Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • اکشے کمار کی شادی میں کتنے لوگ آئے؟‌

    اکشے کمار کی شادی میں کتنے لوگ آئے؟‌

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمارنے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میر ی اور ٹونکل کھنہ کی شادی نہایت ہی سادگی کے ساتھ ہوئی تھی ، سادگی کا یہ عالم تھا کہ ہماری شادی میں صرف پچیس لوگ مدعو تھے، انہوں نے کہا کہ میرے سسر راجیش کھنہ بہت ہی اچھے انسان تھے انہوں نے شادی سے قبل مجھ سے کسی قسم کا انٹرویو نہیں لیا ، نہ ہی اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کے لئے میرے سامنے کوئی شرائط رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجیش کھنہ نے اپنی بیٹی کی پسند کو دیکھتے ہوئے شادی کے لئے رضا مندی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل کھنہ جب سے میری زندگی میں آئی ہے اس نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے۔

    ٹوئنکل کھنہ نہ صرف ایک اچھی بیوی ہیں بلکہ ایک بہت ہی اچھی ماں ہیں، وہ بچوں کے لئے بہت زیادہ کنسرنڈ رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کی بہترین پرورش کےلئے اپنا ایکٹنگ کیرئیر ایک سائیڈ پر کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ اکشے کمار کا نام ٹونئکل کھنہ کے علاوہ بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے کسی کے ساتھ بھی شادی نہیں کی لیکن شادی کرنے کے وعدے ہر کسی کے ساتھ کئے.

  • شاہ رخ خان کا عفت عمر کے نام وڈیو پیغام

    شاہ رخ خان کا عفت عمر کے نام وڈیو پیغام

    بالی وڈ‌ کے کنگ شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عفت عمر کا نام لیکر انکو دعائیں دے رہے ہیں، اس وڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے عفت عمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان مجھے نہیں جانتے تھے لیکن میرے ایک دوست نے ان سے میرے لئے ایک وڈیو پیغام لیا . اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان عفت عمر کا نام لیکر ان کو سلام کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ ایک اچھی زندگی گزارو آپ کو بہت ساری خوشیاں ملیں ، خوش رہو خدا حافظ.

    عفت عمر کے لئے ان کے دوست نے یہ وڈیو پیغام کافی سال پہلے دیا تھا اور عفت نے اس وڈیو پیغام کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے کہ شاہ رخ خان پٹھان کی کامیابی پر آپ کو بہت مبارکباد. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں فلم پٹھان ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے ریکارد توڑ بزنس کیا. پٹھان اس سال کی ابھی تک کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑنا اگلے کئی سال تک مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گا .

  • شلپا شیٹی مکھن کی دیوانی

    شلپا شیٹی مکھن کی دیوانی

    اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے جب سے ان کی شادی پنجابی فیملی میں‌ہوئی ہے وہ کھانے پینے کی شوقین بن گئی ہیں . انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ ہمارے گھر ہر دوسرے دن پراٹھے بنتے ہیں اور وائٹ مکھن کے ساتھ کھاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ راج کی فیملی پنجابی ہے تو وہ لوگ زیادہ تر پنجابی کھانے ہی کھاتے ہیں. میں تو اب ویجٹیرین بھی ہو گئی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں دوپہر میں چاول روٹی سب کھاتی ہوں میرا دوپہر کا کھانا ٹھیک ٹھاک ہوتا ہے. شلپا شیٹی نے کہا کہ اپنی فٹس کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں ، میں ایکسرائز ، واک اور یوگا باقاعدگی کے ساتھ کرتی ہوں. شلپا شیٹی نے کہا مجھے خود کچھ خاص کھانا بنانا نہیں آتا. شلپا شیٹی نے مزید یہ بھی کہا کہ جو دل کرے

    کھائیں ضرور لیکن ساتھ میں اپنی ایکسرسائز ، واک کو بھی جاری رکھیں، ایک بار وزن بڑھ جائے یا فیٹس چڑھ جائیں تو اسکا اترنا بہت ضروری ہوتا ہے. یاد رہے کہ شلپا شیٹی بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنی خوبصورتی اور سمارٹنس کی وجہ سے کافی مشہور ہیں. انہوں نے فلم بازیگر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے ٔیچھے مڑ کر نہیں‌دیکھا.

  • ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

    ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

    لاس اینجلس: پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے پر ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے آسکرز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

    اس ظہرانے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز، سٹیون سپیلبرگ اور کیٹ بلانشیٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ لیجنڈز سے ہوئی۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹاپ گن ماورک اسٹار ٹام کروز اور دیگر ہالی ووڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے آسکرز کا حصہ بننے پر اکیڈمی ایوارڈز کا شکریہ ادا کیا۔

    ملالہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اس سال کے تمام آسکرز کیلئے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں اور اس اعزاز پر اکیڈمی ایوارڈز کی شکر گزار ہیں۔ ملالہ نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سے ملاقات پر بےحد خوشی کا اظہار کیا،ملالہ یوسفزئی اور ٹام کروز کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شوبز کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر کی پُروقار تقریب 12 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

    اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ حقیقت پر مبنی ایک امریکی میرین کے سابق فوجی کے بارے میں ایک مختصر دستاویزی فلم ہے جس نے اپنے آبائی شہر میں ایک مسجد کو اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم وہ ایک مسلمان خاتون سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیتا ہے۔یاد رہے کہ اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ کو بہترین دستاویزی فلم کی کیٹگری میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

  • عادل درانی مزید پھنس گئے، ایرانی لڑکی نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا

    عادل درانی مزید پھنس گئے، ایرانی لڑکی نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا

    راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی مزید پھنس گئے ہیں. راکھی ساونت کے بعد ان کی سابقہ ایرانی گرل فرینڈ نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے. رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میسور میں ایرانی طالبہ نے عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میں مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں میری دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے اصرار پر عادل نے ناقابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان

    سے مارنے کی دھمیاں دیں۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔یوں جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے عادل درانی کی حقیقت لوگوں کے سامنے کھل کر آرہی ہے، عادل نے صرف راکھی ساونت کی ہی نہی بلکہ اور لڑکیوں کی بھی زندگیاں برباد کی ہیں، راکھی ساونت اس وقت کافی پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں اب مزید عادل کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، ان یہ بھی ماننا ہے کہ عادل درانی کبھی بھی نہیں سدھرنے والا. راکھی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر اپنی نئی زندگی کی شروعات کروں گی.

  • علی ظفر کی بچپن سے ہی کیا بننے کی خواہش تھی ؟‌

    علی ظفر کی بچپن سے ہی کیا بننے کی خواہش تھی ؟‌

    اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا گھرانہ پڑھا لکھا تھا ہمارے ہاں ہر طرح کی شعور والی بات ہوتی تھی اچھے برے میں تمیز اور بڑے چھوٹے کے احترام کا بتایا جاتا تھا. میں سب سنتا تھا ، میرے والدین چاہتے تھے کہ میں سی ایس ایس کروں لیکن میرا رجحان سی ایس ایس کی طرف نہیں تھا لیکن اس کے باوجود میں نے اپنی پڑھائی مکمل کی. لیکن دل میں گلوکار کرنے کی خواہش کو ساتھ ساتھ لیکر چلتا رہا. میں بچپن سے ہی بہت کلئیر تھا کہ میں نے گلوکار بننا ہے اور میں نے اچھے گیت گا کر لوگوں کے دلوں پر راج کرنا ہے. خدا نے میرا خواب پورا کیا . انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تشہیر کے زرائع کم ہوتے تھے میں کیبل والوں سے کہا کرتا تھا کہ

    میرا گانا چھنو چلا دیا کرو. مجھے چھنو گانے نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں مجھے بہت خوشی ہوتی ہوتی جب میرے مداح مجھے مل کر کہتے ہیں کہ ہم آپ کے نئے پراجیکٹس کے انتظار میں‌ہوتے ہیں. علی ظفر نے کہا کہ مداح ہی آرٹسٹ کو بناتے ہیں لہذا میں اپنے مداحوں کو اپنے دل میں رکھتا ہوں ان کے لئے کام کرتا رہوں گا.

  • عادل کی گرل فرینڈ نے راکھی کو دیا منہ توڑ‌جواب

    عادل کی گرل فرینڈ نے راکھی کو دیا منہ توڑ‌جواب

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے دعوی کیا ہے کہ عادل کی گرل فرینڈ تنو حاملہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی رپورٹس بھی ہیں. راکھی کے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے عادل کی گرل فرینڈ آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں عادل سے بالکل بھی پریگنینٹ نہیں‌ ہوں ، اورمیرا عادل کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے جب سے عادل کے کردار کی حقیقت معلوم ہوئی ہے میں اس سے پیچھے ہٹ گئی ہوں. مجھے کوئی لینا دینا نہیں‌ہے عادل سے. راکھی عادل آپکا شوہر ہے آپ دونوں کے مسئلوں میں مجھےنہ ہی گھسیٹا

    جائے تو بہتر ہے. تنو نے راکھی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عادل نے جس سے شادی کی وہ اسی کا ہے میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. اور ہماری شادی کی خبریں بھی جھوٹی چلائی جا رہی ہیں . یاد رہے کہ راکھی ساونت دعوی کیا ہے کہ عادل اور تنو شادی کرنے والے ہیں اور عادل اسی کے ساتھ اس کے گھر میں رہتا ہے. انہوں نے عادل پر مارنے پیٹنے کے الزامات بھی لگائے ہیں ابھی کیس پر بحث جاری ہے دیکھنا یہ ہے کہ راکھی کے عادل پر لگائے گئے الزامات میں کتنی سچائی ہے.

  • پکڑ پکڑ کر عادل کو نماز پڑھواتی تھی راکھی ساونت

    پکڑ پکڑ کر عادل کو نماز پڑھواتی تھی راکھی ساونت

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عادل کی گرل فرینڈ تنو سے کہا ہے کہ تم مجھے فون کرکے کہتی تھی کہ عادل تمہیں چھوڑ دے گا تو میں آج تم سے کہتی ہوں کہ جائو میں نے عادل کو چھوڑ‌دیا جائو تم لے لو اسکو. عادل کبھی بھی سدھرنے والا نہیں ہے ، جو وہ تمہارا پیسہ کھائے گا تمہیں برباد کرے گا دوسری لڑکیوں کے ساتھ افئیر کرے گا اس وقت میڈیا کے پاس یا میرے پاس روتی ہوئی نہ آنا کیونکہ ہم تمہاری کوئی بات نہیں سنیں گے تم نے میرا گھر برباد کیا ہے. راکھی نے مزید کہا کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں ، میں عادل کو

    کو پکڑ پکڑ کر لاتی تھی کہ نماز پڑھو وہ جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا. حالانکہ نماز فرض ہے اور پانچ نماز ہر انسان کو پڑھنی چاہیے.انہوں نے کہا کہ اگر میں‌ مسلمان ہوئی ہوں تو میں اسلام کے اصولوں پر مکمل طور پر چلنے پر یقین رکھتی ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری آنکھیں رو رو کر سوج گئی ہیں ، میرے آنسوئوں کا حساب خدا ضرور عادل اور تنو سے لے گا. یاد رہے کہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کو حال ہی میں ضمانت پر رہائی ملی ہے.

  • عامر خان نے چھڑی پکڑ لی

    عامر خان نے چھڑی پکڑ لی

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے گزشتہ برس اس وقت اداکاری سے بریک لیا جب ان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ہوئی. عامر خان چونکہ بہت زیادہ سوشل نہیں ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی کہیں نظر آجاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک شادی میں شرکت کی اس شادی میں عامر خان کے علاوہ بھی بہت سارے فنکار تھے، اس شادی میں ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر رہ گئے حیران. جی ہاں عامر خان اس شادی میں چھڑی پکڑ کر آئے اور ان کی چھڑی پکڑ‌کر شادی میں‌ شریک ہونے کی تصویر وائرل ہوئی تو سب حیران و

    پریشان رہ گئے. عامر خان کے مداح خاصے پریشان ہیں اور تشویش میں مبتلا ہیں‌کہ آخر ان کے پسندیدہ اداکار نے چھڑی کیوں‌پکڑی ہے ان کے ساتھ ایسا کیا مسئلہ ہوا ہے کہ ان کو چلنے کے لئے چھڑی کا سہارا لینا پڑا، تاہم عامر خان نے یا ان کے مینجر نے سوشل میڈیا پر ایسی کوئی پوسٹ نہیں‌لگائی کہ جس سے محسوس ہو کہ عامر خان کسی بیماری میں مبتلا ہیں . یاد رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا سے عامر خان کو بہت زیادہ امیدیں تھیں لیکن ان کو فلم کی ناکامی نے بہت بڑا دھچکا لگایا.

  • کس فلم نے رنبیر کپور کی زندگی بدل دی ؟

    کس فلم نے رنبیر کپور کی زندگی بدل دی ؟

    بالی وڈ‌ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا اس فلم کے سحر میں آج تک مبتلا ہوں . اسی فلم کے بعد مجھے سمجھ میں آئی کہ کیسے جینا ہے کیسے لوگوں کے ساتھ ملنا ہے. کیسے لڑکیوں سے بات کرنی ہے کیسے والدین کے ساتھ رہنا ہے. رنبیر کپور نے کہا کہ اس فلم کا ایک ایک سین مجھے آج تک یاد ہے ، اس فلم کا میوزک ہو کہانی ہو یا اداکاری ہر چیز متاثر کن تھی، ایسی فلمیں بہت کم بنتی ہیں جن کا سحر سال ہا سال کے بعد بھی برقرار ہو ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے انہی میں سے ایک فلم ہے.

    رنبیر کپور نے کہا کہ عالیہ بھٹ جب سے میری زندگی میں آئی ہے میری تو زندگی ہی بدل گئی ہے. یاد رہے کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے پہلے کترینہ کیف کے ساتھ دو سال تک رہتے رہے لیکن اچانک ہی دونوں میں ان بن ہوئی اور دونوں نے اپنے راستے الگ کر لئے. اس سے پہلے ان کا نام دیپیکا پڈوکون کے ساتھ جڑا ، لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچی.