Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے مجھے بول فلم میں پہلے زینب کا کردار آفر ہوا تھا جبکہ میں نے مینا کماری کا کردار قبول کیا تھا. اب زینب کے کردار کےلئے ایک لڑکی چاہیے تھی لہذا میں نے حمائمہ ملک کا نام دیا جس کے بعد ان کو کاسٹ کیا گیا. انہوں نے کہا کہ ”بول فلم ایک بہترین فلم تھی ، یہ فلم میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گی”. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن فرحان سعید کو بہت اچھا ساتھی فنکار پایا ہے.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”شعیب منصور ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن میری خوش بختی ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر چکی ہوں”. یاد رہے کہ گزشتہ برس ایمان علی کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی تھی فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تھی. تاہم ایمان علی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی جو کردار اچھا ملا میں کروں گی. انہوں نے کہنا ہے کہ مجھے مداحوں نے ہمیشہ بہت محبت دی ہے ان کی محبت مجھ پر قرض ہے جس کو میں اچھا کام کرکے اتارنے کی کوشش کرتی ہوں.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • شاپنگ تسلی سے کرتی ہوں بشری انصاری

    شاپنگ تسلی سے کرتی ہوں بشری انصاری

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بہت سوچ سمجھ کر کوئی چیز خریدتی ہوں کیونکہ اگر چیز اچھی نہ آئے تو پھر اسکو پہننے کو دل نہیں کرتا .انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ شاپنگ تسلی سے کی ہے ایسا نہیں ہے کہ میں جلدی جلدی میں شاپنگ کروں اور اس کے بعد پتہ چلے کہ سائز میں‌فرق آ گیا ہے یا رنگ اچھا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت حیران ہوتی ہوں جو خواتین عید کی رات کو شاپنگ کررہی ہوتی ہیں،بھئی اتنی افرا تفری میں شاپنگ کرنےکی بھلا کیا ضرورت ہے.

    انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ خواتین کو یہی کہا ہے اور ابھی بھی کہوں گی کہ جلدی جلدی میں شاپنگ نہ کریں بلکہ وقت نکال کر تسلی سے چیزوں کی خریداری کریں. ”بعد میں رونے سے بہتر ہے کہ وقت نکال کر خریداری کر لی جائے. ”یاد رہے کہ بشری انصاری کا شمار ان فنکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں‌کام کیا، آج کل وہ ایک سٹینڈ اپ کامیڈی شو کررہی ہیں جو کہ کراچی میں ہو رہا ہے اس کے بعد یہ شو اسلام آباد اور پھر لاہور میں‌بھی پیش کیا جائیگا.

     

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کا زکر کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میری منگنی ارینج تھی لیکن شادی لو میرج تھی . انہوں نےکہا کہ ہماری شادی کو 37 سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن آج بھی ہمارے درمیان پیار محبت ہے ، ہمارے درمیان بہت کم لڑائی جھگڑا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری اور سفینہ کی منگنی 1985 میں‌ہوئی اور 1986 میں ہماری شادی ہو گئی، ایک سال ہماری منگنی رہی اور اسی دوران ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت ہوگئی. شادی سے پہلے میں نے اپنی اہلیہ کو تحفے میں گلے کی چین دی تھی.

    بہرو سبزواری نے کہا کہ ”ہمارے درمیان بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ تھی اور ہے”. ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں. میری اہلیہ نے کبھی کوئی ایسی بات یا کام کرنے کی کوشش نہیں کی جس سے مجھے تکلیف ہو اور میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں. یاد رہے کہ بہروز سبزواری کا ایک بیٹا ہے شہروز سبزواری ، وہ بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے. بہروز سبزواری اپنے دور کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنا نام اور مقام بنایا، آج بھی شائقین ان کو سکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • اکشے کمار او مائی گاڈ کے سیکول کے لئے پرجوش

    اکشے کمار او مائی گاڈ کے سیکول کے لئے پرجوش

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار آج بھی باکس آفس پر راج کرتے ہیں ان کی کوئی بھی فلم لگتی ہے تو ان کے مداح دیوانہ وار سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں. اب اکشے کمار کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی فلم او مائی گاڈ جو کہ دس سال پہلے بن کر ریلیز ہوئی تھی اسکا سیکول اگلے ماہ سینما گھروں کی ینت زینت بننے جا رہا ہے. 2012 میں بالی وڈ کی کامیڈی ، طنز ومزاح سے بھرپور فلم او مائی گاڈ کو ریلیز کیا گیا۔ اس فلم اکشے کمار میتھن چکرابرٹی ، پریش راول اور اوم پوری نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

    اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعےاپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم کے ٹیزر کو جلد ریلیز کیا جائے گا. اکشے کمار اپنی اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ” مجھے پوری امید ہے کہ جیسے اس فلم کو دس برس پہلے سراہا گیا تھا اس کے سیکول کو بھی یقینا سراہا جائیگا.” یاد رہے کہ او مائی گاڈ کے سیکول کے ساتھ اگست کے مہینے میں غدر 2 بھی ریلیز کی جائیگی.دو بڑی فلمیں ایک ساتھ سینما گھروں میں ریلیز یقینا مداحوں کے لئے خوشخبری ہے.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • پیسے کےلئے کچھ بھی کر سکتا ہوں مرحوم بلال

    پیسے کےلئے کچھ بھی کر سکتا ہوں مرحوم بلال

    اداکار مرحوم بلال جن کی حال ہی میں منی بیک گارنٹی ریلیز ہوئی اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، مرحوم بلال اس کے علاوہ یوفونز کے متعدد ایڈز میں بھی نظر آچکے ہیں، مرحوم بلال گزشتہ روز پہنچے اللہ یار 10فلاورز کے پریمئیر میں. انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے ایکٹنگ کیرئیر کو بنانے کےلئے بہت محنت کی ہے، اپنے سر کے بالوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بالوں کا سٹائل قدرتی ہے ، میں اسکو تبدیل نہیں کرتا، ان سے سوال ہوا کہ آپ کو بھاری معاوضہ دیا جائے تو کیا بالوں کو سٹریٹ کر لیں گے

    تو انہوں نے کہاکہ پیسے کے لئے کچھ کر سکتا ہوں یہاں تک کہ سر کے بال شیو بھی کر سکتا ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کو سراہتے ہیں اور مجھے پہچانتے ہیں. مرحوم بلال نے کہا کہ میں وکالت بھی کرتا ہوں وقت ملے تو اداکاری بھی کر لیتا ہوں، لیکن میں‌جب بھی سکرین پر آتا ہوں اپنے مداحوں کا بہت سارا پیار ملتا ہے جس کےلئے میں ان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، میں آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہی ہوں.

  • انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کیوں ہیں خفا بالی وڈ کی حالیہ فلموں سے ؟

    انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کیوں ہیں خفا بالی وڈ کی حالیہ فلموں سے ؟

    بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب بھی کوئی فلم سائن کرنی ہوتی ہے تو اپنے والد کے ساتھ اسکا موضوع ڈسکس کرتا ہوں ان کے مشورے کو سن لیتا ہوں اور پھر جو بہتر لگتا ہے اس کے مطابق چلتا ہوں. انہوں نے کہا کہ لیکن بالی وڈ کی حالیہ فلموں کو میں نئی پیکنگ میں پرانا سامان سمجھتا ہوں . کیونکہ آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں سے بڑی تعداد پرانی فلموں کی کہانیوں پر مشتمل ہیں.

    انہوں نے کہا ہے کہ” مجھے ایسی فلمیں بورنگ لگتی ہیں جو کسی کا چربہ ہوں”، میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ بس ایک فارمیٹ میں تمام اداکار ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہیں۔ انیل کپور کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں کچھ نیا پن نہیں ہے، یہ بس ایک ہی طرح کی فلموں کی سائیکل ہے جس میں یہاں وہاں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔یاد رہے کہ انیل کے کپور کے بیٹے ہرش وردھن نے بالی وڈ میں قدم تو رکھ دیا ہوا ہے لیکن وہ ابھی تک اپنا نام اور مقام نہیں بنا سکے. ان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گے.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی  شائستہ لودھی

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ میں نے کوبرا کو بوسہ دیا ، ایسا کرنے کےلئے مجھےکسی نے نہیں کہا تھا بلکہ میں نے خود ایسا کیا تھا اور سانپ کو بوسہ دینے کےلئے میں‌نے ایک ہفتہ تک پریکٹس کی تھی. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شوز پر بہت تنقید کی جاتی ہے ، اور ساری کی ساری تنقید میزبان کے سر ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی مارننگ شو میں کر رہے ہوتےہیں ہمیں ایسا کرنے کو کہا جاتا ہے اور جو ہمیں ایسا کرنے کو کہتے ہیں ان کو کوئی کچھ کہتا نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کے لئے میں نے کبھی بھی اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا، کچھ لوگوں کو پروگرام میں لوگوں کی شادیاں کروانے پر اعتراض رہتا ہے بھئی ہمیں جو کرنے کو کہا جاتا ہے ہم کر لیتے ہیں. شائستہ لودھی نے کہا کہ ”ہمارے مارننگ شوز بہت اچھے اچھے بھی رہے ہیں، ہر مارننگ شو پر تنقید کرنا مناسب بات نہیں ہے”. یاد رہے کہ شائستہ لودھی کے مارننگ شو پر بہت زیادہ تنقید ہوتی رہی ہے اور کہا جاتا رہا ہے کہ شائستہ اچھی خاصی سمجھدار ہو کر بھی عجیب و غریب حرکتیں کرتی ہیں.

     

    گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

  • عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو میں‌نے ایک اصول بنا لیا تھا کہ اگر کام کرنا ہے تو معیاری کرنا ہے، اگر معیاری کام نہیں ملے گا تو نہیں کرنا چاہیے کتنا ہی لمبا وقفہ کام سے کیوں نہ لینا پڑے. انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی فلمز میں‌بہت کام کیا ہے اور بہت شہرت سمیٹی ہے ، میری خوش قسمتی ہے کہ لوگوں کا پیار میرے ساتھ ہر وقت رہتا ہے . لیکن میری ایک خواہش ہےکہ میں ہالی وڈ کی فلموں میں کام کروں اور اپنا مزید نام بنائوں.

    انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اچھا کام ہو رہا ہے، نوجوان لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہےہیں، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس انہیں صحیح مواقعوں کی تلاش ہے. انہوں نے کہا کہ” خوبصورت کے کریکٹر نے میری زندگی کی ڈگر ہی بدل ڈالی ہے”. میں‌جہاں بھی جاتی ہوں آج بھی میرے مداح مجھے خوبصورت کہہ کر ہی بلاتے ہیں. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی رواں برس عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ، ایک منی بیک گارنٹی اور دوسری ہوئے تم اجنبی ، دونوں فلمیں بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تھیں.

     

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

    اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری فلموں نے جس طرح سے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرکے شائقین کا اعتماد بحال کیا ہے، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے . اگر ہم مسلسل اچھی اور معیاری فلمیں بناتے رہیں گے تو شائقین سینما گھروں سے کبھی دور نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی ضروری ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز نے بھرپورانداز سے بحران کے خاتمہ کے لیے کام شروع کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک مکمل رسائی کے ٹارگٹ کومدنظررکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔” اچھوتے موضوعات کے علاوہ ہالی وڈ کے تکنیک کاروں کی خدمات حاصل کرلی جائیں تواس سے بہت بہتری آسکتی ہے”۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن فی الوقت ضرورت ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنے کی ہے۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ میں‌نے جب بھی کوئی کردار سائن کیا ہے تو اس میں یہی دیکھا ہے کہ یہ دیکھنے والوں کو کیا میسج دے گا اور اس کردار کی کسی بھی پراجیکٹ میں کیا اہمیت ہے.

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ناصر چینیوٹی کیری آن جٹا 3 کی کامیابی پر خوش

    عالمگیر ترین کی خود کشی اور نازش جہانگیر کا رد عمل

  • لڑکوں کا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے سونیا حسین

    لڑکوں کا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے سونیا حسین

    اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے لڑکوں‌کا سانولا رنگ اچھا لگتا ہے، رنگت سانولی ہونےکے ساتھ ان کی آنکھوں میں محبت نظر آنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں خود مختار ہوتی ہیں ، جن کو پیسے کی پرواہ نہیں ہوتی وہ اپنی معاملات زندگی کا سارا بوجھ خود اٹھا سکتی ہیں ان کو ایک مخلص مرد کی ضرورت ہوتی ہے. اداکارہ نے کہا کہ میری طرح جو لڑکیاں کام کرتی ہیں اپنا کیرئیر بنا کر احتیاط سے چل رہی ہیں ان کے ساتھ ان کے شوہروں کا رویہ ہمدردانہ ہونا چاہیے کیونکہ وہ آپ سے آپ کا پیسہ نہیں آپ کا وقت آپکا مخلص رویہ مانگتی ہیں.

    انہوں نے کہا کہ جو خواتین کام کرتی ہیں زندگی میں جدوجہد کرتی ہیں میں ان کو بہت عزت دیتی ہوں،”شادی کب ہوگی کس کے ساتھ ہوگی یہ سب قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں”. بس صحیح وقت پر صحیح انسان مل جائے اس سے بڑی کوئی اور نعمت نہیں ہو سکتی. یاد رہے کہ سونیا حسین حال ہی میں فلم دادل میں نظر آئیں اس میں‌ان کی جاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا . سونیا چیلنجنگ کردار کرتی ہیں اور اپنی اداکاری سے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں.

     

    گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر