Baaghi TV

Tag: film

  • سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو کہ انسٹاگرام پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ایسی پوسٹ کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے. سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سیاہ اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ سجل علی نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ کہیں پڑھا اور سوچا کیوں نہ یہ آپ سب سے بھی شیئر کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر چیزیں نہ سفید ہوتی ہیں اور نہ سیاہ، نہ غلط ہوتی ہیں اور نہ ہی صحیح ہوتی ہیں، بلکہ ہر چیز ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اب یہ بات سمجھ آئی ہے کہ مختلف ہونے میں کوئی خرابی نہیں ہے اور ہمیں چیزوں کو مختلف ہونے دینا چاہیے، ہمیں انہیں سیاہ یا سفید میں سے ایک بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہمیں انہیں سرمئی رہنے دینا چاہئے۔سجل علی کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور زیادہ تر مداحوں نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ سجل علی نے ہمارے دل کی بہت ہی حقیقی بات کر دی ہے.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انڈیا میں‌فنکاروں کی کمی نہیں ہے لیکن وہ لوگ ہمارے کامیڈینز کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، ان کی حالیہ پنجابی فلمیں اٹھا کر دیکھ لیں ان میں‌پاکستانی کامیڈینز نمایاں کردار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کامیڈین ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے کہ سب نے اپنے کام کے بل پر اپنا نام بنایا ہے . روبی انعم نے کہا کہ اینی ہائو میری کمپنی کی فلم ہے اور اس میں‌اکرم اداس اور وکی کوڈو نے اہم کردار ادا کئے ہیں، یہ ایک مکمل طور پر فیملی فلم ہے میں چاہوں گی کہ آپ سب آکر ضرور دیکھیں،

    انہوں نے کہا کہ ”میں‌بھی بہت جلد پاکستانی فلم میں نظر آئوں گی”، میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کی کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ ہی بہت محبت دی . ان کی محبت کی وجہ سے آج میں‌یہاں کھڑی ہوں، روبی انعم نے کہا کہ حالانکہ انڈیا میں بہترین فنکار پائے جاتے ہیں‌لیکن وہ پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، مطلب یہ ہوا کہ ہمارے فنکاروں کا کام انڈینز کو بہت پسند ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا سیشن رکھتے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل وہ مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میں‌مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک سیشن رکھا، اس میں‌ان سے بہت سارے سوالات ہوئے ایک سوال معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے بھی کیا گیا. ایک مداح نے کہا کہ کنگ خان جی آپ ویرات کوہلی کے بارے میں‌کیا کہنا چاہیں گے ؟ شاہ رخ خان جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔

    شا رخ خان کے اس جواب کو بہت پسند کیا گیا اور کہا گیا کہ” شاہ رخ خان واقعتا ہر کسی کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں”. واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور انوشکا شرما نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں کی فلم کا نام تھا ‘رب نے بنادی جوڑی”، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیاشائقین ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • آپ کھلا صرف کیوں منگواتی ہیں فضا علی کے سے شو کے دوران سوال

    آپ کھلا صرف کیوں منگواتی ہیں فضا علی کے سے شو کے دوران سوال

    ملٹی ٹیلنٹڈ فضا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے بہت ساری باتیں کیں انہوں نے کہا کہ میں نے مشکل سے مشکل وقت بھی اپنی زندگی میں دیکھا لیکن کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ، میں سنگل پیرنٹ ہوں اور چاہتی ہوں کہ میری بیٹی پڑھ لکھ کر ایک بہترین انسان بنے اس کے بعد اسکا جو دل چاہتا ہے وہ کرے جس شعبے میں جانا چاہتی ہے جائے میں اس پر پابندی نہیں لگاﺅں گی ۔ شو کے دوران ان سے ایک لڑکی نے سوال کیا اس نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت اچھے اچھے برینڈ کے صرف موجود ہیں لیکن آپ کھلا صرف ہی کیوں استعمال کرتی ہیں اس پر فضا علی حیران ہو گئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میں کھلا صرف ہی استعمال کرتی ہوں اور مجھے نہیں یاد کہ میں نے یہ بات کبھی کسی شو میں کہی ہے آپ کو کیسے پتہ چلی حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلا صرف اس لئے استعمال کرتی ہوں کیونکہ اس میں ہیوی قسم کے کیمکلز نہیں ہوتے۔ بازار میں بڑی کمپنیوں کے صرف موجود ہیں ان میں نیلا ایک دانا بھی ہوتاہے لیکن ایسے صرف کو استعمال کرنے کا نقصان یہ ہوتا ہے اس سے کپڑے کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے اور اس کی عمر کم ہوتی ہے اسکے دھاگے بھی خراب ہوتے ہیں۔ یوں فضا علی نے بتا دیا کہ وہ کیوں کھلا صرف استعمال کرتی ہیں لیکن وہ بہت حیران ہوئیں کہ اتنی اندر کی بات کسی لڑکی کو کیسے معلوم ہوئی ۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والی نوین وقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری شادی کب ہو گی کس سے ہو گی اس کے بارے میں اس لئے کچھ کہہ نہیں سکتی ماضی میں ایسا ہو چکا ہےکہ میں نے کسی پر اعتبار کیا اور مجھے دھوکہ ہوا. انہوں نے مزید کہا کہ میرا کسی پر اب یقین کرنا آسان نہیں‌ ہے، بلکہ یوں کہیے کہ میں‌کسی پر اعتبار آسانی سے نہیں کر سکتی. اگر کسی پر تھوڑا بہت اعتبار کرنے کی کوشش کروں گی تو دماغ میں ہر وقت ایسی ہی بات چلتی رہتی ہے کہ پتہ نہیں میں اس بندے پر اعتبار کرکے ٹھیک کررہی ہوں یا نہیں.

    نوین وقار نے کہا کہ ”کسی پراعتبار اب مجھے آتا ہی نہیں” ، یہی وجہ ہے کہ میں بہت وقت لیتی ہوں کسی پر اعتبار کرنے میں. جو میرا اعتبار جیتے گا یقینا اسی سے شاید کروں گی لیکن ابھی تک ایسا کوئی ملا نہیں اس لئے کچھ نہیں پتہ کہ کس سے اور کب شادی کروں گی لیکن جس سے بھی اور جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر ہی کروں گی. انہوں نے کہا کہ دو لوگوں کا ایک ساتھ چلنا یہ زندگی بھر کے فیصلے ہوتے ہیں سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے .

  • ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی عثمان مختار

    ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی عثمان مختار

    معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اداکار نہیں‌بننا چاہتا تھا بلکہ میں ڈائریکشن میں آنا چاہتا تھا. انہوں نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی سٹوری جب میرے پاس آئی میں نے پڑھی تو میں نے محسوس کیا کہ یہ کہانی دو لڑکیوں کے کرداروں کے گرد گھومتی ہیں. عثمان مختار نے کہا کہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میرے کردار پر تنقید ہوگی ، اس سے بھی کہیں زیادہ تنقید ہوئی . لیکن مجھے وہ تنقید بری نہیں لگی. جب لوگ ہر طرف کہہ رہے تھے کہ ہیرو کا کردار بہت کم ہے تو میں نے اس چیز کو سر پر سوار نہیں کیا تھا.

    ”میں سمجھتا ہوں کہ بہت عرصہ تک پاکستانی ڈراموں کے مین کردار مردوں کے ہی لکھے جاتے تھے”، آج زرا عورتوں کے لئے لکھے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا آڈیشن سٹیج تھیٹر کے لئے دیا تھا ، اس کے بعد اداکاری کا موقع ملا اور پھر میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. یاد رہے کہ عثمان مختار سنجیدہ کرداروں کے لئے مشہور ہیں، وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. ان کی جوڑی کو ہم کہاں‌کے سچے ہیں میں‌ماہرہ خان کے ساتھ بہت زیادہ سراہا گیا.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ” آج رنگ ہے”  کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ” آج رنگ ہے” کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو سکرین پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، یہ دونوں تیرے بن فلم میں ایک ساتھ نظر آئے شائقین نے بے حد سراہا. ان دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ، ان کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے فیورٹ سٹارز کی فلم آج رنگ ہے کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائیگی ، فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے تیاریاں زوروں سے کی جا رہی ہیں. اس فلم کی شوٹنگ ندیم بیگ کررہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک لوسٹوری ہے. اور کہا جارہا ہےکہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے کردار ان کی پہلے کی فلموں سے کافی ہٹ کر ہیں.

    اس حوالے سے ماہرہ خان کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ”ہمایوں سعید میرے بہت اچھے دوست ہیں ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی بہت اچھا لگا ہے” اور مجھے امید ہے کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ بہت سراہا جائیگا اور آج رنگ دے شائقین کے دل موہ لے گی، دوسری طرف ندیم بیگ کا کہنا ہےکہ ہم فلم کی کہانی اور میوزک سمیت ہر چیز پر تفصیلی کام کررہے ہیں.یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کی جوڑی جب بھی کوئی پراجیکٹ کرتے ہیں‌ کچھ نہ کچھ ہٹ کر ہی ہوتا ہے.

    میرے ہاتھ ڈیڑھ برس سے سُن ہیں ایمان علی

    پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا معمر رانا

    مجھے چوڑیاں کا 85 ہزار معاوضہ ملا معمر رانا

  • انوراگ کشپ نے بالی وڈ چھوڑنے کا کیوں سوچا تھا؟‌

    انوراگ کشپ نے بالی وڈ چھوڑنے کا کیوں سوچا تھا؟‌

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ کو چھوڑنے کا سوچ لیا تھا اور میں نے بلکہ سمجھ لیں کہ بالی وڈ کے لوگوں سے رابطہ کرنا بھی چھوڑ دیا تھا ، میں دو سال تک بالی وڈ کی نیگیٹیویٹی کا شکار رہا ، اس چیز نے مجھے بہت زیادہ ڈسٹرب کیا، میں نے اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ مشورہ کیا اور ان کو بتایاکہ بالی وڈ میں بہت زیادہ نیگیٹویٹی ہے میں اس سے دور جانا چاہتا ہوں ، اور یہ چیز میرے دماغ پر اب اثر انداز ہو رہی ہے. اس پر میرے دوستوں نے مجھے سیریس مشورہ دیا جس پر میں قائل بھی ہو گیا تھا.

    اور وہ سیریس مشورہ تھا کہ ”میں بالی وڈ انڈسٹری چھوڑ کر ملیالم انڈسٹری کے لئے فلمیں بنائوں ” ان فلموں کے لئے کام کروں وہاں ایسی صورتحال کافی کم ہے، میرے دوستوں نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح پریشان رہے تو آپ کی زہنی صحت اور کام دونوں متاثر ہوں گے اور ایسا ہوا دو سال تک میں‌کوئی کام ہی نہ کر سکا. یاد رہے کہ انوراگ کشپ کا شمار بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    میں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز بحال کروائے متھیرا

    معروف اداکارہ و رقاصہ ماتھیرا جو کہ پروگرام بھی ہوسٹ کرتی ہیں ، وہ اپنے پروگرام میں شوبز کی معروف شخصیات کو مدعو کرکے ان سے ہلکی پھلکی چٹ چیٹ کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پبلک ڈیمانڈ پروگرام میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فلموں میں ، میں نے آئٹم سانگ بحال کروائے. 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی جو کہ ہمایوں سعید کی فلم تھی اس میں مجھے ایک آئٹم سانگ آفر ہوا ، اور کہا گیا کہ اس گانے کی ڈیمانڈ ہے کہ اس میں‌مختصر لباس زیب تن کیا جائے جب میں‌نے لباس کا پوچھا تو جو لباس انہوں نے بتایا کہ یہ پہننا ہے وہ میرے لئے بہت ہی نارمل سی بات تھی.

    ”میں نے مختصر لباس پہنا اور آئٹم سانگ ریکارڈ کروایا” جب فلم لگی تو اس فلم کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. اس کے بعد ہر دوسری فلم میں آئٹم سانگ رکھا جانے لگا ، میرے دیکھا دیکھی بہت ساری ہیروئینز نے آئٹم سانگز کئے اور وہ سپر ہٹ بھی ہوئے. متھیرا نے کہا کہ مجھے فی الحال تو کوئی آئٹم سانگ آفر نہیں ہوا اگر ہو گا تو یقینا کروں گی. انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں.

    کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

    22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

  • شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

    ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نوین وقارنے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ لڑکیوں سے ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہےکہ شادی کیوں نہیں کی، شادی کب کرو گی عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے تم کیا کررہی ہو. لیکن مردوں سے یہ سوال نہیں کیا جاتا ، عجیب بات ہے یہ . نوین وقار نے لڑکیوں سے کہا کہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں ، اپنے کیرئیر پر توجہ دیں ، شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں آپ اپنے خواب پورے کریں جب شادی ہونی ہو گی ہو جائیگی. ایک غلط آدمی کے ساتھ شادی کرکے زندگی برباد کرنے سے بہتر ہے کہ شادی نہ ہی کی جائے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ایک خود مختار عورت جس طرح سے اپنے خواب پورے کر سکتی ہے ویسادوسروں پر انحصار کرنے والی عورت نہیں کر سکتی.” انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جئیں اور شادی نہ ہونے سے تو بالکل پریشان نہ ہوں ، میں سمجھتی ہوں کہ شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے کہا کہ عورتوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے؟ِ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی . کبھی مردوں سے بھی ایسے سوال کر لیا کریں .

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا