Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

    بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری جن سے ساری دنیا بے حد متاثر ہیں وہ مسلسل چار دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں میڈم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں ، میری ان کے ساتھ عقیدت ہے ، جب وہ زندہ تھیں تو ان کے ساتھ ملاقاتیں رہیں، جہاں بھی ملتیں بہت ہی پیار اور محبت کے ساتھ ملتی تھیں. میرے دل سے ان کی یاد کبھی نہیں نکلی، میں نے ان کی تصویر اپنے کمرے میں لگا رکھی ہے.

    ان کو ہی صبح شام دیکھتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میڈیم جیسا کوئی بھی نہیں تھا ، انہوں نے جو کام کیا وہ مجھ جیسوں کے لئے مشعل راہ بنا. انہوں نے مزید کہا کہ ”میڈم نور جہاں جتنی اچھی فنکارہ تھیں اس سے کہیں اچھی انسان بھی تھیں ” وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی تھیں انہوں نے اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے جیا . یاد رہے کہ میڈم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو اس دنیا سے علالت کے دوران ہی رخصت ہو گئیں تھیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے مداح صرف پاکستان میں‌ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے تھے. بشری انصاری جن کی مداح دنیا ہے وہ ہیں‌مداح نورجہاں کی.

     

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

    وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

    اداکار نسیم وکی نے کئے ہیں کچھ اہم انکشافات ، اپنے حالیہ انٹرویو میں نسیم وکی نے کہا ہے کہ میں جب شروع شروع میں شوبز میں نام بنانے آیا تھا تو میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے میں شادمان کے ایک فلیٹ 726 میں رہا کرتا تھا، اسی فلیٹ میں‌نبیل ظفر ، ببو برال اور نئیر اعجاز و دیگر فنکار بھی رہتے تھے ، اس فلیٹ میں جو جو بھی رہا بعد ازاں اسکو بہت کامیابی ملی، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا پہلا ڈرامہ ماریہ واسطی کے ساتھ کیا تھا اس ڈرامے سے مجھے شہرت نہ ملی .

    اس کے بعد نبیل ظفر نے مجھے لاہور تھیٹر میں بلایا اس کے بعد کام شروع ہوا اور آج تک کام کا سلسلہ رکا ہی نہیں ہے. نسیم وکی نے کہا کہ مجھے سٹیج نیز ہر میڈیم نے بہت عزت دی ہے.” میں آج جو بھی ہوں اس میں بہت سارے لوگوں کی سپورٹ ہے میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں آج جو بھی ہوں اپنی وجہ سے ہی ہوں. ‘ میرے بہت سارے شوبز کے ساتھیوں نے میرا ساتھ دیا میرے ساتھ چلے مجھے آگے لیکر آئے، انسان وہی ہے جو ہمیشہ دوسروں کا احسان یاد رکھے.

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • ہنی سنگھ ہوئے فارش شفیع کے دیوانے

    ہنی سنگھ ہوئے فارش شفیع کے دیوانے

    میشا شفیع کے بھائی فارس شعیع کے دیوانے پاکستان میں ہی نہیں‌بلکہ انڈیا میں بھی موجود ہیں، انڈیا کا معروف سنگر ہنی سنگھ بھی ہے فارس شفیع کا دیوانہ. انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ فارش شفیع غیر معمولی سنگر ہے میں اس کے کام سے بے حد متاثر ہوں، پاکستان میں بہت ہی باصلاحیت فنکار موجود ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب اگر مل کر کام کریں تو دنیا کو فتح کر سکتے ہیں.

    انڈیا میں‌ فارس کے بہت مداح ہیں، میری خواہش ہے کہ میں اور فارس مل کر میوزک کے ھوالے سے کوئی کام کریں . انہوں نے کہا کہ ”فارس شفیع جیسا ریپر میں نے آج تک کم ہی دیکھا ہے”. یاد رہے کہ فارس شفیع نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار کیا ، ان کے کردار اور اداکاری کو بے حد سراہا گیا. فارس نے اپنی بہن کی طرح اداکاری اور میوزک میں ایک جیسا نام بنایا ہے.

     

     

  • بچے کتنے ہونے چاہیں اسکا فیصلہ اقراء بطور ماں بہتر کر سکتی ہے یاسر حسین

    بچے کتنے ہونے چاہیں اسکا فیصلہ اقراء بطور ماں بہتر کر سکتی ہے یاسر حسین

    اداکار میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اس میں‌ان سے مختلف سوالات ہوئے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ آپ 12 بہن اور بھائی ہیں تو اپ اپنے کتنے بچے چاہتے ہیں؟یاسر نے کہا کہ بچے جتنے زیادہ ہوں اتنا ہی اچھا ہے، اور بچے کتنے ہونے چاہیں اسکا فیصلہ تو اقراء عزیز بطورماں ہی بہتر کر سکتی ہے. بیٹے کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا کبیر حسین بڑا بن کر اچھا انسان بنے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور والد میری خواہش ہے کہ یٹا پاکستان کے لیے کسی بھی شعبے میں گولڈ میڈل لائے، وہ کسی طرح کے اسپورٹس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرے.یاد رہے کہ یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں وہ ان کا کہنا ہے ”ہم میاں بیوی ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں”. تاہم سوشل میڈیا پر ان دونوں کا خاصا مذاق بھی بنایا جاتا ہے ، اکثر صارفین کہتے ہیں کہ یاسر اور اقراء باپ بیٹی لگتے ہیں لیکن یاسر حسین ایسے کمنٹس کی پرواہ نہیں کرتے.

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    میرا اور فیروز خان کا موازنہ سمجھ سے باہر ہے ہارون کادوانی

    سینئر اداکار عبداللہ کادوانی کا بیٹا ہارون کادوانی کو آج کل بہت پسند کیا جا رہا ہے ان کی اداکاری اور سٹائل کو بہت سراہا جا رہا ہے. انہوں نے انڈسٹری میں آتے ہی اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. ان کے بارے میں‌کہا جاتا ہے کہ ان کی شکل اداکار فیروز خان کے ساتھ ملتی ہے. اور اگر ان کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فیروز خان ہے. ہارون کادوانی نے اپنے اور فیروز خان کے موازنے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اپنی شخصیت ہے اور فیروز خان کی اپنی شخصیت ہے ہم دونوں ایک دوسرے سے یکسر الگ ہیں تو پھر ہمارا موازنہ کیوں کیا جاتا ہے، ہمارا ہر وقت موازنہ کیاجانا میری سمجھ سے بالا تر ہے.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سوچ لینا کہ میں کسی کی جگہ لے لوں گا، یہ بہت خودغرضی والی سوچ ہے، کوئی بھی مثبت آدمی اس طرح کی سوچ نہیں رکھ سکتا، بلکہ” میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ سب کو کامیابی دے، جتنے لوگ بھی محنت کررہے ہیں، ان کو اس کا صلہ ملے، عزت دینے والی اللہ تعالی کی ذات ہے”. یاد رہے کہ ہارون کادوانی اور فیروز خان کا بہت زیادہ موازنہ کیا جا رہا ہے. اور شاید یہ موازنہ ہارون کو پسند نہیں آیا .

     

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    خواتین کے لئے بہترین کردار کس نے لکھے ؟ حنا خواجہ بیات نے بتا دیا

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈراموں میں خواتین کےلئے بہترین کردار جن لکھاریوں نے لکھے ہیں ان میں خلیل الرحمان قمر ، محمد حمد اور سرمد صہبائی کا نام قابل زکر ہے. انہوں نے خواتین کے بہترین کردار لکھے ہیں ، انہوں نے خواتین کو نئے روپ میں متعارف کروایا ہے. مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں بہت اچھا لکھنے والے رائٹر ہیں.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بہت ہی باصلاحیت فنکار ہیں صبا قمر ، زارا نور عباس ، مدیحہ امام ، عمیررانا ، وہاج علی بہت اچھا کام کررہے ہیں. ”مجھے نوجوان نسل کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے”. انہوں نے کہا کہ کہانیاں ایسی ہونی چاہیے جو حقیقت کے قریب ہوں ، صرف رومینٹک کہانیوں کے گرد ڈرامہ نہیں گھومنا چاہیے. حنا خواجہ بیات نے کہا کہ میں ایسی کہانیاں رد کر دیتی ہوں جن میں خواتین کے تشخص کو بگاڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کریکٹر رولز بھی کروں تو وہ ایسے ہونے چاہیں جو کہانی کو آگے لیکر چلنے والے ہوں. ہمارا ڈرامہ ہمیشہ اچھا تھا ہے اور رہے گا. پوری دنیا میں ہمارے ڈرامے آج بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں.

     

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • واسع چوہدری کو میں ہوں شاہد آفریدی لکھنے کا معاوضہ کیا ملا؟‌

    واسع چوہدری کو میں ہوں شاہد آفریدی لکھنے کا معاوضہ کیا ملا؟‌

    2013 میں ایک فلم آئی میں ہوں شاہد آفریدی اس فلم کو لکھا واسع چوہدری نے، فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور ماہ نور بلوچ نظر آئے. فلم سپر ہٹ ہوئی اور اس کے بعد فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہو گیا. اس فلم کے لکھاری واسع چوہدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں‌ہوں شاہد آفریدی لکھی تو معاوضہ ملنے کی باری آئی تو مجھ سے پوچھا گیا. میں‌نے ہمایوں سعید سے کہا کہ مجھے آپ پیسے نہ دیں بلکہ ایک مشہور کمپنی کا لیپ ٹاپ دے دیں. اس وقت اس لیپ ٹاپ کی قیمت سولہ ہزار تھی میں نے معاوضے کے طور پر وہ لیپ ٹال لے لیا، اب وہ خراب ہو چکاہے. انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کمپنی مشہور تھی جس کا یہ لیپ ٹاپ تھا. میں نے بس وہ لے لیا اس زمانے میں‌اس لیپ ٹاپ کی بہت مانگ تھی.

    یاد رہے کہ واسع چوہدری نے ہمایوں سعید کی اور بھی فلمیں لکھیں جن میں جوانی پھر نہیں‌آنی اور لندن نہیں‌جائونگا قابل زکر ہیں. ”ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے”. واسع چوہدری نہ صرف لکھتے ہیں بلکہ اداکاری اور میربانی بھی کرتے ہیں وہ کئی برس سے دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاکرات کی میزبانی کررہے ہیں.

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    جویریا سعود کو ریمبوکے بیٹے احسن کی ڈرامہ بے بی باجی کی کامیابی پر مبارکباد

    ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن خان جنہوں نے حال ہی میں اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا ہے. انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی کولیگ اور دوست جویریا سعود کو مبارکباد دی ہے. انہوں نے ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو ڈھیروں مبارکباد ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی کامیابی پر، آپ کے کردار نے ٹی وی سکرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چھا گئیں ہیں آپ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو شائقین نے بے بی باجی میں اس قدر پسند کیا ہے. احسن خان کی اس پوسٹ پر جویریا کے دوستوں اور مداحوں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے یقینا بہت اچھا کردار کیا ہے اور یہ کردار شاید اس طرح سے آپ ہی کر سکتی تھیں.

    ”جویریا سعود نے بھی اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے آپ کی سپورٹ سے حوصلہ ملتا ہے”. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جویریا کے ساتھ ان کے شوہر سعود بھی ہیں جو ان کے شوہر کا ہی ڈرامے میں کردار کررہے ہیں دونوں کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. جویریا نے کریکٹر میں اپنی اداکاری سے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں.

     

     

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

  • سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    عید الاضحی پر جہاں بہت ساری فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں وہاں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے، سائرہ اور شہروز کو مختلف سلیبرٹیز ان کی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں دے رہیں، سجل علی بھی آ گئی ہیں اپنے فرینڈز کو سپورٹ کرنے کےلئے انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دونوں‌فرینڈز سائرہ اور شہروز کو فلم کی کامیابی کے لئے نہ صرف دعائیں دی ہیں بلکہ کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں جلد سے جلد اس فلم کو دیکھ لوں. سجل علی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور شائقین سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گے.

    یاد رہے کہ ”سائرہ اور شہروز نے فلم اس وقت سائن کی جب یہ دونوں‌ میان‌ بیوی تھے” لیکن ریلیز اس وقت ہو رہی ہے جب دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے کافی بے تاب دکھائی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کی یہ فلم اگر سپر ہٹ ہوتی ہے تو یہ دونوں دوبارہ کوئی فلم ایک ساتھ سائن کریں گے یا نہیں‌یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    وہاج علی بھی یمنہ زیدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    ابھرتے ہوئے فنکار وہاج علی نے بھی آگئے ہیں میدان میں‌، انہوں نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں یمنہ زیدی کی ایکٹنگ کے. انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے یمنہ جیسی باصلاحیت فنکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا ، وہ نہایت ہی محنتی ہیں، وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں. وہاج علی نے کہا کہ یمنہ زیدی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں. وہاج اور یمنہ زیدی نے ڈرامہ سیریل تیرے بن میں ایک ساتھ کام کیا ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیاہے ، ان کی آن سکرین کیمسٹری کے شائقین دیوانے ہیں اور ان کو دوبارہ بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں.

    ”یاد رہے کہ نادیہ افگن نے یمنہ زیدی کو اورر ریٹڈ اداکارہ کہا ہے،” پہلے بشری انصاری نے لے لیا آڑھے ہاتھوں اور اب وہاج علی نے یمنہ کی تعریفوں کے پل تو باندھے ہیں لیکن نادیہ افگن کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے نادیہ کو یمنہ پر تنقید کرنے کا جواب ہی اصل میں دیا ہے. نادیہ پر اس وقت شوبز انڈسٹری کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس پر رد عمل نہیں دیا .

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل