Baaghi TV

Tag: fawad chaudhry

  • ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    معروف ماڈل ایان علی جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ عدالت میں لی گئی ایک تصویر پر دلچپسپ تبصرہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم دسوی کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ۔ فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ایان علی نے جب اس قسم کا تبصرہ کیا تو پاکستان تحریک

    انصاف کے سپورٹرز نے ان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایان علی جو خود منی لانڈرنگ جیسے کیس میں گرفتار رہ چکی ہیں وہ بھی دوسروں کو باتیں کریں تو حیرانی ہوتی ہے. یاد رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے تقریبا ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دیا گیا ہے لیکن ایان علی کی پوسٹ پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے اور فواد چوہدری کے حامی ماڈل کو لے رہے ہیں آڑھے ہاتھوں.

  • مسئلہ عید پر فواد و مفتی منیب مقابلے بازی پر میری رائے از طہ منیب

    گئے دنوں کی بات ہے صاحب حکومت کے ترجمان ہوا کرتے تھے، میڈیا کی سکرینوں پر راج ہوا کرتا تھا، کیمرہ مین آگے پیچھے پھرتے تھے، سب اچھا چل رہا تھا ، پھر کسی کے اشارہ ابرو پر اس وزارت سے سائیڈ پر لگا دئے گئے تو وہ درد اور غم ایسا تھا کہ ناقابل برداشت۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی بدقسمتی کہ ایک بدزبان و بدچلن وکالت کا پیشہ رکھنے والا آدمی جس کی زبان اور ہاتھ دونوں سے لوگ پریشان ہیں اسے میڈیا میں ان رہنے کیلئے کچھ تو چاہیے تھا۔

    بھلا ہوا ہمارے دینی بھائیوں کہ ان سیکیورٹی کا کہ حضرت کا آسان ترین ہدف رویت ہلال اور اسکے ماضی کے تضادات اچھا ہدف نظر آئے تو سو بسم اللہ کر گزشتہ سال کی طرح امسال دوپہر میں ہی اعلان کر دیا کہ آج ٹھٹھہ میں چاند نظر آئے گا اور کل عید ہوگی۔ ہمارا دینی طبقہ حسب سابق ان سیکیورٹی کا شکار ہو کر دفاعی و جارحانہ پوزیشن میں آگیا اور یوں صاحب بہادر کو مطلوبہ اہداف حاصل ہو گئے۔

    اور رویت کے مسئلہ پر لبرل و سیکولر بریگیڈ کی جانب سے فواد چوہدری کی اس نوک جھونک کو سائنس و ٹیکنالوجی کی فتح قرار دیا جانا بھی کسی بیوقوفی سے کم نہیں ہے۔ ایک مشیر نے تو یہاں تک کہا ہے کہ یہ پریس کانفرنس ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے باب کھولے گی۔

    ان کو عرض کی کہ لگتا ہے ‏فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے اگلے ہی لمحے پاکستان نے چاند پر قدم رکھ دئیے، کرونا کی ویکسین ایجاد ہو گئی، غربت مٹ گئی، دنیا بھر سے طلباء ٹیکنالوجی کی تعلیم لینے پاکستان آ رہے ، چینی، روسی و امریکی ماہرین کی اعلی تعلیم کیلئے فواد چوہدری سے اپیل کرنے لگے ہیں، جس پر کچھ ان کے بہی خواہوں کو تکلیف پہنچی تو گزارش کی کہ ‏نان ایشو کو ایشو بنانے اور اسکی بنیاد پر پورے ملک میں انتشار پر مبنی اقدام کو سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے تعبیر کرنے پر اگر کچھ جواب دے ہی دیا تو وہ گستاخی ہو گئی۔

    اب سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ہم ایک شہرت کے بھوکے میڈیا کے ترسے شخص کو ویلیو کیوں دیں؟ اس کی اسلام دشمنی جو وہ مولوی کو گالی اور جہالت کے طعنے دے کر پوری کرے اسے لفٹ ہی کیوں کرائیں۔ دونوں فریقین میں بنیادی اختلاف اپنی آنکھ سے دیکھنا اور ایپ سے سائنٹیفکلی جاننا ہے اور ہونا وہی ہے جو رویت ہلال کمیٹی نے طے کرنا ہے کہ کل عید ہو گی یا نہیں اور اسی بنیاد پر کل عید کا فیصلہ کر دیا ہے ۔

    ایسے گھٹیا طور طریقے اختیار کر کے کبھی اسلام پسند کو پاکستان کے قیام کا اور اسکی ترقی کا دشمن قرار دینے والے شخص کو آپکا حد سے زیادہ ڈسکس کرنا اسے یقیناً اور تسکین پہنچائے گا۔

  • حلوہ مارچ کا دوسرا دن، بدبو سے تعفن پھیل چکا، ایسا کس نے کہا؟

    حلوہ مارچ کا دوسرا دن، بدبو سے تعفن پھیل چکا، ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام ف کے دھرنے کا دوسرا روز ہے، آزادی مارچ کے شرکا نے پشاور چوک پر ڈیرے ڈال لئے، اسلام آباد کی بیشتر سٹرکیں بند جبکہ ریڈ زون مکمل سیل ہے،

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور سی ڈی سے کو کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کیلئے، کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں جیسے کہ پی ٹی آئی کے والنٹئرز کرتے تھے۔

    غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    آزادی مارچ،15 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ اور آئے کتنے لوگ؟ مولانا رات بھر سو نہ سکے

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز بلاول، شہباز شریف، اسفند یار ولی و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا تھا .جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    تحریک انصاف نے بھی آج پارٹی اجلاس طلب کر لیا ہے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا، اگر آزادی مارچ کے شرکاء نے حکومتی معاہدے کی پاسداری کی تو سب کچھ ٹھیک رہے گا لیکن اگر خلاف ورزی ہوئی تو پھر قانون کا استعمال ہو گا، وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کہہ چکے ہیں کہ دھرنے والے بیٹھے رہیں کھانا ختم ہو گا تو بھجوا دوں گا لیکن این آر او کسی صورت میں نہیں دوں گا.

  • وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، ایجنڈہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ یا کچھ اور؟

    وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، ایجنڈہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ یا کچھ اور؟

    وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان آتے ہی حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے ترجمان شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس دو بجے بنی گالہ میں ہو گا. اجلاس سے قبل سینئر پارٹی رہنمائون کے ساتھ وزیراعظم موجودہ حالات پر مشاورت کریں گے. اجلاس میں نیب کی جانب سے حالیہ گرفتاریوں پر بھی بات چیت ہو گی، اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا.

     

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    واضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ مارا اس پر بھی اجلاس میں بات ہو گی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ