Baaghi TV

Tag: feroz khan

  • فیروز خان اور انکی اہلیہ کا معاملہ ذاتی تھا ہمیں اس میں نہیں‌ پڑنا چاہیے تھا ایمن اور منال خان

    فیروز خان اور انکی اہلیہ کا معاملہ ذاتی تھا ہمیں اس میں نہیں‌ پڑنا چاہیے تھا ایمن اور منال خان

    اداکار فیروز خان نے ان تمام اداکاروں سے معافی مانگ لی ہے جن کے نمبرز اور گھر کے ایڈریس انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کئے تھے. یوں ان کی تقریبا ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح ہو گئی ہے جن کو انہوں نے ناراض کیا تھا. حال ہی میں‌منیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا فیروز خان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میری فیملی اور فیروز خان کے درمیان جو بھی معاملات ہوئے میں ہم ان کو بڑوں کی رہنمائی میں‌ختم کر رہے ہیں. اس کے بعد ایمن اور منال بھی آ گئی ہیں میدان میں ان کہنا ہے کہ ہمارا مقصد فیروز خان کی امیج کو خراب کرنا یا ان کا دل

    دکھانا نہیں تھا. ان دونوں بہنوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ فیروز خآن اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور ویسے بھی ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ہمیں‌کیا کسی کو بھی اس میں نہیں آنا چاہیے. یوں فیروز خان اور انکی سابقہ اہلیہ کی حمایت کرنے والوں کے درمیان صلح صفائی ہو گئی لہذا اب کوئی بھی علیزے سلطان کے حق میں کھڑا نظر نہیں آئیگا. اور بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ فیروز خان کی ساکھ دوبارہ سے بحال کر لی گئی ہے.

  • میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    اداکار فیروز خان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے ایمن خان ، یاسر حسین ،ثروت گیلانی و دیگر کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مجھ سے معافی مانگیں. کیونکہ انہوں نے میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی ہے. اداکاروں کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد فیروز خان کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ تمام اداکار جن کے خلاف ہتک عزت کا فیروز خان نے کیس کیا، انہوں نے فیروز خان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا. اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فیروز خان کی ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے نمبرز انہوں سوشل میڈیا پر جاری کئے. تاہم اب منیب بٹ

    جن کی اہلیہ ایمن خان کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر فیروز خان کی طرف سے جاری کیا گیا اور انہیں معافی مانگنے کا کہا گیا انہوں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا لیکن اب منیب بٹ نے ہی ایک سوشل میڈیا پوسٹ‌ کے زریعے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ ” میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے”. یوں‌منیب بٹ اور فیروز خان کی صلح ہو گئی ہے.

  • شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

    کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.

  • فیروز خان کی بہن دعا ملک نے اپنی سابقہ بھابھی پر تنقید کے نشتر چلا دئیے

    فیروز خان کی بہن دعا ملک نے اپنی سابقہ بھابھی پر تنقید کے نشتر چلا دئیے

    اداکار فیروز خان جن پر علیزے سلطان نے گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تو اس وقت فیروز خان کی بہنیں دعا ملک اور عمائمہ ملک نے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی. ویسے تو یہ دونوں بہنیں ہر ایونٹ پر نظر آتی ہیں ، اور سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہتی ہیں لیکن انہوں نے فیروز خان اور علیزے سلطان کے معاملے پر منہ سے ایک لفظ نہ نکالا. لیکن ھال ہی میں جب علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ کیا تو

    فیروز خان کی بہن دعا ملک آ گئیں میدان میں . انہوں نے اپنی سابقہ بھابھی علیزے سلطان کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگوں کو سلیبرٹی بننے کا کتنا شوق ہوتا ہے نہ ان کے کریڈٹ پر کچھ ہوتا ہے نہ ہی لوگ ان کو جانتے ہیں ، زندگی میں نہایت ہی ناکام ترین لوگ ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ ہر وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرتے رہیں. انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو مجھے ترس آتا ہے. یوں دعا ملک نے اپنی سابقہ بھابھی علیزے سلطان پر تنقید کے نشتر برسا دئیے.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا آن لائن کپڑوں کا برینڈ

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا آن لائن کپڑوں کا برینڈ

    اداکار فیروز خآن جنہوں نے علیزے سلطان کے ساتھ شادی کی ان دونوں کے دو بچے ہیں ، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. علیزے سلطان جو کہ گھریلو تشدد کا بد ترین شکار رہ چکی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد آن لائن کپڑوں کا برینڈ متعارف کروانے جا رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ میں شادی کروں گی یا نہیں لیکن اسکا فیصلہ نہیں کیا. تاہم میں نے یہ ضرور شادی کے بعد کی زندگی سے سبق سیکھا ہے کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے. ان کے پاس

    اتنے پیسے ہونے چاہیں کہ جب وہ زندگی میں اکیلی رہ جائے یا شوہر سے راستے الگ کرے تو اسکے پاس اتنے پیسے ضرور ہونے چاہیں کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکے. انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی وجہ سے میں نے خود کو مضبوط بنایا. ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے بچوں‌کی پیدائش کے بعد اپنا وزن اتنا زیادہ کیسے کم کر لیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بچے اتنا دوڑاتے ہیں کہ وزن خود بخود ہی کم ہو گیا.

  • اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اپنی شہرت بڑھانے کےلئے کچھ لوگ شوبز سلیبز پر انگلی اٹھاتے ہیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے سلیبرٹیز پر انگلی اٹھانے کی ، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان پر انگلی اٹھائیں گے تو ان کو توجہ ملے گی بس اسی وجہ سے وہ ان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ایسا کہتے اور کرتے رہتے ہیں کہ جس سے نہ صرف وہ سلیبرٹی بلکہ یہ لوگ خود بھی خبروں کا حصہ بنیں. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ، وہ سب غلط تھا ، میں نہیں‌جانتا کہ اس کی سابقہ اہلیہ نے اس پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچ ہیں یا جھوٹ جیسے ہی عدالت اسکا فیصلہ کرے گی اس کے خلاف فیصلہ آیا

    تو میں اس کے خلاف کھڑا ہو جائوں گا لیکن لوگوں کی باتوں میں آکر میں ایسا نہیں کروں گا. فیروز خان کے ساتھ بہت سارے لوگوں کو جیلسی بھی تھی وہ آتے ہی شوبز انڈسٹری پر چھا گیا لہذا اس کی ریپیوٹ کو بھی ڈائون کرنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے گئے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں عورت پر ہاتھ اٹھانے کا قائل نہیں ہوں لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو اس کی مذمت کی جانی چاہیے لیکن ایسا ثابت بھی تو ہونا چاہیے.

  • فیروز خان نے نام تبدیل کرکے ابو سلطان کر لیا

    فیروز خان نے نام تبدیل کرکے ابو سلطان کر لیا

    اداکار فیروز خان جو اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، فیروز دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہیں لیکن انستاگرام پر کافی متحرک ہیں . ان کے انسٹاگرام پر 7.6 ملین فالورز ہیں. فیروز خان نے بطور باپ کی ایک انوکھی حرکت ، انہوں نے اپنے بیٹے پر پیار جتانے کےلئے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کا نام تبدیل کر لیا ہے فیروز خان سے ابو سلطان بن گئے ہیں. ابو سلطان فیروز خان کے بیٹے کا نام ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا اپنے بیٹے کو خراج تحسین ادا کرنے کے لئے کیا ہے. مجھے اپنے بیٹے کو خوشیاں دے کر خوشی ملتی ہے ، شاید میرے بیٹے کو ابھی تو یہ سمجھ نہ آئے کہ میں نے کیا کیا ہے. فیروز خان

    کے ایسا کرنے کے بعد ان کے مداحوں نے انکو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ فیروز خان واقعتا اپنے بیٹے کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. واضح رہے کہ فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے مار پیٹ اور تشدد کے الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ اس ھوالے سے ثبوت بھی عدالت میں پیش کر دئیے تھے. عدالت نے بچوں کا ماہانہ خرچ مقرر کرنے کے علاوہ فیرو خان کو اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی دیدی .

  • فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    پاکستانی اداکارہ فیروزخان جن پر ان کی اہلیہ نہ صرف گھریلو تشدد جیسے الزامات لگائے بلکہ بچوں کو خرچ نہ دینے کا بھی دعوی کیا ، جس پر بعد ازاں عدالت نے فیصلہ دیا، اور اب فیروزخان اپنے دونوں بچوں کا ماہوار خرچ انہیں ادا کررہے ہیں. فیروزخان ایک باغی طبیعت کے مالک ہیں انہوں نے بغیر کچھ جانے بوجھے بالیوڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت کر دی ہے. آج کل نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں انہوں نے جہاں اپنے شوہر بہت سارے دوسرے الزامات لگائے وہیں ریپ کا الزام بھی لگایا.نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ

    میں اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کی صفائی دینے کی کوشش کی ، اس ٹویٹ کو فیروز خان نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کو اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے اور آپ کو ثابت قدم رہنا چاہیے. میں آپکو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں اور دعا کررہا ہوں کہ آپ اس سارے معاملے کو حوصلے سے برداشت کریں اور اس مشکل صورتحال سے نکلیں. یاد رہے کہ فیروزخان کا بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے بائیکاٹ کر رکھا ہے کیونکہ ان ٔپر ان کی اہلیہ نے تشدد کاالزام لگایا.

  • صاحبہ کے نزدیک پاکستان کے نمبر ہیرو ہیروئین کون ہیں ؟‌

    صاحبہ کے نزدیک پاکستان کے نمبر ہیرو ہیروئین کون ہیں ؟‌

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر ریمبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے ایک یہ بھی سوال ہوا کہ پاکستان کے بہترین اداکار کون ہیں‌، تو صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی ہے وہ کسی کا صرف خواب ہی ہو سکتی ہے انہوں نے پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کی ہے. ان کے کریڈٹ پر لازوال پراجیکٹس ہیں لوگ انہیں چاہتے ہیں پسند کرتے ہیں انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ انہیں پاکستان کی نمبر ون ہیروئین کہا جائے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فیروز خان پاکستان کے نمبر ون ہیرو ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ کافی متاثر کن ہے. انہوں

    نے بھی ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نمبر ون اداکار ہیں ، میں نے جب کبھی بھی ان کا کام دیکھا ہے بہت متاثر ہوئی ہوں .یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ نے نوے کی دہائی میں ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے شادی کر لی اور ان کے دو بیٹے ہیں جو دونوں‌ بہت جلد شوبز کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں.

  • اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اگرسوشل میڈیا پر کسی کا ٹرائل لوگوں‌ نے خود ہی کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کردیں شمعون عباسی

    اداکار شمعون عباسی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر خود ہی لوگوں کا ٹرائل کرنا ہے تو پھر عدالتیں بند کریں وہ کیوں‌کھلی ہیں؟ وہاں مت جائیں، انہوں نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ادھر کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتا ہے وہاں سوشل میڈیا بھر جاتا ہے. میں نے فیروز خان کے لئے وڈیو اس لئے بنائی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ بنائی جانی چاہیے. میں اسکو بچپن سے جانتا ہوں ، اگر وہ اپنی اہلیہ کو مارتا پیٹتا ہے تو میں اس کے خلاف سب سے پہلے وڈیو بنائوں گا. لیکن ابھی کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے. جب فیصلہ ہو گا اور فیروز خان کے خلاف کوئی فیصلہ آئیگا تو پھر بات کریں نا، کیوں کسی کی زندگی کو سوشل میڈیا پر ڈسکس کر کر کے عذاب بنا رہے ہیں. شمعون عباسی نے کہا کہ بعض

    اوقات کسی کو نیچا دکھانے کےلئے یا اس کا کیرئیر زیرو کرنے کے لئے بھی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جو کہ یقینا غلط ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا حصہ ہوں. اس میں میرا جو کردار ہے وہ میرے پہلے کے کرداروں سے کافی مختلف ہے مجھے بنگالی بولنی تھی آتی نہیں تھی لیکن لہجہ ویسا بنا کر بولنے کی کوشش کی.