Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی قسمت کھل گئی

    بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی قسمت کھل گئی

    بگ باس کا حال ہی میں ختم ہونے والا سیزن کافی مشہور رہا ہے. اس بار اس میں جتنے بھی پارٹیسپینٹس نے شرکت کی ان سب کی خوب قسمت چمکی ہے. اگر ہم کہیں کہ ان سب کی چاندی ہو گئی ہے تو بے جا نہ ہو. ان سب کو کوئی نہ کوئی بڑا پراجیکٹ آفر ہوا ہے. شالین کو ایکتا کپور کی فلم ملی ہے ، جبکہ پریانکا چوہدری کو شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ملی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کے کسی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوئی بھی نظر آئیں گی اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پریانکا چوہدری ایم سی سٹین کے ساتھ ان کے کسی نئے گانے کی وڈیو کا بھی حصہ

    بن رہی ہیں. سوندریا شرما کو بھی کافی ساری آفرز ملی ہیں وہ سوچ وچار کررہی ہیں. سنبل توقیر خان ایکتا کپور کے ناگن 6 میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ شالین بھی ہوں گے. دوسری طرف گھر میں سب سے زیادہ نفرت پانے والی ٹینا دتہ جلد ہی تیلگو فلم میں ہیروئین کے طور پر نظر آئیں گی.نمرت کور کو شو کے دوران ہی ایکتا کپور نے اپنی اگلی فلم کے لئے سائن کر لیا تھا ، شیو ٹھاکرے خطروں کے کھلاڑی میں‌نظر آنے والے ہیں.

  • آئمن خان شوبز میں واپسی کب کریں گی اداکارہ نے بتا دیا

    آئمن خان شوبز میں واپسی کب کریں گی اداکارہ نے بتا دیا

    چھوٹی سکرین کی نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ آئمن خان اور منیب بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں کچھ اہم باتیں۔ آئمن خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ شادی کے بعد مسلسل گھر میں بیٹھی ہیں تو کیسا محسوس کررہی ہیں اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے میں بیٹی پر پوری توجہ رہی ہوں، یہی وہ وقت ہے جس میں اسکو میری سب سے زیادہ ضرورت ہے تومیں گھر رہ کر کافی اچھا محسوس کررہی ہوں۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سکرین پہ واپسی ہوگی ؟ تو اسکے جواب میں انہوں نے کہ شاید، جب مزید سوال ہوا کہ ڈرامہ یا فلم

    ہوگی تو آئمن خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ منیب سے جب سوال ہوا کہ یہ فلم سے واپسی کریں گی یا ڈرامہ سے تو آئمن جھٹ سے بولیں یہ منیب کے لیے بھی سرپرائز ہوگا۔ تو منیب بٹ بولے کہ یہ مکمل طور پر اسکا فیصلہ ہوگا۔میں اسکو اس کے ہر فیصلے میں سپورٹ‌ کرتا ہوں. جب اس کا دل کرے یہ کام کر سکتی ہے ، اس کو گھر اور پروفیشنل لائف کو ایک ساتھ مینج کرنے کا ہنر تو آتا ہی ہے . لہذا میں اس کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ ہوں.

  • اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

    اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

    ممبئی: خوبرو بالی ووڈ اداکارہ اور سماجی رُکن سوارا بھاسکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سیاسی پارٹی سماج وادی کے رُکن فہد احمد سے شادی کر لی۔

    وِیرے دی ویڈنگ اسٹار سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی شادی کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست فہد احمد سے کورٹ میرج کر لی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر فہد احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اکثر کسی ایسی چیز کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے بےحد نزدیک ہوتی ہے ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے۔‘

    اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکارہ نے مہندی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں وہ اکثر حکومت مخالف بیانات کے باعث سُرخیوں کاحصہ بنی رہتی ہیں۔سوارا نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں تھیں جبکہ اس سے قبل وہ کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • کومیلا وکٹورینزنےمسلسل دوسری باربنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنےنام کر لیا

    کومیلا وکٹورینزنےمسلسل دوسری باربنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنےنام کر لیا

    میرپور:کومیلا وکٹورینز نے مسلسل دوسری بار بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

    بنگلادیشی شہر میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل 2023 کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے بنائے ہوئے 175 رنز کے جواب میں فاتح ٹیم نے آخری اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، جانسن چارلس نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لیگ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے۔

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    بی پی ایل کے فائنل میں سلہٹ اسٹرائیکرز نے 7 و کٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر نجم الحُسین نے 64 رنزبنائے جبکہ مستفیض رحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    جواب میں دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے  3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    ویسٹ انڈین بیٹر جانسن چارلس نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 79 رنز بنائے، اپنی اننگز میں اُنہوں نے 5 چھکے اور 7 چوکے لگائے، اوپنر لٹن داس نے 55 رنز اسکور کیے۔کومیلا وکٹورینز مسلسل دوسرے برس ایونٹ کو جیت کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی، مجموعی طور پر اُنہوں نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

  • ایک تہذیب تھا بدن اس کا اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں:سیما غزل کی زندگی کا شاندارسفر

    ایک تہذیب تھا بدن اس کا اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں:سیما غزل کی زندگی کا شاندارسفر

    ایک تہذیب تھا بدن اس کا
    اس پہ اک رکھ رکھائو آنکھیں تھیں

    سیما غزل

    پیدائش:17فروری 1964ء
    لاہور، پاکستان

    پیدائش لاہور میں جمیل الدین عالی(چچا) کے گھر ہوئی لیکن کراچی میں پروان چڑھی۔ وہیں تعلیم حاصل کی۔ ادبی گھرانے سے تعلق ہے۔ والد شاعر اور ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹر تھے۔ ریڈیو سے ”آئو بچو کہانی سنو“ لکھنے سے شروعات کی۔ پھر 1989 میں پاکستان کے مشہور رسالہ ”دوشیزہ“ کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال ذمےداری نبھائی۔ پھر ٹی وی کے لیے ڈرامے لکھنے لگیں۔ کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی، چاندنی راتیں، انا، ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے۔ اب تک تقریبا” 400 سے زیادہ ٹی وی ڈرامے لکھ چکی ہیں جس میں سے 375 سے زیادہ آن ائر آچکے ہیں اب بھی 4 سے زیادہ ڈرامے آن ائر ہیں جن میں اے آر وائی پہ ”دل نہیں مانتا“، ہم ٹی وی پہ ”دے اجازت جو تو“ ہم 2 پہ ”شدت“۔ زی زندگی انڈین چینل پہ ”میرا سایہ“، پی ٹی وی پہ دو سیریئلز ”نا آشنا“ اور ”چاہت“ ہے۔ ایک شعری مجموعہ ”میں سائے خود بناتی ہوں“ 2013 میں چھپا ہے اور اس کو 2013 کا پروین شاکر ”خوشبو“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 7 ناولز لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں ”چاند کے قیدی“، ”کمند“، ”زرد پتوں کا بھنور“ ۔ ”کوری آنکھیں کال بیل“ ، ”اندھی رات کا بیٹا“ اور ”آدھا وجود“ ہیں. نظموں کی کتاب چھپنے کے مراحل میں ہے۔ کراچی میں ایک ادبی تنظیم ” سائبان“ کی چئرپرسن ہیں ۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اک قیامت کا گھاؤ آنکھیں تھیں
    عشق طوفاں میں ناؤ آنکھیں تھیں
    راستہ دل تلک تو جاتا تھا
    اس کا پہلا پڑاؤ آنکھیں تھیں
    ایک تہذیب تھا بدن اس کا
    اس پہ اک رکھ رکھاؤ آنکھیں تھیں
    جن کو اس نے چراغ سمجھا تھا
    اس کو یہ تو بتاؤ آنکھیں تھیں
    دل میں اترا وہ دیر سے لیکن
    میرا پہلا لگاؤ آنکھیں تھیں
    قطرہ قطرہ جو بہہ گئیں کل شب
    آؤ تم دیکھ جاؤ آنکھیں تھیں

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    بارش تھی اور ابر تھا دریا تھا اور بس
    جاگی تو میرے سامنے صحرا تھا اور بس
    آیا ہی تھا خیال کہ پھر دھوپ ڈھل گئی
    بادل تمہاری یاد کا برسا تھا اور بس
    ایسا بھی انتظار نہیں تھا کہ مر گئے
    ہاں اک دیا دریچے میں رکھا تھا اور بس
    تم تھے نہ کوئی اور تھا آہٹ نہ کوئی چاپ
    میں تھی اداس دھوپ تھی رستہ تھا اور بس
    یوں تو پڑے رہے مرے پیروں میں ماہ و سال
    مٹھی میں میری ایک ہی لمحہ تھا اور بس

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    سانس کی مہلت کیا کر لے گی
    اب یہ سہولت کیا کر لے گی
    بے بس کر کے رکھ دے گی نا
    اور محبت کیا کر لے گی
    کیا کر لے گا چارہ گر بھی
    درد کی شدت کیا کر لے گی
    ایک جہنم کاٹ لیا ہے
    اب یہ قیامت کیا کر لے گی
    میں ہی اپنے ساتھ نہیں جب
    اس کی رفاقت کیا کر لے گی
    میرا آنگن صحرا جیسا
    دشت کی وحشت کیا کر لے گی

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    آواز میں نے سنی تھی ابھی کون بولا تھا یہ تو خبر ہی نہیں
    یہ تعلق ضروری ہے کس نے کہا وہ بھی خاموش تھا میں بھی خاموش تھی

    خود اپنے آپ سے ملنے کی خاطر
    ابھی کوسوں مجھے چلنا پڑے گا

    میں نے کہا تھا مجھ کو اندھیرے کا خوف ہے
    اس نے یہ سن کے آج مرا گھر جلا دیا

    مجھ کو اس کے نہیں خود میرے حوالے کرتے
    کم سے کم یہ تو مرے چاہنے والے کرتے

    ایسے کچھ حادثے بھی گزرے ہیں
    جن پہ میں آج تک نہیں روئی

    میں ایک روز اسے ڈھونڈ کر تو لے آؤں
    وہ اپنی ذات سے باہر کہیں ملے تو سہی

    سرد ہوتے ہوئے وجود میں بس
    کچھ نہیں تھا الاؤ آنکھیں تھیں

    بے قراری سے مرے پاس وہ آیا لیکن
    اس نے پوچھا بھی تو بس یہ کہ فلاں کیسا ہے

    جذبوں پر جب برف جمے تو جینا مشکل ہوتا ہے
    دل کے آتش دان میں تھوڑی آگ جلانی پڑتی ہے

  • عید پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں میکال ذوالفقار

    عید پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں میکال ذوالفقار

    اداکار و پرڈیوسر میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں، ایک کا نام ہے منی بیک گارنٹی اور دوسری کا نام ہے ہوئے تم اجنبی ، ہوئے تم اجنبی کامران شاہد کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے اس میں‌میکال بطور ہیرو کام کررہے ہیں جبکہ منی بیک گارنٹی میں میکال نہ صرف ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ بطور پرڈیوسر بھی ہیں. لہذا عید پر میکال کی دونوں فلموں کی اس وقت پرموشن کا آغاز ہو چکا ہے دونوں فلموں کی کاسٹ اپنی اپنی فلموں کی تشہیر میں مصروف ہے. میکال کا کہنا ہے کہ مجھے میری دونوں فلموں سے بہت امیدیں ہیں ، میری دعا

    ہے کہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوں ، دونوں فلموں‌کا مزاج الگ ہے ایک فلم کامیڈی ہے اور دوسری زرا سیریس سی ہے . اچھا ہے میرے مداحوں کو مختلف فلیور دیکھنے کو مل جائیں گے. منی بیک گارنٹی ٹوٹل کامیڈی مووی ہے دیکھنے والے یقینا بہت لطف اندوز ہوں گے دوسری طرف ہوئے تم اجنبی ایک لو اسٹوری ہے جسے سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں دکھایا جا رہا ہے. میں اپنے مداحوں سے کہوں گا کہ عید پر میری دونوں فلموں‌کو دیکھیں.

  • راکھی نے ممبئی پولیس سے پروٹیکشن مانگ لی

    راکھی نے ممبئی پولیس سے پروٹیکشن مانگ لی

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عادل کی ضمانت تو ہو گئی ہے لیکن میں اس سے خائف ہوں لہذا مجھے ممبئی پولیس پروٹیکشن دے میں عادل سے ڈرنے لگی ہوں. راکھی نے کہا کہ عادل نے تین برسوں میں تین لڑکیوں کے ساتھ شادی کی وہ امیر لڑکیوں کو پٹاتا ہے غریب لڑکی کے تو قریب سے بھی نہیں گزرتا، راکھی نے کہا کہ تنو اور عادل شادی کرنے جارہے ہیں، تنو عادل کے پیچھے بہت پیسہ لٹا رہی ہے ، وکیل خریدنے کی کوشش کررہی ہے. عادل کی فیملی کے ساتھ مراسم بڑھا رہی ہے. لیکن تنو کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ سب اسکو

    مہنگا پڑے گا کیونکہ عادل اسکو بھی ایک دن چھوڑ کر چلا جائے گا اور میری طرح‌پھر وہ بھی روتی رہے گی. میں نے کوشش کی کہ میری شادی بچی رہے ، میں نے اسکے افئیرز پر بھی اسکو وقت دیا کہ ختم کر دو لیکن اس نے بار بار وعدے کر کے توڑے. جب اس نے مجھ پہ ہاتھ اٹھانے اور میرے ساتھ پیسے کی ہیرا پھیری میں تیزی کی تو میرے پاس پولیس کو گھر بلوانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں‌ تھا. عادل ایک دن ضرور پچھتائے گا کہ اس نے کیا کیا.

  • شاہ رخ اور اجے کے بارے میں روہت شیٹی نے کیا ایک الگ ہی انکشاف

    شاہ رخ اور اجے کے بارے میں روہت شیٹی نے کیا ایک الگ ہی انکشاف

    بھارتی فلموں کے معروف ڈائریکٹر روہت شیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ‌ کے سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور کبھی محسوس نہیں‌ہوا کہ میں سپر سٹارز کے ساتھ کام کررہا ہوں، روہت شیٹی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور مجھے کبھی انہوں نے رتی برابر بھی احساس نہ ہونے دیا کہ میں کوئی سپر سٹار ہوں ، نہ ہی کبھی ایسا لگا کہ میرے سیٹ پر کوئی سپر سٹار موجود ہے. اسی طرح سے اجے دیوگن کے بارے میں بھی کہنا چاہوں گا کہ وہ بھی کافی پروفیشنل ہیں ان میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کہ جس

    سے لگے کہ وہ سپر سٹار ہیں. روہت شیٹ نے کہا کہ اجے دیوگن میں پروفیشنلزم کا یہ عالم ہے کہ میں تو کبھی شاید سیٹ پر لیٹ ہو گیا ہوں گا لیکن وہ کبھی لیٹ نہیں ہوئے. روہت نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ وہ باتیں ہیں جو ان دونوں کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور انکی اسی عاجزی کی وجہ سے انہوں‌نے بالی وڈ میں‌تیس سال کا عرصہ گزارا اور ابھی بھی شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں ابھی بھی ان کی کسی فلم میں موجودگی اسکی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے.

  • مجھے نہیں‌ پتہ تھا میں شاہ رخ‌ کی ڈنکی کے لئے منتخب کر لی گئی ہوں پریانکا چوہدری

    مجھے نہیں‌ پتہ تھا میں شاہ رخ‌ کی ڈنکی کے لئے منتخب کر لی گئی ہوں پریانکا چوہدری

    بگ باس 16 میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والی پریانکا چوہدری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے بالکل بھی نہیں پتہ تھآ کہ میں شاہ رخ‌خان کی فلم ڈنکی کے لئے منتخب کر لی گئی ہوں میں جب گھر سے باہر نکلی تو مجھے پتہ چلا کہ جب میں بگ باس کے گھر میں تھی اس وقت مجھے ڈنکی کے لئے منتخب کر لیا گیا تھا. جب میں بگ باس سے باہر آئی تو سلمان خان نے مجھے کہا کہ میں‌شاہ رخ خان سے فلم ڈنکی میں اپنے کردار کے حوالے سے ایک میٹنگ کروں وہ مجھے میرا کردار سمجھائیں گے. میں شکر گزار ہوں سلمان خان اورشاہ رخ خان کی جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا.

    یاد رہے کہ پریانکا چوہدری بگ باس 16 کی وہ پارٹیسپینٹ‌ ہیں جن کے بارے میں‌کہا جا رہا تھا کہ وہ کنفرم جیتے. لیکن ایم سی سٹٰین کو جتوا کر بگ باس نے اپنے فیصلے کو کنٹرورشل کر لیا. تاہم پریانکا وہ پارٹیسپنٹ ہیں جو گھر میں سب سے زیادہ نفرت کا شکار رہیں اور گھر میں بنی منڈلی کے نشانے پر رہی. پریانکا چوہدری بگ باس تو نہ جیت سکیں لیکن انہوں نے لوگوں کے دل ضرور جیت لئے ہیں .

  • زوہا رحمن نے’Foundations کے ساتھ جڑ گئیں

    زوہا رحمن نے’Foundations کے ساتھ جڑ گئیں

    سپائیڈر مین فار فرام ہوم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی زوہا رحمن نیویارک میں’Foundations’ کی ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ اینڈ شیڈو ڈائریکٹر شامل ہوگئیں ہیں جو پائلٹ کی شوٹنگ کے دوران میں اداکاروں کی کوچنگ کریں گی اور سیٹ کو منظم کریںگی۔’Foundations’ نیویارک میں تیار ہونے اور دکھائے جانے والے ٹی وی شو کا proof-of-concept ہے ۔اس کی کہانی ایک مسلمان طالب علم کے سفرکے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو صرف تاریکی اور روشنی یا اچھائی اور برائی کے پہلو سے اجاگرکرنا چاہتا ہے مگر اس کے کالج کے پروفیسراس کو ایک اور راستہ دکھاتے ہیں جو ان کے درمیان یعنی گرے ایریا ہے جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔یہ فلسفیانہ ڈرامائی صورتحال ہے جو نظریہ اور حقیقت کے درمیان سے گزرتی ہے۔

    ‘Foundations’ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرمغل موگلی اور مارویل کی بلیڈ کے ہدایتکار باسم طارق ہیں۔ اس کے مصنف اور ہدایتکار Laith Devjiyani ہیں جو مارویل اسٹوڈیومیں ڈائریکٹرز کے اسسٹنٹ اورA24 میں ایک بلاعنوان شو کےلئے اسکرپٹ کوآرڈینیٹر اقراءذوالفقار کے ساتھی لکھاری ہیں۔ یہ زوہا کےلئے کیمرے کے پیچھے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے علاوہ نئے اورپرکشش بین الاقوامی پروجیکٹ کا حصہ بننے کا سنہری موقع ہے۔ مجموعی طور پر زوہارحمن فلم انڈسٹری میں ہلچل مچارہی ہیں اور مارویل کے ساتھ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی اور بولی ووڈ کی فلم ’83میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔ان کی تازہ ترین مختصر فلم ‘عیدمبارک’ ڈزنی کے Creativ+نے خریدلی ہے اور سیٹل میں بچوں کے فلم فیسٹیول میں شامل کی گئی ہے۔