Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • بھائی حاضر ہے علی ظفر نے ایکبار پھر کیوں کہہ دیا ؟

    بھائی حاضر ہے علی ظفر نے ایکبار پھر کیوں کہہ دیا ؟

    گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی ۔ وہاں ان سے سوال ہوا کہ ہر پی ایس ایل اینتھم کے بعد عوام علی ظفر کو کیوں یاد کرتی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ تو عوام کی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جو پی ایس ایل اینتھم جاری ہوا ہے میں نے وہ ٹھیک طرح سنا نہیں ہے یقینا اچھا ہی ہوگا۔ ابھی ابھی ریلیز ہوا ہے تھوڑا ٹائم دیں اسے، اچھا لگے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب مینجمنٹ چینج ہوتی ہے تو وہ اپنی معرضی کے فیصلے کرتی ہے اور ان کو جو ٹھیک لگتا ہے وہ وہی کرتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔، اگر وہ کسی کا انتخاب پی ایس ایل کے اینتھم کے لئے کرتی ہے تو یہ اس کی

    مرضی ہے وہ کچھ سوچ کر ہی کرتے ہیں۔ اگر عوام کو پی ایس ایل کا اینتھم اچھا نہ لگے تو بھائی حاضر ہے۔ یاد رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ایک سیزن کا اینتھم گایا تھا ”سیٹی بجے گی“ اسکو بہت پسند کیا گیا تھا اس سے پہلے اور بعد میں ابھی تک جتنے بھی پی ایس ایل کے اینتھم گائے گئے ہیں ان کو علی ظفر کے اینتھم جتنی پذیرائی نہیں ملی۔لہذا جب بھی ہرسال پی ایس ایل کا انتھم جاری کیا جاتا ہے تو علی ظفر کو یاد کیا جاتا ہے لیکن دوبارہ علی ظفر سے پی ایس ایل کا اینتھم کیوں نہیں گوایا گیا یہ تو سوال ہے جو عوام کے زہنوں میں رہتا ہے۔

  • بشری انصاری نے کی عظمی گیلانی کی تعریف

    بشری انصاری نے کی عظمی گیلانی کی تعریف

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سینئر اداکارہ عظمی گیلانی کی اپنے ساتھ تصویر لگائی اور اس کا کیپشن کچھ یوں لکھا ،۔ ” میری سویٹ ہارٹ لیجنڈ عظمی گیلانی آپ سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ، آپ میری آئیڈیل ہیں۔ ہم سب آپ کی طرح کام کرنا چاہتے تھے لیکن آپ کا تو کوئی جواب ہی نہیں ۔ آپ جب بھی پاکستان آتی ہیں آپ سے ملنا بہت اچھا لگتا ہے“ ۔ یوں بشر ی انصاری نے اداکارہ عظمی گیلانی کی کھل کر کی تعریف۔ دونوں ہی اداکاراﺅں کے پی ٹی وی ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ لگتا تھا دونوں ہی ویسے تو لیجنڈ ہیں لیکن بشری انصاری نے عظمی گیلانی کی کھل کر تعریف کی تو انہیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا۔بشری انصاری کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے کمنٹس کئے گئے جس میں عظمی گیلانی کی اداکاری کی تعریف کی ۔ یاد رہے کہ عظمی گیلانی

    کافی عرصے سے ٹی وی پر کام نہیں کررہیں انہوں نے پانچ سال پہلے ایک ڈرامہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایک ایسی ساس کا کردار کیا تھا جو اپنی بہو کو پسند نہیں کرتی اور اپنے بیٹے کے زریعے اس پر ظلم کرواتی ہے۔ عظمی گیلانی بیرون ملک رہتی ہیں اور پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے چین رہتے ہیں۔

  • ضیاءمحی الدین میرے روحانی استاد تھے محسن عباس حیدر

    ضیاءمحی الدین میرے روحانی استاد تھے محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حید ر نے کہا ہے کہ ضیاءمحیی الدین میرے روحانی استاد کا درجہ رکھتے تھے ، انہوں نے مجھے فرض شناسی سکھائی انہوں نے مجھے خوش گفتاری کے اصول سکھائے ۔ میں جب بھی پریشان ہوتا تھا تو یوٹیوب کا رخ کرتا تھا وہاں ضیا ءمحی الدین کو سن لیا کرتا تھا اور وہاں ان کے موجود خطوط اور شاعر ی کو سنتا تو مجھے سمجھ میں آتی کہ کس لفظ کو کیسے ادا کرنا ہے۔ نہ صرف سنتا بلکہ ان سے تصدیق بھی کروا لیا کرتا تھا ایسا کرنے کے بعد مجھے کامل یقین آجاتا تھا کہ ہاں اس لفظ کو ایسے ہی ادا کرنا ہے ۔وہ دنیا سے چلے گئے ہیں تو میں بہت پریشان ہوں مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے۔ ان کے انتقال کے بعد مجھے یقین آگیا ہے کہ سب نے مرنا ہے۔

    یاد رہے کہ ضیاءمحیی الدین کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا وہ ایک بڑی ادبی شخصیت تھے ان کے انتقال کے بعد اگر ہم کہیں کہ ادب یتیم ہو گیا تو بے جا نہ ہوگا ان سے قبل ادب کا ایک اور روشن ستارا امجد اسلام امجددنیا چھوڑ کر چلے گئے ۔ ان دونوں شخصیات کا چلے جانا یقینا ادب کی دنیا کا ایک بہت نقصان ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔ ان دونوں کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے۔ ان دونوں کی وفات کے بعد کونسی ایسی شخصیت ہے جس نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرنے کی وڈیو نہیں ڈالی۔

  • عائزہ کو پہلے بار دیکھا تو پلکیں نہ جھپک سکا دانش تیمور

    عائزہ کو پہلے بار دیکھا تو پلکیں نہ جھپک سکا دانش تیمور

    دانش تیمور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عائزہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت اور حسین تھیں اور ہیں، انہوں نے کہا کہ میں عائزہ خان کو پہلی بار ایک ایڈ ایجنسی میں ملا ہم دونوں وہاں پر گئے تھے ۔ میں نے جب عائزہ کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا اور پلکیں نہیں جھپک سکا وہ اس قدر پیاری تھی ۔میں نے محسوس کیا کہ یہ تو سکرین پر وہ نظر آتی ہی نہیں جو یہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی عائزہ کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا سٹار ہوں اور تم کچھ نہیں ہو۔ ہماری دوستی ہوئی ہم نے شادی کرلی ۔انہوں نے کہا کہ عائزہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی بیوی اور ماں ہیں وہ نہایت ہی ذمہ دارا خاتون ہیں۔ انہوں نے

    شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنا نام بنایا۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں کہ وہ آج اس ملک کی سپر سٹار ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے محبت کی شادی کی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں اور یہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان کے ویسے تو بہت سارے ڈرامے ہیں لیکن میرے پاس تم نے مقبولیت کی ایک تاریخ رقم کردی، دانش تیمور نے بڑی سکرین پر کام کیا ہے جبکہ عائزہ نے بڑی سکرین پر قسمت نہیں آزمائی ۔

  • ساتھی اگر سمجھنے والا ہو تو زندگی آسان ہوجاتی ہے قاسم علی مرید

    ساتھی اگر سمجھنے والا ہو تو زندگی آسان ہوجاتی ہے قاسم علی مرید

    معروف ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے کہا اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے میں انتہائی سکون میں ہوں ، اور میں سکرپٹس پر کام کررہا ہوں اور ساتھ میں میری شہزادی کی ایڈیٹنگ دیکھ رہا ہوں ِٰایسا
    نہیں ہے کہ میں کوئی کام نہیں کررہا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر آپ کا ساتھی آپ کو سکون دے رہا ہے تو آپ کے بہت سارے کام آپ ویسے ہی بہت سکون سے کر سکتے ہو۔ اگر گھر میں سکون نہ ہو زہنی سکون نہ ہو تو انسان اچھا کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہاں اناﺅں میں انسان رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے کی کسی بات کو اس لئے نہیں مانتا کیونکہ وہ بات دوسرے نے کہی ہوتی ہے۔ کچھ انسان ایسے ہوتے ہیں جو

    بات ہی نہ سے شروع کرتے ہیں ۔ تو ایسا نہیں ہونا چاہیے رشتوں کو نبھانے کےلئے زندگی میں سکون رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کی نہ صرف سنیں بلکہ مانیں بھی۔ ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ گفتگو کا ہونا بہت ضروری ہے اور ہاں گفتگو میں بعض اوقات آپ ایک دوسرے کی بات سے اتفاق نہیں کررہے ہوتے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ بات کو جھگڑے پر ختم کریں۔

  • صنم جنگ نے پیاری مونا ڈرامہ کرنے سے منع کیوں کیا؟

    صنم جنگ نے پیاری مونا ڈرامہ کرنے سے منع کیوں کیا؟

    ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب مجھے پہلی بار پیاری مونا آفر ہوا تو میں نے کرنے سے منع کر دیا کیونکہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں نے یہ کردار کیا تو لوگ کیا کہیں گے؟ اس کے بعد مجھے ایک بار پھر ایک سال کے بعد یہ ڈرامہ آفر ہوا ، اس وقت مجھے لگا کہ مجھے یہ کردار کرنا چاہیے۔ میں نے ڈرامے کا سکرپٹ پڑھا اپنا کردار پڑھا تو مجھے مونا سے محبت ہو گئی۔ مجھے لگا کہ اس کردار میں بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو میری اور بہت ساری لڑکیوں کی زندگیوں سے ملتی جلتی ہیں۔ لہذامیں نے فیصلہ کیا کہ مجھے یہ کردار کرنا چاہیے۔ صنم نے کہا کہ یہ کردار ایک میسج دیتا ہے ان سب کو جو موٹی لڑکیوں کو صرف اس لئے رد کر دیتے ہیں کیونکہ وہ موٹی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے گھر جب بیٹی پیدا ہوئی تو اس کے بعد میرا بہت زیادہ

    وزن بڑھ گیا، کام کرنا چونکہ میں نے چھوڑا نہیں تھا، مارننگ شو کرتی تھی اس شو کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتیں تو لوگ مجھے موٹی بھینس کہتے ۔ ایسے کمنٹس پڑھ کر مجھے دکھ ہوتا اور میں نے کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا میرے شوہر نے کہا کہ ہمت ایسے ہی ہار کر بیٹھ جاﺅ گی گھر ۔ پھر میں نے سوچا کہ مجھے ہمت اور بہادری کے ساتھ لوگوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ بس ایسی ہی فیلنگنز میری مونا کے کریکٹر کے لئے جاگیں تو میں نے ہاں کردی۔

  • کمار شانو نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا

    کمار شانو نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا

    نوے کی دہائی کے سپر ہٹ گلوکار کمار شانو نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ گانے کے بول ہیں ” دل بھی رونے لگا“ ۔ مکمل گانا سولہ فروری کو یوٹیوب پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔ گانے کے ٹیزر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ گانا کمار شانو نے اپنے روایتی انداز میں گایا ہے اور ان کے انداز اور انکی آواز کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ گوکہ وقت بدلہ تو جہاں بہت ساری تبدیلیاں آئیں وہیں میوزک میں بھی تبدیلیاں آئیں اور جو لوگ نوے کی دہائی میں گانا گا رہے تھے ان کو ایکدم مارکیٹ سے آﺅٹ کر دیا گیا۔ کمار شانو بھی اسکا

    شکار ہوئے لیکن انکے گیت آج بھی ان کے مداح بہت ہی شوق سے سنتے ہیں ۔ کمارے شانو وہ گلوکار ہیں جنہوں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ نوے کی دہائی میں صرف کمار شانو کی آواز کا ہی طوطی بولتا تھا ۔ آج بھی ان کے گانے دیوانہ وار سنے جاتے ہیں۔ اس کی مثال ان کے حالیہ گانے کا ٹیزر جاری کرنے سے لگایا جا سکتا ہے۔کمار شانو کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میرے اس گیت کو بھی ان کے چاہنے والے پذیرائی دیں گے ۔

  • ندا یاسر نے اپنا مذاق خود ہی بنوا لیا

    ندا یاسر نے اپنا مذاق خود ہی بنوا لیا

    اداکارہ ندا یاسر جنہوں نے شعیب اختر کے شو میں شرکت کی ، ندا یاسر کے ساتھ ان کی پرانی کلیگ اداکارہ شائستہ لودھی بھی شریک تھیں۔ اس شو میں شعیب اختر نے ندا یاسر سے پوچھا کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کس سال میں جیتا تھا تو ندا یاسر نے پہلا جواب دیا ، دو ہزار چھ ، اس کے بعد شعیب اختر نے دوبارہ اپنا سوال دہرایا تو ندا یاسر نے کہا کہ ایک منٹ ٹھہرئیے میں اپنی زہین دوست سے پوچھتی ہوں ، ندا نے شائستہ سے پوچھا کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کبب جیتا تھا تو شائستہ نے کہا کہ نائنٹی ٹو اس پر شعیب نے کہا کہ آپ دونوں ملی ہوئی ہیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ آ پ سوال دوبارہ پوچھیں ، شعیب اختر نے سوال اس بار بدل دیا پوچھا پاکستان نے دو ہزار نو کا ٹی

    ٹونٹی ورلڈ کپ کب جیتا تو ندا نے کہا کہ نائنٹی ٹو میں۔ یوں ندا نے اپنا خود ہی مذاق بنوا لیا۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ندا یاسر نے اپنا مذاق بنوایا اس سے پہلے بھی وہ ایسے سوال کرتی ہیں اور ایسے جواب دیتی ہیں کہ ان کا مذاق بن جاتا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ پاکستان نائنٹی ٹو کا ورلڈ کپ کب جیتا ۔ یوں اس وقت سوشل میڈیا پر ندا یاسر کا خوب مذاق اڑ ایا جا رہا ہے۔لیکن کچھ لوگ ندا کے جواب سے محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔

  • گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’ وشملے ‘ کا پوسٹر جاری، گانا 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا

    گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’ وشملے ‘ کا پوسٹر جاری، گانا 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا

    معروف گلوکار اور میوزیشن ساحر علی بگا کے نئے گیت کا وشملے کا پوسٹر 24فروری کو جاری کیا جائیگا۔ اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز بھی شامل ہے۔گانے کو اردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں بنایا گیا ہے۔ اس گیت کے حوالے سے ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ ہی کوشش رہی ہے کہ ایسا میوزک بناﺅں جسے لوگ پسند کریں ۔ میں میوزک کے زریعے لوگوں کی خدمت کرنے کا کام کررہا ہوں ۔ میوزک ہمیشہ وہی اچھا لگتا ہے جو اوریجنل ہو ، ادھر ادھر سے اٹھایا ہوا یا کسی کی نقل کیے ہوئے میوزک کی عمر بہت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے شادیوں پر لوگوں کو بھارتی میوزک لگاتے دیکھا۔ اس گانے کی ریلیزکے بعد لوگ خوش کے

    لمحات کے دوران بھارتی میوزک کو بھول جائیں گے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گلوکارہ نازیہ حسن اور ذوہیب حسن کے بعد ڈوئٹ سنگر نہیں تھے، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈوئٹ گیتوں کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ آئمہ نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ گائیکی کو ایک نیا انداز دیا ہے۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ گانے کی ویڈیو پر ڈائریکٹر عدنان قاضی نے بڑی محنت کی ہے جس میں صرف پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا گزشتہ روز لاہور میں ٹیزر جاری کیا گیا. تقریب میں ندیم مانڈوی والا کے علاوہ ہمایوں سعید ، اقراء عزیز اور بشری انصاری و دیگر نے شرکت کی. کسی بھی اینیمیٹڈ فلم میں ہمایوں سعید ، اقراء عزیز نے پہلی بار وائس اورر کیا ہے. اس موقع ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کروں. فلم 02 جون 2023 کو ریلیز کی جائیگی. اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ ایک ایکشن تھرلر،سائنس فکشن، ایڈونچرزم پر مبنی پاکستانی سٹیریوسکوپک تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف

    مارخور کا سیکوئل ہے جو ایک بہت مشہور اینی میٹڈ شاہکار ہے جوکہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو درخت/لکڑی کا شکار کرنے والے روبوٹ کی دوڑ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پرناظرین کیلئے پیش کیاگیاہے۔