Baaghi TV

Tag: fiza ali

  • ماں کے بعد عید کا مزہ نہیں رہا فضا علی

    ماں کے بعد عید کا مزہ نہیں رہا فضا علی

    اداکارہ و ماڈل فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں کا جب سے انتقال ہوا ہے تب سےکوئی بھی عید اچھی ہی نہیں لگتی ، ان کے جانے کے بعد زندگی اور دنیا کے رنگ پھیکے لگتے ہیں ، وہ میری بہت بڑی سپورٹ تھیں. لیکن چونکہ میں خود ایک ماں ہوں لہذا اسکو زندگی کی خوشیاں دینا میرا فرض ہے لہذا میں اس کے ساتھ بھرپور انداز میں‌ عید مناتی ہوں ، میری ماں مجھے کپڑے لا کر دیا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں کہ عید ہے خود انہیں کاٹو اور سلائی کرو. فضا علی نے یہ بھی کہا کہ ماں بہت یاد آتی ہے خصوصی طور پر عید کے موقع پر تو ان کی یاد

    میرے دل و دماغ کو گھیر لیتی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فارال میری بیٹی بہت زہین ہے ، اسکو کپڑے سلائی کرنےکا شوق تو نہیں ہے لیکن گھر کی صفائی برتن دھونے میں اسے بہت زیادہ دلچپسی ہے. میں اسکی شاپنگ اسکی مرضی کے مطابق کرتی ہوں. میری بیٹی کو میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ محنت کرو اور اپنا مقام بنائو. بچوں کو اس طرح کی موٹیویشن دینی چاہیے تاکہ ان کو پتہ ہو کہ انہوں نے زندگی میں کچھ کرنا ہے.

  • داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    داتا دربار شوٹنگ کے لئے فضا علی گئیں تو انکے ساتھ کیا ہوا؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ایک بار وہ اداکار سمیع خان اور پوری ٹیم کے ساتھ داتا دربار کے پیچھے ایک اور دربار ہے وہاں گئیں ، وہاں پہنچی تو بہت زیادہ رش تھا، لوگوں نے جب ہمیں دیکھا تو وہ وہاں دھاگہ باندھنا شروع ہو گئے. ہم نے کہا کہ آپ کیا کررہے ہو یہ ، تو کہنے لگے کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے، میں نے ان سے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں اور سمیع خان نے بھی ان سے کہا کہ میں بھی شادی شدہ ہوں آپ لوگ کیا کررہے ہیں ایسا نہ کریں. لیکن لوگ منع نہیں ہوئے اور دھاگہ باندھتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دونوں کی شادی ہوجائے. میں نے گھبرا کر سمیع خان سے کہا کہ مجھے اپنی شادی خراب ہوتی دکھائی دے رہی

    ہے صرف میری ہی نہیں تمہاری شادی بھی مجھے خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے. بعد میں ایسا ہوا ، میری شادی خراب ہو گئی لیکن سمیع خان کی بچ گئی. فضا علی نے کہا کہ ایسی جگہوں پر جا کر شوٹ کرنا آسان نہیں ہوتا لوگ نہیں سمجھتے ایسی باتوں کو ، وہ جو ٹی وی پر کردار دیکھتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ شاید ان کا حقیقت میں تعلق ہے.

  • میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    میرے سابقہ شوہر نے کبھی مجھے بیوی والا رتبہ نہیں دیا فضا علی

    اداکارہ فضا علی جنہوں نے چند سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لی ہے. دونوں کی ایک بیٹی ہے ان کے سابقہ شوہر کا نام فوادفاروق تھا. اپنی ذاتی زندگی کو پہلی بار ڈسکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو آنکھوں میں سپنے تھے گھر بسانے کے ، اچھی بیوی اور ماں بننے کے، میں ماں بنی اچھی بیوی بنی ، لیکن مجھے بیوی ہونے کا رتبہ نہ مل سکا. میرے شوہر نے ہمیشہ مجھے اگنور کیا، اس نے کبھی مجھے مارا نہیں ، لیکن اپنی زندگی میں مصروف رہے ، میں شوٹنگز کرتی کام کرتی گھر آتی شوہر کی توجہ کی ضرورت ہوتی تھی وہ مجھے توجہ نہیں دیتا تھا، اسکو اپنے کام اپنے تعلقات بہت عزیز تھے وہ انہی میں‌مصروف رہتا تھا. فواد کو شاید ایک بیوی کی

    ضرورت ہی نہیں تھے پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے شادی کیوں کر لی. میں ترستی رہی میاں بیوی کے رشتے کو شوہر کی توجہ کو ، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے سوچنا پڑا اور میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا شوہر کے ساتھ رہ کر بھی ایسی ہی زندگی تھی جیسی ابھی ہے. تو ٹھیک ہے وہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں. بیٹی کو پال رہی ہوں‌کام کررہ ہوں.

  • فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    پزمان ایونٹس کمپنی نے فضا علی اور ساحر علی بگا کے ساتھ فراڈ‌کر دیا. اس کمپنی سے سلمان علی خلجی ، طارق سندھو و دیگر نے ساحر علی بگا اور فضا علی کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو بہاولپور نور محل میں ہونے والے ایک شو کے لئے بک کیا. انکو کہا کہ پے منٹ‌آپ کو شو سے ایک دن پہلے مل جائیگی . لیکن ایسا نہ ہو سکا. آج کے دن نور محل میں شو ہے لیکن فضا علی کے مطابق اس کمپنی سے کسی نے بھی فضا اور ساحر کی ٹیم کا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی ان کے میسجز دیکھے ہیں اور ن ہی ان کو پے منٹ‌دی ہے. فضا نے ایک وڈیو بنا کر سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ناموں

    کا استعمال کرکے ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں یہ سب فراڈ ہیں پلیز آپ ان سے بچیں. فضا علی نے مزید کہا کہ ہم نور محل کے ہونے والے شو کا بکل بھی اب حصہ نہیں ہیں‌ ہمارے ناموں پر ٹکٹیں فروخت کی گئی ہیں. فضا علی نے مزید کہا کہ میں نے اور ساحر علی بگا نے جب ڈائریکٹ ان فراڈیوں کو کالز کیں تو انہوں نے ان نان نمبر جانتے ہوئے فون اٹھا لیا لیکن کہا کہ آپ کو کال بیک کرتے ہیں لیکن کال نہیں‌کی لہذا ہمارے نام پر ٹکٹیں خریدنے والے جان لیں کہ ہم دونوں اس شو میں نہیں آئیں گے لہذا ان سے بچیں.

  • فضا علی نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا

    فضا علی نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا

    اداکاری اور میزبانی کے بعد فضا علی نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے. انہوں نے آج اپنا پہلا سولو گانا بے وفا اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے. فضا علی نے گزشتہ روز گانے کی ریلیز کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی اس میں انہوں نے کہا کہ میرا شروع سے ہی شوق گلوکاری کا تھا لیکن شکل اچھی ہونے کی وجہ سے کبھی اداکاری کے پراجیکٹس مل جاتے تو کبھی میزبانی کے لیکن میرا دھیان ہمیشہ گلوکاری کی طرف ہی تھا.اس لئے میں نے اب سوچا ہے کہ بہت ہو گئی اداکاری اور میزبانی اب اپنے شوق کی تکمیل کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے لہذا میں نے گانا شروع کر دیا ہے. اور بے وفا گیت آپ سب کو ضرور پسند آئیگا اس کو لکھا بہت خوبصورت انداز سے گیا ہے اس

    کی کمپوزیشن بہت خوبصورت بنائی گئی ہے. فضا علی نے کہا کہ میں نے میڈم نور جہاں ، مہدی حسن ، نصرت فتح علیخان سب کی مداح ہوں. میں نے گلوکاری کو پروفینشلی اپنا لیا ہے اب آپ مجھے مختلف اوقات میں گلوکاری کرتے ہی دیکھیں گے میں باقاعدہ شوز کررہی ہوں اور ان میں ، میں لائیو گاتی ہوں. مجھے بہت امید ہے کہ جس طرح‌مداحوں نے مجھے اداکاری او میزبانی میں سراہا اسی طرح میری گائیکی کو بھی سراہا جائیگا.