Baaghi TV

Tag: food

  • اقوام متحدہ کوپ 28 اجلاس اور  غذائی قلت کا مسئلہ

    اقوام متحدہ کوپ 28 اجلاس اور غذائی قلت کا مسئلہ

    اقوام متحدہ کوپ 28 سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں غذائی عدم تحفظ کا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم مسائل میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہا جبکہ عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں تاہم عاکمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ اوسط میں ہونے والی اس موسمیاتی کانفرنس کی متحدہ عرب امارات نومبر میں میزبانی کرے گا اور خطے میں غذائی عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلیجی ملک ، اپنے وسیع وسائل سمیت تکنیکی ترقی اور اس مسئلے پر فعال وکالت کے ساتھ ، ممکنہ طور پر خطے میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کی جنگ کی قیادت کرسکتے ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری
    جج نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کردیا
    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نگراں وزیر خزانہ مقرر
    بین الاقوامی ریڈ کراس کے ماہر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاس اس مسئلے کے حل کیلئے وسائل موجود ہیں اور وہ ان چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کافی تیزی سے اقدام بھی کرسکتا اور اسکی وجہ سے وہ کوپ 28 کے بعد غذائی تحفظ اور اقدامات پر بحث کی قیادت کرنے کی بہترین پوزیشن میں بھی ہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ایسا ملک نہیں جس کے پاس خوراک کی وافر مقدار ہو جو غذائی تحفظ پر بات چیت کی قیادت کرے تاہم یہ متحدہ عرب امارات جیسا ملک ہے جو روزانہ کی بنیاد پراس سے نمٹ رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کرسکتا ہے لیکن مشرق اوسط میں غذائی عدم تحفظ کے بنیادی اسباب پانی کی قلت، غیر مستحکم معیشتیں اور خوراک کی درآمدات پر بھاری انحصار ہے۔

    تاہم موسمیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ اصل چیلنج ٹیکنالوجی کو سستی اور مقامی آبادی کے لیے آسانی سے اپنانے کے قابل بنانا ہے کیونکہ بہت سے خلیجی ممالک میں زرعی صنعت کاری میں اضافہ ایک مثبت علامت ہے لیکن اس سے صرف اسی صورت میں نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوں گے جب کوششیں صرف غریبوں کے حق میں ہوں اور ضرورت مندوں کیلئے محنت کی جائے یا انہیں ترجیح دی جائے، غذائی عدم تحفظ کو کامیابی سے کم کرنے کے لیے خطے کے رہنماؤں کو سب سے زیادہ کمزور اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے جامع پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جو کوپ 28 کے موضوعات میں سے ایک ہے۔

  • مرغی کے گوشت کے بڑھتے داموں پر سخت برہمی

    مرغی کے گوشت کے بڑھتے داموں پر سخت برہمی

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نرخ استحکام میں لانے کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے

    ڈپٹی کمشنر آ غا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    مرغی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا خصوصی فوکس عوام کو ناجائز منافع خوری سے نجات دلانا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ وزٹس بڑھائیں اور زائد نرخ وصو ل کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے کیے جائیں اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ رواں ماہ اب تک 34 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوری پر 259 دکانداروں کو دس لاکھ 36 ہزار چھ سو روپے کےجرمانے کئے۔

  • ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کوراڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    جس میں رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں منعقد ہوا- اے ڈی سی آر اکرام ملک، اے سی جہانیاں بابر سلیمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن پی ٹی آئی رہنما مسعود چوہان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم ، خوراک ،پولیس انڈسٹریز،ماحولیات اور تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کورونا کی صورتحال،سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-

    رکن صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج نے اس موقع پر پولیس کو منشیات کے بڑے اسمگلروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دیا- انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے بغیر دبائو آپریشن کیا جائے- رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ہر صورت مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں – اس موقع پر خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو خود مانیٹر کررہا ہوں ٹیم کے تمام افسران ضلع کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات مصروف رہتے ہیں مئوثر اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے اس وقت اشیاء کے نرخ کنٹرول میں ہیں-