Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    سارا علی خان کو بالی وڈ نے وہ مقام دیا جو ملنا چاہیے تھا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان فلموں سے زیادہ خبروں میں نظر آتی ہیں تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. سارا علی خان کافی ہنس مکھ ہیں ، انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں مجھے وہ مقام ملا ہے جو ملنا چاہیے تھا ، مجھے ایسا کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ جو کام مجھے ملا وہ میں نے کیا اور کررہی ہوں. میرے والد اور والدہ نے میرے لئے سفارش نہیں کی میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے پرڈیوسرز کے آفسسز کے چکر لگائے ، تب جا کر کام ملا . میں اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں باقی آڈینز پر منحصر ہے کہ وہ میری اداکاری کو کہاں ریٹ کرتے ہیں . صحافی نے ان سے جب کہا کہ

    جھانوی کپور کوتو گلہ رہتا ہے کہ انکو جائز مقام نہیں ملا بالی وڈ می،ں آپ اتفاق کرتی ہیں توانہوں نے کہا کہ ہو سکتاہے کہ وہ بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کو مزید منوانے کی بات کررہی ہوںلیکن مجھے ان کو دیکھ کر کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ان کو ان جائز مقام یا مرتبہ نہیں ملا.

  • ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    ریاست مدینہ بن گئی تو کیا ہوگا انور مقصود نے بتا دیا

    حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں انہیں انور مقصود نے انٹرویو کیا. انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان کی وزیراعظم بن گئیں تو کیا کریں گی تو انہوں نے کہا کہ میں اگر وزیراعظم بنی تو وہ میری فلم ہے نا قائداعظم زندہ باد اس میں قوی خان کا ایک ڈائیلاگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خدایا کوئی معجزہ ہوجائے حرام اور حلال کی کمائی میں فرق ہو. اس پر انورمقصود نے کہاکہ اکیلا ایماندار آدمی کچھ نہیں کر سکتا. اس کے بعد پلٹ کر ماہرہ خان نے انور مقصود سے سوال کیا کہ آپ اگر وزیراعظم بن جائیں تو کیا کریں گے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں تمام بے ایمانوں کو معاف کر دوں گا ، اور اگر ریاست مدینہ بن گئی تو پھر تو

    30 کروڑ کی آبادی میں سے 19 کروڑ کو ہتھکڑیاں‌لگ جائیں گی. انور مقصود کی یہ بات سن کر ماہرہ خان اور ہال میں موجود لوگ ہنستے رہے. ماہرہ خان اور انور مقصود کو اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے. کیونکہ اس میں انہوں نے ان سیاستدانوں کی تعریف کی ہے جن کو وہ پسند کرتے ہیں اور جن کو ناپسند کرتے ہیں ان پر طنز کی ہے.

  • صبا قمراور عمران عباس کا ڈرامہ تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری

    صبا قمراور عمران عباس کا ڈرامہ تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری

    اداکارہ صبا قمر اور عمران عباس کافی عرصےکے بعد سکرین شئیر کررہے ہیں ان کے مداح ا دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں. صبا قمر اور عمران عباس ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام میں نظر آئیں گے. اس ڈرامے کا حال ہی میں‌پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے. ڈرامے کی ڈائریکشن معروف ڈائریکٹر ثاقب خان کی ہیں. جبکہ لکھا عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے ہے. صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کا آفیشل پوسٹر صبا قمر اور عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ سے جاری کیا. ڈرامہ سیریل تمہارےحسن کے نام کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی گئی ہے۔ اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک رومینٹک سیریزہے۔صبا قمر کا حال ہی میں سر راہ ڈرامہ بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. جبکہ اس سے پہلے ان کا میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈرامہ سیریل فراڈ بہت زیادہ پسند کیا گیا. صبا قمر کی فلم کملی کو بھی مداحوں نے بہت سراہا اس میں صبا قمر اداکاری کی بلند ترین چوٹی پر نظر آتی ہیں.اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا اور عمران عباس کی جوڑی کیا رنگ جماتی ہے.

  • فلم ہٹ کیسے ہو راج کمار رائو نے کلیہ بتا دیا

    فلم ہٹ کیسے ہو راج کمار رائو نے کلیہ بتا دیا

    فلم پٹھان سے قبل جتنی بھی بالی وڈ کی فلمیں آئیں وہ سپر فلاپ رہیں چاہے وہ عامر خان کی لال سنگھ چڈھا ہو یا اکشے کمار کی رکشہ بندھن ، بہت ساری فلمیں بائیکاٹ کے کلچر کا شکار ہو گئیں. بھارتی فلمسازوں کے لئے خوشی کی لہر بن کر پٹھان ابھری ہے. جب سے فلم پٹھان ہٹ ہوئی ہے بھارتی فلم میکرز کو حوصلہ ہوا ہے کہ فلمیں‌اب بھی چل سکتی ہیں. حال ہی میں معروف اداکار راج کمار رائو نے فلمیں ہٹ ہونے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا بجٹ زیادہ اور کم معنی نہیں رکھتا ، اگر تو فلم کم بجٹ کی بھی ہے تو وہ چل سکتی ہے شرط یہ ہے کہ فلم میں کچھ ہونا

    چاہیے . اس کا سکرپٹ اچھا اور جاندار ہونا چاہیے ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ اسکو آپس میں ڈسکس کریں. اور کہیں کہ جس طرح سے فلم بنی ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے اور اسکو بار دیکھنا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ موضوع اور ٹیکنیک ایسی ہونی چاہیے کہ جو ریلیز ہوتے ہی زبان زد عام ہوجائے اور اس ھد تک زبان زد عام ہو جائے کہ ہر کوئی فلم دیکھنے پر مجبور ہوجائے. انہوں نے کہا کہ آج دور تیز ہو چکا ہے لہذا فلمیں بھی اسی دور کے حساب سے بننی چاہیں. یوں راج کمار رائو نے بتا دیا کہ فلم کیسے ہٹ ہو سکتی ہے.

  • رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا کے گھر چوری ، مقدمہ درج

    رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا کے گھر چوری ، مقدمہ درج

    بالی وڈ کے اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت کے گھر چوری ہو گئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایشوریا رجنی کانت نے اپنے چنئی والے گھر سے زیورات چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے ،انہوں نے اس چوری کا مقدمہ اپنے دو ملازموں اور ڈرائیور کے خلاف جمع کروایا ہے . ان کا کہنا ہے کہ تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی مالیت کی چیزوں کی چوری کی گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں ہیرے اور سونے کے زیوارت تھے جسے میرے ڈرائیو اور ملازموں نے اٹھا لیا ہے. ایشوریا رجنی کانت نے جیسے ہی مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

    ہے تاہم ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں‌لائی گئی. یاد رہے کہ ایشوریا رجنی کانت ایک مشہور فلمساز ہیں اور وہ اپنے والدکی طرح کام میں کافی مہارت رکھتی ہیں. ایشوریا رجنی کانت کا کہنا ہے کہ میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتی ہوں اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے ملازموں نے یہ چوری کی ہے. اس چوری کے ھوالے سے سے رجنی کانت کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا.

  • سنجے دت اور شاہ ر‌خ کا  جوان میں ٹاکرا

    سنجے دت اور شاہ ر‌خ کا جوان میں ٹاکرا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اگر بہت زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں تو سنجے دت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں . شاہ رخ خان اور سنجے دت کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے تاب رہتے ہیں لیکن کبھی ایسا ہو نہیں سکا. لیکن اب ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے دت ایک ساتھ فلم جوان میں نظر آئیں گے. کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت کا اس فلم میں کردار کافی مختصر ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت شاہ رخ خان کے ساتھ پانچ دن کا کام کروائیں گے. سنجے دت کی طرح دیپیکا پڈوکون کا بھی اس فلم میں

    کردار کافی مختصر ہے. لیکن ان دونوں کے مختصر کردار کافی اہم ہیں جو کہانی کو یقینا آگے لیکر چلیں گے. جوان فلم اسی سال ستمبر میں ریلیز کی جائیگی. جوان فلم میں شاہ رخ خان ایک الگ کردار اور گیٹ اپ میں نظر آ رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کو پٹھان کی طرح پسند آتی ہے یا نہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھی دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان ایک ساتھ کسی فلم میں آئے وہ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوئی.

  • کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

    کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ کرن کھیر جو کہ اپنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکار کے جوہر دکھائے. کرن کھیر کے حوالے سے ایک اچھی خبر نہیں ہے اور وہ خبر ہے کہ اداکارہ کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں اور کافی علیل ہیں. کرن کھیر نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی اور کہا کہ مجھ سے پچھلے کچھ دنوں میں جو بھی ملا ہے وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائے. میری طبیعت میں بہتری کے لئے میرے تمام چاہنے والے دعا کریں . کرن کھیر اس سے پہلے بھی کافی علیل رہ چکی ہیں. کورونا کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ کر لیا ہے اور مکمل

    ریسٹ پر ہیں. کرن کھیر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں شاید وہ کچھ دن کے لئے اس سے بھی وقفہ لیں گی. کرن کھیر کے مداح یہ خبر سن کر نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ کرن کھیر بالی وڈ کی بہترین اداکارہ تو ہیں ہی ساتھ ہی ساتھ وہ معروف اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ بھی ہیں . دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کرن کھیر نہایت ہی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں نئے اداکار ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش نصیبی تصور کرتے ہیں.

  • سوارا بھاسکر شدید تنقید کی زد میں

    سوارا بھاسکر شدید تنقید کی زد میں

    پاکستانی عروسی جوڑے بھارت میں کیا پوری دنیا میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں ،. بھارتی فیشن ڈیزائنرز بہت اچھا کام کررہے ہیں لیکن عروسی جوڑے بنانے میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کا مقابلہ نہیں کر سکتے. بہت ساری بھارتی شخصیات ہمارے فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فہد احمد کا لہنگا زیب تن کیا اور اپنی شادی کے موقع پر وہ کافی خوبصورت بھی لگ رہی ہیں. اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے جو لہنگا بھیجا ہے وہ بہت خوبصورت ہے میں اسکے لئے آپ کی بہت شکر گزار ہوں. سوارا بھاسکر کی

    یہ پوسٹ ان کے ہندو مداحوں کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے لے لیا سوارا کو آڑھے ہاتھوں کوئی بولا کہ پاکستان اور پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو وہاں کیوں نہیں چلی جاتی ، کسی نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ پاکستان کے ڈیزائنر کا بھیجا ہوا لہنگا پہن رہی ہو. ہمارے ہاں ایک سے بڑھ کر ایک ڈیزائنر ہے تو پھر شادی پر صرف پاکستانی ڈیزائنر کا لہنگا ہی کیوں پہنا. سوارا نے اس قسم کی تنقید پر تاحال جواب نہیں دیا.

  • موسیقار نثار بزمی کی آج 16 ویں برسی

    موسیقار نثار بزمی کی آج 16 ویں برسی

    پاکستان کے معروف موسیقار نثار بزمی کو ہم سے بچھڑے 16 برس بیت گئے ہیں آج ان کی 16 ویں برسی ہے. ان کا اصل نام سید نثار احمد تھا. نثار بزمی کے والد سید قدرت علی کا تعلق موسیقی سے نہ تھا لیکن بچپن سے ہی نثار بزمی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے۔ ان ہی کی رفاقت کی وجہ سے 13 سال کی عمر میں نثار بزمی بہت سے راگوں پر عبور حاصل کر چکے تھے۔1962میں نثار بزمی پاکستان آئے۔ بمبئی میں وہ ایک نام ور موسیقار شمار ہوتے تھے اور لکشمی کانت پیارے لال جیسے میوزیشن اُن کی معاونت میں کام کر چُکے تھے۔پاکستان آئے تو اس وقت
    خواجہ خورشید انور اور رشید عطرے ، بابا جی اے چشتی، فیروز نظامی، رابن گھوش، ماسٹر عنایت حسین، ماسٹر عبداللہ، سہیل رعنا اور حسن لطیف پہلے سے کام کررہے تھے ،یوں معروف موسیقاروں کے اس جھرمٹ میں اپنے لیے جگہ کرنا کوئی آسان کام نہ تھا لیکن انہوں نے اپنے فن کا

    لوہا منوایا . فلم ہیڈ کانسٹیبل کے لئے موسیقی ترتیب دی تو اس کے بعد اہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا لاکھوں میں ایک کی موسیقی ترتیب دی جو کہ بہت پسند کی گئی اس کے بعد نثار بزمی کو موسیقی کے میدان میں پچھاڑنا اب دوسروں کے لئے آسان نہ رہا. انہوں نے رنجیشیں ہی سہی دل ہی دکھانے آ، دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں ، اک ستم اور سہی جیسے بے شمار گیتوں کی موسیقی ترتیب دی اور نام کمایا. آج بھی مداح ان کی دھنوں کو سنتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں.

  • جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے  ایک بہت بڑی خوشخبری

    جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے 300 کروڑ کے قریب بزنس کیا کیا. فلم کو ریلیز ہوئے 25 ہفتے ہو چکے ہیں اور اسی کامیابی کو منانے کےلئے فلم میکرز نے پلان کیا ہے کہ شائقین کو ٹکٹس میں ریلیف دیا جائے. لہذا ملک کے تمام وہ سینما گھر جہاں یہ فلم لگی ہوئی ہے وہاں اس کا ٹکٹ تین سو روپے کا کر دیا گیا ہے. یہ آفر محدود مدت کےلئے ہے. 20 اپریل تک جنہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی وہ تین سو روپے میں دیکھ سکتے ہیں. اس ھوالے سے عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس فلم کو ہر طبقے تک پہنچایا جائے اسلئے جو مہنگی ٹکٹ لیکر فلم نہیں دیکھ سکتے تھے اب وہ

    سستی ٹکٹ خرید کر فلم انجوائے کر سکتے ہیں. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بڑے پیمانے پر شائقین کی داد ملی ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں. ماہرہ خان نے مکھو کا جبکہ عمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے. عمائمہ کو اس کردار کے لئے بہت سراہا گیا ہے.