سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے لیکن جب بگ باس کو چار ہفتوں کے لئے مزید بڑھایا گیا تو سلمان خان اپنا کنٹریکٹ بڑھانے نے کی بجائے جتنا ان کا کنٹریکٹ تھا اس کے حساب سے شوز کرکے چلے گئے. اس کے بعد اس شو کی میزبانی تھما دی گئی ہے فرح خان کے ہاتھوں میں. معروف فلم میکر فرح‌خان نے گزشتہ روز ویک اینڈ کا وار کیا اور انہوں‌نے شو شروع ہوتے ہی کہا کہ میں سلمان خان نہیں‌ہوں فرح خان ہوں ، مجھے اس شو کو ہوسٹ کرنے کا موقع ملا ہے بگ باس میرا پسندیدہ شو ہے اور میں نے جب بھی اس شو کی میزبانی کی ہے بہت مزا آیا ہے اس بار بھی یقینا ایسا ہی تجربہ ہو گا. فرح‌خان نے گھر کے شرکاء سے بات ان کو اطلاع

    دیتے ہوئے کی اور اطلاع تھی فلم پٹھان کی کامیابی کی . انہوں نے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو فلم پٹھان سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی ہے، اور آپ سب جب باہر آئو گے تو ضرور دیکھنے جانا. فرح‌خآن نے گھر والوں کے ساتھ کچھ مستی کی اور ان سے کچھ سنجیدہ باتیں بھی کیں. یوں سلمان خان کی جگہ لیتے ہوئے فرح‌خان نے ویک اینڈ کا وار اچھے سے ہوسٹ کیا . فرح خان اب بگ باس کی فائنل تک شو کی میزبانی کریں گی.

  • فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌خان جو کہ رائٹر ، ڈائریکٹر ہیں ان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان ان کے بچپن کے دوست تھے ، سلمان کے والد اور میری والدہ نے ایک ساتھ ایک فلم کی تھی جو کہ پورا آدھا دن چلی تھی . فرح‌نے کہا کہ سلمان خان کو ڈانس سیکھنے کاشوق تھا ،اسکی فلم بیوی ہو تو ایسی لا مہورت تھا اور مہورت 11 بجے تھا اور سلمان صبح 9 بجے میرے پاس آکر ایک ڈانس سٹیپ سیکھ کر گئے. انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت ہی اچھا انسان ہےہمیشہ سے ہی دوستوں کا دوست ہے. فرح‌خان نے مزید کہاکہ شاہ رخ خان سے میری ملاقات کبھی ہاں کبھی نا کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ان سے پہلی ہی ملاقات میں ایسا لگا کہ جیسے ہم سکول کے دنوں کے دوست ہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان کو ڈائریکٹر کولڈ‌ڈرنک نہیں‌پینے دیتا تھا وہ کہتا تھا کہ تم پیو گے تو سب ہی کہیں گے کہ ہمیں بھی دو اور ہمارا بجٹ‌اتنا زیادہ نہیں‌ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ارچنا پورن سنگھ کی پہلی جلوہ ے ایک گیت میں‌، میں‌ بیک ڈانسر تی انہوں‌نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا. انہوں نے کہا کہ ارچنا کے شوہر پرمیت کا بھی پہلا وڈیو بھی میں‌نے شوٹ کیا تھا اور کوئی پیسے نہیں‌لئے تھے. اس کو وہ وڈیو دکھا کر کام لینا تھا.