Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • کسی کو خوش کرنے کےلئے عمران خان پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں منیب بٹ

    کسی کو خوش کرنے کےلئے عمران خان پر جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں منیب بٹ

    شوبز انڈسٹری کے بہت سارے ستارے پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں ، منیب بٹ بھی انہی میں سے ایک ہیں وہ عمرا ن خان کی اندھا دھند تقلید کرتے ہیں. آج چونکہ پنجاب پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ عمران خان کی رہائش گاہ رمان پارک میں داخل ہوئی اور بہت سارے لوگوں کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کی رہائش گاہ سے بہت سارا سلحہ بھی برآمد کیا. اس آپریشن پر عمران خان کے حامی پنجاب پولیس سمیت پی ڈی ایم کی حکومت کو برا بھلا کہہ رہی ہے. منیب بٹ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”جھوٹ بولنے کی بھی حد ہوتی ہے آپ صرف ویڈیوز کی تصویروں کو نظر انداز کر کے اس قوم کے منہ پر جھوٹ نہیں بول سکتے! نہیں یہ 80 کی نہیں 90 کی دہائی ہے”۔ مریم نواز نے

    ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟” اس ٹویٹ پر منیب بٹ نے قوٹ ری ٹویٹ لکھ کر کہا کہ ”استغفر اللہ ، آج سے پہلے پاکستان میں ایسا دیکھنے کو نہیں ملا ،. عمران خان پر جھوٹے کیسز بنا کر کس کی انا کو تسکین پہنچائی جا رہی ہے؟ ،قوم کی آواز کو کچلا جا رہا ہے.

  • عالیہ کے ساتھ جھگڑا ہو تو رنبیر کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟

    عالیہ کے ساتھ جھگڑا ہو تو رنبیر کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ، رنبیر کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو اورانٹرویو بھی ان کی کزن کرینہ کپور نے لیا. کرینہ نے رنبیر کی عالیہ کے ساتھ لڑائی ہونے کے معاملات پر ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ لڑائی میں اکثر کپلز ایک دوسرے کو بہت ساری باتیں سنا دیتے ہیں اور ایسی باتیں ایک دوسرے کو پریشان کرنے کے لئے کرتے ہیں. لہذا جب ایسا کوئی معاملہ ہو تو میں کچھ دیر کے لئے خاموشی اختیار کر لیتا ہوں ،عموما سو جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ عالیہ چونکہ وکیل ہیں لہذا اگر وہ کہیں غلط نہیں ہیں یا ہیں تو وہ جب تک اگلے کو اپنا نقطہ نظر نہ سمجھا لیں وہ سانس نہیں لیتیں.

    انہوں نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہوتی ، اگر میری کہیں‌ غلطی ہو تو میں معذرت کرنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتا. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے ایک سال قبل اپریل میں ممبئی میں اپنے چند دوستوں اور فیملی کی موجودگی میں شادی رچائی ان دونوں کی اب ایک بیٹی بھی ہے. رنبیر اکثر اپنی اہلیہ عالیہ کی تعریفیں‌کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.

  • ہانیہ عامر نے کم تعلیم حاصل کیوں کی ؟

    ہانیہ عامر نے کم تعلیم حاصل کیوں کی ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے صرف 12 جماعتیں پڑھیں یعنی انہوں نے انٹر کر رکھا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیوں‌12 جماعتوں سے زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکیں. ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میرے گھر کے حالات بہت خراب تھے ، بہت ہی غربت تھی گزارہ کرنا بہت مشکل تھا. انہوں نے کہا کہ جب میں پڑھ رہی تھی تو اس وقت مجھے ماڈلنگ کی آفرز آتی تھیں میں چھوٹے موٹے اس طرح کے پراجیکٹس کر لیتی تھی جس کے مجھے پیسے مل جاتے تھے وہ جو پیسے ملتے تھے ان سے ہمارے گھر کا تھوڑا بہت سلسلہ چل نکلتا تھا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے میں نے مسلسل حالات خراب دیکھے تو محسوس کیا کہ پڑھائی کو جاری رکھنا مشکل نہیں ناممکن ہے . لہذا میں نے پڑھائی کو انٹر میں ہی

    خیرباد کہہ دیا اور باقاعدہ طور پر شوبز میں آنے کےلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے. اور میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے میری سنی اور آج میں اس مقام پر ہوں اپنے گھر کے معاملات اور گھر والوں کی اچھے سے کفالت کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار آج پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.

  • حمزہ علی عباسی کو نوری نت کے لئے بہترین اداکار کاایوارڈ مل گیا

    حمزہ علی عباسی کو نوری نت کے لئے بہترین اداکار کاایوارڈ مل گیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو سینما گھرں کی زینت بنی اس میں فواد خان نے مولا جٹ کا اور حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار ادا کیا . حمزہ علی عباسی کو نوری نت کے کردار میں بے حد سراہا گیا. یہاں تک کہ خود مصطفی قریشی جنہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے حمزہ علی عباسی کی کھل کر تعریف کی . حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں‌ فلموں کے لئے بہترین ہیرو کا
    کلیسٹے سنڈے سپیشل ایوارڈ جیت لیا ہے. حمزہ علی عباسی کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ فنکار کو نوری

    نت کے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کےلئے ایوارڈ ز سے نوازا گیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ ابھی تک تین سو کروڑ تک کا بزنس کر چکی ہے. یاد رہے کہ فلم کو عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے اور بلال لاشاری نے اسے ڈائریکٹ کیا. فلم میں حمزہ اور فواد کے علاوہ ماہرہ خان ،. عمائمہ ملک ، گوہر رشید اور فارس شفیع نے اہم کردار ادا کئے. اس فلم کو بھارتی فلم میکرز نے بھی دیکھا جن میں کرن جوہر کا نام قابل زکر ہے.

  • صبا قمر نے سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

    صبا قمر نے سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے کلیسٹے سنڈے سپیشل ایوارڈ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے. صبا قمر کو یہ ایوارڈ کرٹکس نے دیا ہے. انہوں نے صبا قمر کو ٹی وی اور فلموں میں ان کے پراجیکٹس دیکھتے ہوئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا. صبا قمر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پا کر کافی خوش ہیں انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے. دوسری طرف ان کے مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر ہیں کافی پرجوش. صبا قمر نے گزشتہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی میں کام کیا ان کے کام کو بے حد سراہا گیا اس میں انہوں نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جس کا شوہر شادی کے چند مہینوں کے بعد اسکو چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور وہ اس کے انتظار میں رہتی

    ہے . اس کے علاوہ ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم میں بھی انہوں نے بہترین اداکاری کی ، ٹی وی کے لئے انہوں نے ڈرامہ سیریل فراڈ کیا ، فراڈ میں بھی انہوں نےاپنے مداحوں کا دل جیت لیا. یاد رہے کہ صبا قمر پاکستان کی وہ اداکار ہیں جن ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں وہ جو بھی کردار کرتی ہیں اس میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں.

  • شاہ رخ خان نے پہلی ہی ملاقات میں کہا کہ تم اتنا کیوں بولتی ہو کاجل

    شاہ رخ خان نے پہلی ہی ملاقات میں کہا کہ تم اتنا کیوں بولتی ہو کاجل

    بالی وڈ کی حسین اور باصلاحیت اداکار ہ کاجول نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں اور شاہ رخ خان فلم، بازیگر کے لئے اکٹھے ہوئے تو پہلے دن میں جب سیٹ پر گئی تو مجھے بتایا گیا کہ یہ لڑکا فلم کا ہیرو ہے اور اس نے مشہور ٹی وی سیریل فوجی میں بھی کام کیا ہے. میں نے دیکھا کہ شاہ رخ خان بڑے بڑے گلاسز لگا کر ایک کونے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی سے بات نہیں کررہے . میں ہمارے میک اپ مین سے اونیچی اونچی آواز میں باتیں کئے جا رہی تھی ، میں نے کہا کہ یہ کیوں ایسے خاموش بیٹھا ہوا ہے بولتا کیوں نہیں‌میک اپ مین نے کہا کہ یہ ایسا

    ہی ہے. میں شاہ رخ خان کے پاس گئی میں نے کہا کہ میرا نام کاجول ہے اور آپ ،تو شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا نام شاہ رخ خان ہے لیکن میں آپ سے سوال پوچھا چاہتا ہوں کہ آپ اتنا کیوں بولتی ہیں‌؟ آپ کبھی خاموش بھی ہوئی ہیں ؟ تو میں نے کہا کہ میں زیادہ تو نہیں بولتی لیکن خاموش بھی نہیں رہتی. کاجول نے کہا کہ اس بعد ہماری ایسی دوستی ہوئی کہ پھر آج تک ہماری دوستی بنی ہوئی ہے.

  • میں نے اپنے بیٹے کو کام نہیں دیا عامر خان نے ایسا کیوں کیا؟

    میں نے اپنے بیٹے کو کام نہیں دیا عامر خان نے ایسا کیوں کیا؟

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے جنید کو میں نے جان بوجھ کر اپنی کسی فلم میں کام نہیں دیا کیونکہ میں اسکو سہل نہیں بنانا چاہتا تھا کہ وہ یہ سوچے کہ عامر خان کا بیٹا ہوں تو آرام سے کام مل جائیگا. میں چاہتا تھا کہ وہ بھی اسی طرح سے پرڈیوسرز سے ملے جس طرح عام لوگوں کے بچے پرڈیوسرز سے ملتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت سارے پرڈیوسرز کو ملتا رہا کئی کئی گھنٹے ان کے آفسز کے باہر ان کا انتظار کرتا رہا ، اس نے بہت سارے آڈیشنز دئیے اور فیل ہو گیا. لیکن ایک فلم اسکو ملی اور وہ بھی اپنے بل پر

    ملی عامر خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نہیں ملی، عامر خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے فلم ملنی ہوتی تو بہت پہلے مل چکی ہوتی. لیکن میرا ماننا ہے کہ سفارش سے ایک بار تو کام مل جاتا ہے بار بار نہیں ملتا. اس لئے جنید سے کہا کہ تم اپنی صلاحیتوں کو منوائو اور کام حاصل کرو میں تمہارے لئے سیڑھی نہیں‌بنوں گا. انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ میرے بیٹے نے مجھ سے کام نہیں مانگا.

  • آپ موٹی ہیں آپ کا قد چھوٹا رانی مکھر جی ایسے سوال کرنے والوں سے مایوس

    آپ موٹی ہیں آپ کا قد چھوٹا رانی مکھر جی ایسے سوال کرنے والوں سے مایوس

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی کی ان دنوں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مجھے بعض اوقات ایسے مداح بھی ملتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ارے فلموں میں تو آپکا قد اتنا چھوٹا نہیں دکھا دیتا نہ ہی آپ اتنی موٹی نظر آتی ہیں لیکن حقیقت میں تو آپکا قد بھی چھوٹا ہے اور موٹی بھی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم ہی نہیں آتی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پریتی زنٹا کے ساتھ چونکہ بہت زیادہ کام کیا اس لئے ایسے ایسے مداح بھی ملے جنہوں نے کہا کہ پریتی تم ہمیں بہت اچھی لگتی ہو. تو میں نے ان کی تصیح کرنے کی بجائے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی آپ مجھے بہت پسند کرتے ہیں آپ کا بہت شکریہ . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں

    انڈسٹری میں آئی تو شروع شروع میں یہ ہوتا تھا کہ اگر کسی سینئر ایکٹر کی غلطی کی وجہ سے سین کٹ کرنا پڑتا تو وہ میرا نام لگا دیتا بہت سارے سال ایسے گزرے لیکن مجھے کامیابی ملی اور میرا نام بن گیا تو پھر اب تو کسی کی مجال ہی نہیں کہ وہ مجھ پہ اپنی غلطی ڈالے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح آج بھی مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے پسند کرتے ہیں ، میں آج جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں.

  • زوہا رحمن  ‘ڈرٹی اینجلز’میں

    زوہا رحمن ‘ڈرٹی اینجلز’میں

    برٹش پاکستانی اداکارہ زوہا رحمن ڈرٹی اینجلز میں نظر آئیں گی. انہوں نے حال ہی میں اس فلم کے لئے اپنا کام ختم کروا لیا ہے. فلم میں زوہا کے علاوہ ایوا گرین، روبی روز اور ماریہ بکالووا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کی ڈائریکشن مارٹن کیمبل کی ہیں مارٹن اس سے قبل اہم پراجیکٹس کی ڈائریکشن کرکے شائقین کا دل جیت چکے ہیں. فلم کا سکرین پلے کیمبل کے علاوہ الیسا سلورمین نے لکھا ہے۔ کہانی 2021 میں امریکہ کے افغانستان سے نکل جانے کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے۔اس میں خواتین فوجیوں کا ایک گروپ میڈیکل ریلیف کے طور پر اغوا شدہ ٹین ایجرس کو بچانے کیلئے بھیجا جاتا ہے جو ISIS اور طالبان کے درمیان پکڑے گئے تھے۔ اس کی پروڈکشن دسمبر کے مہینے میں مراکش میں شروع

    ہوئی اور یونان میں ملینئیم میڈیا کے نوبویانا اسٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔یاد رہے کہ زوہا نے ‘اسپائیڈر مین فار فرام ہوم’سے اپنی فلمی اداکاری کا آغاز کیاجس میں مارول یونیورس کی پہلی حجاب پہننے والی کے کردار میں نظر آئیں۔انہوں نے نیٹ فلیکس کی ‘ینگ والنڈر’ اور ایپل ٹی وی کی ‘فاؤنڈیشن’ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔زوہا رحمان نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ، انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو لوہا نہایت ہی کم وقت میں منوایا .

  • ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا حال ہی میں ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹیزر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے. ٹیزر میں آصف رضا میر کے بیٹے عدنان رضا میر بھی دکھائی دے رہے ہیں اس پراجیکٹ کے زریعے عدنان رضا میر نے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کر دیا ہے. اس ڈرامے میں عدنان رضا میر کے علاوہ آئنہ خان، حمزہ سہیل، سحر خان، علی سفینہ، سلیم شیخ، سلمی حسن اور دیگر اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. عدنان رضا میر کو شائقین اس لئے بھی

    دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں‌ کیونکہ ایک تو وہ آصف رضا میر کے بیٹے ہیں دوسرا یہ کہ وہ احد رضا میر کے بھائی ہیں. احد رضا میر تو اداکاری کے میدان میں‌ خاص مقام نہیں بنا پائے دیکھنا یہ ہے کہ عدنان رضا میر اداکاری کے میدان میں کیا مقام حاصل کرتے ہیں. احد رضا میر کو بہت اچھا ایکٹر نہیں‌مانا جاتا ،عدنان کیسا ایکٹر ثابت ہوتا ہے یہ ان کا پہلا پراجیکٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.