Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • مادھوری کے گھرکون گھس آیا ؟

    مادھوری کے گھرکون گھس آیا ؟

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں‌نے اپنی زندگی میں بہت ہی دیوانے مداح بھی دیکھتے ہٰیں . انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میں‌ایک بار ایک سوئچ بورڈ‌خراب ہو گیا اور اسے ٹھیک کروانے کے لئے میں‌نے الیکٹریشن کو کال کروائی کیا دیکھتی ہوں کہ پانچ الیکٹریشن میرے گھر آ گئے ہیں ،آ کر پوچھا کونسا سوئچ بورڈ ہے ان کو بتایا کہ فلاں‌ہے. ایک نے دیکھا ، ایک نے تار نکالی ، ایک نے لگائی ایک نے چیک کیا کہ ٹھیک ہو گیا نا نہیں ، چاروں کام کرکے واپس چلے گئے ان میں سے ایک ان کے ساتھ نہ گیا.

    میں نے اس سے کہا کہ بھائی آپ کے ساتھی چلے گئے ہیں اور سوئچ بورڈ‌بھی ٹھیک ہو گیا ہے تو اس نے کہا کہ کس نے کہا کہ وہ میرے ساتھی ہیں ، میں تو ان کے ساتھ اندر گھس آیا تھا ، میں آپ کا مداح ہوں آپ کو دیکھنا چاہتا تھا اس لئے میں انہی کے ساتھ آپ کے گھر میں‌ آگیا. مادھوری نے کہا کہ ”مجھے بہت ہنسی آئی اور پھر سوچا بھی کہ مداح کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں اپنے پسندیدہ سٹارز کو ملنے کے لئے. ”

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

    سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے اعزاز میں گزشتہ دنوں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الوداعی تقریب میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں کے سربراھان جن میں ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر جنرل پلاک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاھور آرٹس کونسل، سیکرٹری باب پاکستان، ڈائریکٹر مجلس ترقی عمل اور چیف انفارمیشن کمیشنر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سید بلال حیدر نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جناب علی نواز ملک اپنے فرائض کی انجام دہی میں انتہائی مُسْتَعِد اور فوری فیصلہ ساز تھے اور محک اطلاعات و ثقافت میں جناب علی نواز ملک کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر علی نواز ملک نے سید بلال حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ محکمہ اطلاعات و ثقافت میں کام کرنے والے تمام آفسران کی محبتوں کا مقروض رھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلال حیدر بہت اچھا وژن رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ آرٹ اور فن کے فروغ کے لئے مزید بھی اچھا کام کریں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں‌ہر ڈیپارٹمنٹ میں‌بلال حیدر جیسے قابل لوگوں کی ضرورت ہے.

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایکٹر کی ایکٹنگ لائف لوگوں کے سامنے ہونی چاہیے ذاتی نہیں ، میں‌اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہوں.
    انہوں نے آخر کار یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں‌لگتا ہے کہ نجی زندگی کو جتنا عام کریں گے اتنا ہی ہمارے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا ہوں گی. انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔کیارا نے کہا کہ” میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں” اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ سدھارتھ اور میں‌ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں.

  • جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی اپیل

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی اپیل

    بالی وڈ‌ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے گزشتہ دنوں 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’یو ٹی 69‘ کی ممبئی میں‌ٹریلر لانچنگ رکھی .اس تقریب میں‌وہ جذباتی ہو گئے انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مجھے کہیں جو بھی کہنا ہے، میری بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد کی طرف مت جائیں، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔انہوں نے کہا ہے میری فیملی کا کیا قصور ہے ، میرے بیوی بچوں کو طرح‌طرح‌کی باتیں سنائی جاتی ہیں وہ جہاں‌بھی جاتے ہیں وہاں ان پر آوازیں کسی جاتی ہیں. یہ چیز دیکھ کر میرا دل پھٹ جاتا ہے. ابھی تو کچھ ثابت بھی نہیں ہوا اسکے باوجود مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے میری فیملی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے.

    یاد رہے کہ ”فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتاری کے بعد راج کندرا نے جیل تجربات پر مبنی فلم بنائی ہے،” جس کےذریعے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔فلم کی کہانی گرفتاری کے بعد ان کی فیملی کو نشانہ بنانے اور جیل ٹرائل پر مبنی ہے، راج کندرا کی فلم 3 نومبر کو ریلیز ہو گی۔راج اور شلپا شیٹی فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہےکہ فلم اس کیس سے جڑی بہت ساری حقیقتوں سے پردہ اٹھائے گی .

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

    بالی وڈ‌ اداکار دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی ہے. تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اداکار کو مجسٹریٹ کی عدالت نے 2 ماہ کی قید کی سزا سنادی ہے. دلیپ تاہل پانچ سال پہلے شراب کے نشے میں چور ہو کر گاڑی چلا رہے تھے ، اسی نشے میں‌انہوں نے ایک رکشہ کو ٹکر مار دی ، رکشے میں‌ایک خاتون اور ایک لڑکا موجود تھے جو کہ بری طرح زخمی ہوئے تھے ، پولیس نے اداکار کو گرفتار کر لیا تھا ، لیکن انکو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا. تاہم مقدمہ چل رہا تھا.

    اور اب اداکار کو دو ماہ کی قید سنائی گئی ہے.” جس وقت نشے میں دھت دلیپ تاہل نے رکشے کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری تھی اس کے بعد ڈاکٹروں نے دلیپ تاہل کا چیک اپ کیا ”اور عدالت میں جا کر بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور اداکار بھی نشے کی حالت تھے۔یاد رہے کہ دلیپ تاہل بالی وڈ کے سینئر اداکار ہیں انہوں نے منفی اور مثبت ہر طرح‌کے کردار کرکے شائقین کے دل جیتے.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • ریچا چڈھا کا نام علی ظفر کے ساتھ کیسے جڑا ؟‌

    ریچا چڈھا کا نام علی ظفر کے ساتھ کیسے جڑا ؟‌

    بالی وڈ‌اداکارہ ریچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ جب میں‌نے شادی کا فیصلہ کیا تو میرے حوالے سے ساری جھوٹی خبریں‌پھیلائی گئیں. پہلی خبر تو یہ پھیلا دی گئی میں کہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہوں. جبکہ ایسا نہیں تھا میں تو اپنے کوسٹار علی فضل کے ساتھ شادی کررہی تھی . میری والدہ نے بھی مجھے کہا کہ ریچا میں‌کیا سن رہی ہوں کہ تم علی ظفر کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہو؟‌ وہ تو دو بچوں‌کا باپ ہے ، بہت مشکل ہو جائیگی تمہارے لئے اس شادی کے بعد

    تو میں‌نے اپنی والدہ سے کہا کہ” میں علی ظفر کے ساتھ نہیں علی فضل کے ساتھ شادی کررہی ہوں‌، ”یہ وہی علی فضل ہے جس کے ساتھ میں‌نے فلم فقرے میں‌کام کیا تھا . ریچا چڈھا نے کہاکہ میڈیا نے علی ظفر اور علی فضل کی کنفوژن پھیلا دی جس پر میری فیملی بھی پریشان ہو گئی. انہوں نے کہاکہ جب میں‌نے اداکاری شروع کی تو رشتے دار آنٹیاں ہر وقت آکرمجھ سے پوچھتیں تھیں کہ میں شادی کب کر رہی ہوں.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    کراچی میں‌فلسطینیوں کے حق میں سول سوسائٹی نے ایک ریلی نکالی جس میں‌ اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک ہوئیں. اس ریلی میں موجود شرکاء نے جہاں فلسطین کے حق میں‌پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے وہیں اشنا شاہ نے بھی فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں یہاں پر اس لیے ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی کو اس ریلی کا حصہ بننا چاہیے، 1948 فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے، یہ غیر قانونی ہے.اسرائیل، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور دنیا صرف دیکھ رہی ہے، دنیا کے سپر پاور ممالک کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون ہے، مغربی میڈیا فلسطین پر غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”جب تک فلسطین کو انصاف نہیں ملتا وہ آزاد نہیں ہوجاتا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ”ہم ان کے حق میں‌ریلیاں‌بھی نکالیں گے اور اپنی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں گے. اشنا شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض‌ہے کہ ہم اپنے مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور دنیا پر پریشر ڈالیں کہ وہ مسئلہ فلسطین حل کروائے .

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

    معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے جس میں‌ انہوں نے آئٹم سانگ کے حق میں‌بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ آج سے نہیں ہیں بلکہ جب سے ہماری فلمیں بن رہی ہیں تب سے ہیں، ہماری پرانی فلموں میں‌جن میں‌نور جہاں کے گانے ہوتےتھے ان میں آئٹم سانگ ہوتے تھے. انہوں نے کہا کہ میں‌تو بلکہ یہاں تک کہوں گا کہ ایوارڈز شوز میں گانوں‌پر پرفارمنس ریشم ، ریما اور نرگس وغیرہ سے کروانی چاہیں ، انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی طور پر آئٹم سانگ کے خلاف نہیں‌ہوں،

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ” میاں بیوی کے عمر میں‌تھوڑا بہت فرق ہونا چاہیے،” یہ بہت ضروری ہوتا ہے اور میری اور قراء کی عمر میں‌فرق ضرور ہے لیکن وہ اپنی عمر سے زیادہ میچور ہیں. انہوں نے کہاکہ اقراء اچھی اداکارہ بھی ہیں اور ایک اچھی ماں اور بیوی بھی ہیں، وہ مجھ سے مشورہ مانگتی ہیں تو میں ان کو بہترین اور اپنے تجربے کی بنیاد پر مشورہ دیتا ہوں . انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے حوالے سے بہت غلط خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی ہیں ، مجھے ان سے فرق نہیں پڑتا. کیونکہ مجھے اور میرے قریبی دوستوں کو معولم ہے کہ میں کیسا ہوں.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • جواد احمد برس پڑے نواز شریف اور عمران خان پر

    جواد احمد برس پڑے نواز شریف اور عمران خان پر

    مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف گزشتہ روز وطن واپس پہنچ چکے ہیں انہوں نے آتے ہی مینار پاکستان پر ایک بڑے اجتماع کے ساتھ جلسہ کیا. برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد برس پڑے ہیں نواز شریف پر ، انہوں نے ایک ٹویٹ میں‌لکھا ہے کہ ”نوازشریف اورعمران خان دونوں نیولبرل سرمایہ داری نظام کےمحافظ اورامیراشرافیہ کےلالچی ایجنٹ ہیں جوشہرت،دولت اورعہدوں کےلۓعوام سےہر طرح کےصاف جھوٹ نہایت بےشرمی کےساتھ بولتےہیں۔PMLN اور PTI دونوں بوٹ پالش کرکےاقتدارمیں آتےہیں۔بعدمیں کبھی ایک احسان فراموش جیل میں ہوتاہےاورکبھی دوسرا۔”اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں جواد احمد برس پڑے عوام پر انہوں نے لکھا کہ ” پہلے یہ لوگ امیر حکمران اشرافیہ کے ایک نمائندے عمران خان کے پیچھے لگے ہوۓ تھے اور اب یہ اسی امیر اشرافیہ کے دوسرے نمائندے نواز شریف کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ یہ قوم ابھی تک نہیں سدھری۔ جب تک اس کے اپنے کرتوت ٹھیک نہیں ہوں گے اس کی قسمت میں مزید بربادی لکھی ہے۔”

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں‌انہوں نے لکھا کہ ”عمران خان اور نواز شریف کی حرص کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں ارب/کھرب پتیوں نے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کا توشہ خانہ بھی نہ چھوڑا اور اس میں موجود قیمتی تحفے نہایت سستے داموں لے لۓ۔ یہ دونوں لالچی لوگ اس ملک کے عام لوگوں کے لۓکبھی کچھ نہیں کریں گے جن کی بھاری اکثریت اس وقت اچھے کھانے، کپڑے، علاج، تعلیم اور اپنے گھر تک سےمحروم ہے۔” یوں‌جواد احمد نے نوازشریف اور عمران خان کو ایک ہی صف میں‌لا کھڑا کیا .

     

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اس خوشخبری کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شئیر کیا . انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی جاری کی . والیہ نے اپنے بیٹے کا نام زیدان فیضان ملک رکھا ہے۔ والیہ نجیب بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا کہ ” ہم والدین بن گئے” اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کی ہزاروں بار شکرگزار ہوں۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

    ”جیسے ہی والیہ نے یہ خبر سوشل میڈیا اکاوئںٹس پر شئیر کی تو ان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ان کے مداحوں سمیت ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ”. واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور ان کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔والیہ خود بھی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج