Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • انوشکا شرما غیر معمولی سٹائلش ہیں کرن جوہر

    انوشکا شرما غیر معمولی سٹائلش ہیں کرن جوہر

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ، جب آتی ہے باری ان کے فیشن سینس کی تو اسے بہت سراہا جاتا ہے. حال ہی میں انوشکا نے ایک تقریب میں شرکت کی اس میں انہوں نے وائلٹ گاؤن زیب تن کر رکھا تھا.انوشکا شرما کی یہ تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے انکی خوبصورتی اور سٹائلش انداز کو بے حڈ سراہا. مداحوں کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے بھی کی انوشکا کی کھل کر تعریف اور کہا کہ انوشکا غیر معمولی سٹائلش ہیں. وہ اپنے سٹائل میں یکتا ہیں. کرن جوہر نے انوشکا کی تعریف اپنی انسٹاگرام

    سٹوری میں کی اور لکھا کہ انوشکا نے ہمیشہ ہی اپنے فیشن سینس سے سب کو حیران کیا ہے. کرن جوہر کی اس تعریف پر ہوئیں انوشکا بے حد خوش اور انہوں نے رد عمل کا اظہار پیار بھرا ایموجی سینڈ کر کے کیا. انوشکا کی حالیہ تصاویر پر ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا اور دل والا ایموجی بنایا ، اسی طرح‌ سے نرگس فخری نے بھی کہا کہ واقعتا بہت خوبصورت .واضح رہے کہ انوشکا شرما بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جس کے ساتھ انڈسٹری میں آتے ہی یش راج فلمز نے پانچ سال کے لئے معاہدہ کر لیا تھا.

  • والدہ کی ڈیتھ اینیوسری پر ارجن کپور ایموشنل ہو گئے

    والدہ کی ڈیتھ اینیوسری پر ارجن کپور ایموشنل ہو گئے

    بالی وڈ اداکار اور بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے اپنی والدہ کی 11 ویں برسی پر انہیں کیا یاد اور جذباتی ہوگئے. ارجن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک جذباتی نوٹ لکھا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کی کمی آج بھی کس قدر محسوس کرتے ہیں. ارجن کپور نے اپنی ماں مونا شوری کپور کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں میں‌ آپ کی اس محبت کو یاد کرتا ہوں جو آپ نے مجھے دی اور ہر مشکل وقت میں حوصلے سے کھڑے رہنے کی ہمت کی .میں آج بھی آپ کے بغیر ادھورا ہوں. آپ کو دنیا سے گئے 11 سال بیت گئے ہیں لیکن آج بھی آپ کا احساس ڈھال بن کر میری حفاظت کررہا ہے. مجھے آپ کی محبت نے ایک زندہ دل اور خوش

    رہنے والا انسان بنایا. میں آج بھی آپ کے بغیر ایک کھویا ہوا بچہ ہوں ، میں آپ کو ہر جگہ تلاش کرتا ہوں. ہم جلد ملیں گے کسی دن . ارجن کی اس پوسٹ پر ان کے ساتھیوں ورون دھون، سمانتھا روتھ پربھو، راکل پریت سنگھ، سنجے کپور، اور بہت سے دوسرے لوگوں نے کمنٹس کئے اور ان کی والدہ کے لئے دعائیں کیں. واضح رہے کہ ارجن کپور کی والدہ کو چھوڑ کر بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ شادی کی.

  • عمران خان کو کس بھارتی ڈائریکٹر نے فلم آفر کی ؟

    عمران خان کو کس بھارتی ڈائریکٹر نے فلم آفر کی ؟

    آج کل سوشل میڈیا پر عمران خان کے پرانے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے. اس میں عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو فلموں میں کام کرنے کی آفر نہیں‌ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے انڈیا سے ایک بہت بڑے ڈائریکٹر نے لندن میں ملاقات کے دوران ایک فلم کی آفر کی لیکن میں‌ نے منع کر دیا ، منع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک کرکٹر ہوں اور اداکار نہیں‌ لہذا میں‌کرکٹ تو کھیل سکتا ہوں لیکن اداکاری نہیں‌کر سکتا. اگر چاہوں بھی تو نہیں‌کر سکتا کیونکہ جو مجھے کام آتا ہی نہیں‌وہ کیسے کر لوں. ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ڈائریکٹر کون تھا تو انہوں نے نام بتانے سے پہلے گریز کیا لیکن پھر نام بتا بھی دیا.

    انہوں نے کہا کہ مجھے دیو آنند اور اسماعئل دربار نے فلموں میں‌کام کرنے کی آفر کی لیکن میں نے منع کر دیا کیونکہ اداکاری میں مجھے دلچپسی نہیں ہے. اداکاری جن کا کام ہے انہی کو کرنا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مجھے فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو میں تھوڑا نروس ہو گیا کہ کیا جواب دوں لیکن میں‌جواب جو دینا چاہیے تھا وہی دیا اور منع کر دیا.

  • کرن کھیر کے بعد پوجا بھٹ بھی کورونا میں مبتلا

    کرن کھیر کے بعد پوجا بھٹ بھی کورونا میں مبتلا

    ایک بار پھر کورونا سر اٹھا رہا ہے ، ہر دوسرا انسان کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے. ھال ہی میں کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہوئیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے ملے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں. کرن کھیر کے بعد نوے کی دہائی کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پوجا بھٹ ہو گئی ہیں کورونا میں مبتلا. پوجا بھٹ جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اپنے مداحوں کو لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دیتی رہتی ہیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ

    ٹویٹر پر شئیر کی اور کہا کہ میں‌پہلی بار اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئی ہوں. پوجا بھٹ نے جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کی صحیتابی کےلئے دعائیں لکھنا شروع کر دیں. پوجا بھٹ کو ان کے مداحوں نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف قسم کے مشورے دئیے اور پوجا ان کا جواب بھی دیتی رہیں. ایک صارف نے لکھا کہ پوجا ہم آپ کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیں چست اور توانا نظر آئیں. پوجا بھٹ نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتی ہوں‌ کہ ماسک لگا کر رکھیں.

  • ثانیہ مرزا کو ثناء خان کی طرف سے خوبصورت عبائے کا تحفہ

    ثانیہ مرزا کو ثناء خان کی طرف سے خوبصورت عبائے کا تحفہ

    بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جو کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، ان دونوں نے ھال ہی میں‌عمرے کی ادائیگی کی ہے اور عمرے کی ادائیگی کی تصاویر ان دونوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کیں. تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اپنی بہن اور اپنے بہنوئی و دیگر کے ساتھ مدینہ منورہ میں کھڑے ہیں. اہم بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں ثانیہ مرزا نے جو عبایا پہن رکھا ہے وہ انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ اداکارہ ثناء خان نے گفٹ کیا. ثانیہ مرزا نے اداکارہ ثناء خان کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ بھی انہوں نے انسٹاگرام میں سٹوری لگا کر کیا. ثانیہ مرزا نے

    جب ثناء خان کا شکریہ ادا کیا تو اس وقت ان کے مداحوں کو پتہ چلا کہ انہوں نے جو عبایا پہن رکھا ہے وہ اس اداکارہ نے دیا ہے جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کی چکا چوند کو چھوڑ دیا. یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں ملک مرزا شو ایک ساتھ ہوسٹ کرتے ہیں اس میں دونوں مختلف شوبز سلیبرٹیز کا انٹرویو کرتے ہیں اور ان دونوں کے کئے ہوئے انٹرویوز خاصے وائرل ہوتے ہیں. ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودیہ میں موجود ہیں ان کے مداح ان کو عمرے کی مبارکباد دے رہے ہیں.

  • کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں

    کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں

    لالی وڈ اداکارہ ثناء جن کی گزشتہ سال اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی. دونوں نے علیحدگی کی وجوہات پر بات تو نہیں کی تھی لیکن اتنا ضرور کہا تھا کہ ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکتے اس لئے عزت کے ساتھ ایک دوسرے کو چھوڑ رہے ہیں. ثناء اب اپنے دو بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں ، ایسا ہم نہیں‌کہہ رہے بلکہ ان کی وہ تصاویر کہتی ہیں جو وہ اکثر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں ، جن میں وہ مشرقی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں ، ثناء خاصی خوبصورت اور

    سمارٹ لگ رہی ہیں ، ان تصاویر کا کیپشن انہوں نے بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا لکھا ہے. انہوں نے لکھا ہے کہ اپنی زندگی میں ایسا کچھ ضرور کرو کہ تمہیں چھوڑنے والا خود پچھتائے اور بے حد پچھتائے. انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر ہے لہذا جو سفر جس کے ساتھ جتنا ہے اسے اچھے سے کاٹ لو اور ہمیشہ اپنے دل کی سنو جو دل کہتا ہے وہی کرو. اس سے پہلے کہ کل کو آپ اپنے کسی فیصلے پر پچھتائیں.

  • منفی کردار کرنے کی وجہ سے لوگ مجھے بدعائیں دیتے ہیں سبینہ فاروق

    منفی کردار کرنے کی وجہ سے لوگ مجھے بدعائیں دیتے ہیں سبینہ فاروق

    ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق جو کہ ڈراموں میں اکثر منفی کردار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے ھال ہی میں ایک انٹرویو میں ایک گلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں مجھے جو کردار ملتے ہیں میں کر لیتی ہوں اور مجھے زیادہ تر منفی کردار ہی ملتے ہیں. لیکن دیکھنے والے میرے کرداروں کو لیکر اس قدر پرسنل ہو جاتے ہیں کہ وہ مجھے بددعائیں دیتے ہیں. مجھے بہت سارے لوگ ایسے ملتے ہیں جو ڈرامے دیکھتے ہیں وہ میرے پاس آ کر مجھے بد دعائیں دیتے ہیں اور کہتےہیں کہ تم ایک بری عورت ہو تمہارے ساتھ زندگی میں کچھ اچھا

    نہیں‌ہوگا . انہوں نے کہا کہ لوگ تو میری حد تک نہیں رہتے بلکہ میرے ماں باپ کو بھی بدعائیں دیتے ہیں. میں اس چیز پر بہت حیران ہوتی ہوں.حالانکہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کردار تو کردار ہوتے ہیں وہ ھقیقت نہیں ہوتے لہذا ان کی ادائیگی کرنے والوں کے لئے ایک خاص قسم کی رائے قائم نہیں‌کر لینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ڈرامہ شائقین میرے ساتھ تو ایسا ہی کررہے ہیں ،مجھے نہیں پتہ دوسری لڑکیاں جو منفی کردار کرتی ہیں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ان کو ایسا فیس کرنا پڑتا ہے یا نہیں.

  • حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے بیٹھی ہیں اور اپنے مداحوں کو رمضان کا خوبصورت پیغام دے رہی ہیں. حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے خدا کی رحمت ہر پل برستی ہے اور عبادت میں‌مشغول رہنے والے اپنی دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہوتا دیکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ہے ، جمعہ تو ویسے ہی برکتوں کا والا دن ہوتا ہے ، اور آج کے دن تو اللہ کی رحمت برس رہی ہے ، بارش ہو رہی ہے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے

    ،یہ وہ مہینہ ہے جب پاکستان وجود میں آیا ، میرا خدا ہمارے اس ملک کو سلامت رکھے اور پاکستانیوں کی مشکلات کو دور کرے . ہمیں‌اس مہینے میں‌ان لوگوں کو سحری اور افطاری میں ضرور یاد رکھنا چاہیے جو غریب اور مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس مہینے میں جتنا ہو سکے عبادت کریں ایک دوسرے کے لئے دل صاف کریں ، اور جو ہم سے ناراض ہیں ان کو منا لیں کیونکہ زندگی بہت زیادہ مختصر ہے.

  • اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    اگر مجھے موت آ گئی تو ؟ عروسہ صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟

    آج کل جیسا کہ پر کوئی ٹک ٹاک پر ہے تو ایسے میں‌ شوبز کے لوگ کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں. اداکارہ عروسہ صدیقی جنہوں نے حیران کر دینے کی حد تک اپنے وزن میں‌ کمی کی ہے وہ آج کل سوشل میڈیا پر مزاحیہ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہوئے کہہ ر ہی ہیں کہ سب کہتے ہیں کہ کام کر لو نہیں موت آتی ، اگر موت آ گئی تو؟ میں اتنا بڑا رسک کیسے لولوں کام کر لیا اور موت آگئی تو؟ میں نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں اپنی زندگی میں . عروسہ صدیقی

    اس مزاحیہ وڈیو کو بناتے ہوئے چہرے کے تاثرات بھی مزاحیہ بنا رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح ان کو بہت پسند کررہے ہیں. عروصہ صدیقی کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے. یاد رہے کہ عروصہ صدیقی ٹی وی کی اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے وزن میں‌ کمی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے، ان کو دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہیں سکتاکہ یہ وہی اداکارہ ہیں جو اپنا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتی تھیں.

  • علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    گلوکارو اداکار علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں‌بے سہارا نہیں ، پڑھ رہے ہیں ، اس وڈیو کے ساتھ گلوکار نے یہ کیپشن بھی لکھا” یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کا ہے بلکہ ہمارے دماغ ، جسم اور روح کو پاک صاف کرنے کے لئے بڑی انسپریشن ہے. میں آپ سب کے ساتھ اپنی پڑھی ہوئی نعت فاصلوں کو تکلف شئیر کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں یہ ایک ایسی نعت ہے جو پرانی یادوں

    کی یاد دلاتی ہے مکہ اور مدینہ کی یاد دلاتی ہے. یہ نعت میری پسندیدہ ہے میں اکثر اسکو گنگناتا ہوں. علی ظفر نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اسے بڑی تعداد میں‌سنا گیا اور علی ظفر نے جس ٹھہرائو کے ساتھ اس نعت کو پڑھا ہے اسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر کے مداح ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت نعت کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں‌اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا.