Baaghi TV

Tag: fazal ul rehman

  • عدالت نے  پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے-

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی ارکان اسمبلی استعفے منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

    واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا-

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تحریک انصاف نے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا-

  • جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی، کارکنان کیلئے ضروری نوٹ

    پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم میں نجی معلومات اور جیل جانے کے تجربہ بارے پوچھتے ہوئے ساتھ میں ضروری نوٹ بھی جس میں کارکنان کو بتایا کہ جیل میں نشہ کی سہولت موجود نہیں ہوگی بس پھر اس کے بعد تو سوشل میڈیا صارفین نے اس فارم پر جی بھر کر تنقید کی کسی نے لکھا کہ کیا تحریک انصاف جہاز یعنی نشئی لوگوں کی رجسٹریشن کررہی جو نشہ پر پابندی بارے نوٹ میں بتایا گیا.


    ایک صارف نے تو بندروں کی لائن والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ ابھی تک بیس عمرانڈو لائن میں لگے نظر آرہے ہیں جبکہ ابھی تک کوئی انسان رجسٹریشن کیلئے پیش نہیں ہوا ہے. جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن نہیں کرانی پڑتی پہلے لیڈر خود گرفتاری دیتا ہے بزدلوں کی طرح چھپتا نہیں ہے.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    تاہم پی ٹی آئی کارکنان کا دعوٰی ہے کہ اب تک کئی کارکنان نے رجسٹریشن فارم جمع کروا دیئے اور کئی لوگ کروا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ناقدین کا کہنا ہے اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو پہلے خود کو گرفتار کروائے پھر کسی اور کو گرفتار کروائے. واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    محب نامی صارف نے لکھا کہ "بہت دن سےجیل بھرو تحریک کےلیے رجسٹریشن ہورہی تھی کسی بندے نےنام نہیں لکھوایا تو عمران خان نےکہا میں سب سے پہلےجیل جاؤں گا تاکہ لوگ نام درج کروائیں مگر دوسری طرف فوادچودری وغیرہ سے کہلوا کرکہ قیادت کو جیل نہیں جاناچاہئے لہذا خود جیل نہیں جائے گا. اب اور کارکنان بیچارے کہیں گےدیکھو ہمارا لیڈر.

  • چیئرمین سینیٹ  سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکونے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الپارلیمانی یونین کو مزید متحرک بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی پی یو کے صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے 8 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے آئی پی سی کے اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ روڈ سیفٹی جدید دور میں انتہائی اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے اور زمینی راستوں کے ذریعے کاروبای و معاشی نقل وحمل پر زور دے رہا ہے۔ روڈ سیفٹی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی نے اس موضوع کی اہمیت کومحسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی سیاسی قیادت اور ماہرین کے تجربات سے بھی استفادہ کیاجائے اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے حکمت عملی تیار اور سفارشات مرتب کی جائیں۔
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کے مشن کے مطابق امن، جمہوریت، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان میں روڈ سیفٹی بھی خاصی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔روڈ سیفٹی مجموعی ترقیاتی عمل میں کافی اہمیت رکھتی ہے اور مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز عوام کو آگاہی دے سکتے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے مہمان کو ایوان بالا کے آئینی اور قانونی کردار، انتخاب کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی پی یو ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ بین الپارلیمانی تعاون،قومی اور علاقائی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو IPU جیسی تنظیم پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے ذریعے مضبوط بین الپارلیمانی تعاون، ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔پاکستان عوامی بھلائی کی خاطر پائیدار ترقی کا عزم رکھتا ہیں اور اسی مقصد کے لئے کوشاں ہے۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی پی یو کے فورم سے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بڑھا جا سکتا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ طلب ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ صدر آئی پی یو کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور صحیح سمت میں آگے بڑھنے کیلئے رنگ، مذہب، جغرافیہ یا معاشیات کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ صدر آئی پی یو نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے آئی پی یو میں کردارکے معترف ہیں

  • پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں ترکی پہنچ گئیں

    پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں ترکی پہنچ گئیں

    وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کی ملاقات ہوئی ہے

    دونوں رہنماوں کے مابین دو طرفہ امور اور زیارت منیجمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ زلزلے میں اموات اورتباہی پرشامی بھائیوں اورحکومت سے تعزیت کرتے ہیں، شام کی سرزمین دینی وثقافتی مرکزرہی،اسلام کیلئے بے حد خدمات سرانجام دیں وزارتِ مذہبی امورپاکستانی زائرین کے نظام کومربوط اوربہترکرناچاہتی ہے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کا کہنا تھا کہ شامی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے،شامی عوام کو شدید معاشی اور جنگی خطرات کا سامنا رہا، اب بیشتر حصہ پر امن ہے،شامی حکومت مسائل کے حل اور تعمیر نو کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے

    دوسری جانب پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں منگل کی صبح ترکی پہنچ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) کے 33 رکنی دستے پر مشتمل سی 130 آج ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا ہے ، ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے ساتھ مل کر ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جا رہا ہے، پاکستان یو ایس اے آر ٹیموں اور امدادی سامان کی تعیناتی کے ساتھ اپنی بچائو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایک بار پھر اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے

    پاکستان ریسکیو ٹیم ترکیہ پہنچ گئی ترجمان ریسکیوکے مطابق کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر ہیں، اسپیشل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی پہلی ترجیح بلڈنگ میں ٹریپ لوگ ہوتے ہیں،51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہے، ریسکیو کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سمارٹ ماڈرن ٹولز ساتھ لے کے گئی ہے، پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ (Rope) ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ ، کوارڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پہ مشتمل ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیو ترک بھائیوں کیساتھ ہے

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

    علاوہ ازیں ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان جانب سے فوری امداد اور بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

    ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

  • عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ ہے ،شیری رحمان

    عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ ہے ،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ذاتی مفادات کیلئے عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جب معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں عمران خان عدم استحکام کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں عمران خان ملک کومعاشی بحران میں دھکیل کرنجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں آئین، جمہوریت اور آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں،عمران خان اب جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے ہیں عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ ہے ،

    وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ ہمارے اساتذہ پیورلی میرٹ پر آئیں، استاد اس شخص کا نام ہے جو قوم بناتا ہے، استاد کو اس صوبے کے بچوں کے ساتھ شاگرد بن کر جب پڑھائیں گے تو وہ اصل استاد بنیں گے، ہم چاہتے تھے کہ بغیر میرٹ کے ہمیں کوئی استاد نہیں چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی قیادت نے ہمیں تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت دی ہے،استاد کا احترام ہے اور ہمیں اس احترام کو آگے بڑھائینگے،یہ صرف تب ممکن ہوگا جب استاد اپنے عمل سے استاد کا منصب سنبھالے گا، نئے اساتذہ کی بھرتی سے 5000 اسکول فعال ہو گئے ہیں، یہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا حکم تھا کہ اساتذہ باقائدہ تربیت حاصل کر کے پڑھائیں، سندھ حکومت نے نصاب پر نظر ثانی کی ہے، یونیسکو نے سندھ کے نصاب کو سراہا ہے،میں نے خود اپنے گائوں کی اوطاق کے اسکول سے تعلیم حاصل کی، اس وقت ان اوطاق اسکولوں کو اونرشپ تھی اس لئے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اعلیٰ منصب تک پہنچے، اگر اونرشپ ہو تو درخت کے نیچے چلنے والے اسکولوں سے بھی بہترین بچے آگے آئینگے، ہمیں اپنے اسکولوں کو اونرشپ دینی ہے تاکہ اچھے بچے آگے آئیں، ہم نے اساتذہ کی بھرتی میں اتنی میرٹ کے سیکریٹری تعلیم اور ایک وی سی کے بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں،

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

  • پرویز الہیٰ کا نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

    پرویز الہیٰ کا نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

    سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی سے لیگل ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں نگران حکومت کے اقدامات بارے مشاورت کی گئی، نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی پراجیکٹ رکوانے اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں پر مشاورت کی گئی،نگران حکومت کے اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، پنجاب اسمبلی چودہ جنوری کو تحلیل ہوئی تاحال گورنر تاریخ نہیں دے ر ہا، امید ہے عدلیہ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہو گا،شہبازشریف نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، سب نام نہاد تجریہ ایکسپوز ہو گیا،

     پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر نااہلی کے خلاف ہوں، ملک میں ایک نظام رائج کیا گیا ہے اسکے مطابق بھی چلنا ہوتا ہے، مونس الٰہی نے ککڑی ککڑی کا شورمچایا کیسی زبان استعمال کی گئی، محمد خان بھٹی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ روپوش ہے، محمد خان بھٹی کو ان لوگوں نے خود روپوش کر رکھا ہے، جھوٹ فریب اور منافقت کی انسانی شکل عمران خان ہے، منافق کی تین نشانیہ ہیں، امانت میں خیانت کی نشانی یہ توشہ خانہ کیس ہے،جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنی لینے کی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے، ٹیریان وائٹ کیس ایک لیگل کیس ہے، پاکستان کا قانون کہتا ہے آپ نے بچوں کو ڈکئیر کرنا ہے،اگر آپ بچے ڈکلئیر نہیں کئے تو آپ صادق اور امین نہیں رہے،پچھلی تاریخ پر انکے وکیل نے کہا کہ میرے دانت میں درد ہے،اگر بیان حلقی جھوٹا ہے تو یہ سیدھا نااہلی کا کیس ہے ان کے وکیل خان صاحب کو کہتے ہیں اس کیس کو التواء میں ڈالیں، آپکو اپنی بیٹی اور اور توشہ خانہ کیس میں جواب دینا ہوگا،

  • پاور بریک ڈاون، رپورٹ نہ آنے پر کمیٹی کا اظہار برہمی

    پاور بریک ڈاون، رپورٹ نہ آنے پر کمیٹی کا اظہار برہمی

    قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاور بریک ڈاون کے معاملہ پر بات چیت کی گئی

    قائمہ کمیٹی نے این ٹی ڈی سی کے ڈپٹی منیجرز کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ، حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ بریک ڈاون کی انکوائری ابھی فائنل نہیں ہوئی رپورٹ مکمل نہ ہونے پر ارکان نے سرزنش کی، جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن وزارت توانائی نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کو ایک ھفتے کا وقت دیا گیا تھا ،کمیٹی نے مائیکرو سیکنڈ لیول پر وولٹیج کا جائزہ لیا ،جوائنٹ سیکرٹری ترانسمیشن وزارت توانائی نے کہا کہ کمیٹی کے تین اجلاس ہوچکے این ٹی ڈی سی ڈیٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا ، ارکان کمیٹی نے کہا کہ ایک ھفتے میں انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین این ٹی ڈی سی کے بغیر آپ کیسے کام کر رہے ہیں،ہمارے پاور سیکٹر کا یہ حال ہے ٹرانسمیشن کمپنی کا کوئی ایم ڈی ہی نہیں،سیکرٹری پاور کمیٹی میں کیوں نہیں آئےسیکرٹری صاحب کو کہیں کہ وہ آ کر ایم ڈی این ٹی ڈی سی کے معاملے پر بریف کریں،

    چیئرمین کمیٹی نے ایم ڈی این ٹی ڈی سی کی عدم تعیناتی پر اظہار برہمی کیا، اور کہا کہ گزشتہ 6 میٹنگز سے سیکرٹری کمیٹی نہیں آئے،چیئرمین این ٹی ڈی سی کے بغیر آپ کیسے کام کر رہے ہیں،ہمارے پاور سیکٹر کا یہ حال ہے ٹرانسمیشن کمپنی کا کوئی ایم ڈی ہی نہیں،سیکرٹری پاور کمیٹی میں کیوں نہیں آئے،سیکرٹری صاحب کی آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہے،سیکرٹری صاحب کو کہیں کہ وہ آ کر ایم ڈی این ٹی ڈی سی کے معاملے پر بریف کریں

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

  • حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی

    حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ کیس میں شامل شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ اپنے فیصلے کو مدنظر رکھے، ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت میں کہا کہ مجھے گزشتہ رات 8 بجے فائل ملی ہے، مجھے کیس کی تیاری کیلئے مہلت دیدیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اس کیس کو دائر کرنے والے وکیل کہاں ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکاری مقدمات میں نجی وکیل پیش نہیں ہو سکتے،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی وکلا پیش ہوتے رہتے ہیں، کیس کو آئیندہ جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،

    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے

    جبکہ اس سے قبل ایک سماعت میں لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ حامد سعید كاظمی كی كوششوں سے سعودی حكومت نے حاجیوں كو 66 لاكھ 65 ہزار ریال كی رقم واپس كی۔ اس موقع پراسیكیوٹر ایف آئی اے نے دلائل دیتے ہوئے كہا تھا كہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید كاظمی حج انتظامات كا جائزہ لینے سعودی عرب گئے، فرنٹ میں احمد فیض كی مدد سے بغیر واش روم زیر تعمیر عمارتوں كی منظوری دی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے حامد سعید كاظمی كی سعودی عرب میں احمد فیض سے ملاقات كی تصاویر بھی عدالت میں پیش كیں۔

    جبکہ ایف آئی اے پراسیكیوٹر نے اپنے دلائل میں كہا تھا كہ زیرتعمیر عمارتیں زائد كرائے پر حاصل كر كے ایک ارب 8 كروڑ 88 لاكھ روپے كا نقصان پہنچایا گیا جب كہ سعودی حكومت نے فی حاجی 5 ہزار روپے سپریم كورٹ كے نوٹس كے بعد واپس كیے جس میں سابق وفاقی وزیر كا كوئی كردار نہیں تھا۔

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    عمران خان نا اہلی کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا

    اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا،  جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی عمران خان پرکاغذات نامزدگی میں حقائق ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے.

    گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کی جانب سے جمائما خان کا ٹیریان کے حق میں دیا ڈیکلیریشن بھی عدالت میں پیش کردیا گیا،جمائما خان نے 18 نومبر 2004 کو ٹیریان وائٹ سے متعلق ڈیکلیریشن دیا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی خواہش پر گارڈین شپ کیرولنا وائٹ کو دینے کا کہا جمائما نے ڈیکلیریشن میں گارڈین شپ اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پھر کیا تیاری شروع کردے ؟ ڈی جی لا نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ،عدالت نے کہا کہ یہ تو آپ نے کہا تھا کہ 8 دن میں تیاری کرا سکتے ہیں کچھ تو آپ کی ہے بھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو اسلام آباد میں پورا جنرل الیکشن ہورہا ہے،ڈی جی لا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آراو اس ضمنی انتخابات کیلئے بھی آراو ہیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر چاہ رہا ہے، تیمور اسلم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل ہے،صرف لنک ہی اوپن کرنا ہے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی معاونت کریں کہ کیا الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے؟ میرے خیال میں تو الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جا سکتی ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سمجھ آتی ہے،ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد دوبارہ حلقہ بندیوں کی سمجھ نہیں آتی ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کا اختیار نہیں کہ وہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کیلئے کہے،وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اس معاملے میں بینفشری ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے ،الیکشن کمیشن کا نہیں ،یہ ایک اہم ایشو ہے ، کل کیلئے سماعت رکھ دیتے ہیں ، سپریم کورٹ سے چیک کرکے بتادیں کہ وہاں کیس کب تک ملتوی ہوتا ہے ،اگر وہاں کل سماعت نہیں ہوتی تو کل یہاں کریں گے ، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی.