Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیا ہے لڑکیوں کو ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں وقت آنے پر شادی کریں‌ضرور کریں‌لیکن اس سے پہلے پڑھائی لکھائی کریں ، خود کو مضبوط بنائیں اور اپنی پڑھائی کے زریعے خود کو اپنے پائوں‌پر کھڑا کریں . پڑھائی انسان کے لئے خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے. صدف کنول نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنا کر پھر آپ کو کوئی مناسب انسان ملے تو اپنا گھر بسا لیں . انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے زہن میں ایک فیشن ایبل شادی کے خواب ہی نہیں‌ہونے چاہیں.دوسری طرف صدف کنول کہتی ہیں کہ میں نے جتنی ماڈلنگ کرنی تھی کر لی اب مجھے اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنانی ہے اگر مجھے کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروں‌گی.

    یاد رہے کہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، صدف کنول اس وقت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں جب ان پر سائرہ شہروز کا گھر توڑنے کا الزام لگا ، لیکن شہروز کا کہنا ہے کہ صدف کا میرے پہلے گھر کی خرابی میں کوئی ہاتھ نہیں ہے. صدف اور شہروز آپس میں بہت خوش ہیں اور شہروز انہیں آئیڈیل بیوی قرار دیتے ہیں.

  • گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی پر منفی کرداروں کے زریعے اینٹری دی اس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے ، چھا گئیں اور ان کو ہیروئین کے کردار ملنے لگے. عروہ حسین نے ڈراموں کے ساتھ بلاشبہ فلموں میں بھی کام کیا ہے ، ان کی فلم پنجاب نہیں جائونگی میں ان کا دردانہ کا کردار بہت سراہا گیا. اس فلم کے بعد عروہ حسین ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے دور ہی نظر آ رہی ہیں‌، گزشتہ برس ان کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی ، اس فلم کو عروہ نے پرڈیوس کیا تھا فلم بری طرح پٹ گئی، لیکن عروہ حسین کے حوصلے بلند ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ وہ نہ صرف فلموں میں کام

    کریں گی بلکہ فلمیں بنائیں گی بھی. عروہ حسین کہتی ہیں کہ مجھے گلیمر گرل بننا پسند نہیں ہے میرے کردار سنجیدہ ہونے چاہیں اور ایسے ہونے چاہیں جس میں‌صرف میک اپ کرکے اچھے کپڑے پہن کر کھڑنے نہ ہونا ہو کچھ اچھے ڈائیلاگزز بولنے ہوں مشکل فیشل ایکسپریشنز دکھانےہوں. انہوں نے کہا کہ فلم بلاشبہ ایک بہت بڑا میڈیم ہے لیکن ہمارے ہاں اس کی بہتری کےلئے خاص اقدامات نہیں کئے گئے. لیکن میں پھر بھی اپنی فلم انڈسٹری کو لیکر پر امید ہوں.

  • تاپسی پنوں نے بالی وڈ میں‌ایک دہائی کا سفر طے کر لیا

    تاپسی پنوں نے بالی وڈ میں‌ایک دہائی کا سفر طے کر لیا

    اداکارہ تاپسی پنوں کے بالی وڈ میں دس سال مکمل ہو چکے ہیں اس موقع پر وہ کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے فیصلہ کر لیا ہے اب میں نے صرف شوپیس خاتون کے طور پر کام نہیں‌کرنا بلکہ ایسے کردار کرنے ہیں جو چیلجنگ ہوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کیرئیر کی معیاد بہت مختصر ہوتی ہے خصوصی طور پر لڑکی کے لئے ، اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے کردار کریں جن سے آپ کی پہچان بنے. تاپشی پنوں نے کہا کہ میں نے دس سال پہلے فلم چشم بدود سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دہائی گزر گئی ہے، لیکن میں بہت مطمئن ہوں کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے لیکن اداکارہ نے کہا کہ آرٹسٹ کو اچھے سے اچھا

    کام کرنے کی بھوک ہر وقت رہتی ہے. تاپسی پنوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ دیکھنے والے مجھ پر یقین کریں ، انہیں پتا ہو کہ میں انکا وقت اور پیسہ ضائع نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں میں اپنے کام سے منفرد شناخت بنانا چاہتی ہوں، میرا واحد مقصد ایسی اداکارہ بننا ہے، جس کی جگہ کوئی بھی باآسانی نہ لے سکے۔یاد رہے کہ بالی وڈ سے پہلے تاپسی پنوں تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی تھیں. وہاں بھی انہیں بہت زیادہ سراہا گیا.

  • مشہور والدین بچوں‌ کو سپر سٹار نہیں بنا سکتے روینہ ٹنڈن نے ایسا کیوں کہا؟‌

    مشہور والدین بچوں‌ کو سپر سٹار نہیں بنا سکتے روینہ ٹنڈن نے ایسا کیوں کہا؟‌

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں، بہت جلد راشا ہمیں سینما گھروں میں‌ دکھائی دیں گی. روینہ ٹنڈن نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ سٹار کڈز پر بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے کہ ان کے والدین اگر اچھے اور نامور اداکار رہے ہیں تو یقینا ان کے بچے بھی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں‌کے مالک ہوں گے، اس طرح‌کا مقابلہ دراصل بچوں پر پریشر کا باعث بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بچے میں صلاحیت ہو گی تو وہ آگے بڑھے گا ورنہ تو سپر سٹار والدین بھی اپنے بچوں کو سپر سٹار نہیں بنا سکتے ، یہ تو آڈینز ہی ہے جو

    کسی کو بھی سپر سٹار بنا دیتی ہے ، اگر آڈینز کسی پر رک گئی ہے تو سمجھو اسکی تو نکل پڑی اگر شائقین ہی رد کر دیں تو پھر سپر سٹار والدین کچھ نہیں‌کر سکتے. انہوں نے کہا کہ اس ھوالے سے بالی وڈ بہت ظالم ہے یہاں سٹار کڈز کو بالکل بھی کوئی فیور نہیں‌ ملتی سوائے اس کے کہ ان کو کسی بھی فلم میں ایک چانس مل جاتا ہے. مجھے امید ہے کہ میری بیٹی راشا شائقین کے دل جیت لگے گی.

  • سفر تو کر لیا لیکن سلمان خان نے ٹیکسی والے کو پیسے کیوں‌ نہیں دئیے؟

    سفر تو کر لیا لیکن سلمان خان نے ٹیکسی والے کو پیسے کیوں‌ نہیں دئیے؟

    بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں سنایا ہے ایک دلچپسپ واقعہ انہوں نے بتایا ہے کہ جب ان کے والد نے جاوید اختر سے اپنی راہیں جدا کی تھیں اور وہ اپنی الگ پہچان بنانا چاہتے تھے لہذا گھر میں‌پیسے کی تنگی رہنے لگی، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے کہ میں کرایہ دیکر بس پر ہی کالج چلا جائوں ، ایک بار ایسا ہوا کہ میرے پاس پیسے تو نہیں تھے لیکن میرا دل کیا کہ میں‌ٹیکسی پرکالج جائوں‌، میں‌ ٹیکسی میں بیٹھ گیا ، کالج کے قریب پہنچا تومیں نے ٹیکسی ایک گلی میں رکوائی اور بولا کہ ٹھہرو میں پیسے لیکر آتا ہوں ، میں یہ کہہ کر چلا گیا اور پھر واپس

    نہیں آیا، لیکن بہت سال کے بعد جب میں ہیرو بن گیا تو مجھے وہی ٹیکسی ڈرائیور مل گیا ، وہ مجھے بار بار کہتا رہا کہ میں نے آپ کو کہیں پہلے دیکھا ہے، میں بھی اسکو پہچان گیا تھا لیکن اس بار میں نے اسکو بہت زیادہ پیسے دئیے اور کہا کہ اس بار سود سمیت لوٹا دئیے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور ہنسنا شروع ہو گیا، میں‌اپنی اس نادانی پر بہت ہنسا میرے ساتھ ٹیکسی ڈرائیور بھی ہنستا رہا. ہم دونوں‌کا وہ سفر بہت ہی یادگار بن گیا.

  • اظفر رحمان فلموں میں کیوں‌نظر نہیں‌آرہے اداکار نے بتا دیا

    اظفر رحمان فلموں میں کیوں‌نظر نہیں‌آرہے اداکار نے بتا دیا

    اداکار اظفر رحمان جنہوں نے بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں پر کام کیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بطور ہیرو بہت کام کر لیا ہے ، اب مجھے ایشو بیسڈ ڈراموں میں کام کرنا ہے، پاکستان میں‌جو ڈرامہ بن رہا ہے وہ بہت اچھا ہے، ہمارے پاس یہ اعزاز ہے کہ ہمارا ڈرامہ کسی بھی ملک کے اچھے سے اچھے ڈرامے کو مات دے سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلمیں‌کی ہیں لیکن مجھے لگتا ہےکہ ڈرامہ میں‌زیادہ سکوپ ہے، لیکن اسک مطلب یہ نہیں‌ہے کہ میں فلم کروں گا ہی نہیں‌، اگر کوئی غیر معمولی پراجیکٹ ہوا جس کو سن کر میں‌مطمئن ہوا تو یقینا میں‌کروں گا، لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ ڈراموں‌پر ہے.میں پچھلے کافی عرصے سے ایشو بیسڈ

    کہانیوں پر کام کررہا ہوں. انہوں‌نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں وہ بہت اچھے ہیں اور جو بھی ڈرامے بن رہے ہیں ان میں ورائٹی ہے ہر کسی کے لئے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے. فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں بس انکی تعداد بڑھائے جانے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ اظفر رحمان کا ان دنوں میرے بن جائو ڈرامہ آن ائیر ہے اس میں ان کا کردر روٹین س ہٹ کر ہے.

  • حرا مانی نے اپنی خوبی اور خامی بتا دی

    حرا مانی نے اپنی خوبی اور خامی بتا دی

    اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ وہ پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں مجھے لگے کہ اداکاری کا مارجن ہے لیکن شائقین اپنی مرضی کی ہی چیزدیکھتے ہیں. انہوں‌نے اپنی ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت زیادہ پیار کرنے والی لڑکی ہوں ، مجھے جب کسی سے پیار ہوتا ہے تو میں ٹوٹ کے چاہتی ہوں اسکو اور اس کے لئے کچھ بھی کرجاتی ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہی میری ذات کی سب سے بڑی خوبی اور خامی بھی ہے . حرامانی نے کہا کہ گلوکاری میراجنون ہے اور مجھے جب بھی وقت ملتاہے میں اپنے اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں. حرا نے کہا کہ میں کھانا بھی بہت اچھا بنا لیتی ہوں، مانی کو میرے ہاتھ کی بنی

    ہوئی تقریبا چیزیں پسند ہیں. اداکارہ نے کہا کہ بہت جلد میری اور مانی کی فلم آرہی ہے آپ سب کو بہت پسند آئیگی. انہوں‌نے کہا کہ عید الاضحی پر میری اور مانی کی فلم ریلیز ہو رہی ہے ، تیری میری کہانیاں کے نام سے اس فیچر فلم میں چار فلمیں ہوں گی ، ہر فلم آدھے گھنٹے کی فلم ہو گی. مجھے امید ہے کہ شائقین اس تجربے کو بہت پسند کریں گے.

  • اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اہلیہ ثمینہ سے کن باتوں پر بحث ہوتی ہے ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اداکار ہمایوں سعید ایک کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں ان کی اہلیہ ثمینہ اور بیٹی ثناء مل کر ایک پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں‌. سب جانتے ہیں کہ ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں، حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک اخبار کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری اہلیہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، میں‌اس کے ہاتھ کی بنی ہر چیز کھاتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ثمینہ کو ڈسپلن بہت زیادہ پسند ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں‌نے جو چیز جہاں استعمال کی وہیں چھوڑ دی، جیسے کہ تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسکو صوفے پر پھینک دیتا ہوں، کمرے سے باہر نکلا ہوں تو اے بند نہیں‌کرتا یا اے لگا ہو تو دروزاہ کھول کر بھول جاتا ہوں ، واش روم کی لائٹ کھلی چھوڑ‌دیتا ہوں

    ،ایسی باتوں میری ثمینہ کے ساتھ بحث ہوجاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ میری اہلیہ ثمینہ نے ہمارے شادی کے ابھی تک کے سفر میں میرا ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے. اس لئے میں اسکو بہت زیادہ عزت دیتا ہوں، میری دعا ہے کہ اگلے جنم میں بھی میری شادی ثمنیہ کے ساتھ ہو یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے نوے کی دہائی میں ہوئی ، جب وہ شوبز میں آئے اس سے پہلے ہی شادی کر چکے تھے.

  • کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    کنگنا رناوت کرن جوہر کو آئینہ دکھانے کےلئے تیار

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کس سے لڑائی جھگڑا نہیں چل رہا، ہر دوسرے فنکار کے خلاف اداکارہ بیان داغ دیتی ہیں اس کے بعد جب شدید رد عمل آتا ہے تو دھمکیاں دینے پر اتر آتی ہیں ان کو گندا کرنے لگ جاتی ہیں، کرن جوہر اور کنگنا کا آپسی جھگڑا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، کرن جوہر نے ایک بار کہا تھا کہ مجھے کنگنا کے ساتھ کام نہیں‌کرنا ، جس پر اداکارہ بھڑک اٹھیں تھیں اور کہا تھا کہ کرن جوہر ایک مووی مافیا ہے، اس پر کرن جوہر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل ہم کنگنا کو گھر بیٹھے کام نہیں‌دیتے اس لئے یہ مجھے مووی مافیا کہتی ہیں. اس

    پر کنگنا مزید بھڑک اٹھیں اور کہا کہ کرن جوہر نے مجھے بےروزگار کہا ہے. تاہم اب کرن اور کنگنا کی لڑائی ایک اور مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جی ہاں‌ کنگنا کا کہنا ہے کہ میں جب فلمساز بنوں گی تو کرن جوہر کو آئینہ دکھائوں گی اور جو کالک اس نے میرے منہ پر ملنے کی کوشش کی ہے اس کے منہ پر ملوں گی. کنگنا کا کہنا ہے کہ میں کرن سے بہتر ڈائریکٹر ثابت ہو سکتی ہوں. تام کنگنا کے بیان کے حوالے سے کرن جوہر کا تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا.

  • آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ سرپرائز ڈیبیو کریں گے؟

    کرن جوہرکی دھرما پروڈکشن کو پچیس سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور اس موقع پر وہ کافی خوش ہیں اس حوالے سے وہ ایک جشن منانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں. اس وقت خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی میں‌دکھائی دیں گے ، اس فلم سے وہ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آریان نے فلم سائن کرلی ہے لیکن ان کا کردار کیا ہو گا اس بارے میں کسی کو ابھی تک نہیں پتا. آریان نے فلم سائن کر لی ہے اس ھوالے سے ہندوستان کے ایک معروف فلمی ناقد نے بھی مضبوط دعوی کیا ہے. لیکن کرن اور آریان کی جانب سے اس ھوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں‌کی گئی. یاد رہے کہ آریان خان کے

    حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ وہ اداکاری میں دلچپسی نہیں رکھتے وہ کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، ان کا دھیان لکھنے کی طرف ہے، تاہم ھال ہی میں‌آریان نے اپنا ایک لگژری برینڈ بھی لانچ کیا ہے جس پر اسکی بہت زیادہ قیمتوں‌کی وجہ سے تنقید بھی ہوچکی ہے.