Baaghi TV

Tag: fazal ul rehman

  • فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا

    فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ،اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پولیس نے فواد چودھری سے 2روز میں کیا تفتیش کی؟ وکیل نے کہا کہ فواد چودھری 2 روزہ ریمانڈ میں تکنیکی طور پر پولیس کے پاس ایک ہی دن رہے، فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروانا باقی ہے جو پنجاب فرانزک لیب میں ہوگا، عدالت نے کہا کہ فواد چودھری کے وکلاکو نوٹس کی تعمیل ہو جائے پھر دلائل دیں ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو طلب کرلیا، عدالت نے فواد چودھری کو ساڑھے 12بجے پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی اپیل میں ملزم کی موجودگی ضروری ہے،سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کی اپیل پر فواد چودھری کو طلب کر لیا

    بعد ازاں سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان اورعلی بخاری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدالت پیشی پربابر اعوان نے اعتراض کیا،بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا وکیل کیس میں پیش نہیں ہو سکتا، سرکاری وکیل پیش ہو،سیکریٹری الیکشن کمیشن اگر لڑائی کرنا چاہتے ہیں تو باہر آ کر کریں ،لڑائی کیلئے عدالتوں کا سہارا نہ لیا جائے،سیکریٹری الیکشن کمیشن حکومت نہیں ہے وہ پیش نہیں ہو سکتا، عدالت نے کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سنے تو پھر آپ اعتراض کر سکتے ہیں، پولیس کے لیگل افسر طاہر کاظم بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،پولیس کے لیگل افسر نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر عدالت کو سنایا

    عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کس بنیاد پر فواد چوہدری کا مزید ریمانڈ مانگ رہی ہے؟ لیگل افسر طاہر کاظم نے عدالت میں کہا کہ پولیس کی استدعا پر دو روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا،فواد چوہدری کو ایف آئی اے دفتر لے کر گئے لیکن انہوں نے کہا کہ فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں، ہمیں بتایا گیا کہ فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ پنجاب فرانزک لیب سے ہو گا، فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ بہت ضروری ہے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، فواد چوہدری کے لیپ ٹاپ اور موبائل کی برآمدگی کیلئے تلاشی بھی لینی ہے،فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کا موقف بیان کرتے ہیں،معلوم کرنا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی کے کس رہنما سے رابطے میں تھے، پولیس نے ریمانڈ کے دو روز میں جو کام کیا وہ ریکارڈ پر ہے، پیمرا سے فواد چوہدری کی ویڈیو کی سی ڈی حاضل کی، ایف آئی اے سے فواد چوہدری کی وائس بھی میچ کروا لی ہے،یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پولیس نے ریمانڈ کے دوران کچھ نہیں کیا، مجسٹریٹ کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے،

    فواد چوہدری کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ،فواد چوہدری کی ڈسچارج کی درخواست پر سرکاری وکیل سے دلائل طلب کر لئے گئے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈسچارج کی درخواست تب آ سکتی ہے جب ریکارڈ پر شواہد موجود نہ ہوں، فواد چوہدری کے خلاف کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے،فواد چوہدری کی ڈسچارج کی درخواست مسترد کی جائے، جج طاہر محمود نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے دلائل کا آغاز کریں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سرکاری وکیل نے دلائل دے دیے، جواب الجواب میں کچھ دلائل میں دونگا، بابر اعوان نے کہا کہ کوئی غیرمتعلقہ شخص میرے دلائل میں خلل نہ ڈالے،ایسا کریں گے تو میں بیٹھ جاؤں گا اور میرے ساتھ کھڑے دیگر لوگ خلل ڈالیں گے، آج کل تو یہ سرزمین بے آئین بنا دی گئی ہے،قانون میں ملزم سزا ہو جانے تک معصوم سمجھا جاتا ہے،

    سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن اور وکیل بابر اعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، بابر اعوان نے کہا کہ غیر ضروری طور پر سماعت کے دوران مداخلت نہ کریں، یہ الیکشن کمیشن نہیں ، یہ عدالت ہے،فوادچودھری اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں،
    تین دن قبل فوادچودھری سے ملاقات کی اجازت مانگی، ابھی تک اجازت نہیں ملی،پہلی بار دیکھا کہ ملزم کو کپڑا ڈال کر لائے اور اپنے وکلاء سے اسے ملنے کی اجازت نہیں ،فوادچودھری کو جس طرح لے کر ائے یہ انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے فوادچودھری سے اپنی لیگل ٹیم کو بخشی خانے میں بھی نہیں ملنے دیا, مجھے بتایا گیا کہ فواد چوہدری کو ساڑھے بارہ بجے طلب کیا گیا، ایک بج گیا ہے ابھی تک فواد چوہدری کو پیش نہیں کیا جا سکا، یہاں اس عدالت سے بڑی مینجمنٹ موجود ہے، آپ تو صرف اس کمرے کو ریگولیٹ کرتے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کو لایا جا رہا ہے وہ راستے میں ہیں،بابر اعوان نے کہا کہ ایک بار اور میرے دلائل میں خلل ڈالا گیا تو میں بیٹھ جاؤں گا، بابر اعوان نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھوڑوں کو لگام دیں، آپکی حاضری لگ گئی ہے، آپ کو بڑا افسر بنا دیا جائے گا جیسا آپکا ایس ایچ او ہے، میں عدالت کو نہیں بتانا چاہتا کہ لوگوں کو یہاں سے کہاں لے جایا جاتا ہے، میں تو نہیں بتا سکتا کہ کہاں لے جا کر لوگوں کو ننگا کیا جاتا ہے، یہ بتائیں نا کہ اعظم سواتی کو کہاں لے جا کر ننگا کیا گیا،پولیس اس لئے ریمانڈ مانگ رہی ہے کہ جو ویڈیو ہے اس سے فواد کی تصویر میچ کرانی ہے، یہ کوئی وہ ویڈیو تو نہیں ہے جو لیکس ہوتی ہے،وہ ویڈیو نہیں جس میں میچ کرانا ہوتا ہے کہ ٹانگ مرد کی ہے یا عورت کی،اس ویڈیو میں جو وہ بول چکا وہ سامنے ہے یہ اب کیا کرنا چاہتے ہیں،میرے اربوں روپے الیکشن کمیشن پر لگتے ہیں میں ان پر تنقید کیوں نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن اسلام آباد کے الیکشنز سے بھاگا ہوا ہے الیکشن نہیں کروا رہا، الیکشن کمیشن کی توہین ہوئی ہے تو آئیں اور ثابت کریں ساتھ جرمانے کے پیسے بھی ملیں گے،پیسے ملیں گے جس طرح ایک نوکری کی پینشن اور دوسری نوکری کی تنخواہ مل رہی ہے، جس کی توہین ہوئی وہ عدالت آئے نا تاکہ ہم اس کی حقیقت آشکار کریں

    فواد چودھری کو عدالت پیش کر دیا گیا، فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کر دی
    عدالت نے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کر دی ، بابر اعوان نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چابی ادھر ہی ہے یا اُن سے مانگ کر لائیں گے جنہوں نے ہتھکڑی لگائی ہے؟ پارلیمنٹ کے اندر فاضل رکن کو ٹریکٹر اور ٹرالی کہا گیا، کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا،ایک شخص نے اقوم عالم میں رسول اللہ کی شان بیان کی اس کو یہودی کہتے ہیں، ایسا کہنے پر کوئی مقدمہ نہیں ہوا، ایمان کا تعین اللہ کرے گا فواد چوہدری نے جو کچھ بولا وہ اسکی پوری جماعت بول رہی ہے، فواد چوہدری ملک کی سب سے بڑی جماعت کا ترجمان اور نائب صدر ہے،فواد چوہدری جو بول رہا ہے وہ میری بھی آواز ہے، بابر اعوان کے دلائل مکمل، الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل شروع ہو گئے

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ فواد چوہدری کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت ہی نہیں،بابر اعوان اس کیس میں گواہ نہیں جو بتائیں گے کہ فواد چوہدری نے بیان دیا، وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیدیں تو پھر فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں،بابر اعوان اور الیکشن کمیشن کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، بابر اعوان نے کہا کہ آپ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں نے آپکے دلائل سنے، آپ بھی میرے دلائل میں خلل نہ ڈالیں، یہ کہتے ہیں کہ فواد چوہدری وکیل ہے تو اسے کوئی ریلیف دے دیا جائے،

    فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ میں نے جو باتیں کیں انکو مانتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ میرا حق ہے،طاقت ور لوگ ہمیشہ سے یہی سمجھتے ہیں کہ ان پر تنقید درحقیقت غداری ہے،تاریخ اس بات کا تعین کرے گی کہ کون درست تھا اور کون غلط، طاقت ور لوگوں کو سمجھنا ہو گا کہ عزت اپنے کنڈکٹ سے کرائی جاتی ہے، ڈنڈے سے نہیں،میں منہ پر اچھا اچھا کہوں اور باہر جا کر گالیاں دوں، یہ کونسی عزت ہے اگر آپ تنقید نہیں لے سکتے تو آپ اس طرح کے عہدے نہ لیں،فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے فواد چوہدری کے وکلاء اور پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سنا دیا گیا ہے

    فواد چوہدری نے کہا کہ میری تضحیک کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ پتہ نہیں کیا کر لیں گے،میں سابق وزیر، ممبر پارلیمنٹ رہ چکا ہوں اور سپریم کورٹ کا سینئر وکیل ہوں،فواد چودھری نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کپڑا ڈال کر لانا اور تضحیک کرنا اس کو بھی دیکھ لیجئے گا، فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات کی استدعا منظورکر لی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ بخشی خانے میں فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات کروا دی جائے،

    فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کے خلاف درخواست منظورکر لی گئی، عدالت نے فواد چوہدری کو دوبارہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا ، جج طاہر محمود نے کہاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی ، بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،

    قبل ازیں پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائرکردی جس میں استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا جبکہ پراسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کوچیلنج کیا کیونکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی۔

    اس سے قبل اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد حسین چوہدری کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نے درخواستِ ضمانت پر سماعت شروع کی تو فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم دلائل دینے کیلئے تیار ہیں۔
    مزید کہا کہ؛
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    جس پر ایڈیشنل جج فیضان حید نے کہا کہ میرے سامنے ریکارڈ ہی نہیں توسماعت کیا کروں؟ بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ وقت کیلئے ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں بدھ 25 جنوری کو علی الصبح لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں، پولیس انہیں ماتحت عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لے آئی۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کی ہدایت کی لیکن اس پر عمل نہ ہوا۔ عدالت نے درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام کو دھمکانے کا مقدمہ درج ہے۔

  • برخلاف عمران خان غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی. رانا ثناءاللہ

    برخلاف عمران خان غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی. رانا ثناءاللہ

    برخلاف عمران خان غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی. رانا ثناءاللہ

    وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔ لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی سے کام لیتا ہے، زرداری صاحب پر قتل کی سازش عمران خان کا مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا ہے.

    عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں۔ ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، 26 نومبرکوبھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سےخطرہ تھا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے گا، چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو سیاست سے مائنس کریں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان پر راناثناء اللہ نے تنقید کی تھی اور کہا تھا یہ ایک ناہل شخص ہے لہذا اس کسی بھی عہد کے قابل نہیں ہے اور عوام ان کو جان چکی ہے.

  • "بلیو اکانومی” کو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز کی ترقی کیلئے کام کیا جا سکتا ہے،قائمہ کمیٹی

    "بلیو اکانومی” کو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز کی ترقی کیلئے کام کیا جا سکتا ہے،قائمہ کمیٹی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی، سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    کمیٹی اجلاس میں مالیاتی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران وزارت بحری امور اور اس سے منسلک محکموں کی طرف سے مختص بجٹ اور اس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ملک میں فشریز کی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور منصوبہ جات پر کمیٹی کو تفصیلی بریف کیا جائے۔سینیٹر دنیش کمار نے یوروپین یونین کی جانب سے پاکستان کی فشری پروڈکٹس پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا۔ اس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ دو کمپنیاں اپنی پروڈکٹس یوروپی ممالک بھیج رہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اور بھی لوگ یورپ میں مصنوعات بھیج سکیں۔ یورپی سٹینڈرڈ کے مطابق سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہم زیادہ مصنوعات ایکسپورٹ نہیں کر پا رہے۔ کراچی فش ہاربر سندھ حکومت کے پاس ہے اور وفاقی حکومت کا دائرہ کار بارہ نوٹیکل میل کے بعد آتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کورنگی فش ہاربر منصوبہ زیر غور ہے۔ سیکریٹری بحری اْمور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فشریز کی ترقی کیلئے ورلڈ بینک نے "بلیو اکانومی” کے نام سے ایک بہترین اسٹڈی کنڈکٹ کی ہے اور اسکو مدنظر رکھتے ہوئے فشریز کی ترقی کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔

    سینیٹر سیف اللہ آبرو نے کورنگی فش ہاربر کی تعمیری لاگت میں 784 ملین سے چار ہزار ملین تک اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکام نے بتایا کہ کورنگی فش ہاربر کیلیے ابھی تک کوئی پیسے نہیں ملے اسلئے کام آگے نہیں بڑھ سکا۔ سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ دنیا فارمنگ کی طرف جا رہی ہے۔ ہمیں بھی فارمنگ کی طرف جانا ہوگا۔چیئرمین کمیٹی نے کراچی میں اجلاس منعقد کرنے کا عندیہ دیا جس میں صوبائی اور وفاقی محکموں کے سیکرٹریز کو بلا کر فشریز کے معاملات کو یکسو کیا جائیگا۔

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سینیٹر کہدہ بابر نے وزیر اعظم کی جانب سے گوادر کے ماہی گیروں کیلیے بوٹس کے اعلان کے حوالے سے سوال کیا۔ حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے 82 کروڑ روپے وفاقی حکومت کی جانب سے مل گئے ہیں اور مارکیٹ میں انجنز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب گوادر کے ماہی گیروں کو صوبائی فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پیسے دیے جائینگے۔ سینیٹر کہدہ بابر نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی طرف سے KPT کے محصولات، اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ اخراجات کے بارے میں بتایا گیا کہ کے پی ٹی کا نوّے فیصد بجٹ لیبر اور تنخواہیں ادا کرنے میں چلا جاتا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ آبرو نے ترقیاتی بجٹ نہ ہونے کی وجہ دریافت کی تو بتایا گیا کہ کے پی ٹی کا ٹرف 1996 سے نہیں بڑھایا گیا۔ سیکریٹری بحری اْمور نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں نیا ٹرف متعارف کرا دیا جائیگا جسکے بعد کے پی ٹی کو سالانہ پانچ سے چھے ارب روپے مزید دستیاب ہونگے۔

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز، سیف اللہ آبرو، کہدہ بابر، دنیش کمار، نسیمہ احسان، محمد اکرم، عابدہ محمد عظیم، سیکریٹری بحری اْمور، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی

    عالمی بلیو اکانومی 24 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی صلاحیت کی حامل ہے ،وزیر خارجہ

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

  • چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے،وزیراعظم

    چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چترال میں بجلی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کے حل کیلیے اعلی سطحی اجلاس ہوا

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے چترال کے تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کر فوری طور پر اقدامات کی ہدایات جاری کیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. چترال میں ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اداروں میں مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے.چترال میں انفراسٹرکچر کے مسائل کا فوری حل کیا جائے. سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد پر فوری طور پر رپورٹ پیش کی جائے. وزیر اور سیکٹری پاور پشاور میں اس پر اجلاس کرکے جلد مجھے رپورٹ دیں.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چترال میں بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو تبدیل کرکے فوری طور پر جدید سسٹم لگایا جائے.پاور منسٹری پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO) سے مل کر فوری لائحہ عمل طے کرے. چترال میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے چترال کے بجلی کے مسائل کے حل میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کرونگا.

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • عمران خان آستین میں چھپے سانپوں سے ہوشیار رہے،شازیہ مری

    عمران خان آستین میں چھپے سانپوں سے ہوشیار رہے،شازیہ مری

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف شیخ رشید کی الزام تراشی بلیک میلنگ کا ہتھکنڈا ہے ،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،عمران خان آستین میں چھپے سانپوں سے ہوشیار رہے ، صدر آصف علی زرداری نے سیاست میں صبر، برداشت اور در گزر کرنےکے اصول متعارف کرائے ،شیخ رشید جیسے سازشی عناصر کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے صدر آصف علی زرداری کے دور میں ملک میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ،قوم پنڈی کے شیطان کو بخوبی پہچانتی ہے ان کی گٹر زبان سے آگاہ ہے عمران خان شیخ رشید کے بیان کی آڑ میں زمان پارک میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے

    دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورنگی اور ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ بھی انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے فشرمین چورنگی روڈ سولہ ہزار اور متصل علاقوں کا دورہ کیا .،بیرسٹر مرتضی وہاب نے عمر کالونی روڈ، فٹ بال گراؤنڈ، بلوچ مجاہد اسپورٹس کمپلیکس کے کام کا جائزہ لیا،پروجیکٹ ڈائریکٹر کے این آئی پی نزیر میمن نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ دی، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ ان پسماندہ علاقوں میں سندھ حکومت کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت کام کررہی ہے۔ انشاءاللہ کراچی کا آنے والا میئر بھی جیالا ہوگا۔

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

  • مولا جٹ بننے سے گریز کریں،پرویز الہیٰ کا پنجاب حکومت کو مشورہ

    مولا جٹ بننے سے گریز کریں،پرویز الہیٰ کا پنجاب حکومت کو مشورہ

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیاسی معاملات اورپنجاب کی نگران حکومت کے کنڈکٹ پر بات چیت کی گئی،چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب میں انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ،اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہے، مخالفین کیخلاف مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز رہا ہے،پنجاب حکومت شفاف انتخاب کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے،پنجاب حکومت کو مشورہ ہے کہ مولا جٹ فلم دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کریں،لوگوں کو تنگ کرنا یا کیسز بنانے جیسے اقدامات نہ کیے جائیں

    قبل ازیں پرویز الہی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے،اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کی اور کہا کہ ان کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اس موقع پر فیصل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے آپ بڑے ہیں میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کہتی ہیں کہ پولیس کی جانب سے ان پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی، آخری حد تک فواد کیلئے لڑتی رہوں گی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، انہوں نے معافی تو مانگ لی مگر میری سینٹی مینٹ ہرٹ ہوئے،

  • نا انصافی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ ہونا چاہیے،سعید غنی

    نا انصافی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ ہونا چاہیے،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کیساتھ نا انصافی ہوئی ہے تو اس کاازالہ ہونا چاہیے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کے دباؤ میں آکر کراچی کے بلدیاتی انتخاب متنازعہ نہ بنائے الیکشن کمیشن کو جماعت اسلامی کی طرف سے خط موصول ہوا،ہمیں الیکشن کمیشن کا کوئی تحریری فیصلہ نہیں ملا، ہمارے تمام امیدوار 25 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،جماعت اسلامی نے 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی،مجھے امید ہے الیکشن کمیشن اپنے اختیار ارت کے مطابق چیزوں کو دیکھےگا،الیکشن کمیشن اس بات کا پابند ہے کہ وہ لوگوں کی جائز بات سنے اور اسے حل کرے، اگرالیکشن متنازع ہو جائے تو پھر معاملہ الیکشن ٹریبونل میں چلا جاتا ہے قانون کہتا ہے کہ آراوز جتنی جلدی ہو سکے رزلٹ کو فائنل کرے،اگر کوئی ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی نہیں کراتا تو امیدوار الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت پر الزامات لگائے جارہے ہیں، ہم آصف زرداری کی ٹیم کا حصہ ہے آصف زرداری ہم سب کو بیٹا کہہ کر پکارتےہیں ،اگر آصف زرداری نے محسن نقوی کو بیٹا کہاتو اس میں کیا برا ہے، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

  • شیخ رشید لال حویلی خالی کریں ورنہ کروائینگے،متروکہ وقف املاک کا اعلان

    شیخ رشید لال حویلی خالی کریں ورنہ کروائینگے،متروکہ وقف املاک کا اعلان

    شیخ رشید بھی مشکل میں پھنس گئے، لال حویلی خالی کروانے کا اعلان کر دیا گیا

    لال حویلی خالی کرانے کا اعلان متروکہ وقف املاک کی جانب سے کیا گیا, اس ضمن میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگی ہے اور کہا ہے لال حویلی خالی کروانے کے لئے ہماری مدد کی جائے، متروکہ وقف املاک کے بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کرانے کے حوالہ سے حکمت عملی تیار کر لی ہے،

    اس ضمن میں ۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کرانے کے آپریشن کیلئے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگی گئی ہے صرف لال حویلی نہیں بلکہ غیرقانونی قابضین سے تمام عمارتیں خالی کرائیں گے

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر لال حویلی پر حملہ کیا گیا تو نتیجے کے ذمے دار ہم نہیں ہوں گے،شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے قریب اپنے کارکنان کو بلا لیا، باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لال حویلی خالی کروانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی شیخ رشید نے کارکنان کو بلا لیا، ایک درجن کے قریب شیخ رشید کے کارکنان نے رات لال حویلی کے باہر گزاری،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو سات روز میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر آپ پیش ہوئے نہ بقایا جات ادا کئے۔ اس لئے 7 روز تک خود عمارت خالی کردیں ورنہ پولیس کے ذریعے بے دخل کرایا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ صدیق کو نوٹس 11 اکتوبر کو جاری کیا تھا، اور انہیں 19 اکتوبر تک لال حویلی خالی کرنے کا کہا تھا۔

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

  • الیکشن کمیشن کا 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس 2 فروری کوطلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے اجلاس میں 21 سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق سے متعلق تجاویز مانگ لیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کو شرکت کی دعوت دی ق لیگ ،عوامی مسلم لیگ ،جی ڈ ی اے،ایم کیو ایم سمیت 21 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی نمائندگی یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے نمائندگی کرنے والے ارکان کے نام 30 جنوری تک مانگ لیے الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے نمائندے نامزد کر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائیں

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

    دوسری جانب 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ کا دن 16 مارچ مقرر کیا گیا ہے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشتسوں‌ پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے یہ سیٹیں خالی ہوئی تھیں ،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے،ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے،کراچی میں این اے241کورنگی اوراین اے242شرقی میں ضمنی الیکشن ہونگے این اے 243،این اے 244 اوراین اے247جنوبی میں بھی الیکشن شیڈول میں شامل ہیں،این اے 243،این اے 244اوراین اے247جنوبی پر ضمنی الیکشن ہونگے

  • عمران خان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی، شبلی فراز

    عمران خان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی، شبلی فراز

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے عمران خان کی سیکیورٹی کو واپس لے لیا گیا ہے سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی ملنا ان کاحق ہے،

    زمان پارک کی سیکیورٹی پر تعینات خیبرپختونخوا پولیس کی واپسی کا بھی امکان ہے،50 پولیس اہلکاروں کی واپسی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا دستہ زمان پارک میں عمران کی رہائش گاہ پر تعینات ہے،دستہ خیبرپختونخوا پولیس کو واپس کیا جارہا ہے،

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی عمران خان کی سیکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تعینات تھے ،سیکیورٹی اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے ،عمران خان سے ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لیے گئے ہیں

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پولیس نے خود یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خطرہ ہے،اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیرداخلہ پر ہوگی عمران خان نے ہمیشہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی بات کی،تحریک انصاف نے 2پٹیشن دائر کی ہیں،وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن ،پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،پٹیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو بھی فریق بنایا گیا ہے، دوسری پٹیشن میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا کہ نگران وزیر اعلیٰ غیر سیاسی لگانا چاہیے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیشہ عمران خان کے خلاف رہے ہیں ،نگران کابینہ کے وزیر بھی سیاسی لگائے گئے ہیں

    شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس لے لیا گیا سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں عمران خان کو نقصان پہنچا تو ا ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گی، عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا، نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے انتقامی سیاست کرنا نہیں،نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں ہے، آئین شکن پر آرٹیکل چھ لگتا ہے، یہ لوگ آئین شکنی کر رہے ہیں، ملک میں جس کی لاٹھی اسکی بھینس ہے،

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا