Baaghi TV

Tag: fazal ul rehman

  • اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس کا کہنا ہے کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے۔

    باغی ٹی وی : منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور بے لاگ احتساب، عدل کی بلاامتیاز فراہمی اور تمام انسانوں کے جملہ بنیادی حقوق کا تحفظ اسلام کے وہ انمول ہیرے ہیں جو مدینہ کی اسلامی ریاست کی بنیادی شناخت تھی۔ قانون کی نظروں میں نہ کوئی بڑا تھا، نہ چھوٹا۔ جس کسی نے جتنی غلطی کی ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں اسے اس کی سزا ملے گی۔

    بلدیاتی انتخابات،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

    انہوں نے کہا ہے کہ ہر جرم کی حدود و تعزیر متعین اور معروف تھیں۔ خلیفہئ وقت یا ان کے خاندان کا کوئی فرد بھی قانون سے مستثنیٰ نہیں تھا۔ امت مسلمہ کا بہت بڑا المیہ ہے کہ آج وہ لاقانونیت اور ظلم و جبر کا شکار ہے جب کہ غیر مسلم مغربی دنیا نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر کے بھی ہمارے زریں اصولوں کے مطابق اپنا نظام اور قانون ترتیب دے لیا ہے۔

    حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔ ہمارا دستور بھی یہ اعلان کرتا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے، یہاں آبادی کی اکثریت مسلمان ہے، ہمارا لمیہ یہ ہے کہ حکمرانوں نے نہ اپنے دین ایمان کا کبھی خیال و اہتمام کیا، نہ دستور کوکوئی اہمیت دی ہے اور نہ ہی بنیادی انسانی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی کے نتیجے میں آج اس عظیم ملک اور واحد مسلمان ایٹمی قوت کو ہر جانب سے خطرات نے گھیر لیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اس دلدل سے نہ امریکا نکال سکتا ہے، نہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک، اس کا حل ایک ہی ہے کہ اسلامی نظام زندگی کو اپنایا جائے، انصاف کا نظام اور عدل کی حکومت ہو اور کرپشن و غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو اب اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے اور آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کر کے دیانت دار اور اہل قیادت کو سامنے لانا چاہیے۔

  • کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں حیدرآباد میں پیپلز پارٹی اپنا میئر بنائے گی تو کراچی کے نتائج ابھی تک آ رہے ہیں موصولہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے ۔

    بلدیاتی انتخابات،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

    جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم اسوقت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر مقامی حکومت بنا سکتی ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں رابطے شروع ہو چکے ہیں تاہم جماعت اسلامی کیا فیصلہ کرتی ہے آنیوالے ایک دو روز میں واضح ہو جائے گا

    کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کا باغی ٹی وی نے انٹرویو کیا ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

    نواب تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صرف بلدیاتی انتخابات میں نہیں ملکی سیاست میں بھی صفایا ہونے جا رہا ہےجیسے الطاف حسین کا پاکستان سے خاتمہ ہوا اور مستقبل نہیں اگلے انتخابات میں عمران خان کا بھی پاکستان سے خاتمہ ہو جائے گا-

    کراچی کا میئر ایک جیالا ہی ہو گا، ہم اتحاد جماعت اسلامی سے کریں گے ، تحریک انصاف کو ہم سیاسی جماعت نہیں مانتے ہیں۔عمران خان کے ہاتھ میں تسبح ہوتی ہے اور دماغ میں غلاظت ہوتی ہے-

    صوبائی وزیر سندھ نواب تیمور تالپور کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل وزٹ کریں-

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ 2018 کی طرح الیکشن پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان، نتائج میں تاخیر سے عوام کے ذہنوں میں شبہ پیدا ہو رہا ہے-

    دھاندلی کا الزام لگانے والے 2018 والے لوگ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں احتجاج ہو گا،کراچی کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد کا شکریہ، ملک بھر کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں-

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے، عوام کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہو گا،صوبائی حکومت انتخابات کو کھلے دل سے تسلیم اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے-

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

  • پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

    پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

    حکومت پاکستان کی پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

    حکومت پاکستان کی جانب سے ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان اور ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    ائیر مارشل عبدالمعید خان نے دسمبر 1989ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فاءیٹر اسکواڈرن، ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور کمبیٹ کمانڈرز سکول مصحف کی کمانڈ کی۔ آپ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بطور کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ائیر آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن)، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ اور ڈی جی ائیر آپریشنز کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔ اس وقت وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج کراچی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے الاباما امریکہ سے ایئر وار کالج کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان  نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز اور وار اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔

    ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے جون 1990ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز، پشاور میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس انڈکشن کے طور پر کام کیا اور ترکی میں ڈیفنس اور ایئر اتاشی کے عہدے پر فائز رہے۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے بطور ڈائریکٹر پلانز بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ اس وقت، وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جسکے ساتھ ساتھ انہیں ڈی جی سی فور آئی  کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ وہ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے جرمنی سے جرمن جنرل اسٹاف کورس جبکہ امریکہ سے ایگزیکٹو لیڈرشپ کورس کیا۔ آپ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے وصول کنندہ ہیں۔

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

  • قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں، عمران خان

    قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں، عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں

    صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں، رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے،قومی اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض کے ساتھ ملکر نگران حکومت لے کر آئیں گے،ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں،ن لیگ کے ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ابھی بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ہماری سندھ میں تنظیم کمزور ہے، پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی،جے آئی ٹی پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے مکمل صحت یاب ہونےمیں 2 ہفتے لگیں گے،عمران خان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے،جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے،کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کااندازہ ہوگیا ہے،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑے گا آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے،ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے،پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے،
    نوازشریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی،شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں ،سیاستدان بنیں،

  • چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت نےپرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
    مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت نےپرویزالہٰی کوشوکازنوٹس جاری کردیا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا، آپ سے آپ کےغیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے، مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپناتشخص اورووٹ بینک رکھتی ہے،مسلم لیگ ق پارٹی ڈسپلن اور منشور و ضابطہ رکھتی ہے،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی آپ کےمیڈیا بیانات سے معلوم ہوتی ہےچودھری پرویزالہٰی کو7دن میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہیں

    مونس الہٰی، حسین الہٰی اورسینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس
    علاوہ ازیں مونس الہٰی، حسین الہٰی اورسینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ پتہ چلا ہے کہ آپ کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ ق کی امانت ہیں، آپ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو پارٹی کی امانت واپس کر دیں،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ٰہوں،ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ ق آپ کو ڈی سیٹ کرا دے گی،مسلم لیگ ق کے رہنماوں کو شوکاز نوٹس کا جوا ب دینے کیلئے 7روز کی مہلت دی گئی ہے، ،شوکاز نوٹس سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، پرویز الہیٰ کہتے ہیں ق لیگ ضم ہو جائے گی، اس ضمن میں پرویز الہیٰ نے اپنی قریبی دوستوں سے مشاورت کر لی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

  • پنجاب میں نگران حکومت کی قیاس آرائیاں

    پنجاب میں نگران حکومت کی قیاس آرائیاں

    پنجاب میں نگران حکومت کی قیاس آرائیاں

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے تین، تین نام گورنر کو بھجوانے ہیں اتفاق نہ ہونے پر پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی پھر بھی اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ان کے نامزد نگران سیٹ اپ کو عدالت میں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے.

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد اب پنجاب میں نگران حکومت کے لیے کچھ ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ یہ سوال بھی موضوعِ بحث ہے کہ کیا وفاقی حکومت تحریکِ انصاف کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک بھر میں بیک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ پر رضا مند ہو جائے گی یا دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پہلے ہوں گے۔

    صحافی الیاس رانا کے مطابق ناصر کھوسہ کا نام عمران خان نے 2018 کے نگران وزیراعلی کیلئے بھی دیا تھا اور قریب تھا کہ ان کا نام حتمی طور پر متفقہ ہو جاتا تو ان کانام عمران خان نے واپس لے لیا جبکہ نصیر احمد خان ق لیگ کی حکومت میں وزیر صحت تھے یہ چوہدری پرویز الہی کے انتہائی قریبی لوگوں میں سے سمجھے جاتے ہیں.

    واضح رہے کہ پرویز الہی نے 3 ناموں جس میں احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی تھی جس میں ایم این اے حسین الہی بھی موجود تھے اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی تھی.

     ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہی سے نگران وزیر اعلی کے نام کیلئے رائے لی جبکہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا تھا کہ پیر یعنی آج کو مسلم لیگ ق کی پارٹی کا اجلاس ہو گا اور ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے عالمی ادارے کو بتایا تھا کہ اب اُنہیں پنجاب میں عام انتخابات ہی نظر آ رہے ہیں کیوں کہ اب گورنر پنجاب سمری پر دستخط نہ بھی کریں تب بھی پنجاب اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں نگران سیٹ اپ پر بات ہو گی۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار افتحار احمد کہتے ہیں کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پرویز الہٰی نے کسی کے دباؤ میں آکر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے ہیں کیوں کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جمہوری ملکوں میں وقت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کوئی نہ کوئی عذر پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن پنجاب اسمبلی توڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    تاہم یہ چیزیں ابھی واضح نہیں ہوئی ہیں لیکن سیاسی مبصرین کا خیال تھا کہ تحریکِ انصاف جیت گئی ہے تو وہ سیاسی مخالفین کے حوالے سے مزید جارحانہ پالیسی اختیار کررہی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ نگران سیٹ اپ پر راضی ہوجاتے ہیں تو پھر اس کے بعد فورا الیکشن ہونے چاہئے تاکہ ملک میں بہتری آئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    دوسری جانب صحافی محسن بیگ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے سوال کیا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوچکی نگران سیٹ اپ پر مشاورت جاری ہے تو پھر زمان پارک کے فسادی گھڑی چور مکین کو کس قانون کے تحت سینکڑوں پنجاب پولیس اہل کار سکیورٹی دے رہے ہیں؟ سیکیورٹی پرکروڑوں کے بھاری اخراجات اس توشہ چور سے وصول کیے جائیں۔

  • ق لیگ کہیں نہیں جا رہی، پرویز الہیٰ اپنی باتیں یاد کریں، سالک حسین

    ق لیگ کہیں نہیں جا رہی، پرویز الہیٰ اپنی باتیں یاد کریں، سالک حسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ کہیں نہیں جا رہی قائم و دائم رہے گی، پرویز الہیٰ کسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو خوشی سے جائیں

    ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالہ سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر، سالک حسین کا کہنا تھا کہ ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو رہی پرویز الہی کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے پرویز الہی بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے پارٹی کی پہچان اور عزت ہے مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ق لیگ کہیں ضم نہیں ہورہی اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتا ہے تو ایک گروپ جائے گا.

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، پرویز الہیٰ کہتے ہیں ق لیگ ضم ہو جائے گی، اس ضمن میں پرویز الہیٰ نے اپنی قریبی دوستوں سے مشاورت کر لی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

  • پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    پرویز الہی آج شام پی ٹی آئی میں شمولت کا اعلاں کریں گے

    نجی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی ارکان سے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے پرویز الٰہی شام چھ بجے اپنے اراکین کے ساتھ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔ جبکہ اس سے قبل دونوں رہنماء ایک دوسرے پر تنقید بھی کرچکے ہیں اور عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا.

    علاوہ ازیں یہ خبریں پہلے بھی آرہی تھیں کہ مونس الہی اپنے ارکان سمیت پی ٹی‌ آئی میں شامل ہوجائیں جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ مونس الہی کے والد پروزیر الہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا آج شام چھ بجے اعلان کریں گے.

  • میرا بھائی ہار گیا نتائج تبدیل کرنا آسان ہوتا تو اسے جتوا دیتا،سعید غنی

    میرا بھائی ہار گیا نتائج تبدیل کرنا آسان ہوتا تو اسے جتوا دیتا،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں لیڈ کر رہی ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی، کراچی میں جماعت اسلامی کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی ہے،جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی نے پچھلے کی برسوں سے کراچی کی خدمت کی ہے،کراچی کی خدمت کرنے پر عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ کی طاقت سے سراہا پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار اپنی سیٹوں سے بھی نہیں جیت سکے،ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں کافی نشستیں جیتی ہیں،پی ٹی آئی سے اتحاد ممکن نہیں،

    صوبائی وزیرسعید غنی نے ملیر سے 21 سیٹوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا،سعید غنی نے ضلع جنوبی میں 16 سیٹوں پر کامیابی کا دعویٰ بھی کیا،اور کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی ملکر میئربنالیں گے،کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں، شہر میں اپنا میئر لانے کے لیے رابطے کریں گے ووٹنگ کا تناسب کم ضرور تھا پر اتنا بُرا نہیں تھا،اندازہ ہے کہ ووٹنگ کا تناسب 25 سے 30 فیصد ہو گا، مخصوص نشستوں پر ابھی انتخابات ہونے ہیں، عمران خان کو کراچی کے لوگوں نے پہلے بھی مسترد کیا کل بھی بری طرح مسترد کیا،میرا بھائی ہار گیا ہے، نتائج تبدیل کرنا آسان ہوتا تو اسے جتوا دیتا، ہمارے کیماڑی سے 25 سے 26 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 240 سے بھی کم نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں،ڈسٹرکٹ کورنگی سے ہم تقریبا 6 نشستیں جیتے ہیں، ملیر سے ہم تقریبا 21 نشستیں جیتے ہیں، جماعت اسلامی سے بات ہو سکتی ہے تحریک انصاف سے نہیں،پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکل گیا ہے کہ کراچی ان کا ہے، جماعت اسلامی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟