Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • والد کے مداح نے امریکہ میں ٹیکسی کا کرایہ نہ لیا زاویار

    والد کے مداح نے امریکہ میں ٹیکسی کا کرایہ نہ لیا زاویار

    نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب تعلیم کی غرض سے بیرون ملک رہتا تھا تو میں ایک دن یونیورسٹی جا رہا تھا میرا کرایہ پچیس ڈالر بنا، ٹیکسی ڈائیور پاکستانی تھا اس نے مجھ سے پوچھا تم بھلا کون ہو ، میں نے کہا کہ میرا نام زاویار ہے اس نے کہا کہ تم کہاں رہتے ہو میں نے کہا پاکستان لاہور میں تو اس نے آگے بولا تم نعمان اعجاز کے بیٹے ہو میں نے کہا جی ہاں تو اس نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں ، لہذا میں‌ان کے بیٹے سے بالکل بھی کرایہ نہیں‌لوں گا. اس نے مجھے میرے پچیس ڈالرواپس کرتے ہوئے کہا کہ میں نعمان اعجاز کی اداکاری کا دیوانہ ہوں اور تمہاری شکل اپنے والد سے بہت زیادہ ملتی ہے. زاویار نے کہا کہ

    میرے والد کو لوگ اتنا پسند کرتے ہیں مجھے پہلے کبھی اندازہ نہیں‌ تھا لیکن اب جب میں ایکٹنگ میں آیا تو مجھے ان کی اور ان کے کام کی اہمیت کا انداز ہوا. بہت سارے لوگوں کی طرح میں بھی ان کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتا ہوں. میں نے کام کو جی جان لگا کر کرنا اپنے والد سے ہی سیکھا ہے.

  • اورشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو مبارکباد

    انڈین اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مبارکباد سوشل میڈیا پر دی جس پر نسیم شاہ نے انکو جواب میں شکریہ بھی کہا۔ اس سے پہلے بھی اروشی روٹیلا کئی بار نسیم شاہ سے سوشل میڈیا پر پیار محبت جتاتی رہتی ہیں۔اروشی نسیم شاہ کی مداح معلوم ہوتی ہیں کیونکہ انہوں نے متعدد مرتبہ ایسے بیانات دئیے اور وڈیوز شئیر کی ہیں کہ جس سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی یا اس سے بھی آگے کا تعلق ہے. یہاں تک کہ ایشیا کپ کے دوران یہ خبریں گردش کرتی

    رہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. اُروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ مسکرانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔اس کے بعد ان دونوں کے حوالے سے نہ رکنے والی چرچہ کا آغاز ہوا لیکن ایسی خبریں اور چرچا اس وقت دم توڑ گئیں جب نسیم شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اروشی روٹٰیلا کون ہے.

  • انڈین فلمیں پاکستان میں لگنی چاہیں واسع چوہدری

    انڈین فلمیں پاکستان میں لگنی چاہیں واسع چوہدری

    اداکار ، رائٹر اور میربان واسع چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں انڈیا میں بالکل لگنی چاہیں اور انڈیا کی فلمیں بھی ہمارے ہاں لگنی چاہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب سینما اونرز نے انڈین اور انگلش فلموں سے کمایا۔ میں سمجھتا ہوں سینما انڈسٹری کی بحالی جس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسکو جاری رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے پاکستان کے ساتھ انڈین فلمیں ہمارے سینما گھروں کی زینت بنیں۔ مقابلے کی فضا میں کام زیادہ اچھا کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے. واسع چوہدری نے مزید کہا کہ اینیمیٹڈ موویز بھی بننی چاہیے نیز ہر طرح کی موویز بننی

    چاہیے۔ واسع چوہدری سے ایک سوال پوچھا گیا اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیبل پر انڈیز موویز چل رہی ہیں تو سینماز میں کیوں نہیں؟ ان کے اس جواب پر کچھ صحافیوں نے کہا کہ ہماری کیبل پر تو انڈین فلمیں نہیں لگتیں تو واسع نے کہا کہ بھئی چل رہی ہیں کیبل پر انڈین فلمیں اس بات پہ صحافیوں اور واسع میں گرما گرمی بھی ہوئی۔ آخر میں واسع بات چیت کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔یاد رہے کہ واسع چوہدری ندیم مانڈوی والا کی اینیمیٹڈ مووی اللہ یاد کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دینے آئے تھے.

  • آپ ہیرو کیوں نہیں آتے ہمایوں سعید سے سوال

    آپ ہیرو کیوں نہیں آتے ہمایوں سعید سے سوال

    اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اینیمیٹڈ مووی اللہ یار کے ٹیزر لانچ میں شرکت کی ۔ پریس میٹ میں ان سے ہال میں بیٹھے کسی شخص نے سوال کیا۔ بولا ہمایوں سعید صاحب اب بہت اچھے اداکار ہیں لیکن آپ فلموں میں ولن کیوں آتے ہیں ہیرو کیوں نہیں آتے اس پر تقریب کی میزبانی کرنے والے واسع چوہدری نے ان سے پوچھا کہ آپ کہاں رہتے ہیں تو اس شخص نے بتایا کہ وہ کینڈا میں رہتا ہے پھر واسع نے کہا کہ آپ نے ان کو کس فلم میں ولن دیکھ لیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ بھئی اب تو میرے ہیرو آنے پہ میمز بننے لگ گئےہیں اور تم کہہ رہے کہ میں ولن آتا ہوں

    ہیرو نہیں آتا۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر سارا ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے ہیں میں ہیرو آتا رہوں گا۔ میں فن کی خدمت مرتے دم تک کرتا رہوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے بہت تنقید سہی ہے لیکن کبھی جواب نہیں دیا میرا جواب میرے اچھے کام کے زریعے ہی آتا ہے۔ انہوں زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بننی چاہیے۔

  • انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    انڈین فلمیں لگنی چاہیں کے نہیں ہمایوں سعید نے بتا دیا

    اکثر ہمارے ہاں یہ بحث چلتی رہتی ہے کہ انڈین فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں لگنی چاہیں کہ نہیں ۔اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ جی ہاں بالکل لگنی چاہیں،بلکہ میں تو کہوں گا کہ ترکی انڈین اور چائنہ کی فلمیں لگنی چاہیں۔ اس سے ہماری سینما انڈسٹری پھلے پھولے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں طرف ایسا طبقہ ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ فلمیں لگیں لیکن اہک بڑا طبقہ ایسا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ ایک دوسرے کے ملکوں میں ہماری فلمیں لگیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ مولا جٹ نے جیسا بزنس کیا ہے اس نے دنیا

    کو حیران کردیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میری تو کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنیں۔ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔ بلال لاشاری جیسے ڈائریکٹر ہیں۔ میری تین فلمیں پائپ لائن میں ہیں امید ہے کہ شائقین میری ان تمام فلموں کو پہلے کی طرح سراہیں گے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلموں خصوصی طور پہ لندن نہیں جائونگا کو پذیرائی دی۔لندن نہیں جانونگا کے بعد میرے جو پراجیکٹس آرہے ہیں وہ بہت ہی ایکسائٹنگ ہیں۔باقی بےجا تنقید کرنے والوں کا کام ہے تنقید کرتے رہنا اسکی فکر کسی کو بھی نہیں ہونی چاہیے بس کام پر توجہ ہونی چاہیں۔

  • علی عباس کی شادی حمنا سے کیسے ہوئی ؟‌

    علی عباس کی شادی حمنا سے کیسے ہوئی ؟‌

    اداکار وسیم عباس کے بیٹے علی عباس کی حمنا سے شادی کیسے ہوئی انہوں نے سب بتا دیا۔ حال ہی میں علی عباس اور انکی اہلیہ حمنا کا انٹرویو ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ میں حمنا کے لیے دو رشتے لیکر گیا تھا لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ میری شادی حمنا سے ہی ہونے والی ہے۔ حمنا نے کہا کہ میری علی عباس کے تایا کے بیٹے کے ساتھ بہت دوستی تھی، ہم سب ایک ہی آفس میں کام کرتے تھے علی عباس مجھے سارا دن تنگ کرتا رہتا تھا۔ میں اس سے بہت تنگ تھی ایک دن میری ملاقات علی کے والد وسیم عباس کے ساتھ ہوگئی ، میں نے انکو سب بتا دیا کہ کس طرح سے علی

    مجھے تنگ کرتا ہے،انہوں میری بات تسلی سے سن لی اور اگلے دن میرے تایا کے بیٹے سے کہا کہ حمنا کے گھر علی رشتہ لیکر جانا ہے مجھے جب پتہ چلا تو میں نے کہا کہ بھئی یہ کیا ہورہا ہے میں تو ایسا نہیں چاہتی تھی، حمنا نے مزید کہا کہ میرے والدین اور علی کے والدین کی ملاقات ہوئی اور رشتہ طے ہوگیا۔ علی عباس نے کہا کہ میرے سسر نے مجھ سے صرف ایک ہی بات پوچھی کے اداکاری تو نہیں کرو گے؟ تو میں نے جھوٹ نہیں بولا کہا کہ میں اداکاری تو کروں گا۔ بس ان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور میری شادی ہوگئی۔ میری ساس کی اب مجھ سے بہت زیادہ دوستی اور ہیار محبت ہے وہ مجھے اپنے بیٹوں سے بڑھ کر محبت کرتی ہیں۔

  • ٹینا دتہ نے ایم سی سٹین کو لیا ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں

    ٹینا دتہ نے ایم سی سٹین کو لیا ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں

    بگ باس کی پارٹیسپینٹ ٹینا دتہ جو کہ حالیہ سیزن میں ایم سی سٹین کی شروع شروع میں کافی اچھی دوست تھیں ان کی دوستی بعد میں ان سے ختم ہو گئی پھر وہ دوست بن گئیں پریانکا چوہدری کی. ٹینا پر جب گھر میں برا وقت آیا تو پریانکا چوہدری ان کے ساتھ کھڑی رہی. ٹینا ٹاپ فائیو میں پہنچنے سے پہلے ہی گھر سے باہر نکل گئیں تھیں انہوں نے گھر میں رہتے ہوئے بھی کہا تھا کہ ایم سی سٹین جیت کا حقدار نہیں اور گھر سے باہر نکلنے کے بعد بھی انہوں

    نے کہا کہ ڈھائی مہینے تک سونے والا ٹرافی لیکر چلا گیا. اس بار بگ باس کے شو کے ڈائینامکس کچھ اور ہی تھے پتہ نہیں کن بنیادوں پر جیت کا فیصلہ کیا گیا. جن لوگوں کے فینز باہر زیادہ تھے وہ گھر سے نکل گئے اور جن لوگوں کے فینز نہ ہونے کے برابر تھے وہ گھر میں آخر تک رہے اور جیت کر باہر نکلے. یوں ٹینا دتہ نے لیا ایک بار پھر ایم سی سٹین کو آڑھے ہاتھوں . ٹینا دتہ شالین کے ساتھ افئیر کی وجہ سے گھر میں کافی کنٹرورشل رہیں. باہر نکل کر بھی ان کا نام شالین کے ساتھ جڑ رہا ہے.

  • ایم سی سٹٰن کو دیکھ کر لگتا ہے میں بھی آخری دن ٹاپ کر سکتی ہوں ارچنا گوتھم

    ایم سی سٹٰن کو دیکھ کر لگتا ہے میں بھی آخری دن ٹاپ کر سکتی ہوں ارچنا گوتھم

    بگ باس 16 کے ونر ایم سی سٹین کا جیتنا بن گیا ہے کنٹرورشل . جب سے اسکو بگ باس کی جیت کی ٹرافی پکڑائی گئی ہے ان کے ساتھ کے پارٹیسپینٹس اور دیکھنے والے ہر کوئی اس پر اعتراض کررہا ہے. ارچنا گوتھم جو کہ گھر میں آخر تک رہیں انہوں نے کہا ہے کہ بگ باس 16 کے ونر ایم سی سٹین کو دیکھ کر لگتا ہے کہ میں بھی امتحان کے آخری روز ٹاپ کر سکتی ہوں. یہ بات انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگا کر لکھی. ارچنا اس سے قبل بھی ایم سی سٹین کی جیت پر سوال اٹھا چکی ہیں. ان کا یہ کہنا ہےکہ پورے شو میں ایم سی سٹین سویا رہا اور آخری دو

    ہفتوں میں جاگ گیا اور ٹرافی لیکر گھر چلا گیا حالانکہ میں نے اور پریانکا نے پورا سیزن بہت اچھا کھیلا. یاد رہے کہ صرف ارچنا ہی نہیں ہر کوئی اعتراض کررہا ہے. پریانکا چوہدری بگ باس 16 کی جیت کی مضبوط ترین امیدوار تھیں لیکن ان کو سازش کے تحت ہروا کر ایم سی سٹین کو جتوایا گیا جس کی وجہ سے اس بار کا بگ باس کنٹرورشل ہو گیا ہے. فرح خان ، ساجد خان سبہی ایم سی سٹین کے حق میں تھے اور چاہتے تھے کہ پریانکا چوہدری ہار جائیں اور ویسا ہی ہوا.

  • او لیولز تک نعمان اعجاز کے سٹار ڈم کا اندازہ نہیں تھا زاویار نعمان

    او لیولز تک نعمان اعجاز کے سٹار ڈم کا اندازہ نہیں تھا زاویار نعمان

    نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو او لیولز تک پتہ ہی نہیں تھا کہ نعمان اعجاز کی اہمیت کیا ہے پاکستان میں ان کے کتنے مداح ہیں . مجھے اداکاری کرنے کا شوق تھا جب میں نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو مجھے ڈگری لا کر دو پھر جو مرضی کرو. زاویار نے یہ بھی کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نعمان اعجاز کا بیٹا ہوں تو بچپن سے ہی ان سے اداکاری سیکھ رہا ہوں گا ، بھئی ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، والد صاحب تو کہتے تھے کہ پڑھائی مکمل کرو پھر اداکاری کی بات کرنا.

    زاویار نعمان نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے. ابا جی سیٹ پر باپ نہیں‌ہوتے بلکہ ایک سینئر اداکار ہوتے ہیں. زاویار نے کہا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے ، مجھے ابھی تک جتنے بھی کردار ملے ہیں ان سے بے حد مطمئن ہوں لیکن بطور اداکار میں سمجھتا ہوں اطبھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے.

  • سشمیتا سین کے ساتھ شادی کا پلان نہیں تھا وسیم اکرم

    سشمیتا سین کے ساتھ شادی کا پلان نہیں تھا وسیم اکرم

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کم اور اپنے افئیرز کی وجہ سے زیادہ جانی جاتی ہیں ان کی دوستی جہاں بہت سارے لڑکوں کے ساتھ تھی وہیں ان کی دوستی پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی رہی. ان دونوں کی دوستی کافی پروان چڑھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے اور باتیں ہونے لگیں کہ شاید یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. ایک بار تو وسیم اکرم نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ شاید سشمیتا سین آپ کی بھابھی بن جائے. لیکن بعد میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا. حال ہی میں وسیم اکرم کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے تو کہا تھا

    کہ سشمیتا سین بھابھی بن جائیگی تو وہ بھابھی بنی کیوں نہیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا شادی کو کوئی بھی پلان نہیں تھا ہم صرف اچھے دوست تھے . جب ان سے سوال ہوا کہ اچھے تھے ہیں کیوں نہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہیں ادھر جا نہیں سکتے.تو کیا دوستی رکھیں اس پر ان سے کہا گیا کہ وٹس ایپ پر تو میسجز کئے جا سکتے ہیں تو وسیم اکرم نے کہا کہ ہاں یار لیکن تم ایسی باتیں اب نہ ہی کرو.