Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • فہد مصطفی کے شو میں سمیع خان کی بے عزتی

    فہد مصطفی کے شو میں سمیع خان کی بے عزتی

    اداکار فہد مصطفی جو ان دنوں ایک پروگرام ہوسٹ کررہے ہیں اس پروگرام میں وہ شوبز شخصیات کا انٹرویو کرتے ہیں. پروگرام میں ان کے ساتھ شیخ نامی ایک آدمی بھی بیٹھا ہوا ہے جو مہمانوں سے گفتگو کرتا ہے ، اس نے اداکار سمیع خان سے پروگرام کے دوران کافی گھٹیا قسم کے سوال کئے . اس نے سمیع خان سے کہا کہ آپ کی تو فلمیں ہٹ ہی نہیں ہوتیں ، ایسا کریں‌ ہیرو کے بھائی کا کردار کرکے دیکھیں شاید آپ کی فلم چل جائے پھر ان سے کہا کہ آپ کو تو فلاں سیٹ پہ فلاں سے ڈانٹ بھی پڑی جس پر سمیع خان نے کہا ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا اگر ایسا ہوا بھی ہو گا تو

    کوئی بات نہیں. پھر شیخ نامی بندے نے سمیع خان سے کہا کہ سنا ہے آپ بہت کم پیسوں میں کام کرتے ہیں ، ایک ہیروئین نے جس کی آپ سے آدھی عمر ہے نے آپ کے ساتھ کام کرنے سے بھی منع کر دیا. اس ساری گفتگو کے دوران سمیع خان نے کوئی بہت زیادہ جوابات نہیں دئیے . لیکن یہ سب سننے والوں کو بہت برا لگا اور تمام شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ شیخ نامی اس بندے کو سمیع خان سے معافی مانگنی چاہیے.

  • آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    آئمہ بیگ آگئیں تنقید کی زد میں

    گلوکارہ آئمہ بیگ جو کہ چند ہفتے پہلے تک کافی زیادہ ڈپریشن میں رہیں ، ان کا جب سکینڈل سامنے آیا تو آئمہ بیگ کافی ٹوٹ گئیں کیونکہ اس سکینڈل کی وجہ سے ان کی زاتی زندگی میں بھونچال آگیا ان کے منگیتر نے ان کے ساتھ اپنی منگنی توڑ دی. آئمہ نے ایسے حالات میں خدا کے قریب ہونا مناسب سمجھا اور انہوں نے خدا کے گھر کا رخ کیا . آئمہ بیگ نے اپنے والد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی.کچھ عرصہ وہ اس طرح کی ٹویٹس کرتی رہیں کہ جس کے محسوس ہوا کہ وہ کافی ڈپریشن میں ہیں، لیکن اچانک ہی ان کا ڈپریشن ختم ہو گیا ہے کیونکہ وہ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے جنیز کی پینٹ

    شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور وہ میوزک پر ٹھمکے لگا رہی ہیں. آئمہ کے ڈانس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے. کہا جا رہا ہےکہ چند ہفتے پہلے عمرہ کرنے والی آئمہ بیگ اب ڈانس کررہی ہیں. کسی نے آئمہ کے بارے میں کہا کہ اسکو شرم نہیں ہے تو کسی نے کہا کہ ابھی اسکا سکینڈل سامنے آیا تھا اور یہ ڈپریشن میں تھی اب ایکدم اسکا ڈپریشن بھی ختم ہو گیا ہے.

  • شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار پھلانگنے والے دو نوجوان گرفتار

    شاہ رخ خان کے گھر کی دیوار پھلانگنے والے دو نوجوان گرفتار

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے گھر میں ہوا ایک انوکھا واقعہ. دو لڑکے گھر کی دیوار پھلانگتے ہوئے پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رخ خان کے گھر منت کی دیوار دو لڑکے پھلانگ رہے تھے کہ انہیں کنگ خان کی سیکیورٹی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا. دونوں لڑکوں کی عمر انیس اور بیس سال تھی. کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہیں اور دونوں شاہ رخ خان سے ملنے گئے تھے. پولیس نے ابھی تک ان دونوں لڑکوں سے جو تفتیش کی ہے اس میں ابھی تک ایسی کوئی بات نہیں سامنے آئی کہ یہ دونوں لڑکے کسی

    ایجنڈے کے تحت ان کے گھر گئے. پولیس کی جانب سے یہی کہا جا رہا ہےکہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ یہ دونوں لڑکے شاہ رخ خان کے پرستار ہی ہیں اور ان سے ملاقات کے لئے انہوں نے گھر کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کی ہے. تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے دیوانے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ہر کوئی ان کی ایک جھلک دیکھنا چاہتا ہے ان سے ملنا چاہتا ہے.

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر ایک ساتھ

    معروف پرڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ان کی آن سکرین جوڑی کو فلم بن روئے میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، بن روئے 8 سال قبل ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد ان دونوں کو کسی بھی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں‌دیکھا گیا. شائقین کی شدید خواہش ہے اپنے ان دونوں پسندیدہ سٹارز کو ایک بار ایک ساتھ پھر دیکھ سکیں تو ان دونوں کے چاہنے والوں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. کہ جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم لو گرو میں اکٹھے کام کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ رواں برس شروع ہو رہی ہے

    اور اگلے سال ریلیز ہوگی. اس حوالے سے ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اشارہ دیا تھا کہ بہت جلد وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہی ہیں. دونوں کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے بے حد خواہش رکھتے ہیں. یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہرہ خان کی قائداعظم زندہ باد اور ہمایوں سعید کی لندن نہیں جائونگا ریلیز ہوئی . یہ دونوں فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں امید ہے کہ ان کے آنے والے پراجیکٹس بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے.

  • حیرت ہے پاکستان میں غربت نظر نہیں آتی جاوید اختر

    حیرت ہے پاکستان میں غربت نظر نہیں آتی جاوید اختر

    بھارتی شاعر ادیب جاوید اختر جنہوں نے فیض میلے میں کنٹرورشل بیان دیا وہ جب ممبئی پہنچے تو ان سے سوالات ہوئے ان سے ایک سوال یہ بھی ہوا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے قدموں میں بیٹھا ہوا ملک دیوالیہ ہو رہا ہے، بے انتہا غربت ہے وہاں کیا کہیں گے آپ ، اس سوال پر جاوید اختر نے کہا کہ میں تین بار لاہور گیا ہوں اور میں نے وہاں پر کہیں بھی غربت نہیں دیکھی. میزبان نے کہا کہ شایدوہ آپ کو ایسے راستوں سے لیجاتے ہوں گے جہاں غربت نظر نہ آئے تو جاوید اختر نے کہا کہ ایسی بالکل بھی بات نہیں ہے اگر غربت ہو تو نظر آجاتی ہے اور کتنا آپ کسی سے کچھ

    چھپا سکتے ہیں کبھی نہ کبھی تو کچھ نظر آ ہی جاتا ہے . مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی بیرون ملک کیوں‌یہ ہوا ہے کہ یہاں بہت غربت ہے مجھے تو یہاں کوئی غربت نظر نہیں آتی. اگر میں انڈیا کی بات کروں تو یہاں غربت بالکل نظر آتی ہے فقیر بھی نظر آتے ہیں لیکن لاہور میں‌ کہیں‌ میں نے سڑکوں پر بھی فقیر نظر نہیں آتے. جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان میں‌لوگوں نے خود کو بہت اچھا رکھا ہوا ہے.

  • ساحر علی بگا جاوید اختر پر برس پڑے

    ساحر علی بگا جاوید اختر پر برس پڑے

    معروف میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا برس پڑے ہیں بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر پر . انہوں نے کہا ہے کہ جاوید اختر کی آخر اوقات ہی کیا ہے ؟ یہ صرف شبانہ اعظمی کا شوہر ہے اسکی کوالفیکیشن صرف یہ ہے؟‌ ہمارے کچھ ایسے بھی جاہل لوگ ہیں جنہیں‌فیض احمد فیض اور جاوید اختر کے درمیان فرق کا نہیں‌پتہ. کچھ جاہل لوگ جاوید اختر کے قدموں میں بیٹھ گئے ، بھئی وہ کون ہے کیا کرتا ہے اور کیوں اس کے قدموں میں بیٹھا جائے. ساحر علی بگا نے یہ بھی کہا کہ شوخے ہیں وہ جو ان کو بلاتے ہیں اور پھر ان کے قدموں میں‌بیٹھتے ہیں ، معمولی نغمہ نگار ہے اس کے علاوہ اس نے کیا ہی کیا ہے.انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے مجھے بہت عزت دی ہے میں کیوں انڈیا میں جا

    کر پرفارم کروں یا کام کروں. یوں ساحر علی بگا نے سنا دیں جاوید اختر کو کھری کھری. سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کو کافی سراہا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ بگا نے جاوید اختر کو اسکی اصل اوقات ٹھیک طرح سے یاد کروا دی ہے. یاد رہے کہ ساحر علی بگا نے حال ہی میں اپنا نیا گیت وشملے ریلیز کیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • کیا یاسر حسین نے فیروز خان پر طنز کی ؟‌

    کیا یاسر حسین نے فیروز خان پر طنز کی ؟‌

    اداکار و میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں اس قسم کی بن رہی ہیں کہ ان میں شوہروں کو بیویوں کی پٹائی کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے. شوہر بیوی پر ظلم کررہا ہے اسکو مار پیٹ رہا ہے زلیل کررہا ہے نہ اسکو عزت دے رہا ہے لیکن بیوی کو اسی سے محبت ہوتے ہوئے بھی دکھائی جا رہی ہے یہ غلط چیز ہے اسکو پرموٹ نہیں‌کیا جانا چاہیے. یاسر حسین نے کہا کہ شاید شوہر بیویوں کی پٹائی ڈرامے دیکھ کر ہی کررہے ہیں انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام تو نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ شاید یاسر حسین نے فیروز خان کو یہ بات لگائی ہے. یاسر حسین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں سنر شپ

    صرف فلموں پر ہی ہے ڈراموں کی طرف کوئی نہیں آتا یہاں جو دل میں آئے دکھایا جا رہا ہے. رشتوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں. کم از کم ڈراموں پر کچھ تو چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے جس کا جو دل کررہا ہے وہ دکھا رہا ہے یہاں سنسر شپ کیوں نہیں ہے؟ سارا زور صرف فلموں پر ہی کیوں چلتا ہے؟‌یاسر نے کہا کہ میں ایسی کہانیوں کو بالکل پرموٹ کرنے کے حق میں نہیں جن میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جائے.

  • کس اداکارہ کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے سونیا حسین نے بتا دیا

    کس اداکارہ کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے سونیا حسین نے بتا دیا

    باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین عموما کنٹرورشل بیانات نہیں دیتیں لیکن ایک انٹرویو میں ان سے ایک ایسا سوال ہوا ہے جس کا جواب انہوں نے جو دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی ڈسکس ہو رہا ہے. سونیا حسین سے سوال ہوا کہ ان کے حساب سے کس اداکارہ کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے انہیں تین آپشنز دی گئیں جن میں فریال محمود ، میرا اور متھیرا کا نام شامل ہے ، سونیا حسین نے نہایت ہی سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلمسٹار میرا جو انڈسٹری میں ہیں بھی نہیں ، ان کو انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے انہوں نے بہت نام کما لیا ہے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں ان کو

    جانتے ہیں ، ان کے پاس بہت زیادہ شہرت ہے لہذا وہ اگر کوئی بزنس بھی شروع کر لیں تو بہت کامیابی ملے گی. سونیا حسین نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مجھے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو بہت ہی پر اعتماد ہو اسکو دوسروں سے بات کرنی آتی ہو ، بات کرتے ہوئے گھبرائے نہ ، انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ ہی کوشش رہی ہے کہ بڑی یا چھوٹی سکرین جہاں بھی کام کروں شائقین کو پسند آئے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا فلموں میں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت اچھا رہا ہے.

  • سینئر اداکار شکیل نے بتا دیا کہ وہ آج کے ڈراموں میں کام کیوں نہیں‌ کررہے

    سینئر اداکار شکیل نے بتا دیا کہ وہ آج کے ڈراموں میں کام کیوں نہیں‌ کررہے

    سینئر اداکارہ شکیل جو کافی عرصے سے چھوٹی سکرین سے غائب دکھائی دے رہے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کھل کر اس پر بات کی ہےاور کہا ہے کہ آج کل جیسی کہانیاں‌لکھی جا رہی ہیں اور جیسے ڈرامے بن رہے ہیں میں ان میں کام نہیں کر سکتا. آج کل تو ڈراموں میں رشتوں کی اہمیت کو ہی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ہمارے دور میں رشتوں کی اہمیت کو کہانیوں میں بہت ہی بہترین انداز میں دکھایا جاتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز فلمی دنیا سے کیا تھا ، مجھے شروع میں ہی فلمیں ملنا شروع ہو گئیں اور میرے پاس جو

    بھی فلمیں آتی گئیں میں کرتا گیا ، مجھے تجربہ نہیں تھا اس لئے وہ کردار اور فلمیں بھی کیں جو نہیں‌کرنی چاہیں تھیں ، اس سے مجھے بہت زیادہ نقصان ہوا. فلموں کے بعد پھر میں نے ٹی وی کا رخ کیا وہاں مجھے بہت پذیرائی ملی اور ٹی وی پر آکر میں نے کرداروں کا انتخاب کرنے میں کافی سمجھداری سے کام لیا. خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے آج بھی پیار کرتے ہیں. شکیل نے مزید کہا کہ مجھے جب تک کوئی کہانی یا پراجیکٹ پسند نہ آئے میں اس کے لئے ہاں نہیں‌کرتا.

  • ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ‌ ربیعہ کلثوم کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے وہاں ایک یہ بھی سوال ہوا کہ آپ کو بچپن میں یہ کیوں لگتا تھا کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو ایسی انفرمیشن کون دے رہا ہے ؟‌کیسے آپ لوگوں کو ایسی باتیں پتا چل جاتی ہیں. ربیعہ نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے ایشوریا رائے شدید پسند تھی ، اور مجھے لگتا تھا کہ میری شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. میرے گھر میں کسی کو بھی ایشوریا رائے پسند نہیں تھی لیکن مجھے بہت پسند تھی. جب ربیعہ سے سوال

    ہوا کہ آپ کو کیا اب بھی لگتا ہے کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل مجھے ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ میری شکل ایشوریا سے ملتی ہے. یہ کہنے کے بعد انہوں نے زور دار قہقہ لگایا. یاد رہے کہ ربیعہ کلثوم کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اپنی ڈانس وڈیوز شئیر کرتی ہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ڈانس کو بے حد پسند کرتی ہے.اس کے علاوہ ربیعہ ڈراموں میں بھی کام کرتی ہیں ان کا آج کل وہاج علی اور ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا چل رہا ہے اس میں ان کے کردارکو کافی پسند کیا جا رہا ہے.