Baaghi TV

Tag: Fire

  • اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد: سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سعودی پاک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

    سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مال کی عمارت سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے-


    میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک میں خلل پڑ سکتا ہے لوگوں کو حادثہ پیش آنے والے علاقے سے دور رہنے کا کہا جارہا ہے جب تک کہ صورتحال مستحکم نہ ہو جائے۔

    تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،آگ کیسے لگی اس حوالے سے ابھی اطلاعات سامنے نہیں آئی-

  • ہسپتال میں آتشزدگی، حکام سے ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ طلب

    ہسپتال میں آتشزدگی، حکام سے ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ طلب

    خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق ، این سی پی سی آر نے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے بھنڈارا ضلع کلکٹر سے 48 گھنٹوں کے اندر حقائق پر مبنی ایکشن رپورٹ طلب کر لی.

    مہاراشٹرا کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے تھے.

    آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی. عوام نے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے.

  • دوسری شادی کا رنج، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگا دی.

    دوسری شادی کا رنج، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگا دی.

    دوسری شادی کیوں کی سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگادی2 بچیاں جاں بحق.

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کا بھیانک انجام نکلا، سسر نے اپنے داماد کے گھر میں آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گھناؤنے فعل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں.

    آسمانی بجلی گرنے سے کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں.

    فیصل آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی گاڑیاں اور شیڈ جل کر راکھ ہو گئے.

    فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو گاڑیوں اور شیڈز کا آگ لگ گئی جو جل کر خاکستر ہو گئے.

    تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.