Baaghi TV

Tag: firing

  • خوشی یا دشمنی، نامور شخصیت کا انتقال مخالفین فائرنگ کر کے خوشیاں مناتے رہے.

    خوشی یا دشمنی، نامور شخصیت کا انتقال مخالفین فائرنگ کر کے خوشیاں مناتے رہے.

    راولپنڈی میں فوت ہو جانے والے سماجی راہنما اور 333 گینگ کے بانی مرحوم تاجی کھوکھر کی موت سے نماز جنازہ تک مخالفین خوشیاں مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے رھے.

    دوران جنازہ بھی مخالفین کی طرف سے خود کار ہتھیاروں سے وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رھی.

    عوامی حلقوں کی جانب سے جنازہ پر کیے جانیوالے اس طرح کے قبیح فعل پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا.

    زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ چیز ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے آج ہم کسی کی موت کا جشن منائیں گے تو کل ہم نے بھی مر جانا ہے ہمارا بھی یہ ہی حال ہو گا. عوام نے اسے ذہنی پستی قرار دے دیا.

  • ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری پکڑا گیا.

    ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری پکڑا گیا.

    جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا.

    مجرم اشتہاری گوجر خان پولیس کو دہشت گردی ,اقدام قتل اور سرکاری املاک کی نقصان رسانی کی دفعات کے تحت مطلوب تھا.

    فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی گوجر خان کی گاڑی اور تھانہ کے گیٹ پر فائر لگے تھے, فائرنگ سے پولیس افسران و اہلکار محفوظ رہے تھے.

    سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سنگین مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر اور انکی ٹیم کو ٹاسک دیا تھا.

    ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان نے ٹیم کے ہمراہ سائنسٹیفک طریقہ تفتیش سے انتہائی اہم مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.

    رواں سال کے دوران سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کے خلاف گوجرخان پولیس کی دوسری بڑی کاروائی ہے، دو روز قبل مجرم اشتہاری ساجد میکن عرف ساجو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،

    مجرم اشتہاری کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے, ایس ایچ او گوجر خان

    مجرمان اشتہاری اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیگی، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد

    سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر, اے ایس پی وایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی.

  • مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ

    خانیوال: پیپلز کالونی مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 2 افراد زخمی

    ایک خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے شدید زخمی۔ زخمیوں میں 50 سالہ رضیہ پروین زوجہ ندیم اور 25 سالہ واصف ولد ندیم شامل ہیں۔

    تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • کشمیر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    کشمیر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان شہید کردیا.

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے میں بارہمولہ قصبے میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو جس کی شناخت مومن احمد گوجری کے طورپر ہوئی ہے ، بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ نے قصبے کے علاقے کوکر حمام میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں منگل کی شام کو شروع ہونے والا آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔ دریں اثناءبارہمولہ قصبے میں ہی ایک حملے کے دوران بھارتی پولیس کا ایک افسر ہلاک اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں بھی اسی طرح کی کارروائی شروع کی جہاں نوجوانوںنے گھروں سے باہر نکل کر شدید احتجاج کیا اور بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    ایک اور واقعے میں پولیس نے بھارتی شہر چندیگڑھ میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ: چمن میں دشمنی کی وجہ سے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق چمن میں کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب دیرینہ دشمنی کی بناءپر گاڑی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب پرانی دشمنی کی بناءپر مسلح افراد نے کوئٹہ سے افغانستان جانے والی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان خدائیداد اور اس کی والدہ بی بی عزیزہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ لیویز نے بتایا کہ چند سال قبل ایک شخص افغانستان میں قتل ہوا تھا جس کا الزام مقتول خدائیداد پر لگایا گیا جسے پاکستان میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بجھوایا تھا اور وہ 3 سال کوئٹہ میں رہا لیکن گزشتہ روز عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور جیل سے رہائی کے بعد مقتول خدائیداد اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ واپس افغانستان جارہا تھا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوںکو افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی

    اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی

    غزہ (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں دو فلسطینیوں کو پولیس چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پرہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے اسلامی اوقاف کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز پیشتر مسجد اقصیٰ کے حرم قدسی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سخت کشیدگی دیکھی گئی تھی۔

  • کراچی گورا قبرستان کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں گورا قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے. ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں. مقتول کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے قریبی قبرستان شفٹ کر دیا گیا ہے. پولیس نے وقوعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.