اپنی اہلیہ حنا الطاف کے دیوانے آغا علی اور حنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے، میزبان ندا یاسر نے حنا سے پوچھا کہ آپ کے شوہر آغا آپ کو کتنی عیدی دیتے ہیں ، تو اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے آغا کی طرف سے اچھی خاصی عیدی ملتی ہے ، ندا یاسر نے پوچھا کہ کتنی عیدی ملتی ہے تو حنا نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ لیکن اچھی خاصی عیدی ہوتی ہے ، اس پر آغا علی نے کہا کہ اتنی بھی اچھی نہیں ہوتی لیکن اتنی ہوتی ہے کہ حنا کو برا نہ لگے. حنا نے کہاکہ عیدی ایک ایسی چیز ہے جو نہیں چھوڑنی چاہیے جتنی ملے
رکھ لینی چاہیے. اور میں تو بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہوں کہ مجھے عید پر اپنے شوہر سے عیدی ملے گی. انہوں نے کہا کہ ہم عید لاہور میںکرتے ہیں، اور ہم دونوں ہی بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہم فیملی کے درمیان عید کریں گے ، اس دوران کسی شوٹنگ پر نہیں جانا ہو گا. حنا نے کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ہم تو لاہور جا کر عید کرنے کےلئے اپنی ٹکٹس بھی کروا چکے ہیں.





لوگوں کے جو حلال کے پیسے کھا گئے ہو وہ تو واپس کرو ، ایک صارف نے لکھا کہ بڑی آئی چیرٹی کرنے والی پہلے اداکاروں کے پیسے تو دو. ایک صارف نے لکھا کہ پہلے جن کا ھق مارا ہے انکو انکا حق تو دو. یوں جویریا اور سعود کو افطاری کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. واضح رہے کہ جویریا اور سعود پر اداکارہ سلمی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ ان کے پیسے کئی سال گزرنے کے بعد بھی دونوں میاں بیوی نے ادا نہیں کئے.



