Baaghi TV

Tag: Full movies hd

  • دا  گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    دا گریٹ گاما کسے ڈائریکٹ کرنی چاہیے ناصر ادیب نے بتا دیا

    ناصر ادیب اور بلال لاشاری کی جوڑی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسا شاہکار بنا کر شائقین کے دل جیت لئے ہیں. اس فلم نے کامیابی کے وہ ریکارڈز قائم کئے ہیں جس کا سوچا بھی نہیں‌جا سکتا تھا. اس فلم میں جس جس نے جو جو بھی کام کیا ہے اس سے اب مزید بہت بہتر بلکہ بہترین کام کی توقع کی جا رہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ناصر ادیب کو بہت سارے فلمسازوں نے بطور رائٹر سائن کر لیا ہے. تاہم ناصر ادیب کا ابھی تک کا سب سے زیادہ ایکسٹائٹنگ پراجیکٹ دا گریٍٹ گاما ہے. شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے ، اس فلم کی کاسٹ کیا ہو گی کون مرکزی کردار کرے گا اس کی مکمل تفصیلات سامنے آنے والی ہیں. اس فلم کے لئے ابھی ڈاریکٹر کا انتخاب بھی نہیں‌کیا گیا ، لہذا ناصر ادیب کا کہنا ہے

    کہ دا گریٹ‌گاما بہت بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بننے جا رہی ہے ، اس کی ڈائریکشن کلاسک ہونی چاہیے اور اس فلم کو بلال لاشاری یا حسن عسکری جیسے ڈائریکٹر کو بھی ڈائریکٹ کرنا چاہیے تب جا کر بات بنے گی. یہ فلم جتنی بڑی ہے اتنا ہی بڑا اور تجربہ کار ڈائریکٹر درکار ہے اور بلال لاشاری حسن عسکری اس کےلئے بہترین چوائس ہیں . یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب تاحال نہیں‌ہوا اب دیکھنا یہ ہے کہ بلال لاشاری ، حسن عسکری یا کوئی اور اس فلم کو ڈائریکٹ کرتاہے.

  • پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    پلان تبدیل ، کرن جوہر نہیں اب کریں گی بگ باس فرح خان ہوسٹ

    رئیلٹی شو بگ باس جس کو اس بار چار ہفتے بڑھا دیا گیا ہے لیکن سلمان خان ، ساجد خان اور عبداللہ کو شو چھوڑنا پڑا کیونکہ بگ باس کے ساتھ جو کنٹریکٹ طے پایا تھا وہ انہیں‌ہر حال میں ختم کرنا تھا کیونکہ ان کو آگے بھی شوٹنگ کرنی تھی اور وہ ڈیٹس دے چکے تھے. سلمان خان کے چلے جانے کے بعد کہا جا رہا تھا فلم میکر کرن جوہر بگ باس کی چار ہفتوں‌کی ہوسٹنگ کریں گے لیکن اب پلان میں‌تبدیلی آگئی ہے اب کرن جوہر نہیں‌بلکہ ساجد خان کی بہن فرح‌خآن بگ باس کی ہوسٹنگ کریں گی. کرن جوہر اس شو کی ہوسٹنگ کیوں نہیں‌کررہے اسکی تٍفصیلات سامنے نہیں آ سکیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ فرح‌خان بگ باس کی ہوسٹنگ کرنے جا رہی ہیں. یاد رہے کہ سلمان خان گزشتہ 13 برس سے بگ باس

    کی ہوسٹنگ کررہے ہیں ان کے علاوہ کبھی بھی کسی نے بگ باس کی ہوسٹنگ کی تو انہیں‌پسند نہیں‌کیا گیا، فرح‌خآن پہلے بھی مختصر عرصے کے لئے بگ باس کی ہوسٹنگ کر چکی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سلمان کے بعد ان کی ہوسٹنگ کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں . بگ باس بھارت کا سب سے بڑا ا ور مقبول ترین رئیلٹی شو ہے.

  • قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    قوال بھی ہوئے وائرل گرل عائشہ کے دیوانے

    میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی عائشہ اب ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. وہ جہاں بھی جاتی ہیں لوگ ان کو پہچانتے ہیں اور ان کے ساتھ انہی کے ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے نظر آتے ہیں. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌موجود ہیں اور کھڑی جھوم رہی ہیں. ان کے سامنے کچھ قوال بیٹھے ہیں اور انہوں نے عائشہ کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا اور وہ سن کر محظوظ ہو رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق عائشہ ایک شادی کے فنکشن میں‌ ہیں جہاں قوال پرفارمنس دے رہے ہیں انہوں نے

    عائشہ کو دیکھتے ہوئے ان کو میرا دل یہ پکارے آجا ڈیڈیکیٹ کیا. یاد رہے کہ عائشہ ابھی تک متعدد برینڈز کے فوٹو شوٹ بھی کر چکی ہیں اور بھارت تک ان کی شہرت جا پہنچی ہے . بالی وڈ‌کی معروف اداکارائوں نے ان کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں . یوں عائشہ کی شہرت دنیا کے ہر اس کونے تک پہنچ چکی ہے جہاں اردو اور ہندی گانوں کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں.

  • مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    مہربانو عرفی جاوید کے نقش قدم پر ؟‌

    ایک وقت تھا ہالی وڈ‌ کی اداکارائوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں یا فلموں میں بولڈ ڈریس پہتی ہیں لیکن پچھلے چند برسوں سے پاکستان میں بھی ہماری اداکارائیں کسی سے پیچھے نہیں‌رہیں. وینا ملک ہوں‌یا لیلی ، سب نے فلموں میں‌بولڈ‌ڈریسز زیب تن کئے، اب ٹی وی کی اداکارائیں بھی ایسے ہی ڈریسز میں نظر آتی ہیں وہ ڈراموں میں تو ایسے ڈریس نہیں پہنتی لیکن سوشل میڈیا پر وہ جتنی بھی تصاویر شئیر کرتی ہیں وہ ان میں‌ویسٹرن اور مختصر لباس میں‌ہی نظر آتی ہیں. حال ہی میں‌اداکارہ مہربانو نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کیں ان تصاویر میں وہ بولڈ‌ٹاپ زیب تن کئے ہوئے ہیں ، برائون رنگ کے اس ڈریس میں انہوں نے جیسے ہی تصاویر اپلوڈ‌کیں ان پرسوشل میڈیا صارفین

    نے تنقید کے نشتر برسائے. اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شرم و حیا کا درس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عرفی جاوید کے نقش قدم پر چل نکلی ہین‌ اتنے سخت کمنٹس کے بعد مہر بانو کو اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن ہی بند کرنا پڑا. یاد رہے کہ مہر بانو نے چڑیلز ویب سیریز کے ساتھ ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں تاہم ان کی بولڈ تصاویر کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے.

  • نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    نعمان اعجاز کی ڈانس پریکٹس وڈیو وائرل

    اداکار نعمان اعجاز جن کی گزشتہ دنوں‌اپنی اہلیہ کے ساتھ فیملی کی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے کی وڈیو وائرل ہوئی شائقین نے اپنے پسندیدہ سٹار کو ڈانس کرتے ہوئے خوب پسند کیا. اس وڈیو کے خصوصی طور پر نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت پسند کیا گیا. اب گزشتہ رات سے نعمان اعجاز کی ایک اور ڈانس وڈیو وائرل ہو رہی ہے. اس وڈیو میں نعمان اعجاز اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی فیملی کے مردوں اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں. نعمان اعجاز جس گانے پر ڈانس کی پریکٹس کررہے ہیں وہ بالی وڈ‌کا گانا ، آپکا کیا ہوگا جناب عالی ہے. نعمان اعجاز کے ڈانس سٹیپس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ان کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے، نعمان کی ڈانس وڈیوز اس لئے بھی

    وائرل ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے مداحوں نے ان کو سکرین پر کبھی ناچتے اور گاتے ہوئے نہیں سنا. نعمان اعجاز آج کل اپنی ایک فیملی کی شادی کی تقریب میں‌مصروف ہیں اور اسی کے لئے ڈانس کرتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہیں. یاد رہے کہ نعمان اعجاز بہت جلد اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی ہوم پروڈکشن میں نظر آئیں گے. اس میں ان کے ساتھ فلمسٹار صاھبہ بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آئیں گی .

  • علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    علی ظفر نے سنایا جاوید اختر کو تم بن جائوں کہاں؟

    سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں‌ کب کسی کی کونسی وڈیو اور تصویر وائرل ہو جائے کسی کو بھی نہیں‌ پتہ ہوتا. حال ہی میں علی ظفر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. جس میں وہ کھڑے ہیں اور ایک گانا گا رہے ہیں ، گانا وہ گا رہے ہیں محمد رفیع کا تم بن جائوں کہاں ، اور ان کے سامنے کھڑے بالی وڈ کے معروف رائٹر جاوید اختر ، وہ سن رہے ہیں علی ظفر کو، اور وہ انہماک سے علی ظفر کے چہرے کے تاثرات دیکھ رہے ہیں اور ان کا گیت سن کر محظوظ ہو رہے ہیں. علی ظفر نے صدیوں کے گلوکار محمد رفیع کے اس گیت کو بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا ہے.

    سوشل میڈیا پر یہ کلپ خاصا وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں نہ صرف گائیکی کی بلکہ اداکاری بھی کی انہوں نے پرینیتی چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکارئوں کے ساتھ فلموں میں‌ بطور ہیرو کام کیا. علی ظفر کی رنویر سنگھ کے ساتھ بھی خاصی دوستی ہے. علی ظفر نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی شوبز انڈسٹری میں‌خوب پیر جمائے لیکن دونوں‌ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کے بعد علی بالی وڈ‌میں جا کر کام نہ کر سکے.

  • زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    زنیرہ انعام آ گئیں غصے میں

    ہمارے ہاں اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ وہ کسی کو دیکھتے ساتھ ہی اس کو پوچھتےہیں کہ تمہارا وزن کو بڑھ گیا ہے ، تمہارا رنگ کیوں کالا ہو گیا ہے، تمہارے بال کیوں خراب ہو گئے ہیں. ایسے سوالات سے اکثر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں انہیں غصہ بھی آتا ہے لیکن وہ اپنے غصے پر کنٹرول کرتے ہوئے ایسے سوالات کو اگنور کر جاتے ہیں. لیکن زنیرہ انعام نے ایسے سوالات کرنے والوں کی کر دی ہے دھلائی. زنیرہ انعام نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم اکثر لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ ملتے ساتھ ہی پوچھتے ہیں تم نے وزن بڑھا لیا ہے یا تمہارا تو وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ایسا کیوں ہے کیا ہو گیا ہے تجھے. زنیرہ کہتی ہیں کہ ایسے سوالات اگلے کو پریشان

    کر دیتے ہیں اور وہ ساری رات نہیں سوتا ، ایسے سوالات کرنے والوں کو رات کو نیند کیسے آتی ہو گی . زنیرہ نے بنیادی طور پر ان لوگوں پر تنقید کی جو بلاوجہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہٰیں، انہوں نے اس وڈیو کے زریعے ان لوگوں کو اصل میں شرم دلائی ہے جو دوسروں کو الٹے سیدھے سوالات کرکے پریشان کر دیتے ہیں.

  • مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: ایل سلواڈور نے اسٹیج پر آکر بٹ کوائن سے متاثر ہوکر ایک خاص لباس پہنا جس کی پشت پر بٹ کوائن ظاہر کرنے والا سکہ اور سر سے پیر تک سنہرا لباس موجود تھا۔

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے وطن کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایل سلواڈور مثبت مستقبل کا درست ادراک رکھتا ہے اور اسی نے دو سال قبل بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی بھی قبول کرلیا تھا۔

    الیہاندرو اکہترویں مقابلہ حسن میں شریک ہوں گی جن کا لباس ایک مشہور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے سکے کے اطراف پر کوکوا پھلی جیسی ساختیں لگائی گئی ہیں کیونکہ ان کا ملک چاکلیٹ کا خام مال بنانے کا اہم عالمی مرکز بھی ہے۔

    سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    ماڈل الیہاندرہ گوجارڈو اس وقت امریکا میں مِس یونیورس کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہیں جس کے نتائج جلد ہی آجائیں گے افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت خوبصورت لباس پہن کر شمولیت اختیار کی جس کی پشت پر ڈھال کی طرح ایک گول سکہ نما ساخت بنی تھی اور سامنے کی جانب دائیں ہاتھ پر بٹ کوائن کا علامتی سکہ بھی بنا ہوا تھا اس کے علاوہ خاتون نے مکمل طور پر سنہرا لباس زیب تن کر رکھا تھا یہاں تک کہ سینڈل بھی سنہرے رنگ میں ڈھلے ہوئے تھے۔

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

  • رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی بہن کی حال ہی میں شادی ہو گئی ہے ، رابعہ بٹ نے شادی کی تیاریاں بہت شوق سے کیں . رابعہ بٹ نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی بہنوں کی ذمہ داری اٹھا لی تھی. انہوں نے اپنی بہنوں کو ماں بن کر پالا . رابعہ کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے. اور رابعہ نے ان کی زندگی میں ہی اپنی بہنوں کو اپنی بیٹیاں بنا لیا ہوا تھا اور یوں اپنی ماں کی ذمہ داریوں کو بانٹ لیا تھا. ماں کے انتقال کے بعد تمام تر ذمہ داریاں اکیلی رابعہ بٹ پر تھیں جن کو انہوں نے بخوبی نبھایا. رابعہ کی ایک بہن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے. اس حوالے سے انہوں نے سوشل مٰیڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا انہوں نے لکھاکہ میں نے ان کو جنم نہیں دیا لیکن ان کو بیٹیاں بنا کر بہت سارے تجربات سے گزری ہوں. کل کی بات لگتی ہےکہ

    ان کو ہاتھوں میں کھلایا آج ان کو رخصت کر رہی ہوں میری ماں یقینا جنت میں بیٹھی ان کو دیکھ کرخوش ہو رہی ہوں گی. یاد رہے کہ رابعہ بٹ نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں بھی قدم رکھا اور یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . رابعہ کی اداکاری کو بھی خاصا سراہا جاتاہے. وہ کم کم اداکاری کے پراجیکٹس کرتی ہیں .

  • ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر ساجد خان نے بگ باس کا گھر چھوڑ دیا ہے ان کے ساتھ عبداللہ نے بھی گھر سے رخصت لے لی ہے. ان دونوں کے اچانک جانے سے دونوں کے مداح کافی اداس ہو گئے ہیں. کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ دونوں اس طرح‌گھر چھوڑ کر چلے جائیں گے، دراصل کسی کو یہ بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس بار بگ باس چار ہفتوں کے لئے ایکسٹینڈ کر دیا جائیگا. ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس کے ساتھ یہیں تک کا کنٹریکٹ کیا تھا ، اس سے آگے انہوں نے شوٹنگ کی تاریخیں دے رکھی تھیں جس کی وجہ سے دونوں کو بگ باس کا گھر چھوڑنا پڑا. لہذا دونوں نے بگ باس کا گھر چھوڑ دیا.ساجد خان اور عبداللہ دونوں ہی بگ باس کے فنالے کے بہت مضبوط امیدوار تھے اگر یہ رہتے تو شاید انہی

    دونوں میں سے ہی کوئی ایک ونر ہوتا لیکن یہ دونوں جا چکے ہیں اب دیکھنا ہے کہ بگ باس کا ونر کون ہوگا دوسری طرف سلمان خان بھی میزبانی کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر جا چکے ہیں ان کی جگہ کرن جوہر اب چار ہفتوں کے لئے میزبانی کریں گے. یوں اس بار کا بگ باس بہت سے حوالوں سے مختلف لیا اور شائقین نے پہلے سے بھی زیادہ دلچپسی سے دیکھا.