Baaghi TV

Tag: fawad khan

  • عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    جب سے لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں‌کا اعلان کیا گیا ہے ہر طرف یہی چرچا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کو اس میں‌شامل نہیں کیا گیا یہ سب کے لئے یقینا حیران کن بات ہے کیونکہ ہر کوئی توقع کررہا ہے کہ سپر ہٹ فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کو اگر آسکر کے لئے نامزد نہیں کیا جا رہا تو کم از کم لکس سٹائل ایوارڈز میں‌ تو اسکو شامل ہونا چاہیے. لیکن عمارہ حکمت نے اس قسم کی تشویش کے لکس ایوارڈ زکی نامزدگیوں میں مولا جٹ کیوں شامل نہیں اس پر ایک ٹویٹ کرکے اپنا موقف سامنے رکھ دیا ہے . انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ ہم نے خود ہی لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں میں اپنی فلم کو نہیں بھیجا

    ”ان کا ماننا ہے کہ ان ایوارڈز میں‌ مولا جٹ کے لئے بہت کم کیٹرگریز رکھی گئی ہیں” جو کہ ان کی فلم کی ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے اس لئے ہم نے مناسب یہی سمجھا کہ فلم کو لکس ایوارڈز کے لئے نہ ہی بھیجا جائے. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سب نے بہت محنت کی ہے اور اس محنت کا صلہ اگر نہ ملے تو پھر بہتر ہے کہ فلم ایسے کسی ایوارڈز میں نہ جائے جہاں اس کے لئے کیٹگریز کم رکھی جائیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد خان ، ماہرہ خان و دیگر کاسٹ

    نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز میں فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئیں گے ، ” جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کے نام سے بنائی جانے والی ویب سیریز میں ماہرہ خان ، فواد خان کے علاوہ صنم سعید، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا اور ثمینہ احمد بھی شامل ہیں۔کہا جا رہا ہےکہ پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی اسی نام سے شائع ہونے والے فرحت اشتیاق کے ناول سے ماخود ہو گی ، اس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں ہو گی.

    سیریز کی کہانی ‘سکندر’ کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون کا طالبعلم ہے۔سکندر کی ملاقات لیزا سے ہوتی ہے جو ایک ذہین فنکارہ ہے، مزاج کے اعتبار سے لیزا زندگی سے بھرپور ہے لیکن اس کا ماضی بہت کٹھن گزرا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہو گی . اس کی شوٹنگ کب شروع ہو گی اس کا تاحال اعلان سامنے نہیں آ سکا. تاہم شوبز میگزین کے مطابق پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز میں میگا کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 400 کروڑ کما لئے ہیں. فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی ، اور ابھی تک مسلسل پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے، فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے 400 کروڑ روپے کمائے. یہ فلم اپنی مثال خود ہی بن گئی ہے. اس فلم کے بزنس کو تاحال پاکستان کی کوئی دوسری فلم بِیٹ نہیں کر سکی. فلم کو مسلسل فیملیز دیکھ رہی ہیں اور جس نے ایک بار فلم دیکھی ہے وہ بار بار جا کر دیکھ رہا ہے. فلم میں مولا جٹ اور نوری نت مرکزی کردار ہیں ان دونوں کردار فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے نبھائے ہیں.

    جبکہ ماکھا نت کا کردار گوہر رشید نے ادا کیا ہے. جبکہ ”حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے”.ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا ہے. فلم میں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی ہے جو کہ صائمہ بلوچ نے دی ہے. فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے. فلم کینڈا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں‌بھی کامیابی سے تاحال جاری ہے.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • کرن جوہر نے اے دل ہے مشکل فواد سے پہلے مجھے آفر کی تھی ماڈل عمر شہزاد

    کرن جوہر نے اے دل ہے مشکل فواد سے پہلے مجھے آفر کی تھی ماڈل عمر شہزاد

    معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں آپ کو اپنی فلم اے دل ہے مشکل میں ایک کردار دینا چاہتا ہوں، مجھے فلم کی ہیروئین کے بارے میں بتایا گیا ، میں خوش ہوا، مجھے کہا گیا کہ اپنی ایک وڈیو بنا کر بھیج دیں ، میں نے وڈیو بنا کر بھیج دی اس کے بعد عمرے پر چلا گیا، میں نے طے کر لیا تھا کہ چاہے فلم میں مجھے چار سین ہی کیوں نہ ملیں میں یہ فلم ضرور کروں‌گا ، کیونکہ فلم کی کاسٹ بہت بڑی ہے. عمر شہزاد نے مزید کہا کہ عمرے سے جب واپس آیا تو میں‌نے کرن جوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی .

    لیکن مجھے کوئی جواب نہ ملا، میں زہنی طور پر فلم کرنے کے لئے تیار ہو گیا، ”مجھے میرے سینز بھی بتا دئیے گئے” ، لیکن جب میں نے ان سے رابطہ کرنا چاہا تو ان کی طرف سے کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہ ہوا. عمر شہزاد نے کہا کہ بعد میں‌پتہ چلا کہ یہ فلم پاکستانی اداکار فواد خان کو مل چکی ہے اور وہ اس کی شوٹنگ کرنے جا رہے ہیں، تو پھر میں‌نے خاموشی اختیار کرلی، حالانکہ فلم اے دل ہے مشکل کے لئے مجھ سے خود ہی رابطہ کیا گیا تھا.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    جہیڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، فواد خان بھی جھوم اٹھے

    اداکار فواد خان جو پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں ، ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انڈین گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. فواد خان انڈین گانے جیہڑا نشہ تیری آکھاں وچوں آوے مینوں، پر ڈانس کررہے ہیں ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور فواد خان کو اس گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر ان کے پرستار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو سے چند دن قبل بھی فواد خان کی ناردرن ایریاز میں سیر کرتے ہوئے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں. ان وڈیوز میں فواد خان اپنی اہلیہ، بچوں اور دوستوں کے ساتھ پہاڑوں کی سیر کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ” فواد خان کی بالی وڈ میں بھی بہت دوستیاں ہیں وہاں سونم کپور ، انیل کپور ، دیپیکا سمیت تمام بڑے فنکار فواد خان کی فنی صلاحیتوں کے معترف ہیں”. فواد خان کی کچھ عرصے میں فلم نیلوفر ریلیز ہونے والی ہے، اس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، نیلوفر کے پرڈیوسر خود فواد خان ہیں. دیکنھا یہ ہے کہ ایک بار پھر ماہرہ ور فواد خان کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • سینما ہال میں فواد خان کو دیکھ کر پرستاروں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    سینما ہال میں فواد خان کو دیکھ کر پرستاروں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سے مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فواد خان جب بھی جہاں بھی جاتے ہیں وہیں مداحوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے. حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا. جی ہاں فواد خان لاہور میں ہونے والی بے بی لیشس کی سکریننگ پر پہنچے مقامی سینما میں‌. فواد خان اس وقت سینما ہال میں جا کر بیٹھے جب تمام لوگ فلم دیکھنے مین‌مصروف تھے. جیسے ہی فلم ختم ہوئی تو سینما ہال کی لائٹس آن ہوئیں ، تو شائقین کی نظر پڑی فواد خان پر ، انہوں نے خوشی سےفواد کا نام پکارا اور ان کی طرف لپکے، بہت سارے مداح ان تک پہنچنے میں‌کامیاب ہو گئے اور ان کے ساتھ سیلیفیاں بنوائیں.

    ”فواد خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی اور وہ ویسے ہی چل دئیے” لیکن ان کے مداح ان کو دیکھ کر نہایت ہی خوش ہوئے. یاد رہے کہ فواد خان کا شمار پاکستان کے سپر ہٹ اداکاروں میں ہوتا ہے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں ان کی اداکاری منی بیک گارنٹی میں بھی بہت زیادہ سراہی گئی ہے. فواد خان پاکستان کی طرح انڈیا اور انڈین آرٹسٹوں میں بھی بہت مقبول ہیں.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان ان دونوں چھٹیاں منانے کےلئے ناردرن ایریاز میں ہیں. ان کے ساتھ معروف پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ان کے شوہر اسد خٹک بھی ہیں. عمارہ حکمت نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے زریعے اس ٹرپ کی کی ہییں چند وڈیوز اور تصاوئر شئیر. ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں اور وہ انہیں پہاڑ کی اونچائی پر اپنے ساتھ جانے کو کہہ رہے ہیں. اس کے علاوہ فواد خان جیپ میں سفر کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں،

    ”عمارہ حکمت نے ایسی وڈیوز بھی شئیر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان بچے کو اٹھائے پانی سے گزر رہے ہیں. ” فواد خان کی ان وڈیوز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، تمام بڑے انسٹاگرام پیجز اور ویب سائٹس ان وڈیوز کو شئیر کررہی ہیں. فوادخان بلیو پینٹ اور بلیک شرٹ میں‌گلاسز لگائے دکھائی دے رہے ہں جبکہ ان کی اہلیہ صدف فواد خان پینٹ شرٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ عمارہ حکمت فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر ہیں اور ان کی اور فواد خان خان کی فیملی میں‌کافی دوستی ہے آج کل یہ سب چھٹیاں منانے کےلئے لاہور سے باہر ہیں.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنی تھی ، فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب یہ فلم ٹی وی پر لگ رہی ہے. عید کے پہلے روز منی بیک گارنٹی کو جیو ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے. فواد خان اور وسیم اکرم کے مداحوں میں یہ جان کر خوشی کی لہر دوڑ‌گئی ہے. فلم کی کہانی سیاسی طنز کے ساتھ ہلکے پھلکے مزاح کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی. فلم کے خلاف بہت سارا پراپگینڈا کیا گیا کہ یہ فلم اچھی نہیں ہے، لیکن شائقین نے اس فلم کو دیکھنے کےلئے دلچپسی کا اظہار کیا. فلم میں فواد خان کی کامیڈی کو بہت زیادہ سراہا گیا.

    وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا. ڈائریکٹر فیصل قریشی کی یہ پہلی فلم تھی ، گوکہ ان کی ڈائریکشن پر شان شاہد نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ یو فون کا ایڈہے. اسی طرح سے ”معروف رائٹر ناصر ادیب نے بھی کہا تھا کہ فلم کے ہر شاٹ کو ایڈ سمجھ کر سمیٹا گیا. ” اتنی تنقید کے باوجود شائقین نے سینما گھروں‌کا رخ کیا اور فلم دیکھی. تاہم اب جنہوں‌نے نہیں دیکھی وہ اپنے گھر میں بیٹھے عید کے پر مسرت موقع پر فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے.

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

    عید سو کر گزارتا ہوں معمر رانا

  • فواد خان کا وسیم اکرم کے لئے ایک بڑا بیان

    فواد خان کا وسیم اکرم کے لئے ایک بڑا بیان

    اداکار فواد خان نے ھال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت نام کمایا ہے انہوں نے بہت سارے لوگوں‌کو مقابلے کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا بلکہ یہ کہوں گا کہ وسیم اکرم جیسے اپنی فیلڈ میں بہت سے لوگوں‌کو کھا گئے، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایکٹنگ کی دنیا میں بھی ایسا نہ ہوجائے.فواد خان نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے وہ بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ ایک اچھے پروفیشنل بھی ہیں. ساتھ ہی ساتھ فواد خان نے اپنے بھارتی مداحوں کا بھی

    شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے، جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. پاکستان سمیت دنیا بھر میں میرے جہاں جہاں پرستار ہیں میں ان کی محبتوں کا مشکور ہوں جب یہ میرے کام کو سراہتے ہیں تو میرے دل کو بہت سکون ملتا ہے اور اپنے ایکٹر ہونے کا احساس ہوتا ہے. فواد خان نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کو پذیرائی ملنے پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. امید ہے کہ مداحوں کی محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا.

  • فواد خان کی ”منی بیک گارنٹی“نے پانچ روز میں آٹھ کروڑ سے زائد کمالئے

    فواد خان کی ”منی بیک گارنٹی“نے پانچ روز میں آٹھ کروڑ سے زائد کمالئے

    فواد خان کی فلم ”منی بیک گارنٹی“ نے پہلے پانچ دنوں‌ میں 8 کروڑ کما لیا ہے. یہ فلم سسپنس، کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور روایتی پاکستانی فلمو ں سے بالکل الگ ہے اور بینک ڈکیتی کے منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔شائقین کے ساتھ ساتھ نقادوں نے بھی فلم کے موضوع اور سٹار کاسٹ کی پرفارمنسز کو سراہا ہے.عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے آٹھ کروڑ سے زائد باکس آفس کمائی کی ہے۔ لیجنڈ کرکٹر وسوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر جبکہ انکی اہلیہ شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کرکے سلور سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ عہد حاضر کے سپر سٹار فنکار فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزاگوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر،شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے منفرد کرداروں میں فلم کی رونق کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ورسٹائل

    فنکار اور نامور ڈائریکٹر فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی سسپنس تھرلر فلم ”منی بیک گارنٹی“ہیوی سٹار کاسٹ، جاندار مکالموں، دلفریب لوکیشنز، ایکشن مناظر اور پروڈکشن کوالٹی کے باعث شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ہر بیرون ملک بھی فلم کے ہاؤس فل شوز جاری ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ”منی بیک گارنٹی“ کی نمائش ملک بھر کے سینماؤں میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کی جارہی ہے۔