Baaghi TV

Tag: faryal mehmood

  • لوگ مجھے دیپیکا سے ملاتے ہیں فریال محمود

    لوگ مجھے دیپیکا سے ملاتے ہیں فریال محمود

    ڈراموں کی اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی، ان سے ایک سوال ہوا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ دیپیکا پڈوکون سے ملاتے ہیں اور مجھے بھی لگتا ہے کہ میری شکل دیپیکا سے ملتی ہے. اور ویسے بھی میں اپنی فیورٹ ہوں. انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ایک ڈانسر ہوتی اگر ڈانسر بھی نہ ہوتی تو یقینا ایک چور ہوتی، اور سب کو بیچ کر کھا جاتی. انہوں نے کہا کہ میں اگر اچھی اداکارہ ہوں تو یقینا کسی کو بے وقوف بھی اچھا بنا سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تو بہت زیادہ لڑاکی تھی ہر ایک سے لڑتی تھی.

    انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہےکہ میں 12 ویں جماعت میں پڑھتی تھی ، مجھے کالج سے نکال دیا گیا تھا ، ایک بار ایک لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں. اس کے علاوہ مجھے کئی بار کئی سکولوں سے نکالا گیا. میری طبیعت میں بہت جارحانہ پن تھا. اسی وجہ سے میری کسی سے بنتی ہی نہیں تھی. یاد رہےکہ فریال محمود خود کو دیپیکا پڈوکون سمجھتی ہیں اور ان کی طرح نظر آنے کی کوشش میں بھی لگی رہتی ہیں.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • فریال محمود نے خواتین کو غلط کیوں کہہ دیا

    فریال محمود نے خواتین کو غلط کیوں کہہ دیا

    ڈرامہ آرٹسٹ فریال محمود نے کہا ہے کہ اکثر میرے سننے میں آتا ہے کہ مرد بہت برے ہوتےہیں وہ خواتین کو ہراساں کرتے ہیں اور یہ چیز شوبز انڈسٹری میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے، لیکن میں اس چیز سے اتفاق نہیں کرتی کیونکہ مرد نہیں بلکہ عورتیں بھی بری ہوتی ہیں وہ بھی ہراساں کرتی ہیں وہ خود مردوں‌کو ڈھیل دیتی ہیں تو مرد بھی آگے بڑھتا ہے. مرد کبھی بھی عورت کی اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھتا نہ ہی اسکو دوستی کی آفر کرتا ہے. فریال محمود نے کہا کہ میں نے تو بہت ساری مرکزی کردار کرنے والی ہیروئنز کو بھی دیکھا ہے وہ خود ڈائریکٹروں اور پرڈیوسروں

    کے ساتھ اپنی تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ہمیں فلاں نے یہ کہہ دیا فلاں نے وہ کہہ دیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ چلنا اور کام کرنا بہت زیاہ ممکن ہے. انڈسٹری میں گروپس بنے ہوئے ہیں اور جو بھی کسی گروپ کا حصہ بنتا ہے اسکو کام مل جاتا ہے باقیوں کو کام نہیں‌ملتا. جبکہ میں کسی قسم کی گروپ بندی ٔپر یقین نہیں رکھتی میرا ایمان ہے کہ جو کام آپ کے نصیب میں ہو وہ آپ کو مل کر رہی رہتا ہے.